Sunday, August 29, 2021

حب زرد چوب

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ حب زرد چوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دو امراض بہت ھی عام ھین 

یورک ایسڈ اور تیزابیت معدہ

دونون ھی کھٹائی سے پیدا شدہ امراض ھین یعنی کھٹائی خواہ ڈائریکٹ کھائین یا پھر ایسی غذاؤن سے دلچسپی ھو اور بندہ مسلسل انہین ھی کھاتا رھے تو یہ امراض پیدا ھونا کچھ مشکل نہین ھے آجکل تو خیر ھردوسرا بندہ انہی تکالیف کا اظہار کرتا ھے پیزا شوارما فاسٹ فوڈ بہت زیادہ گوشت سافٹ ڈرنک یہ سب غذائین اسکا باعث ھین سادہ خوراک سے بہتر کوئی غذا نہین ھے ساٹھ اور ستر کی دہائی مین تیس چالیس ھزار مین شاید ایک بندہ ایسا نکلے جسے یہ مرض پیدا ھون بلکہ اسی کی دہائی مین بھی بہت کم لوگ یعنی دس ھزار مین ایک بندہ ان امراض کا شکار ھوتا ھو اسی طرح بے شمار امراض ایسے ھین جیسے کینسر ھارٹ اٹیک گردے فیل ھونا جیسے امراض کا نام بھی عام نہین تھا خیر بات آج انہی دو امراض پہ رھے گی 

بہت ھی آسان اور سستی دوا تیار کرین اور فوائد کے لحاظ  کچھ نہین کہون گا بس انشاءاللہ پہلی خوراک سے ھی آرام ملنا شروع ھوجاتا ھے 

تازہ برگ مدار ایک پاؤ اور زرد چوب بیس گرام 

پہلے زرد چوب یعنی ھلدی کو کوٹ کر باریک پیس لین پھر مدار یعنی آک کے صاف شدہ پتے کوٹ کر ملاتے جائین جب دوا کا قوام گولی بنانے کے قابل ھوجاۓ تو چھوٹے چنے برابر گولی بنا لین بس ایک تا دوگولی دن مین دوتا تین بار حسب ضرورت دین 

مزاج اعصابی غدی ھے 

تیزابیت معدہ اور یورک ایسڈ کے علاوہ صفراوی دمہ مین بہت زیادہ مفید ھے  محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, August 22, 2021

بوب محمود

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔  لبوب محمود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لمبا عرصہ گزر گیا آپ کےلئے پوسٹ نہ لکھ سکا اور پھر جو پوسٹ آج لکھ رھا ھون یہ طویل عرصہ حکماء حضرات بھی یاد رکھین گے سب دوست اپنی اپنی نوٹ بک مین درج فرمالین اس مہنگائی کے دور مین آپ کےلئے سب کےلئے تحفہ خاص ھے نہ بنانا مشکل اور نہ ھی مہنگی دوا ھے ھر لحاظ سے آسان ھے فوائد نسخہ کے اجزاء سے بھی واضح ھین اچھے طبیب حضرات روشنی ڈال سکتے ھین اور اپنی راۓ کا اظہار کرسکتے ھین 

مختصر فوائد سے آگاہ کیے دیتا ھون

مردون کے جریان اور کمی امساک مین لاجواب دوا ھے تھوڑے وقت مین انزال ھوجانے جیسی علامات مین بہت ھی موثر دوا ھے          ↩↩↩محمودبھٹہ گروپ مطب کامل↪↪↪

خواتین مین لیکوریا جیسی علامات مین فوری اثر ھے

پستانون کا لٹک جانا رحم کا ڈھیلا پن بدن کا لٹک جانا جیسے مسائل مین پورے بدن کو کس کر سڈول کردینے مین اپنا ثانی نہین رکھتی 

آپ سب نے میرے یعنی محمودبھٹہ کےلئے بہت دعائین مانگی جیسے ھی کچھ صحت مین بہتری ھوئی تو مین بھی پورے سال کا بہترین تحفہ آپ بھائیون کی خدمت مین پیش کرنے لگا ھون 

تل سفید 500گرام

پھٹکڑی بریان 500گرام

میتھرے 500گرام 

زیرہ سیاہ 100 گرام

پوست ترنج 50گرام 

شہدخالص تین گنا مین قوام کرلین بس دوا تیار ھے

چمچ چمچ دووقت ھمراہ پانی چاۓ یا دودھ دے سکتے ھین 

 نوٹ ۔۔۔اگر بدن مین خشکی زیادہ پیدا کرنی ھو  یا نزلہ زکام کی شکایت دور کرنی ھو تب پانی سے دین باقی تمام حالات مین دودھ کے ھمراہ کھلائین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, July 22, 2021

آسان قھوہ ھاضم

 آسان قھوہ ھاضم

اسلام علیکم  آج دن ایک دوست نے جامع الفوائد لیکن آسان نسخہ لکھنے کا حکم صادر فرمایا عید کے موقع پر احباب کو تحفہ پیش کر رہا ھوں  یہ نسخہ میرا ذاتی نہیں ھے 

لیکن بارھا کا مجرب ھے قہوہ

 بادیان خطائی،  دار چینی،  آلائچی  خورد۔


فوائد


یہ قہوہ پینے سے بھوک کھل کر آتی ہے  قوت ہضم بڑھ جاتی ہے ۔ نقاہت دور کرتی ہے  اس کی خوشبو نتھنوں سے ٹکراتے ہی طبعیت میں سرور کی لہریں دوڑنے لگتی ہیں۔ لوگ چائے کے پیچھے بری طرح پڑے ہوئے ہیں  اگر اس جیسی نباتات کے قہوے استعمال کیے جائیں تو ان سے چائے کی عادت دور کرنے کے علاوہ طبی فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

فوائد کے اعتبار سے یہ قہوہ اپنی مثال آپ ہے پی کر تو دیکھیں جنرل ٹانک ہے ۔

کڑل پڑنا ،ٹانگوں کا درد ، کمر درد،  جسم کے دردوں کو مفید ہے  اور طبعیت میں فرحت لاتا ہے۔

صاحب نسخہ اور مجھ عاجز کو دعا میں یاد رکھیے 

اللہ حافظ و ناصر

ابن طب

 ظہور احمد رضا

Tuesday, July 20, 2021

شیرازی قھوہ قدیم

 شیرازی قھوہ قدیم 


یوسف سلطان

محفلین

ﺍﮮ _ ﻣﭩﻦ _ ﭘﯿﺎﺭﮮ _ مٹن _ ﭘﺎﮎ _ ﻣﭩﻦ _ ﭘﺎﮎ _ مٹن

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ ___________

ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺭﺑﯽ ﮐﯿﻮ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﭘُﺮ ﺍﻣﯿﺪ

ﻣﻌﺪﮦ ﻣﯿﺮﺍ ﻗﻮﯼ، ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺭﺍﺩﮮ ﮨﯿﮟ ﻏﯿﻮﺭ _______

ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮑﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻓﻨﺎ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮑﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﻌﻮﺭ

ﺟﺎﮞ ﻓﺰﺍ ﻣﯿﺮﺍ ﺗﺨﯿﻞ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻧﻤﮑﯿﮟ ﮨﮯ ﺳﺨﻦ _____

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ ___________

ﺍﮮ ﻣﭩﻦ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ، ﭘﺎﮎ ﻣﭩﻦ، ﭘﺎﮎ ﻣﭩﻦ

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ ___________

ﺗﻮ ﺩﻝ ﺍﻓﺮﻭﺯ ﮐﺒﺎﺑﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﺮ ﻭ ﺗﺎﺯﮦ ﭼﻤﻦ

ﺗﻮ ﻣﮩﮑﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭼﺎﻧﭙﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﻧﺎ ﮔﻠﺸﻦ

ﺗﻮ ﻧﻮﺍﺭﯾﺰ ﺍﻧﺎ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺑﮩﺎﺭﯼ ﻣﭩﻦ _______

ﺭﻧﮓ ﻭ ﺁﮨﻨﮓ ﺳﮯ ﻣﻌﻤﻮﺭ ﺗﺮﯼ ﮐﻠﯿﺠﯽ ﻭ ﺷﮑﻢ

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ ___________

ﺍﮮ ﻣﭩﻦ، ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ، ﭘﺎﮎ ﻣﭩﻦ، ﭘﺎﮎ ﻣﭩﻦ

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ ___________

ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺗﯿﺮﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺟﺎﮞ ﺑﺨﺶ ﺩﯾﺎﺭ

ﻣﯿﺮﺍ ﮬﺎﺿﻤﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﺣﺮﻣﺖ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺳﻨﮕﯿﻦ ﺣﺼﺎﺭ

ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﻣﭩﻦ ﺗﺠﮫ ﭘﮧ ﺍﮔﺮ ﮬﺎﺿﻤﮧ ﮨﻮ ﻧﺜﺎﺭ

ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮭﻮﮞ ﮔﺎ ﭨﮭﮑﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺳﺮﻣﺎﯾﮧ ﺗﻦ

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ__________

ﺍﮮ ﻣﭩﻦ، ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ، ﭘﺎﮎ ﻣﭩﻦ، ﭘﺎﮎ ﻣﭩﻦ

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ__________

ﺍﮮ ﻣﭩﻦ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻣﭩﻦ_________

 عید الاضحی کی آمد آمد ھے اور احباب پر تول رھے ھیں

یاداشت  وبا کا دور ھے  حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھیں اور سختی سے عمل پیرا ھوں  عید بقر کی نسبت سے 

 گوشت ھضم کرنے کے لیے  اک مجرب قھوہ کا نسخہ عرض کر رھا ھوں اور تجربہ گواہ ھے کے اگر گلے تک بھی کھایا ھو تو اس کا اک کپ 5منٹ میں سب کچھ معدہ سے نیچے اتار دیتا ھے تجربہ فرمائیں  اور ساتھ ھی اپنے گرد و نواح کے سفید پوش طبقہ کو بھی یاد رکھیں 

 نسخہ 

  بادیان خطائئ 100 گرام   لونگ 40 گرام  دارچینی 50 گرام الائچی سبز 10 گرام اورپودینہ  10 گرام تمام اشیا کا سفوف بنا لیں اور روزانہ 1کپ پی لیں 

 جب کھابے کا پروگرام ھو تو بعد از غذادو چنے کے برابر فی کپ قھوہ تیار کر کے پلا دیں اور قدرت خداوندی کا مشاھدہ فرمائیں  شیئر بھی فرمائیں اور دعاوں میں بھی یاد رکھیں

ابن طب  ظھور احمد رضا

Monday, July 19, 2021

Hajmola

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ ہزاروں لوگوں کی دعائین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الحمداللہ طبیعت اب بہتری کی طرف مائل ھے پہلے روز دو اپریشن ھوۓ اللہ تعالی کا خاص کرم ھوا الحمداللہ دونون ھی کامیاب اپریشن ھوۓ دوستون  کوبس مختصر پیغام اور آگاھی دینا ھے اپنی خیریت سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ھے تفصیل سے بھی انشاءاللہ آگاہ کرونگا میرے اپریشن کےلئے کافی سے زیادہ ڈاکٹر حضرات نے مایوسی کااظہار کیا تھا باآلاخر ایک صاحب دل ڈاکٹرصاحب اپریشن کرنے کا بیڑا اٹھایا جو تین مرحلوں پہ مشتمل تھا پہلے روز ڈیڑھ گھنٹہ طویل مدت مین دو اپریشن ھوۓ ایک ھفتہ کے بعد ان اپریشن کا رزلٹ الحمداللہ سوفیصد کامیابی کی صورت مین ملا اب تیسرا اپریشن 28 تاریخ کو مقرر ھے انشاءاللہ یہ بھی کامیاب ھوجائے گا یہ سب ھزارون  دوستون کی دعاؤں کا نتیجہ ھے  مجھے پل پل ان دعاؤن کا رزلٹ ملتا رھا آپ سب کا مین تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کا بھی اھل نہین مجھے اندازہ ھوا لوگ مجھ جیسے ایک چھوٹے سے آدمی سے اتنی چاھت رکھتے ھونگے اللہ تعالی آپ سب کو اس کا اجرعظیم عطاء فرمائے آمین ثم آمین انشاءاللہ اگلے ماہ مستقل طور پر آپ سب کے درمیان محفل سجاۓ حاضر ھوجاؤن گا انشاءاللہ 

خیر سے عید قربان آگئی ھے یار لوگون نے دبا کے کھانا ھے پھر ھاضمہ کرنے کےلئے دوا بھی چاھیے تو مشہور عام دوا ھاجمولا کا نسخہ لکھ رھا ھون بے شک سفوف کی شکل مین دوگولی برابر کر لطف اندوز ھون نسخہ ذیل مین حاضر ھے

سماک دانہ 

زیرہ سفید

ھلیلہ سیاہ

نمک سیاہ

اجوائن دیسی

نوشادر ٹھیکری

برابروزن پیس کر چنے برابر گولیان بنا لین یا سفوف ھی رکھ لین دوچٹکی سفوف منہ مین ڈالین گوشت کھانے کے بعد ھاجمولا سے لطف لیتے ھوۓ سارا گوشت چٹ بھی کرین اور ھضم بھی کرین کسی بھی پنساری کی دوکان پہ جائین انہی نامون سے سب چیزین باآسانی مل جائین گی گھر لاکر پیس کر کسی ھاجمولا شیشی یا جار مین محفوظ کرلین بلکہ آج پہلی فرصت مین بنا لین پھر عید کے روز گوشت کھانے کےلئے لنگوٹ کس لین انتہائی شکریہ کے ساتھ اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

نوٹ۔۔۔ پوسٹ بمشکل لکھی گئی ھے کسی اور کی مدد سے براہ کرم انتہائی مجبوری کی حالت مین میسج لکھا کرین ابھی میسج پڑھنا ممکن نہین ھے کیونکہ اپریشن آنکھ کے ھوۓ ھین ٹانگ کے نہین

Wednesday, June 30, 2021

حب اٹھرا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ حب اٹھرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس مرض کی تفصیل تو لکھنے کی ضرورت نہین ھے بس اتنا ھی کہون گا انشاءاللہ پہلے روز سے لے کر یعنی حمل ٹھہر جانے سے لے کر پیدائش تک ماں اور بچہ دونون اٹھرا کی ھر علامت سے محفوظ رھین گے 

کوڑ ۔۔ کالی زیری ۔۔ برھم ڈنڈی ۔ دھماں بوٹی ۔  بابچی ھموزن پیس کرسفوف بنالین ھر چاند کی پہلی تاریخ سے لے کر دس تاریخ تک روزانہ دوگرام نہار منہ پانی سے کھلا دین یعنی ھر قمری ماہ کی پہلی تاریخ سے لےکردس تاریخ تک ھرماہ دس روز کھلائین اور نوماہ کھلائین انشاءاللہ دونون اٹھرا کی تمام علامات سے محفوظ رھین گے یہ تمام دوائین پنسار سے انہی نامون سے باآسانی مل جاتی ھین صاف ستھری کرکے تیار کرین بلکہ ھرماہ تازہ بنالیا کرین کچھ بھی تو مشکل نہین ھے اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Friday, June 25, 2021

مغلظ منی اور مولد منی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ مغلظ منی اور مولد منی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دو تین روز پہلے عزیزم سرمدوقاص صاحب نے باقاعدہ میری تازہ ترین تصویر لگا کر پوسٹ بھی لکھ دی پوسٹ مین نے بھی بارہ گھنٹہ بعد پڑھی پوسٹ مین دوتین باتین نہایت ھی اھم تھین  اس مین پہلی بات یہ نظر آئی کہ پورےگروپ کی پرخلوص محبت پیار دعائین سب میرے لیے تھین اب مجھے یقین ھے کہ انشاءاللہ اپریشن کامیاب ھوگا اور مجھے شفا ملے گی ممکن ھے اسی ھفتہ اپریشن ھوجائے 

دوسری اھم بات سرمد نے میری خوش خوراکی کے بارے مین لکھی تھی یہ سب سرمدصاحب کا مزاح تھا اور کچھ دوستون نے بھی بھر پور ساتھ دے رکھا تھا جبکہ مین تو عرصہ گزر گیا ایک روٹی صبح اور ایک تادو شام کو کھاتا ھون دوپہر کا کھانا نہین کھاتا عادت ھی نہین ھے اگر کبھی بہ امر مجبوری تھوڑا بہت بھی دوپہر کو کھالیا ھے تو شام کا کھانا نہین کھاتا بس ایک توازن برقرار رکھا ھوا ھے عمر کے لحاظ سے کچھ قریبی دوست جانتے ھین کہ ساٹھ سال ھونے والی ھے بس جوان نظر آنا کمال نہین ھے یہ اللہ تعالی کی رحمت ھے باقی آپ سب دوستو کا بہت ھی شکریہ اور نوازش کہ اتنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا اس خلوص اور محبت نے مجھے نئے سرے سے جوان بھی کردیا ھے باقی کل میرے تمام ٹیسٹ رپورٹ مکمل ھوگئے تھے جن مین جگر اور دل اور گردون کے بھی ٹیسٹ تھے ایکسرے بھی تھے الحمداللہ سب کلیر تھے بس مسئلہ صرف آنکھ کا ھے اور وہ بھی کافی سنجیدہ معاملہ ھے بس دعا کرین 

اب خیر سے عنوان کی طرف چلتے ھین جو نہایت اختصار سے لکھ رھا ھون بھئی دوستو دو الفاظ عمومی استعمال کیے جاتے ھین اور اکھٹے استعمال کیے جاتے ھین ایک لفظ ھے مولد منی یعنی منی کی پیدائش بڑھانے والی دوا یعنی کسی کی منی کی مقدار کم ھے یا خزانہ منی مین مقدار پیدا ھی کم ھورھی ھو تو بدن مین منی جیسی رطوبت کی پیدائش بڑھانے والی ادویات دی جاتی ھے بارھا دفعہ بتا چکا ھون کہ اسکے لیے ھمیشہ صالح رطوبات پیدا کرنے والی دوائین اعصابی غدی مزاج کی حامل ھین جیسے ثعلب مصری موصلی سفید مغز پنبہ دانہ اور چھلکا اسپغول صرف چار دوائین برابروزن پیس کر سفوف بنالین چھلکا باقی دوائین پیس کر شامل کرنا ھے ایک چمچ صبح ایک چمچ شام ھمراہ دودھ دین تو بہت زیادہ منی کی مقدار پیدا ھوجاۓ گی مذید دوائین شامل کرنے کی ضرورت نہین ھے اور نہ ھی کرنی چاھیے یہ جو ایسے مغلوبہ جات جس مین مولد منی اور مغلظ منی سب ھی دوائین شامل کی جاتی ھین انکا وہ فائدہ قطعی نہین ھے جتنا مسئلہ ھی اتنی ھی دوا استعمال کرین اب رہ گئی بات مغلظ منی ادویات کی یعنی منی کی مقدار تو کافی ھے لیکن ھے پانی کی طرح پتلی اب اسے گاڑھا دو انداز مین کیا جاتا ھے ایک وقتی طور پر گاڑھا کرکے اپنا گزارا کرنا ایک مستقل طور پہ گاڑھا کرنا اصول قائدہ ھے وقتی طور پہ گاڑھا کرنے والی دوا جس کی مثال ھم یون بھی دے سکتے ھین جیسے پانی تھا اب آپ نے اس کے اندر باھر نمک اور ایمونیا گیس کا سہارا لے کر برف کی شکل دے دی ھے یہ پانی بظاھر گاڑھا ھے لیکن جب ھم نظری معائینہ کرین گے تو ھم اسے جما ھوا پانی ھی کہین گے یعنی گاڑھا ضرور ھے لیکن اسے جیسے ھی فطری ماحول ملے گا یعنی کھلی فضاء جس مین ذرا بھی حرارت ھوئی تو یہ پگھل کردوبارہ پہلی حالت یعنی پانی کی شکل اختیار کرلے گا اسے ھم طبی لحاظ سے ممسک کا نام دین گے اب آپ خود اپنے دماغ پہ زور دین کہ برف کی کیفیت کیا ھے یاد رکھین اسے مستقل شکل بھی دی جاسکتی ھے خیر یہ لمبی بحث اور فلسفہ ھے پھر کبھی بیان ھوجاۓ گا اب دوسری شکل تھی کہ ھم منی کے قوام کو ایک مخصوص حد تک بس غلیظ کردین جب غلیظ کرین گے تو عمل وھی برف والا ھی ھوگا لیکن شکل الگ ھوگی اسے ھم طبی نام مغلظ دیتے ھین اسکے لیے دوائین عضلاتی اعصابی یعنی خشک اور سرد استعمال کرنی ھونگی اب یہان ایک نکتہ سمجھ لین جب پیدائش بڑھانے والی دوائین استعمال کین تو دوا کا مزاج تر گرم تھا جب مغلظ دوائین استعمال کین تو مزاج خشک سرد تھا اب خود ھی سوچ لین ایک طرف آپ تری پیدا کرنے والی دوا شامل کررھے ھین تو دوسری طرف خشکی بڑھانے والی دوا دے رھے ھین اب ایک طرف گرمی برقرار رکھی ھے تو دوسری طرف سردی بڑھائین گے تب مغلظ بنے گی ایسے ھی بے جا مرکبات اور غلط انداز مین استعمال کرنے سے انسانی بدن مین کافی پیچیدگیان پیدا ھوجایا کرتی ھین اب ایک ھی مقام پہ آگ پانی ھوا اور مٹی کو اکھٹے کرکے انسانی بدن مین رکھ دینا اور ان مین ایک اعتدال رکھ دینا جسے ھم صحت کا نام دیتے ھین جب یہ اعتدال بگڑتا ھے تو ھم اسے کسی نہ کسی مرض کانام دیتے ھین یہ طاقت اور خاصہ صرف رب کائینات کے پاس ھے آپ کوشش کرین گے تو سواۓ قدرت کے بنے نظام مین بگاڑ پیدا کرنے کے کچھ بھی نہین کررھے خیر اب مغلظ دوا سمجھ لین 

تج ۔ تالمکھانہ ۔ بیج بند سمندرسوک ۔ تخم سریالہ ۔ تخم قنب ۔ ھرایک پچاس گرام کشتہ قلعی بیس گرام کسی بھی اچھی کمپنی کا بنا کشتہ شامل کرلین پیس کرسفوف بنا لین اور ایک چمچ صبح ایک شام ھمراہ دودھ ھی دین یہ دوا حقیقتا دودھ سے اس لیے استعمال کی جاتی ھے کہ انتہائی خشک ھوتی ھے ورنہ پانی سے بھی کھائی جاتی ھے مزاجاعضلاتی اعصابی ھے اب یہ دوا آپ جریان لیکوریا شوگر سلسل بول اور منی کا ازحد پتلا ھونا سب مین استعمال کرسکتے ھین یاد رکھین یہ دوا قابض بھی بہت زیادہ ھے بہتر ھے رات سوتے وقت دوگولی حب صابر دین تاکہ کچھ حرارت بھی پیدا ھو اور قبض بھی نہ ھو 

اب حب صابر گندھک آملہ سار چھلکا تمہ تارامیرا برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین اسی کے ساتھ اجازت دعاؤن مین یاد رکھیے گا انشاءاللہ کبھی کبھار آپ کے اس پسندیدہ موضوع پہ پھر کچھ لکھین گے

Monday, June 21, 2021

گلے مین ریشہ یعنی کیرا اور ریزش کاعلاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ گلے مین ریشہ یعنی کیرا اور ریزش کاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔

آج کی پوسٹ بہت ھی مختصر ھوگی لیکن سمجھنے والون کے لیے پرمغز بھی ھوگی

بعض دفعہ رطوبات پتلی ھوکر مسلسل گلے مین گرتی رھتی ھین  اور بعض اوقات گلے کی سوزش اور گلے کی جھلیون کی ورم رطوبات کو گرنے پر مجبور کرتا رھتاھے ھر دو صورتون مین مندرجہ ذیل علاج نہایت ھی مفید رھتا ھے

گل سرخ ۔ گاؤزبان ۔ خطمی ۔ خبازی ۔ بہی دانہ ۔ برابر وزن مکس کر لین بقدر دوماشہ لے کر دوکپ پانی ڈال کر ابالین ایک کپ رہ جانے پہ اتار کر چھان لین حسب ذائقہ چینی شامل کرلین یا بہترین طریقہ ھے مٹھاس کی جگہ شہد شامل کرلین نہار منہ صبح وشام پی لین اور غذا کھانے کے بعد ایک چھوٹی چمچ اطریفل کشنیز صبح دوپہر شام دین رات سوتے وقت اطریفل زمانی ایک چمچ کھلا دین اللہ اللہ تے خیر صلا 

مفردات پنساری سے لے لین اور معجونات بھی پنساری سے کسی بھی کمپنی کے لے لین

Sunday, June 20, 2021

پی ایچ سکیل اور تشخیص مزاج

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ پی ایچ سکیل اور تشخیص مزاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

PH Scale 

حکماء کےلئے ایک بہت ھی آسان طریقہ یہ بھی ھے کہ بذات خود پی ایچ سکیل چیک کرین اور مزاج کی تسلی کرلین 

پہلے ذرا پی ایچ سکیل کے بارے مین؟؟؟

دوستو کسی بھی سائینٹیفکٹ سٹور سے جہان سکول کے بچون کے تجربات کا سائینسی سامان یا لیب مین استعمال کےلئے سامان ملتا ھے یا پھر کسی جاننے والے لیبارٹری کے افراد سے رابطہ کرکے نہایت ھی سستا سا ایک پیکٹ مل جاۓ گا جس مین زرد رنگ کے کاغذ کی چھوٹی چھوٹی کترنین سی ھونگی اسی پیکٹ کے ساتھ ھی آپکو رنگون سے مزین ایک پٹی بھی ملے گی یہ پٹی پی ایچ لیول چیک کرنے کا پیمانہ ھے اب کسی بھی محلول کی یا پھر کسی بھی شخص کی پی ایچ معلوم کرنےکےلئے اس شخص کا پیشاب حاصل کرین اب اس مین پی ایچ پیپر ڈبو دین اس پیپر کا رنگ بدل جاۓ گا اب اس رنگ بدلے پیپر کا موازنہ آپ رنگون سے مزین پیمانہ سے کرین اس پہ نمبرنگ بھی ھوتی ھے  اگر پیپر کا رنگ سرخ ھوتا تو سمجھ لین اس محلول مین تیزابی مادہ موجود ھے اگر محلول یا پیشاب مین پیپر کارنگ نیلا ھوجاۓ تو اسے ھم اساسی مادہ کہین گے خیر آپ کی آسانی کے نمبرنگ سکیل کے حساب سے بتاتا ھون 

پی ایچ سکیل پر زیرو سے لے کر 14تک نمبر لگے ھوتے ھین یعنی کسی بھی محلول کی پی ایچ ایک سے چودہ تک ھی ھوتی ھے حقیقت مین پی ایچ کسی بھی محلول مین موجود ہائیڈروجن آئن کی مقدار کو ظاھر کرتی ھے اس طرح اس محلول کی تیزابی اساسی اور تعدیلی کیفیت کے بارے مین بھی معلوم کیا جاسکتا ھے یعنی اس کی طاقت کتنی ھے یعنی اس مین تیزابی اساسی تعدیلی کیفیت کا پتہ چلتا ھے اب آپ کی آسانی کے مذید آسان کرکے بتاتا ھون 

اگر محلول یا پیشاب مین بھگوۓ پیپر کا رنگ سات نمبر پہ ظاھر ھوتا ھے تو مزاج غدی ھے یہ سکیل پٹی کا سنٹر بھی ھوگا 

اگر پیپر کا رنگ نمبر کے لحاظ سے جیسے جیسے کم ھوتاجاۓ یعنی صفر کی طرف آتاجاۓ گا تو اس سے مراد ھے کہ اس محلول مین تیزابی مادے کی بھی اتنی ھی شدت ھے خیر جب بھی نمبر سات سے نیچے آتا جاۓ گا تو مزاج عضلاتی ھے 

اگر نمبر سات سے اوپر جارھا ھے یعنی آٹھ نو دس یا چودہ تک کہین بھی چلا جاۓ اب جتنا بڑھتاجاۓ گا تو سمجھ لین اس محلول مین اتنے ھی الکلائیڈ زیادہ ھوچکے ھین یعنی کھار پیدا ھوچکی ھے تو دوستو یہ مزاج اعصابی ھوگا یہ تجربہ آپ کو مزاج سمجھنے مین آسانی پیدا کرے گا ساتھ ساتھ نبض بھی دیکھین اب نبض کو بھی مقام کے لحاظ سے دیکھین گے تو آھستہ آھستہ آپ کو تجربہ اور سمجھنے مین نہایت آسانی ھوجائے گی 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Monday, June 14, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 5

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Cholestrol

۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔قسط5آخری قسط۔۔۔۔

گفتگو چھلکا اسپغول پہ تھی کہ قاطع صفرا دوا ھے 

تودوستو تغلیظ یعنی رطوبت کو گاڑھا کرتا ھے جیسے منی پتلی ھو تو حکماء اسے منی گاڑھی کرنے والی دواؤن مین استعمال کرتے ھین اب آپ خود ھی فیصلہ کرلین کہ کیسے چھلکا اسپغول کولسٹرول ختم کرنے والی دوا ھوسکتا ھے مین نے خود دیکھا ھے اس پوسٹ کو بے شمار طبیب حضرات نے لگا رکھا تھا اب بندہ ان سے کیا کہے سواۓ افسوس کے؟

ھان اب مین سمجھاتا ھون کہ جن لوگون کو چھلکا کھانے سے کولسٹرول مین کمی ھوئی ھوگی تو کیسے ھوئی ھوگی یاد رکھین جو چربیلے مادے آنتون مین موجود ھین اب ان کو جذب ھونے سے ضرور روک لے گا لیکن جمی ھوئی چربی یا چکنائی کو نہ تو مستحیل کرسکتاھے اور نہ ھی متحیز

ھان یہان مین ایک اور خوبی سے آگاہ کرتا ھون اب کولسٹرول کے سلسلے مین زیادہ دوائین کھانے سے یا کسی اور وجہ سے اگر جوڑ کڑکڑانا شروع ھوجائین تو چھلکا اسپغول ایسی حالت مین مفید رھے گا موصلی سفید ثعلب مصری چھلکا اسپغول مغز کدو مغز کھیرا برابروزن سفوف بناکر چمچ چمچ صبح شام ھمراہ دودھ کھائین تو جوڑ کڑکڑانا بند ھوجائین گے خیر اس بحث کو یہین بند کرتے ھین بات کولسٹرول کی ھی کرتے ھین

کولسٹرول اور ٹرائی گلسرائیڈزکے بارے مین یہ بات دماغ مین بٹھا لین کہ یہ چربی غذا سے حاصل شدہ ایک ناحل پذیر مادہ ھے جو متحیز ھوکر یعنی SYNTHESISھوکرانرجی یعنی طاقت پیدا کرتاھے اگریہ حد اعتدال سے بڑھ جاۓتو شریانون مین جمنا شروع ھوجاتاھے جس سے ایک طرف تو خون کا قوام گاڑھا ھوتا ھے تو دوسری طرف خون کی نالیان تنگ ھونا شروع ھوجاتی ھین اس کے نتیجہ مین بلڈپریشر بڑھ جاتاھے اور دل اور گردون پر غیر ضروری بوجھ پڑجاتاھے یہان ایک بات یہ بھی ذھن نشین کرلین کہ بلڈپریشر خودسے کوئی مرض نہین ھے یہ محض علامت ھے کہ بندہ بیمار ھے اگر کسی کو ننگی ننگی گالیان ھی نکالین گے تو بلڈپریشر تو بڑھ جاۓ گا اب اس سے یہ ثابت کہین نہین ھوتا کہ اسے دل کا عارضہ ھے یعنی بے شمار وجوھات ھین جن سے بلڈپریشر بڑھتاھے خیر کولسٹرول کا پیدا ھونا عضلاتی عمل ھے اور کیمیاوی طور پر بڑھتاھے اس کا علاج غدد کو کیمیاوی طور پر متحرک کرنے سے ھوگا عضلاتی اعصابی تحریک مین جو موادگاڑھا ھوجاتاھے اب اسے حقیقتا غدی عضلاتی تحریک پیدا کرکے حرارت پیدا کرکےپگھلایا جاتا ھے اور پھر مشینی تحریک غدی اعصابی پیدا کرکے باھر خارج کیا جاتا ھے یاد رکھین اسی تحریک مین خون کا قوام درست ھوتا ھے اور کلاٹClot بھی ختم ھوجاتے ھین 

اب اس بات کو بھی مدنظر رکھین کہ ھماری غذا مین ضروری حرارے یعنی کیلوریز کےلئے %45...40چربیلے مواد غذاؤن سے حاصل ھوتے ھین اس طرح چربیلے مادے بھی اتنے ھی ضروری ھین کہ جتنے کاربوھائیڈریٹس مذید یہ کہ نشاستہ دار غذاؤن کا بہت سا حصہ عملا انہضام کے دوران ٹرائی گلیسرائیڈ مین بدل جاتاھے ھماری روز مرہ کی زندگی مین غذاسے انرجی اور ایندھن حاصل کرنے کا پہلا ذریعہ نشاستہ دار غذائین ھین ھمارے نظام انہظام کی فعلی درجہ نمبری کے مطابق سب سے پہلے نشاستہ دار غذاؤن سے حرارے حاصل ھوتے ھین اگر جسمانی ضرورت اس سے پوری نہ ھوپاۓ تو پھر جسمانی ضرورت پوری کرنے کےلئے نظام لحمیات یا پروٹینزکی طرف رجوع کرتا ھے اگر جسم کو مذید ایندھن کی ضرورت ھو توپھر چربی دار مواد اور چکنائیون سے مدد لی جاتی ھے اگر جسم کو کاربوھائیڈریٹس سے ھی فرصت نہ ملے تو دوسری چیزون کو کب اور کیسے ھضم کرے گا اس طرح چربی اور چکنائی جمع ھوتی رھتی ھے  یہ سب کمالات بسیار خوری کی وجہ سے ھین یعنی کھایا پیا دبا کے اور کام کو ھاتھ بھی نہین لگانا یعنی ایسا کام کے قریب بھی نہین پھٹکنا جس مین کچھ جسمانی طاقت صرف ھوتی ھو بس مراثیون کے کٹّے والا کام ھی کرنا ھے دوستو ھاتھ پاؤن ھلایا کرین ستر کی دہائی مین لوگ سوفیصد دیسی گھی کھاتے تھے لیکن دل کا مرض کسی کو بھی نہین تھا یہ ڈالڈا یا آئل کا نام ونشان بھی نہین تھا ایسا کیون تھا یہ آپ بتائین خیرسے مین ستر کی دہائی مین جوان تھا یہ بناستی گھی دیکھتے دیکھتے چھاگیا ورنہ شادی بیاہ پہ بھی کھانے دیسی گھی مین پکاۓ جاتے تھے اور لوگ تندرست تھے خیر یہ وقت کی کہانی زمانے کے زبانی پھر کبھی سنائین گے اب آخری بات نسخہ جات کی

کولسٹرول کی انتہائی اعلی دوا۔۔۔۔

نوشادر کا ھوائی تیل صدف کے ساتھ بنائین یہ نسخہ کولسٹرول کےپہلے ایک مضمون مین لکھ چکا ھون اب پچاس گرام تیل مین سوگرام ریوندخطائی کھرل کرکے دانہ مونگ برابروزن گولیان بنالین ایک ایک گولی دن مین دوتاتین بار ھمراہ پانی دے سکتے ھین کولسٹرول اور فیٹی لیور کےلئے بہت ھی اعلی دوا ھے اگر اسی دوا کو مذید آگے بڑھائین تو انتہائی لطیف تیزی سے اثر کرنے والی باکمال دوا بھی بنائی جاسکتی ھے لیکن میری کوشش ھوتی ھے کہ دوا اتنی ھی بتائی جاۓ جوعام قاری باآسانی بناسکے خیر طبیب حضرات اگر محنت کرلین تو دوا کو لطیف بنائین اسکا طریقہ مندرجہ ذیل ھے

ھلدی سوگرام 

ریوندخطائی سوگرام 

مکو سوگرام 

کاسنی تخم سوگرام 

پودینہ سوگرام 

ان ادویات کا معروف طریقہ سے چار بوتل عرق نکال لین اور اس عرق مین چالیس گرام مذکورہ نوشادر کا تیل شامل کردین اب آدھا کپ یہ عرق دوقت پلا دین ساتھ معجون دبیدالورد دین اور ساتھ ھی غدی اعصابی اکسیر رتی بھر دن مین دوبار ھی دین 

اب بہت سے لوگ نوشادر کا تیل پوچھنے لگ جائین گے لیجئے وہ بھی طریقہ بتاۓ دیتا ھون 

ایک کلو سیپیان یعنی صدف سادہ یا عام لین اسے گل حکمت کرکے دس سیر آگ دےدین ٹھنڈا ھونے پہ باھر نکال کر نوشادر ٹھیکری آدھا کلو شامل کرکے دونون کو پیس کر پھر کسی ڈولی مین بند کرکے گلحکمت کرکے بیس سیر آگ اوپلون کی  دے دین پہلی آگ مین بھی اوپلے ھی استعمال کرین آگ ٹھنڈی ھونے پر دوا کو نکال کر کسی سٹیل کے کھلے برتن مین پچھا دین رات کو ممکن ھو توکھلے چھت پہ رکھ دین چوبیس گھنٹے بعد کافی مقدار مین اس سے نوشادر کا ھوائی تیل نکل چکا ھوگا اسے جدا کرکے کسی شیشے کی بوتل مین محفوظ فرمالین اگر یہ تیل اکیلا بھی فیٹی لیور اور کولسٹرول مین استعمال کرین گے تو شاندار رزلٹ ملے گا یہان گروپ مطب کامل کے کافی ممبران پہلے ھی اسےبنا کر استعمال کرچکے ھین اسی کے ساتھ اجازت انشاءاللہ کسی اور موضوع کے ساتھ حاضری ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

Sunday, June 13, 2021

Cholestrol|کولسٹرول 4

Cholestrol

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ کولسٹرول ۔۔۔۔۔قسط 4 ۔۔۔۔۔۔

جی ھان ریوندخطائی سے بڑھ کر کوئی بھی دوا نہین ھے جو کولسٹرول کو ٹھیک کرسکے ھے نا حیرت کی بات؟؟؟

اب اس سے بھی زیادہ حیران کن بات جس کی سمجھ شاید چند ایک کو ھی آئی ھوگی وہ ھے جگر پہ چربی چڑھنا جسے آپ فیٹی لیور بھی کہتے ھین اسکے لیے سب سے اعلی دوا ریوندخطائی ھی ھے مین نے آپ کو چربی پیدا ھونے کا فلسفہ بھی سمجھایا ھے شاید آپ کی توجہ محض کولسٹرول تک ھی محدود رھی ھے 

اب ذرا ریوندخطائی کی تعریف سمجھ لین کہ مین کیون اتنی کررھا ھون یہان مجھے ایک کل کا کمنٹس بھی یاد آگیا کل ایک دوست نے لفظ مجاری کے بارے مین پوچھ رکھا تھا یاد رکھین ایسے الفاظ بات کو انتہائی مختصر کرنےکےلئے استعمال کیے جاتے ھین اور یہ طبی اصطلاحات مین استعمال ھوتے ھین جس نے طب پڑھی ھوگی وہ فورا سمجھ جاتاھے بھئی آسان الفاظ جو ترجمہ اس پوسٹ مین کیا گیا ھے وہ یہ ھے کہ ایسے تمام راستے جہاں سے گندے فضلات خارج ھوتے ھون ان مین بول براز سے پسینہ آنے والے مسام تک ھین خیر بات ریوندخطائی کی کررھے ھین تو ریوندخطائی کی سب سے بڑی خوبی یہ ھے کہ یہ جسم مین حرارت طبعی پیدا کرتی ھے اس وجہ سے سب سے اعلی خوبی یہ ھے کہ اگر چکنائی حل پذیر ھے تو  بذریعہ پیشاب کی راہ بدن سے باھر خارج کرتی ھے اور اگر چکنائی ناحل پذیر ھے تو بذریعہ پاخانہ بدن سے باھر نکالتی ھے یعنی چھوڑتی کسی بھی صورت نہین ھے آپ اس کو مرکب دوا کی صورت مین استعمال کرین تاکہ افادیت زیادہ پیدا ھوجائے  جیسے مندرجہ ذیل دوا استعمال کرسکتے ھین 

ریوندخطائی ۔۔۔ سنڈھ۔ زیرہ سفید۔ ھرایک سوگرام کباب چینی تین سوگرام پیس کرسفوف بنالین  اور تین وقت ایک ایک گرام ھمراہ پانی دین غدی اعصابی ملین یا غدی اعصابی مسہل حسب ضرورت استعمال کرسکتے ھین یہ بھی انتہائی مفید دوائین ھین ایک بات ھمیشہ یاد رکھین مرض کے ازالہ کےلئے کوئی بھی دوا تجویز کرتے وقت ھمیشہ مریض کےدیگر معروضی حالات کومدنظر رکھا کرین تکہ بازی سے بھی کبھی بھی کام نہ لیا کرین جیسے آپ کو پتہ چل جاۓ کہ مریض کو اھم مسئلہ کولسٹرول ھی ھے توآپ کولسٹرول کی دوا دے کر مطمئن ھوجائین ایسا نہین ھونا چاھیے بلکہ مریض کے مسائل سارے سمجھ لین اب مرض کہان تک پھیل چکی ھے کیاکیا فساد بدن مین پیدا کرچکی ھے یہ سب حالات سمجھین اب اس کے مطابق علاج ھونا چاھیے جیسے مین بھی آپ کو مختصر یہ بتادون کہ جناب کولسٹرول تو محض عضلاتی اعصابی تحریک کی وجہ سے پیدا ھوتا ھے آپ حرارت پیدا کرکے نکال باھر پھینکین تو سیدھی دوا حرارت پیدا کرنے کےلئے آپ غدی عضلاتی مرکبات استعمال کرین جیسے  پودینہ پچاس گرام لین اجوائن دیسی بیس گرام لین نوشادر تیس گرام لین پیس کر سفوف بنالین آدھی چمچ دن مین تین بار دین واقعی کولسٹرول نکال پھینکے گی شک نہین ھے اس دوا ؟

لیکن اس کو استعمال کرنے کےلئے بہترین طبیب ھونا بھی ضروری ھے کیونکہ کولسٹرول تو اس سے خارج ھوجائے گا لیکن آپ نے ایک بات کو مدنگاہ نہین رکھا کہ کل کلان اس سے کیا سائیڈایفیکٹ پیدا ھونے والا ھے تو دوستو پتہ ھے اس کے استعمال سے کیا ھوگا اس کے استعمال سے حل پذیر چربیلے مادے جو خون مین مناسب اور موزون مقدار مین ھونے چاھیے یہ دوا ان کو بھی باھر خارج کردے گی جس سے جوڑون مین لچک پیدا کرنے والے اجزاء بھی بدن سے خارج ھوجائین گے تو اب مریض کے اٹھتے بیٹھتے جوڑ کڑکڑانا شروع ھوجائین گے یعنی ایسی دواؤن کا بکثرت استعمال یبوست یعنی اتنی خشکی اور خشونت پیدا ھوجاتی ھے کہ جوڑون کی حرکت سے آوازین آنے لگتی ھین یہان تک کہ دماغ کے پردون مین خشکی پیدا ھوکر دماغی اور نفسیاتی امراض تک جنم لےسکتی ھین اس غلط فہمی مین کبھی بھی نہ رھین کہ اجی دیسی دوا تو سائیڈایفیکٹ پیدا ھی نہین کرتی یہ کم علمی اور سراسر جاھلیت ھے بندہ خدا طب کو سمجھین اور خوب پڑھین تب بات سمجھ مین آۓ گی کہ زیادہ روٹی کھانے سے بھی بہت زیادہ سائیڈایفیکٹ پیدا ھوتے ھین یہان پوسٹین لگی ھوتی ھین کہ سم الفار تولہ شنگرف تولہ جوھر کچلہ تولہ کستوری چھ ماشہ زعفران چھ ماشہ عنبر چھ ماشہ وغیرہ وغیرہ قوت باہ کی اکسیری دوا ھے اور سینہ کا راز ھے بیر برابر گولی ھمراہ دودھ دین کمنٹس مین بڑی واہ واہ مچی ھوتی ھے ایسی پوسٹ پڑھ کر سر پیٹنا چاھیے خیر بس دعا ھی کرسکتے ھین کہ اللہ تعالی سب کو ھدایت دے 

بس معمولی سی دوائین ھوتی ھین جب قانون کی روسےدیکھین تو سمجھ سے بالا کام ھوتا ھے ایسے ھی چھلکا اسپغول کافلسفہ ھے کہ صرف چھلکا اسپغول کے استعمال سے کولسٹرول دور ھوتاھے اب آپ ھی بتائین کہ چھلکا ھو یا ثابت اسپغول ھودونون ھی قاطع صفراھین اپنےلعاب اور لزوجیت سے ھرقسم کی یبوست اور خشونت کو ختم کرتا ھے آنتوں مین پھسلن سی پیدا کرکے براز کو خارج کرتا ھے قاطع صفرا اور مزیل حرارت ھے باقی گفتگو اگلی پوسٹ مین جو شایداس موضوع کی آخری ھو محمودبھٹہ