Tuesday, October 22, 2019

دل کادورہ اور درد دل ۔۔۔۔۔قسط 12آخری|heart attack

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ دل کادورہ اور درد دل ۔۔۔۔۔قسط 12آخری۔۔۔
Heart attack and panic attack
پچھلی قسط مین وضاحت کردی تھی کہ بلڈ پریشر کیاھے اب اجوائن اور زعفران سے بڑھتا ھے یا نہین بڑھتا فیصلہ تجربہ اور آپ پہ چھوڑ دیا ھے دودن پوسٹ نہ لکھ سکا مصروفیت تھی آج انشااللہ کوشش ھوگی مضمون مکمل کردیاجائے۔ کچھ مفردات لکھ رھا ھون یہ سب مفردات ھارٹ اٹیک کے اسباب اور اٹیک ھوجانےکی صورت مین مفیدھین اجوائن زعفران مصبر پودینہ ادرک زردچوب لہسن ریوندچینی ریوندخطائی روغن گاۓ روغن زیتون روغن بیدانجیر سرنجان شیرین سرنجان تلخ ھڑتال ورقی مرچ سیاہ ۔مگھان سرپھوکہ ۔ قسط نوشادر ٹھیکری درونج عقربی جمال گوٹا خولنجان تخم میتھی ۔کالی زیری کباب چینی سقمونیا ریوندعصارہ ۔ اسگندھ ۔سونف۔ زیرہ سیاہ زیرہ سفید بارہ سنگھایہ ھین وہ ادویات جن پہ تحقیق کرنی چاھیے انشااللہ ان سے ھی ھم بھی بہترین مرکبات تجویز کرین گے اب ھم پہلی بحث اجوائن اورزعفران کی طرف چلتے ھین تو دوستو اجوائن 50گرام زعفران دس گرام لہسن کا پانی سوگرام مین کھرل کرین یادرھے پہلے اجوائن اور زعفران پیس لین پھر لہسن کا پانی ڈالین اور نخودی حب بنا لین درد دل کے لئے اس سے بہتر دوا کوئی بھی نہین ھے نظریہ کی باکمال دوا ھے اب کشتہ بارہ سنگھا بیس گرام اجوائن دیسی دس گرام نمک طعام پانچ گرام لہسن کا پانی پچاس گرام پیس کھرل کرکےرکھ لین ابتدائی اٹیک کلاٹ مین تریاق کی حیثیت رکھتا ھے اجوائن اورپودینہ کے قہوہ کے ھمراہ چار تاآٹھ رتی دن مین تین بار دین ویسے بھی اعلی درجہ کی کاسرریاح ھاضم دوا ھے
نوشادرکا تیل بنالین جس کی پوسٹ مین پہلے لکھ چکا ھون کولسٹرول ختم کرنے مین لاثانی دوا ھے جس سے دوبارہ کولسٹرول پیدا ھونا بھی بندھوجاتا ھے ویسے تو آپ نے مشہورعام نسخہ لہسن کلو لیمن کلو ادرک کلو کاپانی نکال لین ایک پاؤ سرکہ سیب اصل جسے آپ نے خود ھی تیار کرنا ھے بازار سے سرکہ سیب کسی صورت دستیاب نہین ھے سب مصنوعی طریقہ سے تیزابی بنے ھوۓ ھین خواہ دتو کا ھو۔۔طریقہ سرکہ سیب لکھ چکا ھون اب سب پانی نکال کر اسے فلٹرلازمی کرین اب فلٹر کرنے کا طریقہ بھی لکھ چکا ھون پھر ان سب کے برابروزن شہدخالص شامل کرکے ایک آدھ ابال دےدین اور کسی بوتل مین محفوظ کرلین دو چمچ بڑے دووقت پلا دین دوستو یہ دوا نہ صرف کولسٹرول ختم کرتی ھے بلکہ وزن بھی تیزی سے کم کرتی ھے اور یہان تک کہ گردے کی پتھریان نکالنے مین اس سے بہتر کوئی دوا نہین ھے اب ایک اور بہترین دوا
ادرک تازہ اور لہسن سرخ ھموزن صاف کرکے پیس لین اسے دیسی گھی مین بریان کرلین اگر شوگر ھے تو اسے براہ راست پانچ سوملی گرام کیپسول مین بھر لین تین وقت کھائین اگر شوگر نہین ھے تو تین گنا شہد شامل کرلین چمچ چمچ تین بار دن مین دین
سنڈھ۔ نوشادر۔ درونج عقربی اسگندھ سرنجان شیرین سرنجان تلخ قسط ھرایک دس گرام سقمونیا اور ریوندعصارہ ھرایک تین گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دوگولی دن مین تین بار دین کلاٹClot بننا ھمیشہ کےلئے بند ھوجائین گے درد دل شریانون کا سکیڑ تصلب شریان۔۔کولسٹرول بھی درست ھوجائے گا بہت ھی اعلی دوا ھے دل کے بند والو خون جمنے کا رجحان دوبارہ نہین ھوگا یعنی یہ اسباب کا بھی حتمی علاج ھے اور تو اور اس سے یورک ایسڈ جیسی بدذات مرض بھی جاتی رھتی ھے جوڑون کی سوجن استسقاء تمام ریاحی نقرسی گنٹھیاوی امراض قبض خشک کھانسی سوزش جگروغدد جیسی علامات امراض مین اعلی دوا ھے یاد رکھین اس سے خون کا قوام بھی فوری درست ھوگا قوت مدافعت بھی بڑھے گی عضلاتی علامات کا قلع قمع کرنے مین اس سے بہتر کوئی دوا نہ ھوگی
اب آپ کو ایک بات اور بتا دون شریانون کاسخت ھوجانا جس کی دوا ھرایک کو ھے آپ صرف غدی عضلاتی ملین جس کا معروف نسخہ ھے تودوستوانشاءاللہ شریانین درست ھوجائین گی اگر مرض شدت سے ھے تو حب سلاطین یعنی غدی عضلاتی مسہل کھلائین اب آخری نقطہ بھی سمجھاۓ دیتا ھون غدی عضلاتی شدید جس مین رائی تیزپات اجوائن برابروزن ھے اب اس مین باقی دواؤن کا دسوان حصہ زعفران شامل کرکے لہسن کے پانی سے نخودی گولیان بنا لین ایک تا دوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین اب اس دوا کے فوائد آپ تجویز کرین کہ دل کے کس مرض پہ کتنی جلدی فائدہ دے گی امید ھے اب آپ ھارٹ اٹیک کا علاج کرسکین گے  ھان یاد رھے بلڈپریشر بڑھ جانے کا علاج غدی اعصابی اوراعصابی غدی دواؤن سےاکثر کیاجاتاھے لیکن بلڈپریشر بڑھا کس وجہ سے ھے جب تک اس وجہ کا علاج نہین کرین گے تو بلڈپریشر کووقتی ریلیف ان دواؤن سے ضرور دیاجاسکتا ھے لیکن مکمل ٹھیک نہین کیاجاسکتا یہ بات بھی یاد رھے ھارٹ کے امراض کا علاج قابل حکماء ھی کیا کرین مبتدی ایسے مریضون کو کسی اچھی علاج گاہ خواہ ایلوپیتھی طریقہ علاج ھی کیون نہ ھو وھان بھیج دیا کرین زندگی اور موت پہ اختیار تو اللہ تعالی کا ھے لیکن پچھتاوا زندگی بھرکا روگ ھے کسی کوروگ نہ دین

No comments:

Post a Comment