Tuesday, April 17, 2018

فالج 6|falag|paralysis

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Paralysis|falag
۔۔۔۔۔ فالج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قسط نمبر6۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر فالج کے اثرات ھلکے ھو تو لازمی طور پر علامات بھی ھلکی ھی ھونگی
اگر فالج کا شدید حملہ ھو اور بہت سے حصہ دماغ کو متاثر یر جاتا ھے تو لازمی طور پر نتائج بھی خوفناک ھی نکلین گے
تو اب مین آپ کو فالج کی ھر قسم کی علامات سے آگاہ کرتا ھون
1۔۔ جسم کی ایک سائیڈ کمزور یا سُن یا مفلوج ھو جاتی ھے ۔ کبھی کسی عضو کا مخصوص فعل خراب یا بند ھو جاتا ھے
2۔۔۔ بعض اوقات حس یا حرکت یعنی مریض کسی دوسرے بندے کے ھاتھ کا لمس محسوس نہین کرتا یا پھر آپ اعضاء کو کسی بھی سائیڈ حرکت دینا چاھتے ھین وہ حرکت نہین کرتا ۔۔۔۔ حس اور حرکت سے یہ دونون عمل مراد ھین یعنی بعض اوقات ان مین سے کوئی ایک فعل یا پھر دونون فعل کام کرنا بند کر دیتے ھین اسی وجہ سے آپ نے دیکھا ھو گا بعض مریض ٹانگ بازو حرکت دے رھے ھین لیکن آپ کے چھونے کا ان کو کوئی ہتہ نہین چلتا
3۔۔۔ مریض کو بولنے مین دشواری ھوتی ھے یا پھر زبان مکمل گنگ یعنی گونگی ھو چکی ھوتی ھے
4۔۔ بڑے سٹروک مین دماغ کی سوجن ۔۔۔۔ غنودگی ۔۔۔ بے ھوشی ۔۔ اور اچانک موت یہ نتیجہ نکلتا ھے
5۔۔ عموما فالج رات یا دن کو سوتے وقت ھوا کرتا ھے
6۔۔۔ 24 گھنٹے کے اندر صحت درست ھو جاۓ تو اسے وقتی فالج سمجھین یا ھلکا فالج کہہ سکتے ھین اگر 24 گھنٹے سے ٹائم اوپر گزر جاۓ یا عرصہ طویل ھو جاۓ تو اسے سٹروک فالج کہہ سکتے ھین
7۔۔ جو اسباب مین نے تحریر کیے ھین اب انہی اسباب وجوھات کی بنا پر کسی فالج مین علامات آھستہ آھستہ اور کچھ مین یکدم تیز اور فورا علامات ظاھر ھوا کرتی ھین
8۔۔۔کئی بار فالج کی علامات آتی جاتی رھتی ھین اب اس کی وجہ یہ ھے کہ دماغ مین خون کی سپلائی مین رکاوٹ پیدا ھوئی اور خود ھی دور بھی ھوجایا کرتی ھے اب لئے بعض مریضون کے ساتھ یہ مسئلہ ھوا کرتا ھے
اب ایک مسئلہ سمجھ لین دماغ مقدم کا بایان نصف حصہ زیادہ مضبوط ھوا کرتا ھےاور زیادہ تر لوگون مین بولنے اور سمجھنے کا مرکز اسی حصہ مین ھوا کرتا ھے اگر فالج کا حملہ اس حصہ پہ ھو تو مریض کو بولنے بلکہ سمجھنے مین بھی دشواری ھوا کرتی ھے یا یہ صلاحیت کافی عرصہ کے لئے مکمل ختم ھو جایا کرتی ھے اور اس کے ساتھ دائین حصہ کا چہرہ یا بازو یا ٹانگ یا کلی طور پہ مفلوج ھو جایا کرتا ھے
بلڈ پریشر ۔۔۔۔ 1۔۔فالج کے مریض کا اگر بلڈ پریشر بڑھا ھوا ھو تو اسے جلد سے جلد قابو مین لانا انتہائی ضروری ھے تھوڑے وقت کے لئے فالج کو بھول کر پہلے بلڈ پریشر کنٹرول کرین ورنہ یاد رکھین مزید نقصان ھو جاۓ گا جدید طبی سائینس مین تو بے شمار سہولیات ھین جن سے بلڈ پریشر کنٹرول ھو سکتا ھے پیشاب آور انجیکشن سے لے کر انتہائی اعلی دیگر ادویات ھین جو بلڈ پریشر کو فورا کنٹرول کرنے مین معاون ھین لیکن سوال یہ اٹھتا ھے مریض بھی بے ھوش پڑا ھے بلڈ پریشر بھی خطرناک حد تک بڑھا ھوا ھے تو ھماری قدیم طب مین ایسا کونسا فارمولا ھے جس سے فورا بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکے ۔۔۔۔۔ توجہ کرین ۔۔ سب ڈاکٹر حضرات بھی اور حکماء حضرات بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ بعض اوقات موقعہ ایسا بنتا ھے آپ کے پاس بھی دوا موجود نہین ھے
اب اس وقت آپ ھفت اندام کا فصد کردین مین یقین سے کہتا ھون چند منٹ مین بلڈ پریشر ڈاؤن ھو جاۓ گا
2۔۔۔ اگر مریض کھانے پینے کے قابل نہین ھے تو اسے باھر سے خوراک ربڑ کی نالی کے ذریعے پہنچائی جاتی ھے اور یہ بات ذھن مین رکھین بعض اوقات یہ عمل ھفتون جاری رہ سکتا ھے اور اس نالی کو معدے مین پاس کرنا ایک ماھر معالج کا ھی کام ھے
اگر فالج کا حملہ شدید ھو تو لازمی بات ھے صحت یابی مین طویل عرصہ لگ سکتا ھے اب خطرات سے نکلنے کے لئے مسلسل مریض کو ورزش حرکت مالش جاری رکھنی پڑتی ھے ورنہ بستری زخم ھو جانے کا بھی خطرہ ھو سکتا ھے اس لئے مریض کی کروٹ بدلتے رھنی چاھیے اور یہ سب عمل کافی عرصہ جاری رہ سکتا ھے اس لئے تیمار کا بھی ثابت قدم ھونا بہت ضروری ھے ورنہ مریض کی جان کو خطرہ لاحق رھتا ھے باقی مضمون انشاءاللہ کل لکھین گے آج کچھ مہمان آجانے کی وجہ سے مضمون کی قسط لیٹ لکھ سکا دعاؤن مین یاد رکھیے آپ کا اپنا ۔۔۔۔۔محمود بھٹہ

فالج 7|paralysis|falag


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Paralysis|falag
۔۔۔۔۔۔ فالج ۔۔۔۔۔۔ قسط نمبر7 ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے مین آپ کو جو کچھ بتا چکا ھون یہ تھی جدید سائینس کی تحقیقات جسے آپ ایلوپیتھی بھی کہتے ھین یقین کرین اگر تفصیل کے ساتھ مضمون کا احاطہ کرون تو انتہائی طویل ثابت ھو گا اور آپ کی سمجھ مین بھی نہ آسکے گا پچھلے دنون یہان ایک گروپ ممبر جہنین انتہائی مدبر قسم کا حکیم سمجھا جاتا ھے ان کو مضمون فالج پہ لکھنے کا کہا تو انہون نے وھی پرانی ڑٹ دایان فالج بایان فالج اور فالج اسفل پھر تمت بالخیر اور باقی دوسرے طریقہ علاج کی مخالفت اور کھانسی ۔۔۔فشون ۔۔۔ اور کئی دفعہ کچھ عالم قسم کے حکماء کے کہنے پہ میری پوسٹ پہ آکر اپنا علمی قسم کا تبصرہ کرنے سے بھی نہین چوکتے جب کہ مین خود ان کی عزت بھی کرتا ھون تبصرہ سے جب ان کی قابلیت کا علم ھوتا ھے تو سواۓ افسوس کے مین کچھ بھی نہین کرسکتا پھر مجھے بھی سمجھ نہین آتا اب کیا کرون سواۓ سر پیٹنے کے
اس مضمون کا سہرا حقیقت مین دو شخصیات کے سر سجتا ھے دونون شخصیات سید بھی ھین ان کی اجازت سے یا آشیرباد سے یہ مضمون لکھنا شروع کیا ایک شخصیت اپنے محترم سید ادریس گیلانی صاحب ھین جہنون نے واضح طور پرُ جلال انداز مین حکم دیا کہ اغلاط کی درستگی بھی کرنا ھے جو طبی کتب مین موجود ھین آگے چل کر آپ پہ واضح ھو جائین گی اور مضمون مین درست تحقیقات بھی درج کرنی ھین جن سے اطباء لاعلم ھین اور تھوڑا سا کھل کھلا کے لکھنے کی بھی اجازت شاہ صاحب نے دی اور دوسری شخصیت سید سلمان شاہ صاحب کی ھے شاہ صاحب ایم بی بی ایس ڈاکٹر ھین آجکل ایک یورپین پٹرولیم فیلڈ مین بطور ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رھے ھین ان کے ساتھ فون پہ طویل گفتگو ھوئی آخری حکم ملا ۔۔۔۔ بھانڈہ پھوڑ دے لیکن سیلز ٹیکس کاٹ کے ۔۔ اور پھر صبح پہلی قسط لکھ دی جس کا تسلسل جاری ھے ۔۔۔ اب آگے چلتے ھین
اب ایلوپیتھی مین فالج کی تشخیص کے لئے انتہائی جدید ٹیسٹ آچکے ھین جن کا رزلٹ تقریبا حتمی ھوتا ھے ان مین ایک ٹیسٹ سر کا کیٹ سکین Cat Scan of Head یا پھر MRI
اب اس ٹیسٹ مین سارے دماغ اور سر کا سکین کرکے رکاوٹ کی نوعیت جریان خون اور ٹیومر اور پھوڑے وغیرہ کا پتہ چلایا جا سکتا ھے لیکن کبھی کبھی اس ٹیسٹ مین چھوٹی رکاوٹون کا پتہ نہین بھی چلتا لیکن ماھر ریڈیالوجسٹ مین نے ایسے بھی دیکھے ھین جو سی ٹی سکین دیکھتے ھی لمحون مین فتوا دےدیا کرتے ھین اور ان کے فتوے سوفیصد ھوا کرتے ھین
دوسرا ٹیسٹ Dopler study of Carotid یعنی گردن کی شریانون کا امتحان ۔۔اب اس کے ذریعے گردن مین کیراٹڈ شریانون کی اندرونی تنگی اور زخم کا پتہ چلایا جاتا ھے کہ کہین ان مین زخم کے مقام سے بلڈ کلاٹ علیحدہ ھو کر تو دماغ کو متاثر تو نہین کررھے ۔۔اگر آرٹری 70 تا 80 فیصد بند ھو تو پھر سرجری سے اس کی صفائی ترجیح دی جاتی ھے
2..D Echocardiogram ٹو ڈی ایکو کارڈیو گرام
یہ میرے دوستو دل کا الٹراساؤنڈ ھے اس سے دل کے چارون خانون کی اندرونی صورت حال کا اندازہ لگایا جاتا ھے ۔۔ کہ یہان کسی بیماری سے تو خون کے لوتھڑے بن بن کے دماغ کو متاثر تو نہین کررھے یہ بہت ھی کارآمد ٹیسٹ ھے
24 ..Hrs Holter Monitoring یعنی 24 گھنٹے ھولٹر جانچ
یہ دل کی حرکات کی اونچ نیچ کو 24 گھنٹے جانچا جاتا ھے اب اس بات کو بھی یاد رکھین دل کی حرکات کی بے قاعدگی سے بھی کلاٹ بنتے خون مین
Cerebral Angiography سیری برل اینجو گرافی
دماغ مین خون کی سپلائی کرنے والی آرٹریز کے اندر ڈائی ڈال کر گردن اور دماغ مین موجود رکاوٹون کی تصویرین لی جاتی ھین اس طریقے مین A.V.Mاور چھوٹی رکاوٹون کا پتہ چل جاتا ھے
Blood Test بلڈ ٹیسٹ۔۔۔۔۔
سی بی سی ٹیسٹ سے فالج زدہ کے خون کے گاڑھا ھونے کو چیک کیا جاتا ھے۔۔سرخ سیلز زیادہ ھون یا پلیٹ لیٹس کی تعداد کافی بڑھ جاۓ یا پولی سائی تھیمیا ھو جاۓ تو ایسا خون مختلف رکاوٹین پیدا کرتا ھے
آر ایچ فیکٹر یعنی ریوماٹیڈ فیکٹرEsr. ANA Titers سے خون کی نالیون کی سوزش اور انفیکشن کا پتہ چلتا ھے۔۔۔۔VDRL سے آتشک کے بارے مین معلوم کیا جاتا ھے ۔۔ کیونکہ اس صورت مین آتشکی زھر خون اورخون کی نالیون کو متاثر کرتا ھے(یاد رھے یہ بایان فالج ھوتا ھے )
پی ٹی اور پی ٹی ٹی ٹیسٹون سے خون کے جمنے کی صلاحیت چیک کی جاتی ھے
اس کے علاوہ مذید ٹیسٹ بھی ھین جو علامات اور بیماری کے مطابق کیے جاتے ھین
مندرجہ بالا مضمون مین آپ نے فالج کی مختلف حالتون کے بارے مین سمجھ چکے ھین اور کچھ عملا بھی آپ کو ایسے مریضون سے واسطہ پڑا ھو گا۔۔میرا فرض اتنا ھی تھا کہ آپ کو بتا دون یاد رکھین ایسے مریضون سے آپ دور رھین جب آپ مین یہ صلاحیت نہ ھو ان کے علاج معالجے کی۔جان بچانا فرض ھے اگر آپ کے پاس یہ سب سہولیات نہین تو فورا مریض کو آگے ریفر کر دین تاکہ جان بچ سکے اب آپ کو یہ بھی اندازہ ھوا ھو گا اس مرض پہ بلند دعوے کرنا درست نہین

Sunday, April 15, 2018

فالج 5 |paralysis

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ فالج ۔۔۔قسط نمبر5۔۔۔۔
اگر دماغ مین شریانون یاوریدون کے ایسے گچھے A.V.Mبن جائین تو عموما یہ غیر طبعی حالت کسی بھی تکلیف کا باعث نہین بنتی لیکن بعض اوقات جس سائیڈ مین دماغ مین یہ نالیون کا گچھا بنا ھوتا ھے اس کی مخالف سائیڈ کے بازو اور ٹانگ مین جھٹکے لگتے رھتے ھین اب ان جھٹکون کا بھی ایک مریض چند ماہ پہلے مین نے ھری پور ھزارہ مین دیکھا ھے یہ ایک سید صاحب ھین مین ھری پور ایک فاتحہ خوانی مین گیا ھوا تھا مریض بھی اس فاتحہ خوانی مین بیٹھا مسلسل جھٹکے لے رھا تھا بہت تکلیف دہ حالت تھی شاہ صاحب کی
اب یہ بات بھی ذھن مین رھے یہ بازو اور ٹانگ نشو و نما مین تھوڑے چھوٹے رہ جاتے ھین اگر ان نالیون کے گچھے مین جریان خون ھو جاۓ تو فورا مندرجہ ذیل علامات پیدا ھوا کرتی ھین
شدید سر درد۔۔۔۔الٹیان یا صرف متلی ۔۔غنودگی ۔ یاداشت غائب اور مخالف سمت مین فوری فالج کا حملہ اور دماغ مین سوئیان سی چھبتی محسوس ھوتی ھین۔۔ اب اگلی وجہ
باھر کی جھلیون مین اجتماع خون subdural hematoma
بعض اوقات بوڑھے لوگ چکر آنے سے یا اپنے کمزور جسم کی وجہ راہ چلتے عدم توازن کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے گر جاتے ھین اور سر پہ معمولی چوٹ بھی لگ جاۓ تو اسی چوٹ والی پہ باھر کی طرف جھلیون مین خون جمع ھو کر پریشر ڈالتا ھے اب بوڑھے آدمی کی طاقت بھی تو اتنی ھی ھوتی ھے یا پھر جوان آدمی کو شدید چوٹ لگ جاتی ھے تو اس کو بھی یہ مسئلہ ھو سکتا ھے ۔ بعض اوقات چوٹ اتنی شدید ھوتی ھے موت تک واقع ھو جاتی ھے بہرحال یہ چوٹ پہ منحصر ھے خیر چوٹ لگتے ھی اسی وقت یا پھر ایک دوز بعد یا کئی روز بعد ھلکا سر درد غنودگی نیند کی زیادتی اور یاداشت کی خرابی اور ساتھ ساتھ ایک طرف کے بازو اور ٹانگ مین کمزوری یا پھر مزید بیماری بڑھی تو بے ھوشی اور سکتہ جیسی علامات اور پھر فالجی علامات بڑھتی جاتی ھین اور آخر کار موت آ جاتی ھے کیونکہ اکثریت مین درست تشخیص یا تشخیص نہ ھونے کی سہولت کی وجہ سے مریض موت کے منہ مین چلا جاتا ھے یار کوگ جادو ٹونہ سایہ وغیرہ سمجھ کے یا پھر بوڑھا ھو تو ھم جان چھڑانے کے خیال سے بھی کسی اچھے معالج کی خدمات قطعا نہین لیتے ھان نیوروسرجن اس جگہ مریض کو سوراخ کرکے خون نکال دیتے ھین اور مریض کی جان بچ جایا کرتی ھے یاد رکھین اب یہ بات نہین کہ قسیم اطباء اس مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ نہین تھے بالکل اس کا باقاعدہ علاج کرتے تھے آپ کو پتہ ھے وہ کیا علاج کرتے تھے میرے دوستو یہ سچ ھے اس کا حتمی علاج اطباء قدیم نے ھی کامیابی سے نکالا تھا اور آپ کے شاید حیرت کی بات ھو گی یہ اپریش والا کامیاب علاج اطباء قدیم نے ھی پہلے کیا ھے وہ بھی دماغ کا اسی طرح اپریشن کرکے خون نکال دیا کرتے تھے اور مریض کی جان بچ جایا کرتی تھی آج بھی قدیم کتب اس بات کی گواہ ھین
باھر کی جھلیون مین بڑا اجتماع خونEpidural Hematoma
متذکرہ بالا وجہ اور اس وجہ مین معمولی فرق ھے اس مین مریض کے سر مین شدید چوٹ سے اجتماع خون زیادہ رقبے پہ ھوتا ھے۔۔ جس سے بے ھوشی سکتہ بازو ٹانگ کی کمزوری اکٹھی آجایا کرتی ھے ھان اس مین مریض کی آنکھ کی پتلی ایک طرف پھیل جایا کرتی ھے اور اس پہ روشنی ڈالنے سے نہ تو پتلی سکڑتی ھے اور نہ ھی مزید پھیلتی ھے یعنی مکمل ساکن ھوتی ھے اس علامت مین بھی اگر خون کو فورا نکال دیا جاۓ تو بندہ بچ جایا کرتا ھے
یہ تھین موٹی موٹی وجوھات جن سے فالج ھوا کرتا ھے
اب اس موضوع پہ تھوڑی سی بحث
مقدم دماغ یعنی سیری برم پورے دماغ کا سب سے بڑا حصہ ھے اور یہ پھر دائین بائین دو حصون مین بٹا ھوا ھے یاد رکھین حواس خمسہ کے مراکز عضلات کی اختیاری حرکات و قوت حس کا سمجھنا اور پرکھنا کافی حد تک اسی سے متعلق ھے اور خون کی سپلائی مین رکاوٹ عام طور پہ اسی دائین یا بائین نصف حصہ سیری برل ہیمی سفیر مین ھوا کرتی ھے اب یاد رکھین اگر یہ سبب دائین حصہ مین ھو گا تو جسم کی بائین سائیڈ اور اگر بائین نصف حصہ دماغ مین ھو تو جسم کی دائین سائیڈ متاثر ھوا کرتی ھے
ایک تجربہ یہ بھی کر لین جب بھی کبھی آپ دونون ھاتھون کی نبض دیکھین اگر نبض ھتھیلی کی طرف سے پہلی انگلی کے ساتھ زیادہ تکرار کرتی ھے اگر دائین بازو کی نبض ایسی ھے تو سر مین تکلیف بائین سائیڈ ھو گی اگر بائین طرف نبض ایسا محسوس کراتی ھے تو سر مین تکلیف دائین طرف ھو گی
قدرت نے اس حصے کو دو حصون مین بانٹ کر جسم کو بہت سی افتاد سے بچانے کا انتظام کیا ھوا ھے
ھان اس بات کو ھمیشہ یاد رکھین اگر مرض فالج انتہائی شدت سے آیا اور برین سسٹم یعنی دماغ کی جڑ تک پھیل گیا تو لازم بات ھے پورا جسم ھی متاثر ھو گا
اب اس بات کو بھی سمجھ لیتے ھین کہ فالج کی شدت و خفت اور علامات کا دارومدار دماغ کو پہنچنے والے نقصان پر منحصر ھے اگر فالج کا حملہ ھی بہت ھلکا یا خفیف ھو باقی اگلی قسط مین محمود بھٹہ

Saturday, April 14, 2018

فالج 4|paralysis|faleg


۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
Faleg|paralysis
۔۔۔۔فالج ۔۔۔قسط نمبر4 ۔۔۔۔۔۔
بات ۔۔۔۔ یا ۔۔۔ پہ اٹک گئی تھی اب آگے چلتے ھین
اسے یا پھر cerebral artery rupture leading to cerebral hemmorrhage بھی کہتے ھین
اب اس حالت مین زبان ۔۔ آنکھ بند اور پتلیان پھیلی ھوئی اور آنکھ کا ڈھیلا جس طرف شریان پھٹی ھو اس طرف مڑجایا کرتا ھے یہ انتہائی خطرناک صورت حال ھوا کرتی ھے اب اس مین مریض کے بچنے کے امکانات بہت ھی کم ھوا کرتے ھین بعض دفعہ فورا ھی موت واقع ھو جایا کرتی ھے اور بعض دفعہ کچھ وقت انسان بے ھوشی کی ھی حالت مین زندہ رہ جایا کرتا ھے چند لوگ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آیا کرتے ھین ان کی ایک سائیڈ لازما ھمیشہ کے لئے متاثر رھا کرتی ھے چند ماہ سے لے کر چند سال تک زندہ رھتے ھین یہ عام طور پہ بلڈ پریشر انتہائی بلند ھونے سے ھوا کرتا ھے آجکل زیادہ تر لوگون کو جن کے ساتھ یہ صورت حال پیدا ھوا کرتی ھے ساتھ فورا شوگر بھی ھو جایا کرتی ھے خاص طور پہ وہ لوگ جنہین پہلے سے حرام مغز کے امراض مہرون کے امراض یا گردون کے امراض مین جن کا بلڈ پریشر اپ ھوا کرتا ھے اور اس وجہ سے جنہین یہ مرض لاحق ھو انہین ساتھ شوگر بھی فورا ھوجایا کرتی ھے
اللہ تعالی اب کو اس مرض سے بچاۓ
Small vessel Occlusion Leading to Lacunar Infarctiond
دماغ مین باریک شریانون کی بندش
جسم کے ذرے ذرے کو خون کی رسد بہم پہنچانے والی شریانین تقسیم در تقسیم ھو کر بال سے بھی باریک صورت اختیار کر لیتی ھین اور آپ ان کو شعری نالیان یا کیپلیریز Cappilleries کہتے ھین دماغ مین اس قسم کی کوئی ایک نالی یا نالیان بند ھو جائین تو اس کے معمولی حصہ کو نقصان پہنچتا ھے اور اس کے نتیجہ مین فالج کا حملہ خطرناک نہین ھوا کرتا بلکہ بعض عام معالج تو اس کا اندازہ بھی نہین لگا سکتے اس لئے کہ نہ تو مریض بے ھوش ھوتا ھے اور نہ ھی غنودگی ھوا کرتی ھے بلکہ گفتگو تک ٹھیک کرتا ھے صرف ایک طرف کا بازو اور ٹانگ کچھ عرصہ کے لئے یا تو سن ھو جایا کرتی ھے یا کمزور ھو جایا کرتی ھے یہ عام طور پہ شوگر کے مریضون یا پھر بلڈ پریشر کے مریضون مین یہ کیفیت ھوا کرتی ھے یہ مریض عام اکثر دیکھنے مین آتے ھین اب مریض بھی لاپرواہ ھوتا ھے اور معالج تو پہلے ھی سے کم علمی کی وجہ سے ٹائم پاس کررھا ھوتا ھے ایک دفعہ مین نے یہ بھی دیکھا ایک مریض کی دماغ کی رگ پھٹ چکی تھی اب ایسے مریض کو دیکھتے ھی کچھ نہ کچھ اندازہ ھو جایا کرتا ھے کہ کیا مرض ھے مجھے پتہ چلا تین معالج متفقہ طور پہ فیصلہ دے گئے ھین کہ مریض نے بیمار ھونے سے پہلے چاول کھاۓ تھے اس لئے اسے شدید نمونیا ھو چکا ھے اس لئے بے ھوش ھے خیر یہ ھمارے معاشرے کا المیہ ھے اب آگے چلتے ھین اوراگلی وجہ سمجھین
Bleeding into a Brain Tumor دماغ کی رسولی سے جریان خون
دماغ مین پہلے سے موجود رسولی پھٹ کر بھی جریان خون ھو جایا کرتا ھے اب اس جریان خون سے دماغ کے اس حصے پہ شدید دباؤ پڑتا ھے اور مخالف سمت پہ فالج ھو جایا کرتا ھے ۔ یہ رسولی مقامی بافتون سے بھی بن جایا کرتی ھے یا پھر دیگر جسمانی اعضاء کے کینسر کے اثرات دماغ تک پہنچنے سے بھی رسولی بن جایا کرتی ھے جسے آپ برین ٹیومر کہتے ھین اب فالج سے پہلے ایسے مریضون کو مندرجہ ذیل علامات پیدا ھوا جرتی ھین۔۔۔سر درد ۔۔ یاداشت کی کمزوری ۔۔ ویسے جسمانی کمزوری محسوس کرنا ۔۔ چال مین لڑکھڑاھٹ اور بعض کو دورے پڑنے شروع ھو جاتے ھین ۔۔ مزاج اور طبیعت مین واضح تبدیلی آجایا کرتی ھے ۔ پریشان ذھن اور چہرے پہ فکر اور پریشانی کی علامات ظاھر ھوا کرتی ھین
Brain Abcess یعنی دماغی پھوڑا
دماغ کے قریبی کسی بھی اعضاء مین یا بعض اوقات جسمانی اعضاء انفیکشن ھوجانے سے دماغ مین پھوڑا بن جایا کرتا ھے سوزش اور ورم کی تمام علامات بہت پہلے سے مریض مین پائی جاتی ھین مثلامقامی طور پہ دردیا سردرد بخار اور سر کا دکھنا سرخی وغیرہ وغیرہ
اگر یہ پھوڑا حرکتی اعصاب کو یا اعضاء سمجھ لین ان کو کنٹرول کرنے والے مقام پر ھو یعنی دماغ مین جو حصہ اعضاء کو حرکت دیتا ھے اس مین سے اعصاب دائین اور بائین دونون طرف نکلتے ھین اب اگر یہ پھوڑادائین طرف ھوا تو بائین سائیڈ کو مفلوج کرے گااگر بائین ھوا تو دائین سائیڈ کو مفلوج کرے گا بلکہ علامات پیداکرے گا
یادرکھین دماغی پھوڑا اکثر نمونیا سائی نسزدل کی انفیکشن ( اینڈرو کار ڈائی ٹر)کے سرایت کرجانے سے یاپھرخون کے ھی زھریلا septicemia ھوجانے سے ھوتا ھے
Bleeding from (A.V.M) of Brain
یعنی دماغی وریدون کے اجتماع مین سے جریان خون
بعض دفعہ پیدائشی طور پر دماغ کے نصف کرے مین شریانون یا وریدون کے گچھے سے بنے ھوتے ھین مین ایک مضمون اس سے پہلے بھی جسم پہ مختلف مقام پہ خاص کر ٹانگون پہ شریانون کے گچھے بن جانے پہ لکھ چکا ھون اور کئی مریضون کی یہ شریانین پھٹ کر جریان خون بھی ھوتے دیکھا ھے باقی مضمون اگلی قسط مین

Friday, April 13, 2018

فالج 3|paralysis


۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Falag| treatment of paralysis
۔۔۔۔۔۔ فالج ۔۔۔۔۔۔قسط نمبر3۔۔۔۔۔۔
آج کے مضمون مین جدید سائینس کی روشنی مین اور قدیم فلسفہ فالج کو ملا کر لکھ رھا ھون
تو دوستو سب سے پہلا سوال تو یہ اٹھتا ھے کہ فالج ھے کیا؟
فالج ۔۔ جسم مین حس یا اعضاء کی حرکت کا رک جانا یا باطل ھو جانا فالج کہلاتا ھے فالج مین سارا جسم یا جسم کا کوئی حصہ مسترخی ھو کر اپنی حس یا حرکت مین سے کوئی ایک یا دونون طاقتین کھو دیتا ھے یعنی حس یا حرکت مین سے کسی ایک یا دونون مین نقص پڑ جانے کو فالج کہتے ھین
یاد رکھین جیسے دل کو خون و غذا کی سپلائی ضروری ھوتی ھے اگر اس سپلائی مین رکاوٹ آجاۓ تو انجائینا یا پھر ھارٹ اٹیک ھوا کرتا ھے بالکل ایسے ھی جب دماغ مین خون کی سپلائی صحیح مقدار مین نہ پہنچ سکے تو فالج کا حملہ ھو جایا کرتا ھے اب اس مین سوال اٹھتا ھے کیون اور کیسے کا تو اس کا جواب آگے چل کر
عام طور پر فالج مین بدن کا نصف طولانی حصہ یعنی آدھا سر دایان یا بایان حصہ سے شروع ھو کر اسی طرف کی ٹانگ اور پاؤن تک مفلوج ھوتے ھین آپ اسے ادھرنگ Hemiplegia کہتے ھین بعض دفعہ صرف نچلا دھڑ متاثر ھوتا ھے آپ اسے فالج اسفل Paraplegia کہتے ھین عام فہم آپ اسے فالج PARALYSUS کہتے ھین ھان بعض دفعہ پورا بدن مفلوج ھو کر رہ جاتا ھے اسے سکات کہتے ھین
بالکل اسی طرح اگر صرف چہرے کے کسی ایک حصہ دائین یا بائین طرف کے عضلات مفلوج ھو کر چہرہ ایک طرف کو ٹیڑھا ھو جاتا ھے یاد رکھین جس طرف چہرہ کھنچتا ھے وہ سائیڈ صحت مند ھوتی ھے اور دوسری سائیڈ ماؤف یا بیمار ھوتی ھے
زیادہ تر فالج یکدم ھوا کرتا ھے اگرچہ کچھ علامات بہت پہلے مریض مین آنا شروع ھو جاتی ھین جنہین پہچان کر ایک ماھر معالج وقت سے پہلے اس بات کی پیش گوئی کردیتا ھے کہ اس مریض کو فالج کا اٹیک ھونے والا ھے قبل ازوقت علم ھو جانے کی صورت مین علاج معالجے کا موقعہ مل جایا کرتا ھے اگر فالج کے نمایان اثرات 24 گھنٹے مین درست ھو جائین تو اسے Transient ischmic attack یعنی وقتی فالج کہین گے اگر یہ عرصہ طویل ھو جاۓ تو یہ سٹروک stroke کہلاۓ گا اگر فالج کی مکمل علامات آجائین تو آپ اس حالت کو stroke in evolution کہتے ھین یاد رھے اس حالت مین خون کی رسد کبھی رکتی ھے کبھی بحال بھی ھوتی ھے
اب اھم بات یہ ھے فالج کے اسباب تقریبا تقریبا وھی ھین جو ھارٹ اٹیک یا انجائینا کا باعث بنتے ھین ۔۔فرق صرف ایک ھی ھوتا ھے اس مین دماغ متاثر ھوا ھے اور دوسرے مین دل متاثر ھوا ھے ھان وجوھات تھوڑی الگ الگ ھین اب اس بات کو بھی سمجھ لین لفظ اسباب وعلامات اور وجوھات تعریف مین الگ الگ ھین آگے اس بات کو سمجھاؤن گا
اب فالج پیدا ھونے کی پہلی وجہ سنین THROMBOSIS
Cerebral Artery Occlusion due to Thrombosis
دماغ کے کسی بھی حصے کو خون پہنچانے والی نالی شریان کا تنگ یا بالکل بند ھو جانا
دوسری وجہ Cerbral artery occlusion due to Embolism یعنی متذکرہ بالا شریان مین خون کا لوتھڑا کہین اور سے آکر پھنس جانا
اکثر ھوتا یہ ھے خون کا کلاٹ یعنی لوتھڑا بدن کے کسی اور بیمار حصے سے علیحدہ ھوکر دماغ کی شریان مین آکر پھنس جایا کرتا ھے اور پھر دماغ کو خون کی سپلائی بند ھوجانے سے فالج ھو جایا کرتا ھے اس کے اسباب تقریبا مندرجہ ذیل ھین
1۔زیادہ تر دل کی کچھ بیماریون مین ایسا ھواکرتا ھے
2۔۔گردن مین کیراٹڈ شریانون یعنی گردن کے سامنے والا شریانی جوڑا مین اندرونی تنگی سے ایسا ھو جایا کرتا ھے
3۔۔بعض حادثون مین زخم سے رسنے والا خون جمنے سے بھی یہ ھو جایا کرتا ھے
4۔۔بعض اوقات پلیٹ لیس اور فائبرین یعنی خون کو جمنے مین مدد دینے والا مادہ اور اجسام کے ذرات سے بھی ھو جایا کرتا ھے
بعض دفعہ ایسی ادویات کے مسلسل استعمال سے بھی یہ صورت حال ھو جایا کرتی ھین اس کی مثال مین یہ دونگا عام طور دیہاتی ڈاکٹر جنہین صرف یہ علم ھوتا ھے کہ اس گولی سے بس درد رک جایا کرتا ھے جیسے بروفین یہ خون کو گاڑھا بھی کرتی ھے دوران خون اس سے سست ھوا کرتا ھے اور اس سے یہ صورت پیداھوجایا کرتی ھے سچ بات یہ ھے دوا غلط نہین ھے اسے جس مرض مین اور جہان اسے استعمال کرنا چاھیے ھعتا ھے وھان اگراستعمال کی جاۓ تو کوئی جرم نہین تھا اب مجرم اس دوا کو ان لوگون نے بنا دیاجنہین اس کی فارماکولوجی تو الگ بات ھے اثرات اور بداثرات کا علم ھی نہین ھے اب یار لوگون نے کریانہ کی دوکانون پہ بھی دھر رکھی ھے خیر یہ لمبی بحث ھے آپ سچ کو تسلیم کر لین اب اگلی وجہ سمجھین
Cerebral Hemmorrhage یعنی دماغ کی کسی رگ کا پھٹ جانا
اس صورت مین دماغ کے کسی بھی حصہ کو خون پہنچانے والی شریان کا پھٹ کر اس مین سے جریان خون ھو کر دماغ مین جمع ھونے لگتا ھے اب کھوپڑی مین خون کا دباؤ بڑھ کر بے ھوشی کے ساتھ مریض کی ایک سائیڈ بھی مفلوج ھو جایا کرتی ھے اب اس صورت حال کو( apoplexy.....(C.V.A یا۔۔۔۔۔اگلی قسط مین

Thursday, April 12, 2018

فالج 2|paralysis




۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Falag| treatment of paralysis
۔۔۔۔۔ فالج ۔۔۔۔۔قسط نمبر2 ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ دماغ کے حصے ۔۔۔۔۔۔۔۔
دماغ کے حصون کے پہ مضمون بہت ھی مختصر ھو گا اگر آپ تفصیل پڑھنا چاھتے ھین تو کتابون مین پڑھین
اگلا بڑا حصہ ۔۔۔۔ یہ کھوپڑی کے سامنے دو درمیانی اور پچھلے گڑھون مین رھتا ھے اور دو نیم کرون کی شکل مین ھوتا ھے جن کے درمیان ایک گہرا شگاف ھوتا ھے اس کی اوپری سطح پہ ابھار ھوتے ھین جن کے درمیان چھوٹی چھوٹی پیچیدہ درزین یا نالیان ھوتی ھین اس کے اندر بعض خالی خانے یعنی بطون ھوتے ھین
حس و حرکت اور حواس کے اعلی مراکز بڑے دماغ ھی مین ھوتے ھین اور یہ ماتحت مرکزون کو احکام صادر کرتے ھین
چھوٹا دماغ ۔۔۔۔۔یہ بڑے دماغ کے پچھلے حصے کے نیچے کھوپڑی کے پچھلے گڑھے مین ھوتا ھے ۔ اس کی سطح پہ ابھار نہین ھوتے بلکہ لمبی گول لکیرین ھوتی ھین
درمیانی دماغ یا پل ۔۔۔۔۔یہ حرام مغز کے گرد گھومتا ھوا بڑے دماغ کے دونون کرون کو باھم ملاتا ھے
سر حرام مغز۔۔یعنی نخاح مستطیل۔۔۔۔۔ یہ حرام مغز کا اوپری موٹا حصہ ھے ۔ جو اوپر جا کر درمیانی دماغ مین ختم ھوتا ھے اور نیچے سے آنے والے حرام مغز کو دماغ سے ملاتا ھے
حس و حرکت ۔۔ یہ حس و حرکت کیون کر ھوتی ھے اس پہ مختصر تفصیل بتا رھا ھون کیونکہ آگے چل کر مضمون مین یہ آپ کے کام آۓ گی
حرام مغز یعنی نخاح کی لمبی ڈوری ریڑھ کی ھڈی کی نالی کے اندر دمچی سے لے کر اوپر آکر دماغ کے اس آخری حصے یعنی سر حرام مغز سے مل جاتی ھے اس ڈوری مین ماتحت مرکز ھوتے ھین جو دماغ کے حرکتی احکام کو بدن کے مختلف حصون تل پہنچاتے ھین اور بدن سے لے کر تمام حسی پیغامات کو دماغ تک لے جاتے ھین ۔حرکتی احکامات سے ھمارے ھاتھ پاؤن وغیرہ حرکت کرتے ھین اور حسی پیغامات سے ھمین دکھ درد سردی گرمی اور چھونے وغیرہ کا احساس ھوتا ھے
چند نصیحتین دماغ کے بارے مین ۔۔۔
ھم سب کے ساتھ ایک مسئلہ ھوا کرتا ھے کبھی آپ نے غور کیا ھمارا دماغ کتنا بڑا رئیس اعلی ھے کتنا بڑا حقیقی بادشاہ ھے ؟؟؟
جی ھان مین سچ کہہ رھا ھون آپ اپنے بدن کے بیمار ھونے پہ جب بھی سوچتے ھین تو دواعضاء آپ کے سامنے آتے ھین اور آپ ان کے بارے مین ھی سوچتے ھین ایک دل اور دوسرا ھے جگر
کبھی آپ نے خیال بھی نہ کیا ھو گا کہ ھمارا دماغ بیمار ھے ۔ میری بات پہ غور کرنا یہ باتین آپ کو کتابون مین کہین بھی نہین ملین گی آپ طنزیہ طور پہ دوسرے کو یا خود سے مخاطب ھو کر کہہ دیتے ھین اوۓ تیرا دماغ تے نہین خراب یا پھر خود سے کہین گے یار مت ماری گئی اور مزے کی بات ھے ھم نے بے شمار لطائف بنا رکھے ھین دماغ کے بارے مین جیسے بارہ بج گئے ھین یا مختلف قومون پہ دماغی لطیفے فٹ کرتے رھتے ھین مزے کی بات آپ کی سب سوچ عقل شعور دلائل کا مرکز ھے بھی دماغ
ذرا دل کو چھیڑ کر دیکھین آپ کا اوپر کا سانس اوپر رہ جاۓ گا جگر کو ضرب دے کر دیکھ لین اسی وقت واپسی جواب ملے گا
یاد رکھین انسانی جسم مین تین اعضاۓ رئیسہ دل جگر اور دماغ ھین بناوٹ کے لحاظ سے سب سے نازک مادے سے بنا ھوا ھے لیکن ایثار سب سے زیادہ دماغ مین ھی ھے وہ ھمیشہ آپ کو بدن کے دوسرے اعضاء کے بارے مین سوچنے پہ مجبور کرے گا اپنے بارے مین اس وقت تک نہین سوچنے دے گا جب تک اس کی انتہا نہ ھو جاۓ یاد رکھین دل جذبات و طوفان سے بھرا ھوتا ھے جگر آپ یے اندر جلالیت پیدا کرتا ھے دماغ ھمیشہ شفقت حلیمی ایثار پیدا کرتا ھے پھر کیون نا اس مین بھرا بھی وھی جاۓ جس کے یہ قابل ھے اچھی سوچ اچھا اخلاق خوش مزاجی نیکی اور سچائی جیسی خوراک اسے دینی چاھیے اور ھم ھین کہ اسے دیتے ھین بری عادتین جھوٹ فریب دھوکہ بدچلنی غلط خیالات یعنی ھر برائی اور منفی سوچ ھم اس کی خوراک کرتے ھین یاد رکھین یہ سب کچھ دماغ کے لئے زھر ھے اگر اور آگے بڑھتے ھین شراب چرس نشہ آور دیگر اشیاء سے تو دماغ کی بڑھوتڑی ھی رک جایا کرتی ھین اگر آپ اپنے دماغ کو ایسی خوراک دیتے رھین گے تو اس کی موت لازما ھو گی اسے آرام بھی نیند کی شکل مین ضرور دیا کرین اور ھمیشہ اچھی باتین اس مین سٹور کرین بری عادات سے اسے بچائین
اب اس کے ایثار سے سمجھ لین کہ دماغ واقعی اعضاۓ مین بھی رئیس اعظم ھے اور اللہ تعالی نے اسے رکھا بھی تو انتہائی بلند مقام پہ ھے
مضمون لکھنے کے دوران مجھے یہ باتین کچھ زیادہ اچھی بھی لگی اس لئے لکھ بھی دین اب دماغ کا ھلکا پھلکا تعارف مکمل کردیا ھے کل سے انشاءاللہ فالج کیون اور کیسے پیدا ھوتا ھے بھئی پہلے اسباب سمجھین گے تو مرض کا پتہ چلے گا جب مرض کی اصل شکل سامنے ھو گی تو علاج بھی ممکن ھو سکے گا دعاؤن مین یاد رکھین محمود بھٹہ

Tuesday, April 10, 2018

فالج پہ تحقیقی مضامین کا سلسلہ|paralysis

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ فالج پہ تحقیقی مضامین کا سلسلہ۔۔۔۔۔۔۔
Faleg|paralysis
ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کافی روز گروپ سے غیر حاضر رھا الحمداللہ کافی حد تک مصروفیات ختم ھو گئی ھین ایک آدھ رہ گئی ھے وہ عام نارمل ھے
آج الحمداللہ اپنے محترم بزرگ سید ادریس گیلانی صاحب سے فون پہ تفصیلی گفتگو ھوئی جس مین ان کے فرمان کے مطابق فالج پہ تفصیلی مضامین کا سلسلہ شروع کرنے کا حکم ملا ھے ان مضامین کی شدید ضرورت بھی اس لئے محسوس کی ھے کہ بہت سے حکماء جو نظریہ مفرد اعضاء کے اصولون کے مطابق اس مرض پہ اپنے آپ کو حرف آخر سمجھتے ھین ھمیشہ کی طرح وہ بھی لکیر کے فقیر بن گئے صرف چند باتون کا علم ھوا اور اپنے آپ کو سمندر سے تشبیح دے ڈالی صرف دایان فالج بایان فالج اور نچلے دھڑ کا فالج اور پھر کہانی ختم
اور جب عملی واسطہ مریض سے پڑتا ھے تو آئین بائین شائین کے علاوہ کچھ بھی پتہ نہین ھوتا کہین تکا لگ گیا تو مغلوں کے دربار والا منظر دیکھنے مین آتا ھے اور کئی کئی سال تک واہ واہ کی آوازین آتی رھتی ھین آج محترم سید ادریس گیلانی صاحب نے میری کمر پہ تھپکی لگائی ھے اور ھمت دلائی ھے اور بہت سون کی بولتی بند کرنے کا حکم صاد ھوا ھے تو انشاءاللہ سید کے دست شفقت سے منزل بھی سر کر لین گے آپ دوستون کی دعائین بھی شامل حال رھنی چاھیے میرا مقصد کسی پہ تنقید نہین ھے بس صرف دلائل اور تجربات سے اغلاط کی اصلاح ھے یا پھر صرف کتابی حکیمون کو کچھ اور سکھانا بھی ھے
دوستو میری باتون کا برا محسوس نہ کرنا یقین جانین مجھے اعتراف ھے مین ایک کم علم یا انپڑھ سا بندہ ھون غلطی مجھ سے بھی ھو سکتی ھے اور ضرور ھوتی ھو گی اور جو لوگ مجھے بہت تعلیم یافتہ سمجھتے ھوۓ میرے پوسٹ پہ ڈنڈے سوٹے لے آن دھمکتے ھین اور میری ھڈیان سیکنا چاھتے ھین وہ اس غلط فہمی کو دور کر لین مین عام سا بندہ ھون جس کے پاس علم کا فقدان ھے
ھان یاد رھے مضمون جدید طبی تحقیقات اور قدیم طبی تحقات نظریہ مفرد اعضاء اور کوشش ھو گی ھوموپیتھی کو بھی درمیان مین تھوڑا گھسیٹ لون فیصلہ آپ کے ھاتھ مین ھو گا
بس آپ ذرا کانون کی میل کچیل نکال کر صاف کر لین پھر نہ کہنا خبر نہ ھوئی تھی یاد رھے مجھے دعاؤن مین ھی یاد رکھنا ھے دل سے بغض دور کرکے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ بڑی بری چیز ھے نامراد بغض بھی ذرا نکالیے اور مسکراتے ھوۓ اجازت
آپ سب کا اپنا محمود بھٹہ

Saturday, March 24, 2018

مقوی اور ممسک

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ ۔مقوی اور ممسک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے ایک پوسٹ لکھی تھی علیحدگی مین انتشار کا ھونا اور قربت کی حالت مین انتشار کا ٹوٹ جانا اس مین جو سب سے بڑا مسئلہ تھا وہ ھے اعصابی مسئلہ اب کچھ حضرات کا مطالبہ یہ تھا اس پہ علاج نئے سرے سے درج ھو آپ مندرجہ ذیل علاج کر لین انشاءاللہ فورا آرام دے گا
دوالمسک جواھردار چمچ چمچ دن مین تین بار
ساتھ یہ دوا دین
زعفران 20 گرام
ریگ ماھی 10 گرام
جندبیدستر 10 گرام
کشتہ فولاد 20 گرام
بیر بہوٹی 10 گرام
شیر برگد 25گرام۔
رس گھیکوار 100 گرام
تمام دوائین پیس کر پہلے شیر برگد ملائین اس کے بعد گھی کنوار کا رس ملا کر کھرل کرین شہد کی مدد سے حب نخودی بنا لین ایک گولی روزانہ ھمراہ نیم گرم دودھ
20 روز ضرور استعمال کرین مقوی ممسک اعلی درجہ کی ھے کمزور سے کمزور شخص بھی چند روز مین اپنے اندر طاقت محسوس کرتا ھے یہ ایک بہت بڑی بزرگ شخصیت کا ترتیب دیا ھوا نسخہ ھے بہت ھی اعلی ھے

Thursday, February 22, 2018

لیکوریا اور ھارمون کی کمی کی دوا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ لیکوریا اور ھارمون کی کمی کی دوا۔۔۔۔۔۔
آج رات ابھی عشاء کے بعد مجھے لاھور روانہ ھونا تھا مجبوری تھی اور صبح انشاءاللہ 9 بجے گھر واپس بھی پہنچ جانا ھے یعنی چھ سو کلو میٹر راتون رات سفر کرنا ھو گا اس لئے صبح گردہ کی پوسٹ نہ لکھ سکون گا اور آپ کے لئے پوسٹ بھی خاص الخاص لکھ رھا ھون دوران سفر ھی
اس دوا کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ھو گا جو خواتین ھارمون کی کمی کا شکار ھین اور رحم کی انتہائی سوزش کا بھی شکار ھین وہ اسے استعمال کرین انشاءاللہ شفایاب ھونگی لیکوریا تو خیر چند روز مین درست ھو گا لیجئے دوا حاضر ھے
مازو ۔کمرکس ۔ دارچینی ۔ تالمکھانہ ۔ تج ۔ کشتہ سہ دھاتہ ۔ کشتہ بیضہ مرغ برابر وزن پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لین اور دن مین 3 بار ھمراہ دودھ کھلائین ھان یاد رھے اس دوا کے استعمال سے طبیعت کا چڑچڑا پن بھی ختم ھو جایا کرتا ھے عرصہ ھو گیا تھا خواتین کے لئے کچھ بھی نہین لکھا تھا آج یہی بات یاد آئی کہ بھئی ھم خواتین کے بغیر تو کچھ بھی نہین ھین سب سے بڑا رشتہ تو انہی سے ھے جو زندگی بھر یاد رھتا ھے وہ رشتہ ھے ماں پھر رشتہ آیا بہن کا پھر رشتہ ھمسفر کا پھر اس بھی بڑا رشتہ بیٹی کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا خیال ھے حقدار ھین نا یہ ۔۔عزت کیا کرین ھر رشتہ کی

Wednesday, February 14, 2018

ممسک اعظم

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ممسک اعظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ بے ضرر اور نشہ آور ادویات سے پاک۔۔۔۔۔
چند روز پہلے دل مین ایک خواھش بیدار ھوئی بہت عرصہ پہلے اس دوا کو بنایا تعریف وھی پائی جو کتاب مین پڑھی تھی یعنی انزال بمشکل ھوتا ھے بجلی کی سی لہرین جسم مین اٹھتی ھین اب مجھے زیب نہین دیتا کہ اس کی تعریف مین کچھ ایسے الفاظ لکھون جو اخلاقی حدود کراس کر جائین۔ خود ھی تیار کرین اور آزما کر دیکھ لینا اب میری ایک بات پہلے سے سن لین کوئی شخص مجھے کمنٹس مین یہ نہ لکھے کہ حکیم صاحب آپ کے پاس یہ دوا تیار مل جاۓ گی چسکا خوری سے مکمل پرھیز کرنا ھو گا جس مین ھمت یا خواھش ھو گی وہ تیار کر لے گا نئے ممبران میرا مزاج نہین سمجھتے انہین ذرا دیگر دوست آگاہ کر دین مین یہ دوا حقیقت مین حکماء حضرات کے لئے لکھ رھا ھون وھی سمجھین ۔۔سب سے پہلے تو موچرس تازہ لین اس سے مراد دو تین ماہ پرانا ھو زیادہ پرانا نہ ھو اب یہ موسم ھے موچرس کا سنبل کے درخت سے پہلے سفیدرنگ کا دودھ سا نکلتا ھے جو کافی مقدار مین ھوتا ھے چند روز مین خشک ھو کر کلیجی رنگ کا ھوجایا کرتا ھے اسے جتنا چاھے مرضی حاصل کر لین اور خشک کرنے کے بعد اسے کوٹ کر پاؤڈر یعنی سفوف کی شکل مین بنا لین اور اس مین جائفل کا اضافہ سید ادریس گیلانی صاحب نے کیا ھے اس کی مقدار ان سے تجویز کرا لین کہ کتنی شامل کرنی ھے ۔ میرے تجربہ مین صرف موچرس تھا اب ان کی تجویز انتہائی دل کو لگی ھے اسے ضرور شامل کرین اور پھر اسے سات بار برگد کے دودھ سے تر اور خشک کرین یا پھر چار انگلی تک اوپر زیادہ دودھ ڈالکر رکھ دین جیسے ھی دودھ خشک ھو آئرن پہ اچھی طرح کوٹین جب سب اچھی طرح یکجان ھو جاۓ تو نخودی گولیان بنا لین 1تا2 گولی ھمراہ دودھ بوقت خاص سے دو گھنٹہ بیشتر کھا لین انزال نہ ھونے پہ اچار استعمال کر لین رزلٹ بتانے کی ضرورت نہین یہ تجربہ کرکے خود ھی جان لین ھو گا وھی جو آپ سوچ رھے ھین یہ کسی کی انتہائی مجبور کرنے پہ لکھ دیا ھے ورنہ آپ تو جانتے ھی ھین میرا موضوع کوئی اور ھوتا ھے

Tuesday, January 30, 2018

آنکھون کا نور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھون کا نور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل ایک پوسٹ ھمارے گروپ مطب کامل مین ھی لگی ھوئی تھی کہ نظر کی عینک اتارنا چاھتا ھون ھے کوئی دوا؟؟؟آج میرا دل چاھا اسی پہ ھی لکھے دیتا ھون یہ دوا اسی سال گرمیون کے موسم مین مین نے خود بنائی تھی میرے ایک دوست ھین فزکس کے وہ پروفیسر ھین پاکستان کے ایک مشہور اور تاریخی اھمیت کے حامل کالج مین وہ درس تدریس کے فرائض انجام دیتے ھوۓ ایک تجربہ کررھے تھے کہ حادثہ ھو گیا چہرہ بھی شدید زخمی ھوا اور ساتھ ساتھ دونون آنکھین بھی چلی گئین ڈیڑھ سال پہلے سری لنکا سے آنکھ عطیہ ھوئی لگائی گئی الحمداللہ اب وہ کچھ نہ کچھ دیکھ سکتے ھین اب ان کی ھی دی ھوئی تحریک پہ یہ دوا تیار کی اور پندرہ کے لگ بھگ مریضون کو استعمال کروائی مین نے چند روز پہلے تک اس دوا کو اتنی اھمیت نہین دی ھوئی تھی اس سے پہلے بھی شاید مین نے اس دوا کو ادھورا جتنا مناسب سمجھا لکھ دیا تھا آج تفصیل سے لکھ رھا ھون کیون؟؟؟اس لئے مین نے جتنے مریضون کو یہ دوا استعمال کی رزلٹ سوفیصد ملا اب افسوس اس بات کا ھے یہ دوا سواۓ گرمیون کے موسم کے علاوہ تیار نہین ھو سکتی اور اس بات کا بھی مزا ھے کسی بھی مریض کو کوئی سائیڈ افیکٹ پیدا نہین کرتی 5 کلو تازہ اصل گلاب لین اس کا کوٹ کر پانی نکال لین اب اس مین مزید پاؤ تازہ گلاب ڈالکر عرق بذریعہ ریٹارڈ کشید کر لین اور محفوظ کر لین اب ساون کے موسم مین کھمبی اگتی ھے وافر مقدار مین کھمبی حاصل کرین اور اس کو بھی کوٹ کر پانی نکال کر فلٹر کر لین اب چھوٹا شہد خالص حاصل کرین اب ان تینون چیزون کو برابر وزن مین ملا کر ڈراپ تیار کرلین رات سوتے وقت 1 تا 2 قطرے دونون آنکھون مین ڈال لیا کرین صبح جب جاگین گے تو آنکھ کے ارد گرد ریت کی طرح کا مادہ چپکا ھو گا اسے دھو کر صاف کر دین نظر دور کی ھو تو جیسے قطرے تیار کیے ھین ویسے ھی استعمال کرین اگر نظر قریب کی خراب ھو تو شہد فی دس ملی لٹر 1گرام شہد کااضافہ کر لین انشاءاللہ بے شمار امراض چشم مین مستعمل ھے دوا مین نے لکھ دی ھے بنانی بھی کوئی مشکل نہین ھے جس سے نہ بن سکے وہ اپنے کسی قریبی مستند حکیم سے تیار کروا لے اور گرمیون کا انتظار کرین یہ اس وقت ھی تیار ھو سکے گی آپ اس وقت تک صرف چھوٹا شہد آنکھون مین سلائی کے ذریعے ڈالین فائدہ ھو گا بشرطیکہ شہد واقعی خالص ھوا