Saturday, October 28, 2017

نزلہ اور زکام 5

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔نزلہ اور زکام ۔۔۔۔۔5 ۔۔۔۔۔
کوشش ھے کہ مضمون کو جلد سمیٹ دیا جاۓ لیکن یہ ھے کہ آنت کی طرح لمبا ھی ھوتا جا رھا ھے خیر سمجھ نہ آۓ تو فائدہ بھی کیا مضمون لکھنے کا۔ اب بات کو سمجھین اکثر حکماء طبیب یا وید حضرات مین بھی یہ غلط فہمی پائی جاتی ھے کہنزلہ صرف رطوبت کے بڑھ جانے سے ھوتا ھے یا کف کی زیادتی یا اوک کی زیادتی کہہ لین ۔ اب وہ یہ کرتے ھین کہ مریض کو خشک اور حابس ادویہ اور غذا تجویز کرین گے یہ بالکل غلط ھے اسی لئے تو مرض ٹھیک نہین ھوتا کیونکہ نزلہ زکام جیسے سردی کے ساتھ تری ھو تو پیدا ھوتا ھے بالکل اسی طرح سردی کے ساتھ خشکی ھو تب بھی پیدا ھوتا ھے کیونکہ خشکی کے ساتھ نزلہ اس وقت پیدا ھوتا ھےجب بدن مین انقباض پیدا ھو یاد رکھین انقباض اس وقت ھی پیدا ھوتا ھے جب خشکی کے ساتھ سردی بھی موجود ھو اگر خشکی کے ساتھ گرمی ھو تو انقباض پیدا نہین ھوتا۔۔۔ قانون فطرت ھے جس کو موجودہ سائینس اپنی تحقیق سمجھتی ھے کہ سردی ھر چیز مین سکیڑ پیدا کرتی ھے اور گرمی سے ھر چیز پھیلتی ھے یہ اصول تو آپ نے دوران تعلیم ھفتم ھشتم کلاس مین ضرور پڑھا ھو گا  اور یاد بھی رکھا ھو گا تب ھی۔۔ رات مجھے سرمد بھائی کہہ رھے تھے کہ آپ کی یاداشت بہت ھی اچھی ھے مین اسے کیا بتاتا کہ 1972 مین پڑھی چھٹی کلاس کی انگریزی کی کتاب ایک نظم مجھے آج بھی پہلے روز کی طرح یاد ھے۔۔۔۔۔۔۔ ون ٹو ۔۔ٹائی مائی شو۔۔۔تھری فور شیٹ دی ڈور۔۔۔فائیو سکس پک اپ سٹکس۔۔۔۔سیون ایٹ لے دم سٹریٹ۔۔۔نائن ٹن بگ فیٹ ھین ۔۔۔۔۔اچھا جی بات ھو رھی تھی قانون کی تو حرارت سے ھر چیز پھیلتی ھے تو یاد رکھین پھر خشکی کی زیادتی سے سردی پیدا ھوتی ھے البتہ خشکی گرمی کے بہت نزدیک ھے کیونکہ رطوبت کو پہلے خشک کرنا ھوتا ھے پھر گرم یعنی کہ سرد تر کے مقابلے مین گرم خشک کرنے کی ضرورت ھے یاد رکھین ھمیشہ ایک وقت مین ایک کیفیت بدلنے کی کوشش کرنی چاھیے نہ کہ بیک وقت آپ دو کیفیتون کو بدلین ۔ دو کشتیون کا سوار ھمیشہ ڈوبتا ھے۔۔۔ بالکل یہی صورت یہان پیدا ھو گی آپ ایک وقت مین دو کیفیتون کو بدلنے کی کوشش کرین گے جو قانون فطرت کے خلاف ھے فساد اور تصادم پیدا ھو گا بعض اوقات بندے کی جان خطرے مین چلی جاتی ھےآپ دیکھ لین فطرت نے کبھی ایک موسم مین دو کیفیتین بدلین بالکل نہین ۔۔۔ سمجھ لین سرد تر موسم سے پہلے سرد خشک موسم ھوتا ھے پھر گرم تر موسم آتا ھے پھر گرم خشک موسم آتا ھے کبھی ایسا ھوا کہ موسم سرد خشک بھی یعنی خزان کا بھی ھو اور ساتھ گرم خشک موسم یعنی جون والا ساتھ آیا ھو جب اللہ تعالی ﷻ ایسا نہین کرتے آپ طبیب بنے اور اللہ کے بناۓ قانون کے خلاف تبدیلی کرین گے تو کیا خیال ھے بغیر موت کے اور کیا ھو گا اسی لئے بہت سے لوگ لقمہ اجل بن جاتے ھین ۔۔ صرف یہ مطالبہ ھوتا ھے کہ جی نسخہ شیئر کرین باقی بات آپ چھوڑین وہ ھم کر لین گے قانون پڑھا نہین مبادیات کا علم نہین اللہ کے بناۓ قانون فطرت کا علم نہین کیسے کرین گے آپ علاج ۔۔ کیا انسانی جان سے کھیلنا اتنا آسان سمجھ لیا ۔۔۔ یاد رکھین اوپر اللہ ﷻ دیکھ رھے ھین اس ذات باری نے آپ کو موقعہ عطا کیا علم سیکھنے کا اور آپ بغیر سیکھے اللہ کی مخلوق کی جانون سے کھیلنے لگے تو یاد رکھو تمھارا ٹھکانہ سیدھا سیدھا جہنم ھے آئیے علم سیکھین یہ کسی کی میراث نہین تحقیقات تجربات علم عقل حکمت اور دانائی اور گہرا مطالعہ اپنی عادت بنائین پھر دیکھین ترقی کی راھین کھلتی ھین کہ نہین قانون فطرت سمجھین کہ موسم کیسے بدلتا ھے اور کیون بدلتا ھے اللہ ﷻ نے آپ کو اشرف المخلوق بنایا آپ کو پتہ ھے کہ آپ کیا ھین ؟ نہین پتا تو سنین جتنا اللہ ﷻ نے پوری کائینات کا نظام بنایا اتنا ھی نظام اس باری تعالی نے انسان کے بدن مین بنایا ھے جو کسی بھی اور مخلوق مین نہین بنایا آپ کو انسان بنایا تو اپنے انسان ھونے کا ثبوت تو دین باقی اگلی قسط مین محمود بھٹہ۔۔۔ اور میرے مضمون سے اگر کسی کی دل آزاری ھوئی ھو تو معذرت خواہ ھون دراصل ھم نے طب کو زندہ کرنا ھے عطائی نہین بننا اس لفظ سے سچی بات ھے مجھے بہت تکلیف ھوتی ھے جب اسے طب کے ساتھ منسلک کیا جاتا ھے اور اس مین سب سے زیادہ کردار ان لوگون کا ھے جہنون نے پوشیدہ امراض کے ماھر ھونے کے بورڈ لگا رکھے ھین تف ھے ان کی زندگی پر مین یقین سے کہتا ھون کہ انہین طب کا ذرا بھی علم نہین ھے صرف نسخہ باز عطائی ھین میرے بھائیو خدا کے لئے اگر آپ مین سے کسی نے ایسے بورڈ لگا رکھے ھین تو اتار دین فن طب کی عزت بحال کرین
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/142802386344927/

No comments:

Post a Comment