Saturday, October 28, 2017

نزلہ اور زکام 5

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔نزلہ اور زکام ۔۔۔۔۔5 ۔۔۔۔۔
کوشش ھے کہ مضمون کو جلد سمیٹ دیا جاۓ لیکن یہ ھے کہ آنت کی طرح لمبا ھی ھوتا جا رھا ھے خیر سمجھ نہ آۓ تو فائدہ بھی کیا مضمون لکھنے کا۔ اب بات کو سمجھین اکثر حکماء طبیب یا وید حضرات مین بھی یہ غلط فہمی پائی جاتی ھے کہنزلہ صرف رطوبت کے بڑھ جانے سے ھوتا ھے یا کف کی زیادتی یا اوک کی زیادتی کہہ لین ۔ اب وہ یہ کرتے ھین کہ مریض کو خشک اور حابس ادویہ اور غذا تجویز کرین گے یہ بالکل غلط ھے اسی لئے تو مرض ٹھیک نہین ھوتا کیونکہ نزلہ زکام جیسے سردی کے ساتھ تری ھو تو پیدا ھوتا ھے بالکل اسی طرح سردی کے ساتھ خشکی ھو تب بھی پیدا ھوتا ھے کیونکہ خشکی کے ساتھ نزلہ اس وقت پیدا ھوتا ھےجب بدن مین انقباض پیدا ھو یاد رکھین انقباض اس وقت ھی پیدا ھوتا ھے جب خشکی کے ساتھ سردی بھی موجود ھو اگر خشکی کے ساتھ گرمی ھو تو انقباض پیدا نہین ھوتا۔۔۔ قانون فطرت ھے جس کو موجودہ سائینس اپنی تحقیق سمجھتی ھے کہ سردی ھر چیز مین سکیڑ پیدا کرتی ھے اور گرمی سے ھر چیز پھیلتی ھے یہ اصول تو آپ نے دوران تعلیم ھفتم ھشتم کلاس مین ضرور پڑھا ھو گا  اور یاد بھی رکھا ھو گا تب ھی۔۔ رات مجھے سرمد بھائی کہہ رھے تھے کہ آپ کی یاداشت بہت ھی اچھی ھے مین اسے کیا بتاتا کہ 1972 مین پڑھی چھٹی کلاس کی انگریزی کی کتاب ایک نظم مجھے آج بھی پہلے روز کی طرح یاد ھے۔۔۔۔۔۔۔ ون ٹو ۔۔ٹائی مائی شو۔۔۔تھری فور شیٹ دی ڈور۔۔۔فائیو سکس پک اپ سٹکس۔۔۔۔سیون ایٹ لے دم سٹریٹ۔۔۔نائن ٹن بگ فیٹ ھین ۔۔۔۔۔اچھا جی بات ھو رھی تھی قانون کی تو حرارت سے ھر چیز پھیلتی ھے تو یاد رکھین پھر خشکی کی زیادتی سے سردی پیدا ھوتی ھے البتہ خشکی گرمی کے بہت نزدیک ھے کیونکہ رطوبت کو پہلے خشک کرنا ھوتا ھے پھر گرم یعنی کہ سرد تر کے مقابلے مین گرم خشک کرنے کی ضرورت ھے یاد رکھین ھمیشہ ایک وقت مین ایک کیفیت بدلنے کی کوشش کرنی چاھیے نہ کہ بیک وقت آپ دو کیفیتون کو بدلین ۔ دو کشتیون کا سوار ھمیشہ ڈوبتا ھے۔۔۔ بالکل یہی صورت یہان پیدا ھو گی آپ ایک وقت مین دو کیفیتون کو بدلنے کی کوشش کرین گے جو قانون فطرت کے خلاف ھے فساد اور تصادم پیدا ھو گا بعض اوقات بندے کی جان خطرے مین چلی جاتی ھےآپ دیکھ لین فطرت نے کبھی ایک موسم مین دو کیفیتین بدلین بالکل نہین ۔۔۔ سمجھ لین سرد تر موسم سے پہلے سرد خشک موسم ھوتا ھے پھر گرم تر موسم آتا ھے پھر گرم خشک موسم آتا ھے کبھی ایسا ھوا کہ موسم سرد خشک بھی یعنی خزان کا بھی ھو اور ساتھ گرم خشک موسم یعنی جون والا ساتھ آیا ھو جب اللہ تعالی ﷻ ایسا نہین کرتے آپ طبیب بنے اور اللہ کے بناۓ قانون کے خلاف تبدیلی کرین گے تو کیا خیال ھے بغیر موت کے اور کیا ھو گا اسی لئے بہت سے لوگ لقمہ اجل بن جاتے ھین ۔۔ صرف یہ مطالبہ ھوتا ھے کہ جی نسخہ شیئر کرین باقی بات آپ چھوڑین وہ ھم کر لین گے قانون پڑھا نہین مبادیات کا علم نہین اللہ کے بناۓ قانون فطرت کا علم نہین کیسے کرین گے آپ علاج ۔۔ کیا انسانی جان سے کھیلنا اتنا آسان سمجھ لیا ۔۔۔ یاد رکھین اوپر اللہ ﷻ دیکھ رھے ھین اس ذات باری نے آپ کو موقعہ عطا کیا علم سیکھنے کا اور آپ بغیر سیکھے اللہ کی مخلوق کی جانون سے کھیلنے لگے تو یاد رکھو تمھارا ٹھکانہ سیدھا سیدھا جہنم ھے آئیے علم سیکھین یہ کسی کی میراث نہین تحقیقات تجربات علم عقل حکمت اور دانائی اور گہرا مطالعہ اپنی عادت بنائین پھر دیکھین ترقی کی راھین کھلتی ھین کہ نہین قانون فطرت سمجھین کہ موسم کیسے بدلتا ھے اور کیون بدلتا ھے اللہ ﷻ نے آپ کو اشرف المخلوق بنایا آپ کو پتہ ھے کہ آپ کیا ھین ؟ نہین پتا تو سنین جتنا اللہ ﷻ نے پوری کائینات کا نظام بنایا اتنا ھی نظام اس باری تعالی نے انسان کے بدن مین بنایا ھے جو کسی بھی اور مخلوق مین نہین بنایا آپ کو انسان بنایا تو اپنے انسان ھونے کا ثبوت تو دین باقی اگلی قسط مین محمود بھٹہ۔۔۔ اور میرے مضمون سے اگر کسی کی دل آزاری ھوئی ھو تو معذرت خواہ ھون دراصل ھم نے طب کو زندہ کرنا ھے عطائی نہین بننا اس لفظ سے سچی بات ھے مجھے بہت تکلیف ھوتی ھے جب اسے طب کے ساتھ منسلک کیا جاتا ھے اور اس مین سب سے زیادہ کردار ان لوگون کا ھے جہنون نے پوشیدہ امراض کے ماھر ھونے کے بورڈ لگا رکھے ھین تف ھے ان کی زندگی پر مین یقین سے کہتا ھون کہ انہین طب کا ذرا بھی علم نہین ھے صرف نسخہ باز عطائی ھین میرے بھائیو خدا کے لئے اگر آپ مین سے کسی نے ایسے بورڈ لگا رکھے ھین تو اتار دین فن طب کی عزت بحال کرین
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/142802386344927/

نزلہ زکام 4

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ نزلہ زکام ۔۔۔۔ 4 ۔۔۔۔
بات ھو رھی تھی خمیر اور نفخ کی
آپ اگر ایسا گوشت استعمال کرین گے تو لازما غذا مین خمیر پیدا ھو گا تو نفخ بھی پیدا ھو گا تو لازما نزلہ بھی پیدا ھو گا اب بات آ جاتی ھے حرارت اور برودت کی تو جناب یاد رکھین حرارت اور برودت کا گوشت مین اندازہ آپ اس طرح لگا سکتے ھین کہ جو حیوانات اور پرند جسم مین جتنے ھلکے ھونگے ان مین ان مین اسیطرح مادی ثقالت کم اور حرارت زیادہ ھوتی ھے جیسے گھریلو جانورون مین بکری کا گوشت ھے حرارت مین زیادہ ھوتی ھے گاۓ اور بھینس کے سے ۔ اب بھینس گاۓ کا گوشت زیادہ نفخ ھوتا ھے جبکہ بکری کے گوشت مین کم ھے۔ پرندے وزن مین ھلکے ھین تیتر بٹیر چڑیا وغیرہ مین مرغ سے زیادہ حرارت ھوتی ھے اب پانی کے جانور اپنے اندر زیادہ حرارت رکھتے ھین کیونکہ ان کے اندر فاسفورس کے اجزاء زیادہ ھوتے ھین جیسا کہ بکری کےگوشت کو ھم معتدل اور صحت کے لئے زیادہ بہتر سمجھتے ھین اس مین ایک اور بات بھی یاد آ گئ کہ تمام انبیاء کو بکری پالنے کا حکم آیا جانتے ھین ؟ کبھی آپ نے اس طرح سوچا کہ ایک لاکھ چوبیس ھزار انبیاء کم و بیش آۓ تو سب کو بکری کا حکم کیون ملا اس مین دوسرا جانور اونٹ پالا گیا صرف ایک نبی کو ساتھ گاۓ رکھنے کا حکم ھوا اور بھینس رکھنے کا حکم نہین اور بھی کافی جانور ھین جو تھے تو حلال لیکن انبیاء کو حکم نہین ملا آخر کیون کبھی آپ نے سوچا نہین سوچا تو ضرور سوچئے کہ اس مین اللہ ﷻ کی کیا حکمت تھی صرف ایک کا مین اظہار کئے دیتا ھون کہ بکری کا گوشت تمام گوشتون سے افضل ھے سب سے زیادہ معتدل اور بیماریون کے لئے شفا رکھنے والا گوشت اور اس کا دودھ اتنی زیادہ شفا کا حامل ھے کہ نزلہ زکام کی سب سے خطرناک قسم ٹی بی کا آخری علاج ھے اسی طرح اللہ ﷻ نے اجناس مین گندم کا ذکر کیا ھے  یہ بھی دنیا مین شفا کی حامل ھے آپ ٹی بی کے مریض کو صرف خالص گندم کی روٹی اور ساتھ بکری کا دودھ دینا شروع کر دین کسی دوا کی ضرورت نہین رھے گی ٹی بی ختم ھو جاتی ھے لیکن شرط یہ ھے کہ پہلے پیٹ مین بنا ھوا خمیر ضرور ختم کر دین
اب دوبارہ اپنے موضوع کی طرف آتے ھین یاد رکھین عمر کے لحاظ سے بچے نزلہ زکام کا زیادہ شکار ھوتے ھین مردون کی نسبت یہ مرض عورتون مین زیادہ ھوتا ھے اس کی وجہ سوزش رحم ۔ماھواری کی خرابی۔ حمل کا ضائع ھونا ۔یا ضائع کرنا ۔ برتھ کنٹرول کی جن کو عادت ھو وہ سب سے زیادہ اس مرض مین مبتلا ھوتی ھین کیونکہ یہ ایک تو اللہ سے جنگ ھے دوسرا برتھ کنٹرول کی ادویات جس قدر بھی بے ضرر ھون بہرحال وہ رحم کے افعال مین افراط یا تفریط کے ساتھ خرابی ضرور پیدا کر دیتی ھے اگر خرابی پیدا نہ کرین تو بچے کی پیدائش کیسے رک سکتی ھے ۔ اللہ تعالی سب کے حال پہ رحم فرماۓ۔ اب رحم کی خرابی سے اس کے فضلات تو اخراج پا نہین سکتے جو یقینی طور پہ پہلے پرسوت کا بخار نزلہ زکام اور بالاخر بات ٹی بی پہ جا پہنچتی ھے پھر بات موت تک جا پہنچتی ھے پھر کہا جاتا ھے کہ جی بس زندگی ھی اتنی تھی جو اللہ کا حکم ۔۔ جو مرد برتھ کنٹرول کرتے ھین ان کے اعصاب اور دماغ تباہ ھوتے ھین ذھنی توازن بگڑ جاتا ھے آخر کار پاگل خانے جا پہنچتا ھے اگر کوئی تجربہ کرنا چاھتا ھے تو کرکے دیکھ لے آخر انجام یہی ھو گا
اب تک نزلہ کی تاریخ اور وسعت پہ کافی کچھ لکھ دیا ھے یہ دکھ ھر ملک اور قوم مین پایا جاتا ھے البتہ جن لوگون کے مزاج مین حرارت کی زیادتی ھوتی ھے ان مین یہ مرض کم ھوتا ھے یعنی گرمی کی زیادتی سے یہ مرض نہین ھوتا بلکہ جب سردی جسم مین بڑھ جاۓ خواہ سردی کے ساتھ برودت ھو یا خشکی آ جاۓ یعنی جسم مین خواہ خشکی ھے یا تری اگر ساتھ سردی ھے تو لازماً یہ مرض گھر کرےگا باقی اگلی قسط مین ۔۔۔۔۔۔۔۔
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/142746003017232/
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/142726923019140/

نزلہ زکام 3

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ نزلہ اور زکام ۔۔۔۔۔۔۔ 3۔۔۔
تھوڑی سی مضمون کو سمجھنے کےلئے وسعت پیدا کر دی ھے تو مین بات کر رھا تھا نہ یار لوگون نے اس مرض کو سمجھا اور نہ ھی کچھ حکومتی طور پہ اس مرض کے سدباب کے لۓ کچھ کیا کیا ھے بس سنٹر بنے ھین ویکسین تیار ھے لگوائین اور نو ماہ انتظار کرین شاید مرض چلی جاۓ اور صرف دو فیصد بہتر ھوتے ھین باقی کا اللہ حافظ
جبکہ ھونا یہ چاھیے تھا کہ سب سے پہلے غذا اور پرھیز کی تعلیم دی جاۓ پھر اس کے روک تھام کے لۓ سنجیدہ کوشش کی جاتی اب تھوڑی سی وضاحت کرتا ھون کہ اس مرض کا پھیلاؤ کہان تک ھے نزلہ زکام کی عمومیت کا یہ عالم ھے کہ انسانون کے علاوہ حیوانات بھی اس مین ملوث ھین یاد رکھین کہ یہ مرض جانورون مین سے وحشی جانورون مین بہت کم ھوتی ھے گھر کے پالتو جانورون مین زیادہ ھوتی ھے گاۓ بھینس بکری بھیڑ مین بہت زیادہ پرندون مین مرغ تیتر بٹیر کبوتر بطخ طوطے تک اس مرض مین ملوث ھین اب پانی کے جانورون مین یہ مرض بہت ھی کم دیکھنے مین آتی ھے البتہ مال برداری کرنے والے جانورون مین یہ مرض شاید ھی ھوتی ھےگھوڑے گدھے اونٹ وغیرہ مین ۔ یہ بات بھی سمجھ لین کہ گرم مزاج جانورون مین اگر مرض ھوتی ھے تو اس کا سبب یہ ھوتا ھے کہ ان کے جسم سے گرمی کا اخراج بہت کم ھو جاتا ھے کتے اور بلی کو یہ مرض نہین ھوتا اگر ھو جاۓ تو وہ پاگل ھو جاتے ھینھان یاد رکھین خنزیر اور بندر مین یہ مرض شدید پیدا ھوتا ھے آپ نے سنا ھو گا سوائن فلو یہ اصل مین خنزیر کو ھوتا ھے یا پھر بندر مین آیا اب انسان نے خنزیر کھانا شروع کیا تو مرض انسان مین بھی منتقل ھو گیا آپ نے سنا ھو گا خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ھے تو یہ سچ ھے جب ھم خنزیر کھائین گے تو ھمارے صفات بھی تو خنزیر والی ھی پیدا ھونی ھین آپ مجھے دکھائین آپ کو یہ مرض مسلمانون مین نظر نہین آۓ گا جبکہ یورپین اس مرض سے بہت زیادہ مر رھے ھین ھان ھم مین بھی یہ مرض دوسری صورت مین موجود ھے بس اسے نام مختلف دے رکھا ھے ھم برائیلر کھاتے ھین اور کسی بھی پولٹری فارمر سے یا ویٹنری ڈاکٹر سے پوچھین برائلر کی موت کاکسی ۔۔۔ کریزا امراض پھر انکی مرض ھائیڈرو۔ گھمبورو۔ اینڈی ۔ رانی کھیت ۔ سے ھی آتی ھین یہ ھین تو مرغ کی مختلف امراض لیکن اب گھریلو مرغ مین سواۓ ایک آدھ کے باقی نہین ھوتی تو برائلر مین کہان سے آئین یہ سوچنے والا سوال ھے اب اس مرغ مین سوائن فلو بھی آ چکا ھے کیون؟ ۔۔ اب دوسری بات سنین جن حیوانات کا گوشت کھانے سے انسانی پیٹ مین نفخ اور خمیر پیدا ھوتا ھو ۔اپنی زبان نکال کر شیشہ مین دیکھین جو بھی برائلر زیادہ کھاتے ھین زبان سفید ھو گی یہ کمال ھے اس مرغ کا اور اسے ھی خمیر کہتے ھین ۔۔۔ اس سے نہ صرف نزلہ بنتا ھے رطوبت بہت زیادہ پیدا ھوتی ھے بلکہ جسم مین فساد خون کا سب سے بڑا سبب بھی یہی ھےاس مین پہلا نمبر خنزیر کے گوشت کا ھے دوسرا نمبر اس مرغ کا ھے ۔۔ باقی اگلی قسط مین
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/142726923019140/

Wednesday, October 25, 2017

دیسی گھی اور مکھن کیسے تیار ھوتا ھے

,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,
,,,,, آج کی پوسٹ سرمد صاحب کے نام ,,,,,,,,
,,,,,دیسی گھی اور مکھن کیسے تیار ھوتا ھے,,,,
ابھی تھوڑی دیر پہلے سرمد صاحب سے فون پہ گفتگو ھو رھی تھی ذکر چل نکلا لاھور کا اور اس مین تیار شدہ مکھن کا تو. مین نے سرمد صاحب کو جب بتایا کہ آپ جو دیسی گھی استعمال کرتے ھین وہ دراصل ڈالڈہ گھی ھوتا ھے تو بہت زیادہ حیران بھی ھوۓ اور فورا مطالبہ جڑ دیا کہ اس پہ پوسٹ لکھ آپ لوگون کو آگاہ کرین امید ھے بہت سے لوگ اس دھوکہ سے بچ جائین مین نے وعدہ کیا اور اسی وقت لکھنے کا پروگرام بھی بنا لیا تو دوستو آپ جو مکھن استعمال کرتے ھین سنین یہ کیسے تیار ھوتا ھے ایک کلو ڈالڈا لین اور دو کلو برف یا کلو ھی برف کوٹ کر باریک کر کے کسی کھلے برتن مین ڈالڈا اور برف ملا کر ھاتھ سے اس ڈالڈا کو مسلنا شروع کر دین چند منٹ کے عمل سے سفید بہترین کوالٹی کا مکھن تیار ھو جاۓ گا اب اس مین چند قطرے بٹر فلیور کے ملا دین خوشبو اور ذائقہ بالکل مکھن کی طرح ھو جاۓ گا یہ اس طرح تیار ھو کر مارکیٹ مین اصل مکھن کے دھوکھے مین فروخت ھوتا ھے اور دیسی گھی تیار کرنے کے لئے ڈالڈا کو گرم کرتے ھین اس مین ھلکا سا پیلا سبزی مائل کلر ڈال کر ٹھنڈا کر کے اس مین دیسی گھی کا فیلور ملا کر بازار مین دیسی گھی بنا کر فروخت کر رھے ھین یہ ھے ظلم اس قوم کے ساتھ براہ کرم بازار سے اس قسم کے گھی اور مکھن سے بچین یہ آپ کی صحت کو بھی نقصان دے گا اور جیب کو بھی نقصان دے گا اب دیہات مین جو گھر ھوتا ھے دودھ گھی کا وھان دیسی گھی ھزار روپے کلو اور لاھور مین پانچ سو روپے کلو دیسی گھی سوچین ذرا حقیقت کیا ھے

Tuesday, October 24, 2017

کانچ نکلنا

,,,,,,, مطب کامل,,,,,,,,
,,,,,, کانچ نکلنا ,,,,,,,
مسلسل پیچش سے مقعد کو سوزش ھو جاتی ھے  اس کے ساتھ ساتھ اعصابی کمزوری بھی ھو جاتی ھے مریض محسوس کرتا ھے جیسے مقعد مین کوئی چیز پھنسی ھوئی ھے اسے نکالنے کے لئے بار بار زور لگا کر خارج کرنے کی کوشش کرتا ھے دراصل مقعد سوج چکا ھوتا ھے اس کا دباؤ باھر کی طرف ھوتا ھے اس وجہ سے کانچ باھر نکل آتی ھے یہ مرض عموما بچون مین ھوتا ھے بعض اوقات بڑون مین بھی دیکھا گیا ھے اس کے کچھ اور اسباب بھی ھین جن کا اظہار مناسب نہین ھے اور یہ علامت بڑون مین دیکھنے مین آتی ھے اس کا علاج پیچش کی شکل مین کرین نہ کہ قابض ادویات دین اس مین جو خاص بات نوٹ کی ھے مریض مین وٹامن بی 12 کی بہت کمی ھوتی ھے غذا مین اس وٹامن کو استعمال کرین جس جس پھل اور سبزی مین پائی جاۓ ساتھ ملین دوائین دین  ھلیلہ زرد اجوائن دیسی پوست انار برابر وزن پیس لین دو رتی تا ماشہ تک ھمراہ پانی استعمال کرین یہ بھی مفید ھے پودینہ مصبگی زنجبیل سنگ دانہ مرغ برابر وزن پیس لین ماشہ تک ھمراہ پانی یا قہواہ دین آپ جو علاج سنگرھنی کا کرتے ھین وھی علاج کرین کامیابی ملے گی
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/141755356449630/

Monday, October 23, 2017

نزلہ زکام 2

,,,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,,,,,
,,,,,, نزلہ زکام ,,,,,,,,,,,قسط 2,,,,
پہلی قسط مین بہت زیادہ کمنٹس موضوع کی پسندیدگی کی شکل مین آۓ صرف ایک کمنٹس آیا کہ تمہید کو چھوڑ کر اگر علاج لکھ دیتے تو کیا ھی اچھا ھوتا ,,, یہ پڑھ کر مین حیران رہ گیا واہ بھئی واہ مزا آ گیا بہت ھی اثر ھوا میری بات کا جو مین نے اس قسط مین لکھی تھی کہ عطائیت سے کنارہ کشی کرین اب پہلے مرض کی ماھیت پیدائش اسباب سمجھین گے تو علاج خود ھی سمجھ آ جاۓ گا  کہ کیا کرنا ھے مین آپ کو ایک سچی بات بتاؤن مین کسی بھی نسخہ کا محتاج نہین رھا نہ ھی کبھی کوئی خواھش پیدا ھوتی ھے  نہ ھی ضرورت ھے صرف فن سیکھا ھے پڑھا ھے ایک طبیب ایک معالج کبھی بھی نسخون کا محتاج نہین ھونا چاھیے مین یہی چاھتا ھون کہ آپ لوگ بھی فن طب کے اس عروج پہ ھون کہ دوا کے لئے بغلین نہ جھانکنی پڑین   آپ محتاج نہ ھون کوئی اور آپ کا محتاج ھو بڑے بڑے بورڈ لگے دیکھے ھین ماھر امراض مخصوصہ فلان فلان منجی توڑ پلنگ توڑ کستوریون کے بادشاہ وہ حکیم جو ھمالیہ کی ترائیون مین کستورا ھرن کا ریوڑ پالتے رھے ھین ھر بوٹی جو نایاب ھے انہون نے اپنے ھاتھون سے خود اکھیڑی ھے شیش ناگ ان کا نام سن کے راستہ کاٹ جاۓ ,,,اب انہین یہ علم نہین ھوتا کہ سانپ کے کان ھی نہین ھوتے ,,, ایسے لوگ جن کے ایسے اشتہار لگے ھون  اب ان سے کہین کہ سر درد کا علاج ھے کہین گے نہین نزلہ کا علاج ,,نہین ھے ,,, اب اس الو کے پٹھے سے کہین بدنام کر دیا تو نے طب کو نزلہ کا علاج ھے نہین پلنگ بڑے توڑتا ھے ,,,افسوس صد افسوس ,,, خدا کی قسم جس طبیب کو نزلہ کا علاج کرنا تو دور کی بات ھے صرف نزلہ کو سمجھ لے کہ یہ کیا ھے کیون ھے کیسے ھے ,,اب اس بات کی سمجھ آ گئی صحیح نزلہ کی تشخیص اور پہچان ھو گئی اور پھر علاج کرے گویا تیسرا حصہ امراض انسانی بدن کا کامیاب معالج بن گیا سچی بات ھے بن تو آدھا جاتا ھے خیر آپ تیسرا حصہ ھی سمجھ لین مجھے امید ھے میری اس بات اطباء حق ضرور اتفاق کرین گے دوسری اھم بات جو کل شام سے مین سوچ رھا تھا رات گئے حضرت سید ادریس گیلانی صاحب سے بھی کچھ مشورے ھوۓ  لیکن پھر خاموشی ھی اختیار کی صرف اتنی بات آپ لوگون کو بتاۓ دیتا ھون کہ آپ کا گروپ مطب کامل کوئی ایسا گروپ نہین ھے جہان عام عطائی حضرات ھون مجھے فخر ھے کہ ھم پاکستان اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرین گے مین ابھی نام نہین بتا سکتا اس گروپ کے ایک حکیم صاحب کے تجویز کردہ نسخون پہ امریکہ کی ایک بہت بڑی لیبارٹری مین مسلسل تحقیق و ریسرچ ھو رھی ھے جونہی ریسرچ مکمل ھو گی پوری رپورٹ انشاء اللہ میرے پاس آ جاۓ گی اسے نمایان انداز مین گروپ مین لگا دیا جاۓ گا آپ کو شاید علم ھو اب طب مغرب دوبارہ ھربل کی طرف لوٹ آئی ھے بہت کچھ ھونے والا ھے انشاء اللہ آپ کو آگاہ رکھا جاۓ گا آج کی پوسٹ اسی موضوع پہ خرچ ھو گئی
نشاء اللہ اگلی قسط مین نزلہ پہ تفصیلی لکھا جاۓ گا
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/141522126472953/

Sunday, October 22, 2017

قراقر معدہ یعنی گڑ گڑ کی آوازین آنا

,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,,,
,,,قراقر معدہ یعنی گڑ گڑ کی آوازین آنا,,,,
کل کی ھی میری پوسٹ مین یہ سوال ایک صاحب نے لکھا تھا کہ ایک صاحب کے پیٹ سے اتنی آوازین آتی ھین کہ پوری مسجد مین ھر نمازی کے کانون تک آواز پہنچ رھی ھوتی ھے دو غلط باتین ھین نمبر ایک بڑی دفعہ منع کر چکا ھون جو پوسٹ لکھی ھوتی ھے صرف اسی کی بارے مین بات کیا کرین مزید اس کے علاوہ کسی مرض کے بارے مین اس مین سوال نہ لکھا کرین آپ وھی کرتے ھین کہ بندہ اچھا بھلا کسی راستہ پہ جا رھا ھو آپ اس کی ٹانگون مین ڈانگ دے کر پہلے گراتے ھین پھر کہتے ھین اوہ آپ گر گئے یہ مذاق نہ کیا کرین اس طرح کرنے سے آپ کے الفاظ سراسر خود غرضی کی بو آ رھی ھوتی ھے بارھا کہا ھے علیحدہ پوسٹ لکھین تاکہ دوسرون کو بھی موقعہ ملے جواب لکھنے کا آئیندہ ھر ایسے کمنٹس ڈیلیٹ بھی کر دئے جائین اور جواب بھی نہ لکھا جاۓ کیا خیال ھے آپ کا دوسری بات مرض بتاتے ھوۓ ذرا ھتھ ھولا رکھا کرین اب پوری مسجد کے نمازیون کو بے زار کر رھے ھین آپ گھر کی مثال دے لین مسجد اللہ تعالی کا گھر ھے احترام کیا کرین یہ مرض خشکی سردی جب معدہ اور انتڑیون مین پیدا ھو جاۓ تب پیدا ھوتی ھے خالص سوداوی مادہ ھے اس کا علاج نظریہ مفرد اعضاء مین بہت عالی شان ھے تریاق تبخیر,,,, جمالگوٹہ دس گرام شنگرف بیس گرام کچلہ مدبر 40گرام رائی 80گرام معروف طریقہ موٹھ برابر گولیان بنا لین  شنگرف کو کھرل کر کے چمک ختم کرین پھر جمالگوٹہ کھرل کرین پھر باقی پسی ھوئی ادویات شامل کر کے کھرل کرین آپ اسے حب سلاطین کے نام سے بھی جانتے ھونگے فالج مین بھی مفید ھے مصفی خون بھی ھے تحجرالمفاصل مین بھی مفید ھے تبخیر معدہ مزمن قبض مین مفید ھے ھرنیا مرض کا شافی علاج ھے ساتھ تریاق معدہ کھلائین یہ مندرجہ ذیل دوا اس کا شافی علاج جانین,,,سنبل الطیب ,,عقرقرحا,,, مرچ سرخ,,,,, خولنجان,,, رائی,,,, لونگ,,,برابر وزن پیس کر سفوف بنا لین دو دو ماشہ دن مین چار بار ھمراہ قہواہ دین یہ گڑ گڑ کی آوازون مین ھیضہ بدھضمی سنگرھنی جیسی امراض مین بھی بہت مفید ھے ساتھ غذا صبح,,, کشمش انڈے مربہ آملہ مربہ ادرک کھلا کر قہواہ پلا دین دوپہر ,,, پکوڑے اچار شلغم اوجھری ٹماٹر چنے کی دال مسور کی دال چنے کے آٹے کی روٹی لسی گوشت ساگ کھلا دین شام صرف دوپہر والا سالن کھلا کر قہواہ پلا دین پانی نیم گرم پیئن

Saturday, October 21, 2017

نزلہ زکام 1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطبکامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔نزلہ زکام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1...
اس مرض کی بظاھر تو معمولی شکل نظر آتی ھے کہ نزلہ ھی ھے عام طور پر اسے ایک جراثیمی مرض سمجھا جاتا ھے اور سچی بات ھے موجودہ دور مین ھر طریقہ علاج کو جراثیم پہ اتنا قائل کیا جا چکا ھے کہ ھر کوئی جراثیم کو مارنے کے لئے جراثیم کش ڈنڈا لیۓ جراثیم کے پیچھے بھاگ رھا ھے یہ نزلہ زکام ھے کیا ۔ اب اس کا علاج کیون مشکل ھے بہت سے ایسے مریض نظر آئین گے جو مستقل مریض ھین ساری زندگی گزر گئی نزلہ زکام اور بلغم کی دوائین کھاتے ھوۓ۔جان پھر بھی نہ چھوٹی اس بیماری سے۔ کیون آخر ایسا ھوتا کیون ھے؟ ھزارون سال قدیم تاریخ مین بھی نزلہ زکام کا ذکر ملتا ھے سمجھ لین تو تخلیق آدم علیہ السلام سے ھی مرض وجود مین آ گئی تو پھر بھی آج تک اس مرض کا وجودبھی ھے اور اس کا مکمل علاج بھی آپ کے پاس نہین کیا یہ اتنی خوفناک مرض ھے ؟ جو جوانی کو بڑھاپے مین بدل دے چھوٹی عمر مین بال سفید کر دے نظر کمزور ھو کر عینک لگ جاۓ ھاتھ پاؤن سن کر دےایک مستقل روگ کی شکل مین بدن انسانی سے چمٹ جاۓ۔ پھر دانت گر جائین یا ماسخورہ لگ جاۓ سل دق دمہ ھارٹ فیلیبر  فالج لقوہ رعشہ ثقل سماعت جیسےموذی امرض مین گرفتار انسان آخر کیون ؟ جبکہ تاریخ بابل نینواہ تاریخ چین تاریخ ھندوستان مین تاریخ مصر تاریخ یونان مین ھر جگہ اس مرض کا ذکر ملتا ھے آپ کے ملک مین موھنجوداڑو کا تمدن جو برتنون اور اینٹون پہ کھدا ھوا ملا اس مین بھی اس بیماری کا ذکر ملتا ھے ۔ علم فن طب حکمت کا جس تہذیب مین بھی ذکر ملا وھان اس موذی مرض کا ذکر ضرور ملا ۔ قدیم ترین تہذیب ھندی تہذیب ھے ۔قدیم ترین  کتب وید ۔ چرک۔ ششرت مین بھی اس مرض کا ذکر ملتا ھے۔کف روگ لکھا ھے ان مین ۔یاد رھے کف کے بڑھ جانے سے دات اور پت دونون کم ھو جاتے ھین اور روگ کے مزمن ھو جانے کی صورت مین کف مین انتہائی تعفن پیدا ھوتا ھے اور وہ تعفن زھر کے قریب پہنچ جاۓ تو وہ کف زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ھے ۔ خیر یہ ذکر بہت لمبا ھے  ۔ ھندو میتھالوجی مین جس مقام پہ امرت کا ذکر ھے ۔ کہانی ھے ۔ کہ دیوتاؤن اور راکھشون نے مل کر سمندر کوبلویا یہ علم نہین کہ کسطرح بلویا۔ بہرحال اس مین سے ؛؛امرت:: بر آمد ھوا وہ جوانی صحت طاقت کے لئے لاجواب جوھر تھا اب سائینسی پہلو اس مین یہ تھا کہ سمندر کی مخلوق سمندر کا پانی اپنے اندر چونے اور فاسفورس کے اجزاء رکھتا ھے جس کو ھم کیلشیم فاسفیٹ کہتے ھین یاد رکھین یہی ایک ایسا عنصر ھے جس کی کمی جوانی کو بڑھاپے مین بدل دیتی ھے یہ کس مقدار مین انسانی جسم کے اندر ھونا چاھیےیہ ذکر بعد مین کرین گے۔ ھماری تہذیب مین اس کو آب حیات کے نام سے جانتے ھین ۔ اب حکماء نے تحقیق کے ڈونگرے بجاۓ تو کایا کلپ کے نام سے ادویات تیار کر ڈالین ۔۔۔ خیر یہ لمبا موضوع ھے کسی اور وقت پہ اٹھا رکھتے ھین ۔ بات ھو رھی تھی نزلہ زکام کی کہ یہ بھی جوانی ختم کر دیتا ھے بال سفید ھو جاتے ھین۔ اب جراثیم کش ادویات سے بڑھاپا تو واپس آتا نہین اب طب یونانی کے جو طریقہ علاج جسے ھم مجربات کہہ سکتے ھین ان سےبھی کامیاب علاج ھو نہین سکتا پھر اس کا کامیاب علاج کیاکیسے جاۓ ؟سوچنے کی بات ھے ۔ علاج بالکل کامیاب کیا جا سکتا ھے اگر ھم مجربات کوچھوڑین اس پہ انحصار نہ کرین مریض کے اندر اتنی خشکی پیدا نہ کرین یا پھر مسکنات مخدرات مبردات کا استعمال نہ کرین کشنیز کافور بھنگ چرس دھتورا افیون یا صندل وغیرہ کا استعمال نہ کرین تریاق نزلہ اکسیر نزلہ جات استعمال نہ کرین تو کامیاب علاج ممکن ھے۔ کس طرح؟؟؟ صرف مرض کی ماھیت سمجھین معالج کو مبادیات اور قوانین طب پہ عمل کرنا چاھیے اصول اور قوانین سے مرض کو کنٹرول کرین مرض کی حقیقت سمجھ کے علاج کرنا چاھیے ۔ عطائی نہ بنین ۔ کیونکہ عطائی مین یہ قابلیت نہین ھوتی وہ ھمیشہ اچھے نسخے اور تریاق و اکسیر کی تلاش مین رھتا ھے مگر بے علمی کی وجہ سے ھمیشہ نا کام رھتا ھے اس سے البتہ وہ ضرور فائدہ حاصل کر لیتا ھے جس نے اکسیر تریاق کی کتاب چھاپی تھی میرا آج کا مضمون ذرا کڑوا ھے برداشت کیجۓ یہ بھی آپ کی بہتری کے لۓ ھے محمود بھٹہ باقی اصول علاج اور علاج آئیندہ قسط مین۔۔https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/141054529853046/

Friday, October 20, 2017

آنکھون سے پانی آنا

,,,,,,,,,,,,,مطب کامل ,,,,,,,,,
,,,,آنکھون سے پانی آنا ,,,,,,,,
یہ دو روز پہلے میری ھی ایک پوسٹ مین کسی نے سوال کیا ھوا تھا اب پتہ نہین لوگ ھمارا امتحان لیتے ھین یا پھر ویسے ھی اھلیت اتنی ھوتی ھے میرا تجربہ ھے جب بھی کسی مریض نے اپنی مرض بتانی ھوتی ھے تو وہ اپنے آپ کو بڑا ھی سیانا سمجھ کے ایک ھی بات کرے گا باقی حکیم یا ڈاکٹر کے منہ کی طرف دیکھے گا لے اب بول تو کیا کہتا ھے ڈاکٹر صاحب تو بڑا ھی اچھا کام کرتے ھین خاموشی کے ساتھ پندرہ بیس ٹیسٹ لکھ کر ھاتھ مین تھماتے ھین لے بھائی یہ ٹیسٹ کروا لا اب تیری باری ھے وہ سب جمع پونجی جب ٹیسٹون پہ لگا کر ڈاکٹر کے پاس پہنچتا ھے تو مرض کی سب تشخیص مریض خود ھی کر لیتا ھے پھر فر فر بولتا ھے صرف حکیم مسکین ھے اسے صرف بازو پکڑا کے مریض خود سو جاتا ھے اب حکیم اندازے لگاتا رھتا ھے کہین گرمی بتاتا ھے تو کہین سردی ,,بس اس سے آگے اسے بھی دیوار نظر آتی ھے آخر مین وہ خود ھی مریض سے پوچھ لیتا ھے کوئی اور بھی بیماری ھے تب وہ بھی بتاتا ھے کہ حکیم صاحب میری تو آنکھون مین پانی آتا ھے ساتھ خارش بھی ھوتی ھے مجھے اور تو کچھ بھی نہین ھے براہ کرم نبض سیکھین اور قارورہ سے مرض کی پہچان کرنا سیکھین اب صرف آنکھون سے پانی آ رھا ھے تو تشخیص تو خاصی لمبی ھے بلغمی مزاج ھوتا ھے یہ مین حکماء حضرات پہ چھوڑتا ھون وہ تفصیل لکھین کہ کیون پانی آتا ھے آنکھون سے اور نالیان کونسی بند ھوتی ھین اور کہان واقع ھوتی ھین یہ نالیان اگر ساتھ خارش ھے تو کیون ھے یہ سب بحث آج ذرا حکماء حضرات کرین دوا مین تجویز کیے دیتا ھون وہ مریض کرے,,,,ترپھلہ 150گرام ,,اسطوخودوس سو گرام ,, بسفائج,, کشنیز,, تربد,,,بادیان,,,, گل سرخ ,,,,افتیمون,,, ھر ایک 50گرام سفوف بنا لین چمچ صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین یا معجون بنا کر استعمال کرین ساتھ اگر خارش ھے تو اکسیر بادیان  ,,, سونف ,,ملٹھ,,,, ھلدی,,,برابر وزن اور ان سب کے برابر ریوند خطائی ملا کر پیس لین چھوٹی چمچ صبح دوپہر شام ھمراہ پانی دین آنکھون سے ھٹ کے اس مرض مین ساتھ اور کیا کیا علامات ھو سکتین ھین یہ سب بھی حکماءحضرات ضرور لکھین

Thursday, October 19, 2017

لیکوریا کی اقسام اور ان کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکوریا کی اقسام اور ان کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طبی محققین کی نظر مین لیکوریا کی پانچ اقسام ھین
١ــ سیلان فرجی۔۔۔اس قسم مین سیلان رحم اندام نہانی کے بیرونی حصہ سے شروع ھوتا ھے

٢ـ مہبل سیلان الرحم۔۔۔۔۔۔۔یہ ھے وہ قسم جس مین اندام نہانی کے اندورنی حصہ سے رطوبت نکلتی ھے
٣ـ سیلان عنقی۔۔۔۔اس قسم مین رحم کی گردن سے رطوبت خارج ھوتی ھے
٤ــسیلان رحمی ۔۔۔۔جس مین رحم کے اندر سےرطوبت خارج ھوتی ھے
٥ـــسیلان مبیضی۔۔ یہ وہ قسم ھے جس مین بیضہ سے رطوبت خارج ھوتی ھے
اب ان تمام قسمون مین آپ کیسے تشخیص کرین گے یہ فلان قسم کا لیکوریا ھے ۔۔۔ شاید چند دوست ان قسمون کو تشخیص کر سکین ورنہ یہ ھر ایک کے بس کا روگ نہین ھے پریشان نہین ھونا اس سب مسئلہ کو نہائت آسان کر لیتے ھین اب یاد رکھین یہ تمام اقسام سواۓ مقام لیکوریا کے آپ کو کچھ پتہ نہین دیتین آپ یہ کہہ سکتے ھین کہ فلان مقام پہ بیماری ھے جب تک آپ کو یہ نہین پتہ چلے گا کہ کونسے مزاج مین تیزی یا بگاڑ ھے آپ علاج نہین کر سکین گےیہ بھی یاد رکھین کہ لیکوریا کہ علاج مین زبردست غلطی کی جاتی ھے کہ رطوبت ھے یبوست پیدا کرنی ھے اور مرض ٹھیک ھو جانی ھے یعنی رحم سے پانی کا اخراج ھو رھا ھے تو خشکی پیدا کر دینی ھےاور اکثر اس طرح علاج کر دینے سے لینے کے دینے پڑ جاتے ھے یعنی بجاۓ مرض ٹھیک ھو بڑھ جاتی ھے کیون؟؟؟؟؟ ا صل مین معالج نے بجاۓ تشخیص کے تکہ لگایا ھے ۔۔۔۔ یاد رکھین  لیکوریا دو مزاجون مین ھوتا ھے ۔۔۔١ـ بلغمی مزاج ۔۔۔٢ــ صفراوی مزاج۔۔۔۔۔اب ان کی علیحدہ پہچان بتاتا ھون
بلغمی مزاج کا لیکوریا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رحم کے اعصاب کی سوزش کی وجہ سے بلغمی رطوبات نکلنے لگتی ھین جو بے رنگ بے بو ھوتی ھین البتہ ان کی کیفیت کھاری ھوتی ھے لٹمس پیپر ڈالنے سے نیلا ھو جاتا ھے رنگ سفید اگر رحم سے نکلنے کے بعد انہین صاف نہ کیا جاۓ تو متعفن ھو کر بدبودار ھو جاتا ھے
صفراووی لیکوریا۔۔۔رحم کے غدد کی سوزش کی وجہ سے یا غشا مخاطی کی سوزش کی وجہ سے پتلی زردی مائل رطوبت نکلتی ھے جو نکلتے وقت تو پتلی اور ھلکی زردی مائل ھوتی ھے اگر تھوڑی دیر پڑی رھے تو گاڑھی پیپ کی طرح اور بد بو دار ھو جاتی ھے ھر وقت رحم مین دغدغہ اور جلن ھوتی ھے
بلغمی علاج۔۔۔۔۔۔ پھل سپاری۔ موچرس۔ گوند کیکر۔ کمرکس چینی برابر وزن پیس لین 3تا6 ماشہ دے سکتے ھین
صفراوی علاج۔۔۔۔گندھک آملہ سار۔۔۔قلمی شورہ۔۔۔ریوند خطائی برابر وزن پیس لین آدھا تا ایک ماشہ ن مین تین بار دین
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/140582639900235/

Wednesday, October 18, 2017

تین بخار اور ان کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔تین بخار اور ان کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوداوی بخار۔۔۔۔اس مین قارورہ سرخ یا سرخ زردی مائل پیٹ مین ریاح کی زیادتی قبض
ذائقہ منہ۔۔۔۔ترش جسم مین خشکی کی زیادتی
دوا۔۔۔۔نمک خوردنی 20گرام اجوائن دیسی 30گرام گندھک ڈنڈہ 30گرام
پیس کر سفوف بنا لین رتی تا ماشہ خوراک دن مین تین تا چار بار ھمراہ پانی
صفراوی بخار۔۔۔۔۔ اس مین قارورہ کا رنگ زردی مائل یا سفیدی مائل
جسم مین حرارت اور صفرا کی زیادتی اکثر پیٹ مین مروڑ پیچ دار پاخانہ
ذائقہ منہ۔۔۔۔۔۔تلخ جسم پھولا ھوا عام طور پہ غذا کھانے کے بعد بخار ھو جایا کرتا ھے
دوا۔۔۔۔۔۔سہاگہ 20گرام ست ملٹھی 30گرام گندھک آملہ سار30گرام
پیس کر سفوف بنا لین رتی تا ماشہ حسب ضرورت دن مین تین تا چار بار ھمراہ پانی
بلغمی بخار۔۔۔۔۔اس مین قارورہ نیلاھٹ لئے ھوتا ھے یا بالکل سفید ھوتا ھے جسم مین بلغم کی کثرت اکثر اسہال جسم بھرا ھوا موٹا پا لئے ھوتا ھے
منہ ذائقہ۔۔۔۔۔ کھاری ھوتا ھے
دوا۔۔۔آملہ 20 گرام ھلیلہ سیاہ بریان 30گرام گندھک آملہ سار 30 گرام
سفوف بنا لین رتی تا دو ماشہ تک حسب ضرورت دن مین تین تا چاربارھمراہ پانی
یہ تینون طب یونانی کے بخارون مین سلفا گروپ ھین بہت تیزی سے شفا یاب کرین گےبخارون مین
اب بخار کی بہت سی قسمون مین بہت ھی مفید شربت کا نسخہ
شربت بخار ۔۔۔۔۔۔گل سرخ ۔ تخم خرفہ ۔ گل  غافث ۔ ھر ایک 50گرام
گل نیلوفر ۔ تخم خطمی ۔ گلوۓ سبز ۔ برگ بانسہ ۔ ھر ایک 60 گرام
تخم خیارین ۔ تخم خرپزہ ۔ بادیان ۔ گاؤزبان ۔ شاھترہ ۔ پوست بیخ کاسنی ۔ بہیدانہ ۔ ھر ایک 30 گرام
تخم کاسنی ۔ گل بنفشہ ۔ ھر ایک 25 گرام
برگ جھاؤ ۔ 20 گرام اصل السوس 50 گرام مکوۓ خشک 75 گرام عناب 50 دانہ مصری یا چینی 2500 گرام
چار کلو پانی مین چوبیس گھنٹے تر رکھین پھر آگ پہ ابال کر مل کر چھان لین مصری یا چینی ڈال کر قوام کرین
 دس گرام صبح س گرام شام پلائین

https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/140359136589252/