Wednesday, May 5, 2021

چہرے اور بدن کا بدصورت ھوجانا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اھم پوسٹ

۔۔۔۔ چہرے اور بدن کا بدصورت ھوجانا۔۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ دور کی خوراک اور ھمارے کھانے کاانداز نہ صرف باکمال ھے بلکہ اس کا رزلٹ بھی باکمال ملتاھے مہذب اور جدید دور اور یورپین غذائین فخریہ انداز مین کھانا تو اپنا لیا لیکن غذا کب اور کتنی اور کیسے کھانی ھے یہ ھمارے لوگون کو علم نہ ھوسکا یہان تو ممی ڈیڈی ٹائپ معاشرہ شدید گرمیون مین خالص چاکلیٹ کھارھا ھوتاھے انہین یہ تک علم نہین کہ چاکلیٹ کیون کھائی جاتی ھے  اسی طرح میکرونی۔۔ پیزا ۔۔ کئی اقسام کے برگر شوآرما ساتھ کوک پینا فیشن کی آخری حدین بھی کراس کرچکا ھے دیہات کے وہ لوگ جو صرف دودھ کے ساتھ گندم کی روٹی کھاتے تھے دوپہر لسی کے ساتھ روٹی کھالینی ناشتہ مین رات کی باسی  تندور کی روٹی اور تھوڑا مکھن ساتھ لسی یہ ناشتہ تھا وہ لوگ کبھی سالن بھی بنالیتے تھے خیر چاۓ کا استعمال نہین تھا وہ لوگ صحتمندی طاقت وحسن مین باکمال تھے شکل وصورت جیسی بھی ھو لیکن بدن سڈول کسا ھوا اور بدن کے تمام نشیب فراز مرد و زن کے اپنے اپنے مقائم پہ قائم دائم رھین تو یہی وجاھت وحسن ھوتاھے جبکہ پاکستانی معاشرہ کی اکثریت شکل وشباھت کے لحاظ بھی حسین ھی ھے بچپن مین شکل انتہائی حسین اور پھر آھستہ آھستہ شکل بگڑنا یعنی پہلے تو پھول کرکپا ھونا اور ببلو بن جانا یا پھر جوان ھونے کے کچھ عرصہ بعد چہرے پہ عجیب بےڈھنگے انداز مین گوشت کا بڑھنا اور پھر خیر سے توند کا بھی بڑھ جانا بلکہ سر سے لے کر پاؤن تک ایک قوس سی بنی ھوتی ھے شکل کیا بگڑی کہ بدن پورے کا پورا بیماریون کاگڑھ بن چکا ھوتاھے یہ ھے مختصرترین عکاسی ؟؟؟

اب بات سمجھ لین یہ ایسا ھوتا کیون ھے آج ایک بات اور بھی یاد دلا دون فیس بک پہ  واحد ھمارا گروپ مطب کامل ھے جوتمام امراض پہ بحث اور انکا علاج اصول قائدے کے مطابق لکھتا ھے مہربانی فرماکر اس مشن کو برقرار جاری وساری رکھین گے 

چہرے اور جسم کا پھولنا یا بےڈھنگا ھوجانا اور بھربھراھٹ سے بھرپور ھوجانا دو وجہ سے ھوتاھے یا تو سیدھا سیدھا بلغمی مزاج یعنی اعصابی تحریک یعنی کثرت رطوبات سے اور دوسرا صفرا یعنی غدی تحریک یعنی بدن مین حرارت کی کثرت ھوجاناسے ھوتاھے اب دوباتون کو سامنے رکھ کرھی تشخيص کرین بلکہ مریض کی کچھ دیگر علامات جیسے یہ نقص پیدائشی یا خلقی تونہین ھے کیونکہ پیدائشی طور پر ھیئت کذائی بمشکل ھی تبدیل ھوتی ھے اب ایسے مریض کی زیادہ سے زیادہ یہی مدد کی جاسکتی ھے کہ مذید بلکہ ناگوار حدتک شکل بگڑنے سے بچایا جاسکے لیکن اس عمل کوروکا نہین جاسکتا یہان ایک بات ذھن نشین کرلین پیدائشی طور پر پھولا ھوا جسم اعصابی مزاج مین ھوتاھے اسے تبدیل نہین کیاجاسکتا لیکن اگر بچے کو مادری رحمی عارضے کے باعث جسم پھول جاۓ تویہ صفراوی یعنی غدی تحریک ھوگی یہ بہت جلد خود بخود ھی ٹھیک ھوجایا کرتی ھے یا پھر کچھ روز محلل اورام ادویہ کچھ روز ماں وبچے کو دینے سے یہ عارضہ جاتارھتاھے 

یہ خاص طور پہ بچون کا ذکر اس لئے کیا ھے کہ چند روز پہلے کسی نے اپنے بچے کے بارے مین لکھاتھا کہ عمر تھوڑی ھی ھے لیکن جسم بہت زیادہ پھول چکا ھے وضاحت اسلئے کی ھے کہ انہین بات سمجھ آسکے کہ محض یہ لکھ دینا کہ بچہ موٹا زیادہ ھوگیا ھے بس دوا بتائین ؟؟؟ دوا بتا رھا ھون بچے کو چوعرقہ مین کچور دورتی تک رگڑ کرپلایا کرین اور ایک دانہ مربہ ھریڑ اور آملہ کھلایا کرین

خیر آگے چلتے ھین ایک قانون اٹل ھے کہ حرارت کے اجتماع سے ھرچیز پھیل جاتی ھے اور کثرت رطوبات سے ھرچیز پھول جایا کرتی ھے 

علاج کی صورت مین درست تشخيص کاھونا بہت ضروری ھے لیکن یہان ایک نکتہ ضرور بتادیتا ھوناایسے ھر مریض کو محض عضلاتی اعصابی ملین یا مسہل لازمی دین ان کے نسخہ جات میری پوسٹ ملینات مین دیکھ سکتے ھین عضلاتی اعصابی ملین دینے سے بلغمی مزاج والے کو تو مستقل فائدہ ھوجاتاھے جبکہ صفراوی مزاج کے لوگون کوبھی عارضی طور پر فائدہ ضرور ھوتا ھے کیونکہ عضلاتی اعصابی دوائین چونکہ بلغمی مادے کوتو تحلیل کرتی ھی ھین لیکن قاطع صفرا بھی ھوا کرتی ھین اس لۓ کثرت صفرا کے مریضون کووقتی فائدہ ضرور ھوجایا کرتاھے لیکن آپ اسے اصول علاج کے طور پر اپنا نہین سکتے 

خیر سے طب قدیم یعنی طب یونانی اور آیورویدک مین اس کےلئے انتہائی مثبت نتائج کے نسخہ جات موجود ھین یہان مین ایک ھی دوا لکھنے لگا ھون جو انتہائی قابل اعتماد دوا ھے سب دوست فائدہ اٹھاسکتے ھین لیکن طبیب ھونا بہت ضروری ھے

پوست ھلیلہ پوست بلیلہ ۔۔ پوست آملہ ۔ جیا پوتا ۔ شاہ بلوط ۔ بلادر مغز کنول گٹہ ۔ دارھلد ۔ طباشیر ۔ اشوک کی چھال ۔ کیکر پھلی ۔ کشتہ فولاد ۔ مصبر ۔ جنطیانہ ۔ پودینہ کوھی ۔ بسفائج ۔ رسوت ۔ اجوائن دیسی ۔ ھموزن پیس کر رس کنوارگندل ڈال کر گولیان نخودی بنالین ایک تادوگولی دن مین دوتاتین بار دین 

نوٹ۔۔۔ بہت سے لوگ یہان ایک ھی سوال کرین گے وہ ھے بلادرکےبارے مین کہ یہ توزھریلا ھوتاھے تو یاد رکھین آپ اس سے بھی بڑی بڑی زھرین پہلے سے ھی کھارھے ھین لیکن پھر بھی اس دوا کو ایک مستند اور ماھر طبیب ھی بناۓ جبکہ نسخہ کے اندر اسکا مصلح موجود ھے اس کے ساتھ ھی اجازت چاھون گا دعاؤن مین یاد رکھیے گا ( مطب کامل محمودبھٹہ )

No comments:

Post a Comment