Wednesday, September 25, 2019

بالون کا گرنا اور علاج|hair loss treatment

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hair loss treatment
۔۔۔۔ بالون کا گرنا اور علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس موضوع پہ چند ایک پوسٹین پہلے بھی لکھ چکا ھون لیکن کچھ ھی عرصہ گزرتا ھے دوبارہ نئے سرےسے مطالبہ ھوتا ھے جبکہ اگر بات سمجھ لی جاۓ تو اسکا علاج ھر طبیب باآسانی کرسکتا ھے
کل نہایت ھی پریشان کن حادثہ رونما ھوا کشمیر اور پنجاب کی سرحد زلزلے کا مرکز رھی جہلم شہر سے آٹھ دس کلومیٹر دور یہ مرکز تھا اورزمین مین کم گہرائی مین زلزلہ آیا نقصانات کااندازہ شاید آج درست طور پہ لگ سکے رات گئے انیس افراد کی ھلاکت اور چارسو سےزیادہ زخمی افراد کی اطلاع تھی جبکہ حقیقت مین نقصان بہت ھی زیادہ ھوا ھے یہ مجھ سے قریب ترین علاقہ ھے جہان تباھی ھوئی ھے یہ نہراپرجہلم ھے جس مین کم سے کم بیس پچیس فٹ گہرا پانی ھوتا ھے چوڑائی بھی کئی سوفٹ ھے اس نہر کے کنارے چوڑی سڑک بنی ھوئی ھے اور یہ سڑک ھمارے شہر منڈی بہاوالدین تک آتی ھے رسول بیراج سے سراۓ عالمگیر تک اسے سراۓ عالمگیر روڈ کہاجاتاھے اور سراۓ عالمگیر سے میرپور تک ھم اسے جاتلان روڈ کہتے ھین اب زیادہ نقصانات بھی جاتلان مین ھی ھوۓ ھین چار بجے اس سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی کافی مصروف سڑک ھے مین خود اس سڑک پہ سفر کافی دفعہ کرچکا ھون زلزلہ مین بہت سی گاڑیان اس نہر مین جاگری ھین جن مین بسین کارین تھین اب ان کااندازہ آج ھی لگے گا نہر ٹوٹ جانے سے چھ سات گاؤن زیر آب آچکے تھے جن کے مکینون نے بچے کھچے مکانون کی چھتون پہ گزاری ھے ھمارے گروپ ممبر اور مفردات کے ماھر حکیم منصورالحق صاحب کا تعلق بھی اسی علاقہ سے ھے الحمداللہ بمعہ فیملی خیریت سے ھین باقی گروپ ممبران کی خیریت مطلوب ھے اللہ تعالی سب کواپنے حفظ امان مین رکھے باقی ظہوراحمدرضاء صاحب بھی بخیریت ھین آئیے اب اپنے موضوع پہ چلتے ھین
آج بات بڑی ھی مختصر ھوگی کیونکہ کافی دفعہ پہلے بھی سمجھا چکا ھون تو سمجھین جو بھی گنجے ھین یا جن کے بال گرچکے ھین یا گررھے ھین اگر ان مین مزاجا غدی عضلاتی تحریک اندرونی اور بیرونی طور پر پیدا کردی جاۓ توبالون کا مسئلہ حل ھوجائے گا یعنی بال گرنا بندھوجاتے ھین اب اس کے لئے بے شک آپ غدی عضلاتی ملین مین تیل سرسون شامل کرکے سر پہ ھلکی مالش ھی کرلیا کرین تو تب بھی بال گرنا بندھوجاتے ھین جبکہ کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک تیل لکھا تھا جس مین گندھک آملہ سار بھی شامل تھی اب بہت سون سے گندھک ھی تیل مین مکس کرنے کی سمجھ نہین تھی آئین آج بہت ھی آسان اور نفیس سا تیل بناتے ھین جس کا رزلٹ بھی بہت اعلی ھوچھ دیسی انڈون کا تیل نکال لین انڈون کی زردیان انڈے بوائل کرکے علیحدہ نکال لین اوران زردیون کو توڑ کرکسی برتن مین ڈالکر آگ پہ چڑھا دین تھوڑی دیر مین زردیان جل کرتیل ان سے علیحدہ ھوجائے گا اسے نتار کرجلی ھوئی زردیون سے علیحدہ کرکے محفوظ کرلین اب ایک پاؤ تیل سرسوں لین اسے گرم کرکے اس مین ثابت سرخ مرچ دس عددڈال کردھوپ مین ھی رکھ دین تین چار روز پڑا رھنے دین اب مرچ کے تمام اثرات اس مین آچکے ھونگے تب اب تیل سے مرچین نکال دین اور اس تیل مین آپکا تیارشدہ انڈون کا تیل شامل کردین اب اس تیل کو سر پہ روزانہ اچھی طرح مالش کرین رزلٹ چند روز مین آپکے سامنے ھوگا انشااللہ بال دوبارہ سے اگ جائین گے

No comments:

Post a Comment