Monday, September 16, 2019

مورنگا سچ اور حقیقت-1| Moringa facts

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Moringa facts
۔۔۔۔۔۔ مورنگا سچ اور حقیقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا ایک اصول رائج ھے بغیر سوچے سمجھے بات کو بڑھا چڑھا کربیان کرنا یہ غلط بات ھے
خیر یہ ھمارا موضوع نہین ھے نہ اس پہ بحث کرین گے اس بات کا مقصد یہ تھا کم سے کم حقیقت کو ضرور مدنگاہ رکھنا چاھیے بس اسی طرح مورنگا کے بارے مین بغیر سوچے سمجھے زمین وآسمان کے قلابے ملا دیے گئے انسانی تمام ضروریات کو مورنگا کا محتاج بنانے تک کی حد تک لکھا گیا یعنی اگر فصل اگانی ھے تو بیج کو پہلے مورنگا کے پانی مین بھگو لین فصل دوگنی ھوگی ایسا کچھ بھی نہین ھوتا کہین یہ لکھا کہ فصلون کو کھاد تک کی ضرورت نہین رھتی یہ بات بھی غلط ھے اب دوسری بات دنیا کے تمام وٹامن تمام منرل اور میٹلز کی خوبیان جنہین آپ بڑی مشکل سے کشتہ کرکے دواؤن مین استعمال کرتے ھین یعنی فولاد چاندی سونا قلعی ھیرا پارہ اب کسی بھی کشتہ کی ضرورت نہین بس مورنگا استعمال کرین یہان تک کہ کسی پروٹینی غذا کی بھی ضرورت نہین بس مورنگا استعمال کرین یعنی نہ روٹی کھائین نہ کچھ اور کھائین صرف مورنگا کھا لین بس آپ کی تمام ضروریات پوری ھوجائین گی تحقیقات کے حوالے سے دنیا کی بڑی بڑی ریسرچ لیب کانام ساتھ لکھ دیاجاتا ھے جب ان لیب سے رابطہ کرکے سوال کرین کہ آپ کی اس مورنگا پہ کیا ریسرچ ھے تو جواب ملے گا کہ ھمارے فرشتون کو بھی علم نہین ھے
دیکھ لین نام کتنا سٹائلش لکھا جاتا ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مورنگا۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مین عام اور تقریبا پورے ملک مین عام پایاجانے والا درخت سہانجنہ ھے جسے مورنگا کہتے ھین اب زندگی مین ھرپاکستانی کو واسطہ اچار کھانے سے تو ضرور پڑا ھوگا اب اچار مین ایک اچار مولی کا ھوتا ھے دوستو یہ سہانجنہ کی ھی مولی ھوتی ھے جس کا آپ اچار کھاتے ھین اب اس درخت کی پھلیون کا بھی اچار ڈالاجاتاھے گاؤن دیہات مین جو بڑے ھی مزے کاھوتا ھے مین ھرسال بڑے شوق سے کھاتا ھون پورے ملک مین پایاجاتا ھے اب مختلف علاقون مین نام مختلف ھوسکتا ھے بہرحال اس کی مولیان سستے دامون تازہ بازار سے موسم مین عام ملتی ھین اور اچار سارا سال ھرجگہ دستیاب ھوتا ھے یہ تھا مورنگا کا تعارف
اب اصل بات کی طرف آتے ھین یاد رکھین طب قدیم مین اس کا پانی ڈال کر دوائین بنانا زمانہ قدیم سے ھے ۔ خاص کر معدہ کے امراض اور جوڑون کے امراض مین کافی دواؤن مین اسکا پانی استعمال کیاجاتا ھے
مثلا سہاگہ بریان ھینگ سنڈھ نمک سیاہ ھموزن پیس کر سہانجنہ کی مولی کے پانی مین کھرل کرکے نخودی گولیان بنا لین تمام ریاحی دردون اور بلغمی امراض مین مفید ھے یہ نسخہ طب قدیم کا ھے طب قدیم کی رو سے سہانجنہ ھاضمہ تیز کرتا ھے یعنی بھوک لگاتا ھے پیٹ کے ریاح مین نافع ھے جوڑون کے درد ٹھیک کرتا ھے جسم سے ریاح ٹھیک کرتا ھے کمر درد مین بھی فائدہ مند ھے باقی جو پوڈر مارکیٹ سے اس کا مل رھا ھےاوراتنی خوبیان لکھی گئ ھین سواۓ مارکیٹنگ کے کچھ بھی نہین ھان چندخوبیان ضرور ھین جن مین کچھ بتادی ھین باقی کاذکربھی آجائے گا
بنانےکاطریقہ مین پہلےسمجھاۓ دیتا ھون سہانجنہ کے پتے اتار لین اب انہین سایہ مین کھلے کرکے ڈال دین جب سوکھ جائین تو پیس لین چھوٹی آدھ چمچ خوراک ھے صبح شام کھا سکتے ھین دردون کو آرام آۓ گا ھان بعض لوگ اسکے پھولون کا سالن بھی بنا کرکھاتے ھین یہ بھی بہت مزےکاھوتاھےآپ بھی کھائیے بس یہ بات ذھن مین رکھین یہ دوا بھی بطورغذاکےھےدونون طرح سے استعمال زمانہ قدیم سے ھورھاھے
اب بات کرتےھین جدیدریسرچ مین واقعی اس کےاندرکچھ جواھر ھین تو بات سمجھین جہان تک یہ کہاجاتاھے کہ یہ بڑی کرشماتی بوٹی ھے غریب اس سےبڑی طاقت حاصل کرسکتاھے یہ سب لایعنی اورمارکیٹنگ کی باتین ھین ھان جو غذائی اثرات اس مین ھین وہ دوسرے پودون مین بھی پاۓ جاسکتے ھین ھماری روزمرہ کی غذاؤن مین بھی پاۓ جاسکتے ھین اس مین پوٹاشیم فائبروٹامن اے ای وٹامن بی اور سی ھے فولاد ھے کیلشیم ھے پروٹینی اجزاء ھین سب طاقت کے اجزاء ھین لیکن نارمل ھی اندازمین ھین بطور فوڈسپلیمنٹ استعمال کرسکتے ھین باقی یاد رھے پاکستان کی حد تک اسے بازار سے خریدنے کی تو قطعی ضرورت نہین ھےکیونکہ پورے ملک مین وافر مقدار مین پایاجاتا ھےاس کاآبائی وطن ھی پاکستان ھےاس کی مولی کااچارکھائین جوعام ملتاھے وھی اثرات ھین
اب ایک دوباتین غور سے سن لین اگر طاقت ھی دیکھنی ھے تو مریض کو سیاہ چنے پچاس گرام کی روزانہ یخنی نکال کردین بہت ھی طاقت ور ھے اگر کسی بوڑھے بندے کو ایک ماہ روزانہ کے حساب سے سیاہ چنون کی یخنی پلا دین تو وہ شادی کی خواھش کرنے لگ جاتا ھے یخنی کچھ یون تیار کرنی ھے چنے سیاہ پچاس گرام زیرہ سفید دوماشے دارچینی ایک ٹکڑا درمیانہ سیاہ مرچ ماشہ پیاز درمیانہ ایک عددادرک تولہ پانی دوکلوڈال کر آگ پررکھ دین تولہ بھر دیسی گھی ڈال دین آھستہ اوردھیمی آنچ پہ پکنےدین چنےگل جائین اورپانی آدھا کلو رہ جاۓ نیچے اتار کر کھا لین چنے بے شک نہ کھائین شوربہ تمام پی جائین کچھ روز مین جسمانی طاقت بھی آجائے گی اور مردانہ طاقت بھی بے مثال ھوگی باقی ایک بات اور سن لین دنیا کے سب سے بہترین اور تمام طاقت کے اجزاء یعنی وٹامن منرل وغیرہ اور دنیا کا بہترین اینٹی بائیوٹک کا حامل دنیا کی سب سے بہترین غذائی شفائی یعنی جہان تصور ختم ھوجائے ایسے اثرات کی حامل ایک ھی چیز ھے جسے آپ شہد کہتے ھین ایک بات اور بھی ذھن مین رکھین یہ واحد ایسی دوا غذا ھے جس کے اجزاء مکمل طور دنیا کی کوئی لیب علیحدہ نہین کرسکی باقی سب کی اکھاڑ بچھاڑ ھوسکتی ھے ایک چھوٹی سی مکھی جو انتہائی نفاست سے ھرپودے اور پھول سے قیمتی رس چوس کر شہد کی شکل دے دیتی ھے اور یہ بات بھی یاد رکھا کرین جب اللہ تعالی جنت کی بشارت دیتے ھین اور جنت کا ذکر آتا ھے تو محل تو حورون سے پہلے دودھ اور شہد کی نہرون کی بشارت آتی ھے پھر حورون کی بشارت آتی ھےاس بات پہ غور کرین ؟اس لئے کبھی آپ بھی دودھ اورشہد ملا کر پیا کرین طاقت کے خزانے چھپے ھین ستر حورون کا سامنا کرنے کے لئے ؟
ایک آخری بات۔۔۔ پانچ چھ روز ھوۓ مین ننکانہ صاحب گیا تھا کسی ذاتی کام کے سلسلے مین ۔۔۔۔وھان ایک سکھ دوست کے ھمراہ گوردوارہ بابا گرونانک صاحب بھی دیکھنے کااتفاق ھوا یادرھے یہ سکھ مذھب کا سب سے مقدس مقام ھے یہان سب سے مقدس مقام وہ جگہ ھے جہان بابا گرونانک صاحب کی پیدائش ھوئی اس جگہ کواندر سے بھی دیکھنے کااتفاق ھوا خیر یہان بہت سے تاریخی مقامات بھی ھین یہان ایک سہانجنہ کا درخت بھی ھے جس کی بہت حفاظت کی گئی ھے یہ درخت بھی تاریخ کا حامل ھےسال 1921مین اس گوردوارہ پہ ھندوؤن نے قبضہ کیا تھا جسے چھڑانے کی کوشش مین سکھون کے ایک جتھا یعنی لشکر نے حملہ کیا اب یہان بھی ھندوؤن نے ظلم کی تاریخ رقم کی ھے اس سہانجنہ کےدرخت کے ساتھ سکھ سردار کو الٹا لٹکا کرزندہ حالت مین جلایا گیا اورباقی دوسو ساتھیون کابھی یہی کچھ انجام کیا جو اس درخت سے چند قدم دور مقام ھے اس درخت کے چارون طرف چاردیواری چنی گئی ھے جس پہ تمام واقعہ رقم کیاگیا ھے درخت آج بھی ھری بھری حالت مین سوسال گزرنے کے باوجود اسی حالت مین موجود ھے تازگی مین ذرا بھی فرق نہین ھے ساتھ ھی ان دوسو سکھون کی یادگار موجود ھے جس پہ منون کے حساب سے سونا لگا کر بنایا گیا ھے دوستو سہانجنہ کے ذکر پر یہ تاریخی بات بھی یاد آئی جو آپ سے شئیر کردی اور سہانجنہ کی عمر کا بھی اندازہ ھوا اب چندخاص خوبیان
قوت مدافعت بہت پیدا کرتاھے اسوجہ کچھ امرض مین مفید سمجھاجاتاھے
زیادہ مقدار مین کھانے سے بدھضمی پیداھوگی کم مقدار مین کھانے سے معدہ درست اوربھوک بڑھےگی یادرھےگردے کےمریض اسےکسی بھی حالت مین استعمال نہ کرین جسم مین پانی کی شدید کمی کرے گا اور کچھ حکماء کایہ خیال ھے کہ یہ مدربول ھے تو دوستویہ قطعی غلط ھے مزاجا تشریح کیے دیتاھون طب قدیم کی روسےگرم خشک درجہ سوم مین ھے یہ بھی یاد رکھین جب بھی کوئی دوا گرم درجہ چہارم مین چلی جاۓ توانتہائی گرم دوا ھوتی ھے اس سےبھی کراس کرےتوزھربن جاتی ھے جبکہ سہانجنہ درجہ سوم ھے لیکن طب جدید بہت بہترین تشریح کرتی ھے
تخم سہانجنہ کامزاج خشک گرم
تازہ پھلیان سرد خشک
پھول گرم خشک
محلل اعصاب۔ مسکن غدد ۔ محرک عضلات ھے
یاد رکھین سہانجنہ رطوبات خشک کرتا ھے جس کی وجہ سے خون گاڑھاھوجاتا ھے اب دل کے مریض بھی استعمال سوچ سمجھ کرکرین اور جہان کچھ لوگون نے اسے شوگرکےلئے بہت مفید لکھا ھے توصاف ظاھر ھے اس مین یہ خوبی ھے کہ رطوبات کو ختم کرتاھے اور پیشاب کی مقدارکم ھوجاتی ھے لیکن جن کے گردون کو پانی کی شدید ضرورت ھوتی ھے جیسے پتھری گردہ مین توان کواستعمال قطعی نہین کرناچاھیے
میرے نزدیک اس کے پتون کااکیلے استعمال درست نہین ھے بلکہ چھال پتے پھول اور پھلیان ملا کر سفوف بنا کراستعمال کرین مجھے امید ھے آپ کو ایسی معلومات پہلے نہین ملی ھونگی اوراب آپ کے ذھن سے کرشماتی بوٹی والا بھوت بھی اتر چکا ھوگا دعاؤن مین یاد رکھیے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل یہ مضمون آپ دوستو کی خواھش پہ لکھا ھے

No comments:

Post a Comment