Wednesday, July 29, 2020

توند بڑھ جانا|toond|paunch|fat belly

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
Tond|fat belly|paunch
۔۔۔۔ توند بڑھ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکثر لوگ توند بڑھ جانے کی شکایت کرتے ھین کچھ عرصہ پہلے بھی اس بارے مین مضمون لکھ چکا ھون دوستو دوا بنا کر کھالینا محض مرض کا علاج نہین ھوتا جب تک مرض پیدا ھونے کا سبب نہ دور کیا جاۓ اب دیکھ لین اسی مرض بارے ذرا بحث کرلیتے ھین توند بڑھنے کے عموما تین چار ھی اصل سبب ھین
پہلا سبب کہ پیٹ ریاح سے بڑھتا ھے اگر آپ محض توند بڑھنے کی دوا پوچھتے رھین اور ساتھ ریاح کا علاج نہین ھوگا توکبھی بھی توند ٹھیک نہین ھوگی اسکے لئے جوارش بسابسہ پچھلی پوسٹ مین تجویز کی تھی تاکہ حرارت زیادہ پیدا ھو اور فالتو چربی بھی تحلیل ھواور ساتھ ھی گیس بننا بھی درست ھو اسکے ساتھ دیگر دوائین جیسے تریاق تبخیر اور شدید چار حب صابر ھین وہ کھلائین تو توند ٹھیک ھوجایا کرتی ھے 
دوسری اھم وجہ پرخوری ھے یعنی بہت زیادہ کھانا کھانے کا عادی ھونا اب خود ھی فیصلہ کرلین کہ آپ کھانا تو چار بندون کا اکیلے ھی کھارھے ھین پھر شکایت ھو کہ جناب توند بڑھ رھی ھے کوئی دوا بتائین تو میرے بھائی پہلے کھانا کم کھائین پھر بڑھی ھوئی فالتو چربی کا علاج کرین 
تیسرا اھم پہلو کھانا بے شک بندہ بہت کم کھاۓ جیسے ایک چپاتی صبح اور ایک شام کھاتا ھو باقی سارادن نہ کھاۓ لیکن وہ ایک ھی جگہ مسلسل بیٹھا رھے تو ایسے شخص کے پیٹ کے عضلات ڈھیلے ھوکر پیٹ کی توند نکل آیا کرتی ھے اسکے بہت ضروری ھے کہ بندہ ورزش کرے اور پیدل چلا کرے اور خاص کر پیٹ کی ورزش Streching excriessکرے پھر ساتھ دوا کھائین انشااللہ بڑھی توند ٹھیک ھوجائے گی
آخری وجہ بہت زیادہ اعصابی مزاج کی اشیاء کھانا جیسے آجکل شدید گرمی ھے تو لوگ ٹھنڈی اشیاء کھاتے ھین بلکہ بے تحاشا ٹھنڈا پانی پیا جاتاھے جبکہ شدید پیاس کی حالت مین بجاۓ ٹھنڈے مشروبات کے اگر تازہ پانی کر قہوہ پی لین توپیاس درست ھوجایا کرتی ھے آپ نے کبھی غور کیا ھوگا کہ چینی لوگون کے پیٹ نہین بڑھے ھوتے بہت کم چینی ایسے نظر آئین گے جن کے پیٹ بڑھے ھوۓ ھونگے اسکی وجہ محض یہ ھے کہ وہ گرم پانی پینے کے عادی ھوتے ھین ھمارے یہان فریج خریدی ھی اس لئے جاتی ھے کہ اس مین پانی ٹھنڈا کرکے پینا ھے جبکہ فریج حقیقت مین آپ کے استعمال والی وہ اشیاء جن کازیادہ ٹمپریچر مین خراب ھوجانے کا خدشہ ھوتاھے انہین محفوظ رکھنے کےلئے فریج کااستعمال ھوناچاھیے ھم پانی ٹھنڈا کرکرکے پیتے ھین اور پیٹ پھلا لیتے ھین 
باقی کچھ خواتین جنہین بچے پیدا ھونے کے دوران یا لاپرواھی برتنے سے پیٹ بڑھ جاتاھے یہان مجھے ایک خاتون یاد آگئی ھین جن کے ھان درجن سے زائد بچے پیدا ھوۓ اور اللہ تعالی نے ایسی صحت سے نواز رکھا تھا کہ پتہ ھی نہین چلتا تھا کہ اتنے بچے ھین پیٹ بالکل ساتھ لگا ھوا تھا اور حیرت کی بات یہ تھی کہ انتہائی غریب بھی تھی مین نے اس صحت کا راز پوچھا جواھم بات مجھے پتہ چلی وہ یہ تھی کہ جب بھی بچہ پیدا ھوتا وہ ایک پاؤ اجوائن دیسی آدھا کلو گڑ مین تھوڑا پانی ڈالکرآگ پہ رکھ کرچاشنی بناکراجوائن شامل کرلیتین اور دوچمچ یہ اجوائن صبح اور پھر شام کھایا کرتی اسکے علاوہ نارمل خوراک کھاتین یہ بات سن کے چودہ طبق روشن ھوگئے کیونکہ طب قدیم اور جدید مین اجوائن دیسی سے بڑھ کر رحم کے اکثریت امراض مین اس سے اچھی دوا اور کوئی نہین ھے ھمارے بزرگ رحم کی صفائی ستھرائی مین سب سے بڑی دوا تیزپات اجوائن اور رائی یعنی شدید چار کو کہا کرتے تھے برسون سے رکا حیض جاری ھوجایاکرتاھے خیر ھمارا موضوع بڑھی توند ھے انشااللہ کبھی اجوائن کی خوبیون پہ علیحدہ مضمون جو محض ذاتی تجربات ھون کتابی باتین نہ ھون لکھین گے 
خیر سے بڑھی توند مین مذکورہ بالا اسباب کو لازمی دور کرین ورزش کرین کھانا کم کھائین اور مندرجہ ذیل علاج کرین اللہ تعالی شفایاب کرین گے
غدی عضلاتی ملین دودوگولی
غدی عضلاتی شدید یعنی شدید چار دودوگولی 
غدی اعصابی مقوی ایک ایک گولی
دن مین تین بار ھمراہ پانی دین 
ساتھ جوارش جالینوس چمچ چمچ دوقت کھائین 
غدی اعصابی مقوی ۔۔۔ ھیرا کسیس دس گرام مرچ سیاہ تیس گرام ریوندخطائی چالیس گرام پیس کر نخودی گولیان بنالین
اس کے استعمال سے آپکے پیٹ کے ڈھیلے عضلات بھی درست ھونگے اوراگرجسم پہ کہین سن پن آجائے وہ بھی درست ھوتاھے اور قبض بھی ٹھیک ھوگی
دعاؤن مین یاد رکھیے اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment