Monday, March 22, 2021

کروناوائرس کا سفر اور خوف|Corona

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Corona| covid| covid-19

۔۔۔۔۔ کروناوائرس کا سفر اور خوف ۔۔۔۔۔

دعا ھے اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ و امان مین رکھے صحت سے نوازے جب بھی بندہ بیمار ھوتاھے تواللہ جل شانہ بھی یاد آتے ھین اور اسی کی عطاء تندرستی جیسی نعمت بھی یاد قدر قیمت کے ساتھ آتی ھے پھر انسان رب کائینات سے اپنی صحت کےلئے دعا مانگتا ھے اسی بہانہ مین اپنے گناھون سے بھی تائب ھوتاھے وہ بڑا رحمان ھے وہ گناہ بھی معاف فرمادیتاھےاور پھر صحت جیسی نعمت سے بھی نواز دیتا ھے 

یا خالقُ ھر بلند و پستی 

شش چیز عطاء بکن مارا زھستی

علم عقل فراخ دستی

امن امان تندرستی

دوستو موجودہ وقت مین کروناوائرس کی لہر مین بھی شدت ھے اور اس کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام کی ایک ایسی لہر بھی موجود ھے جس کا شکار تقریبا ھربندہ ھوچکاھے یا ھورھاھے یہ وبائی نزلہ آتے ھی سب سے پہلا خیال کرونا کی طرف ھی جاتاھے اور مزے کی بات ھے اس سے بچنے کی بھی سب وھی تدابیر ھین جو کروناوائرس سے بچنے کےلئے آپ استعمال کرتے ھین یعنی ماسک بڑی ھی اھمیت کا حامل ھے آپ ماسک لگائین اور صفائی کا خاص خیال رکھین ھاتھون کی صفائی بہت ضروری ھے صابن سے دھولین تب چہرے کے قریب کرین یہ اپنی عادت بنالین گے تو بہت سی امراض سے بچین گےاسلام مین اسکی پہلے سے بھی ھدایت ھے 

موجودہ نزلہ مین جو علامات پیدا ھوتی ھین سب سے پہلے گلے اور ناک مین خراش پھر ساتھ ھی پانی کی طرح نزلہ ناک سے بہتا ھے سر درد بلکہ پیشانی پہ درد کی شکایت اور بعض کوساتھ بخار کی علامت پھر خشک کھانسی کا عمل یعنی نزلہ جماؤ کی طرف تیزی سے جاتا ھے سینہ مین جکڑن اور سانس مین تنگی جیسی علامات پیدا ھوتی ھین اب ان تمام علامات سے پہلا شک کروناوائرس کی طرف جاتاھے لیکن کروناوائرس ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آتی ھے دوستو ھردو مسائل مین بہترین علاج مندرجہ ذیل کرین چند روز پہلے مین خود اسی نزلہ کاشکار اچانک ھوگیا چوبیس گھنٹے مین دو ڈبے ٹشو پیپر کے لگ گئے اسکے بعداچانک ٹھیک ھوگیا اور ایسے ٹھیک ھوگیا کہ جیسے پہلے یہ علامت پیدا ھی نہین ھوئی تھی بس مین نے ایک کام کیا کہ ادرک اور لہسن کا شوربہ دو وقت پیتارھا ھون اب مین آپ کوبھی ترتیب سمجھاۓ دیتا ھون

میری ویسے بھی عادت ھے کہ مین کھانا صبح شام کھاتا ھون دوپہر کاکھانا نہین کھاتا اور کھانا بھی مختصر کھانا چاھیے بس اتنا کھائین جو آپ کوزندہ رکھے اتنا نہین کھاناچاھیے کہ کھانا آپ کو کھا جاۓ اگر دوپہر کا کھانا لوگ چھوڑ دین تو کچھ ھی عرصہ مین ھسپتال خالی ھونا شروع ھوجائین گے کیونکہ لوگ بیمار ھونا ھی بھول جائین گے

خیر تھوڑی مقدار ادرک اور چند تُریان لہسن کی لین اب ان کو پیس کر شوربہ دار سالن بنا لین جیسا کہ گھروں مین بنایاجاتا ھے بالکل سادہ انداز مین پکائین لوازمات سے گریز کرین بس یہ ھونا چاھیے کہ اگر آپ کو دیسی گھی میسر ھے تو اسے استعمال کرین بصورت دیگر جو میسر ھے وہ استعمال کرین ایک پیالہ مین شوربہ ڈالین اور ایک روٹی کے ٹکڑے چھوٹے چھوٹے کرکے اس شوربہ مین بھگو دین اب کھانے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی پی لین اور پھر یہ شوربہ اور روٹی سب کھاجائین دو روزیہی عمل کرین پہلی بات کہ آپ اسی عمل سے ٹھیک ھوجائین گے لیکن ساتھ دن مین دوتین بار مندرجہ ذیل جوشاندہ پی لین تو سونے پہ سہاگہ جیسا عمل ھوگا

عناب اچھا فریش چار دانہ منقہ آٹھ دانہ اجوائن دیسی ماشہ کو دوکپ پانی مین ابالین حسب ذائقہ چینی ڈال لین ایک کپ یا تھوڑا زیادہ رہ جانے پہ آگ سے اتار کر چھان لین اور گرم گرم چاۓ کی طرح پی جائین 

اب اجازت چاھون گا اللہ حافظ ( مطب کامل محمودبھٹہ )

No comments:

Post a Comment