Monday, March 21, 2022

چاربوٹیان فائدے بے شمار 2

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔چاربوٹیان فائدے بے شماراور جدیدانداز۔۔۔قسط 2۔۔۔۔
پوسٹ شروع کرنےسےپہلے مین ایک بات سےآگاہ کردون گروپ رولزمین ھم نےواضح طورپر لکھ رکھاھے کہ گروپ مین کمنٹس مین یوٹیوب چینل کالنک دینا یااشتہاربازی کرنایا فون نمبردینا ھرصورت منع ھے پھر بھی آپ لوگ یہی کام کررھے ھوتےھین ایڈمن حضرات کمنٹس پہ نظررکھتےھین اور بعض بڑے ھی غیراخلاقی کمنٹس لکھے ھوتےھین ایسی تمام حرکتین ھمارے گروپ مین نہین ھوتی ھرممبر معزز ھے اخلاقی دائرے مین رہ کر تنقیدکرنا آپکا حق ھے اب کلام العام سے سیدھا موضوع کارخ کرتےھین
پچھلی قسط مین بات کررھاتھاکہ ھم دس کلو کسی بھی بوٹی کوانتہائی کم جگہ پہ کیسے محفوظ کرسکتےھین تواسکےلیے انتہائی آسان اورقدیم اورسادہ طریقہ کاربھی موجودھین جبکہ جدید دور مین پہلےسےزیادہ آسانیان بھی ھین
جیسے ھم بات کررھےتھے کہ اونٹ کٹاراکومحفوظ کرنا نہایت مشکل کام ھے تواسکا آسان طریقہ یہ ھے کہ ھم اونٹ کٹاراکو وسیع مقدار مین کاٹ لین کاٹنے کاطریقہ یہ ھے کہ بازار سے ایسے دستانے خرید لین جس مین سے کانٹاکراس نہین ھوتایہ کوئی خاص مہنگے بھی نہین ھین ان دستانوں کواینٹی کٹ کےنام سے پکاراجاتاھے ان کی خوبی یہ ھے کہ کانٹاتودور کی بات ھے اسے چھری یابلیڈ بھی نہین کاٹ سکتااب یہ دستانے پہن کراونٹ کٹارا آسانی سے کاٹاجاسکتاھے انشاءاللہ چند روز مین اسکی تفصیلی ویڈیوکلپ بھی لگادی جاۓ گی اب اگلے مرحلہ کی طرف چلتےھین مین نے ایک نہایت بہترین قسم کی اور نہایت سستے دامون ایک مشین تیار کروائی ھے جس سےکافی کام لیےجاسکتےھین جیسے کسی بھی تازہ بوٹی کاپانی نکالنا ھوخواہ پتون کانکالین یاڈنڈیون کانکالین جبکہ تازہ جڑ کابھی نکالاجاسکتاھے یہ مشین دیکھنے مین توایسی ھی لگتی ھے جیسے قیمہ بنانے والی مشین عام ملتی ھے جبکہ اسکی اندرونی ساخت بالکل الگ ھے کیونکہ آپ اس مین جیسے ھی کوئی بوٹی ڈالین گے تویہ ایک طرف سے فضلہ نکالے گی جس مین ذرا بھی رس باقی نہین رھے گا جبکہ دوسری طرف سے پانی نکالتی ھے اب بوٹی سے کتنا رس نچوڑنا ھے کم یازیادہ ھردوصورت کےلئے ایک ایڈجسٹمنٹ بھی لگی ھے اسے ھاتھ سے باآسانی گھمایاجاسکتاھے خیر مین نے اسکے ساتھ گیروالی موٹر لگادی ھے جس سے مذیدآسانی ھوگئی ھے خیر آپ اس مشین سے اونٹ کٹاراکارس نکال لین اور پھرانتہائی دھیمی آنچ سے اس رس کوخشک کرلین بس ایک بات ذھن مین رھے کہ رس والے برتن کے نیچے آگ کاشعلہ اتنا ھی رکھنا ھے جس سے پانی شدید گرم رھےابال کسی صورت نہ آۓ تاکہ بوٹی کی اصل افادیت جلنے نہ پاۓ یاعرق بن کے اڑنے نہ پاۓ اس طرح رب بناکر محفوظ کرسکتےھین اب ان تمام مراحل سے گزرنے سے پہلے آپ ایک کام کرین تازہ بوٹی صاف حالت مین کرنےکےبعد اسکاوزن کرین پھر رس نکالین اور رب تیارکرین رب تیارکرنےکےبعددوبارہ وزن کرین اگر آپ کی بوٹی ایک من یعنی چالیس کلوتھی یاپھر پچاس کلوتھی اسکارس نکال کررب تیارکرنے کے بعد وزن بمشکل ایک کلو بنےگا اب جہان آپ اونٹ کٹارا ایک من محفوظ کرتےھین ساتھ اندازہ یہ بھی لگائین کہ اونٹ کٹارا کے کانٹے سوکھنے کےبعدمذید سخت ھوجاتےھین اور اسکے پھول ھوامین بکھرنےمین بڑی پھرتی دکھاتےھین خواہ کتنابھی کانٹ چھانٹ کررکھاجاۓ اب ایک کلودوا کسی بھی جگہ محفوظ کرناانتہائی آسان ھوگیاھے اب جہان آپ شربت بنانے کی صورت مین اونٹ کٹارا ایک کلو پودا استعمال کرین گے اب وھین آپ نے پچیس گرام یہ رب استعمال کرناھوگا اب آپ کوشربت بنانے کی ضرورت بھی نہین ھے کیونکہ بعض اوقات شربت دینا مشکل کام ھے جیسے شوگرکامریض ھوتوشربت کےبجاۓ آپ اسے گولی بناکراستعمال کرسکتےھین اورگولی بھی کم وزن مین بنے گی بالکل اسی طرح آپ دھماسہ کارب بھی نکال سکتے ھین اور یہی طریقہ آپ کاسنی کے پتون بمعہ جڑرس نکال کررب بنالین اب اکاس بیل کابھی رس نکال کررب بنالین اب اس رب کوآپ اپنی مرضی سےدیگرادویات مین بھی ڈال سکتےھین جبکہ یہی چارون رب برابروزن ملاکرباریک دانہ گندم برابر گولی بنالین یہ اکیلی دوا آپ کےدواخانے کاجزولازم بن جاۓگاھیپاٹائٹس جگر کے کینسر تک مین انتہائی مفیدترین دواثابت ھوگی یادرھے ان امراض کےعلاوہ جلدی کی بیماریان  بلکہ جلدی کینسر تک میرامجرب ھے جلدکےغددکےتمام نقائص دورکرنے اور جلد کوبڑھاپے سے جوانی کی طرف لانےمین لاثانی دواھے بات کچھ سمجھ آئی ھے یارکھین جہان آپ ان چاروں اجزاء کاشربت بھی بناکراستعمال کرسکتےھین جوان تمام امراض پہ فائدہ دے گالیکن رب بناکرگولی بنالینےسے دواانتہائی تیزاثر ھوجاتی ھے سوداوی مادے سے بگڑے امراض اور سودا کااخراج کرنےمین نہایت تیزاثرھے ختم شد

No comments:

Post a Comment