Tuesday, May 4, 2021

دل کی تیز دھڑکن اور مفرح شاھی

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ دل کی تیز دھڑکن اور مفرح شاھی ۔۔۔۔۔۔۔۔

دھڑکن کا تیز ھونا ھمیشہ عضلاتی تحریک مین نمایان ھوتی ھے بعض لوگون کی پیدائشی طور پہ ھی دھڑکن تیز ھوتی ھے لیکن یہ بہت کم دیکھنے مین آتا ھے اور بعض لوگون کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ھوجایا کرتی ھے اب یہان بھی دوباتین دیکھنی پڑین گی بعض لوگون کی اچانک دھڑکن تیز ھوجاتی ھے پھر کچھ وقت گزرنے کے بعد معمول پہ آجاتی ھے یہ مسئلہ عموما ریاح غلیظ جو سوداوی یعنی عضلاتی مزاج مین ھوا کرتے ھین ان سے بڑھتی ھے خیر کئی ایک لوگون کی دھڑکن بڑھے گی تو کافی وقت تک نارمل ھونے کا نام بھی نہین لے گی ایلوپیتھی مین انڈیرال دوا کو دھڑکن کواعتدال پہ لانے کےلئے استعمال کیاجاتا ھے اور اسی دوا کو کبھی دھڑکن بڑھ جانے تو کبھی کم ھوجانے پہ بھی استعمال کیاجاتاھے اب یہان ھماری طب مین اسی انڈیرال جیسا کام لینے کےلئے سب سے اعلی دوا اجوائن کرفس ھے ایک ماشہ کرفس کا جوشاندہ یعنی قہوہ بناکر پینے سے فوری طور پر ریلیف ملتا ھے اور بعض دفعہ ساتھ ریاح کی شدت بھی ھوتی ھے اسلئے بہترین تجویز مندرجہ ذیل قہوہ پینے سے ایسی تمام علامات پر فوری شفائی اثرات ظاھر ھونگے

اجوائن دیسی ۔۔کرفس ۔۔ تیزپات یعنی کڑھی پتہ ۔ پودینہ برابر وزن ماشہ ماشہ کا دوکپ پانی مین قہوہ بنائین تو پیٹ گیس یعنی تیزابیت معدہ اور دل کی دھڑکن وپیٹ درد اور پیٹ کی گرانی اور دل کا درد تک فوری ٹھیک ھوجاتاھے انشاءاللہ 

اب آتے ھین اگلی بات کی طرف تو دوستو بعض لوگون کوایسے گرمیون کے موسم مین دل کی دھڑکن تیز ھوجاتی ھے اور عام دواؤن سے کنٹرول بھی نہین ھوا کرتی اور بندہ شدید گھبراھٹ کا بھی شکار ھوجاتاھے اور یہ عمل عموما عضلاتی غدی اور بعض دفعہ غدی عضلاتی تحریک کی صورت مین بھی آجاتا ھے آپ نبض دیکھین گے تو غدی عضلاتی ھی لگے گی کیونکہ دھڑکن تیز ھوچکی ھے اور غدی تحریک مین نبض کی حرکات تیز ھی ھوا کرتی ھین جبکہ حقیقتا واصولا یہ نبض عضلاتی غدی ھی ھوا کرتی ھے اب علاج کی بات کرتے ھین تودوستو اس مرض کوفوری درست کرنے کےلئے مفرح شاھی چمچ چمچ دن مین تین تاچار باردین اب ایک بات ذھن نشین کرلین بازار سے ملنے والی جوارش شاھی کے نام سے یہی دوا ملے گی ضرور بس ذرا بھائی بندون نے مہنگائی کا خیال رکھتے ھوتے اس مین صندل سفید زرشک الائچی سفید جیسے مفید اجزاء کونکال باھر کیا ھے اب ڈریپ کی پابندی کی وجہ سے ڈبی پہ درج فارمولا مین بھی نہین لکھا ھوگا اس سے کوئی فائدہ نہین ھوگا بس مربہ جات اور شیرہ ھی پیس رکھا ھے اسلۓ خودسے تیار کرین اور حقیقی دوا بنائین بنانا کچھ مشکل کام نہین ھے تھوڑی محنت سے درست دوا بنایا کرین خیر اسکے ساتھ غدی اعصابی ملین دودوگولی ضرور دین تاکہ قبض نہ رھے 

مفرح شاھی ۔۔۔۔

مربہ آملہ سوگرام

مربہ گاجر سوگرام

مربہ سیب پچاس گرام

 زرشک پچاس گرام

کشنیز بیس گرام

الائچی خورد بیس گرام

صندل سفید بیس گرام

گل سرخ بیس گرام

شہد تین گنا 

پہلے مربہ جات وزرشک الگ سے قیمہ کرلین اور سوکھی ادویات الگ سے باریک پیس لین اب شہد کوگرم کرکے ایک ابال آنے پہ پہلے اس مین مربہ جات حل کرین اور بعد مین سوکھی ادویات شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلین مفرح شاھی تیار ھے 

نوٹ۔۔۔ مفرح شاھی کا پہلے بھی نسخہ لکھ چکا ھون اور ساتھ کثیر فوائد بھی لکھ دیے ھین آج اصل موضوع دل کی تیز دھڑکن تھا اسی کے ساتھ اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment