Tuesday, May 17, 2022

گرمیون کے مشروبات 2

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔قسط دوسری
کل کی قسط مین مین چہار مغز کاوزن لکھنا شاید بھول گیا تودوستو پچاس گرام چہار مغز لینے ھین باقی بہت سے دوستون نے بہت زیادہ مشروبات کے نام لکھ رکھے تھے جیسے صندل ھے تو دوستو اصل صندل کا شربت توآپ کےلیے کافی مہنگا بنے گا کیونکہ بذات خود صندل بھی کافی مہنگا ھے اصل شربت مین صندل کی مقدار زیادہ ھے یعنی کم سے کم سوگرام ڈالنا ھوگا تو یہ قیمت ھزارون مین بنے گی اسلیے سستا کام کرلیتے ھین آپ پچاس گرام زیرہ سفید لین پچیس گرام کشنیز لین اب انکا ایک کلو پانی مین جوشاندہ تیار کرین جب پانی آدھا رہ جاۓ تو چھان لین اس پانی کو الگ سے رکھ لین اب بیس گرام صندل سفید لین اور اسکو اچھی طرح کوٹ لین اور رات بھرسوگرام پانی مین بگھو دین صبح دوجوش دین اور چاۓ چھاننے والی چھاننی سے چھان لین یادرھے یہ کشنیز اور زیرہ کاجوشاندہ بھی تازہ صبح ھی بنالین اسے رات بھر پانی مین بگھونے کی ضرورت نہین ھے اب دونون پانی ملا لین اور ایک کلو چینی شامل کرکے شربت کاقوام بنالین اب اس مین دس قطرے صندل کا فلیور شامل کرکے بوتل مین محفوظ کرلین ھان کلر آپ ھلکا پیلا کھانے والا شامل کرسکتے ھین انشاءاللہ فوائد مین اور ذائقہ مین اصل شربت صندل جیسا ھی ھوگا یادرھے اس شربت کو مذید جاذب نظر مقوی قلب ودماغ بنانے کےلئے اس مین فی بوتل آٹھ دس ورق نقرہ ملا دین انتہائی خوبصورت بھی ھوگا اور فائدہ مند بھی ھوگا اور خوش دل بھی ھوگا
اب بات ذرا شربت بادام کی کرتے ھین کیونکہ موسم بہت ھی گرم خشک ھوچکاھے وقت کی ضرورت ھے
دوستو شربت بادام بنانےکےلیے چند مخصوص نکتے ھین انہین ذھن نشین پہلے کرلین شربت بادام بنانے کےلئے کبھی بھی بازار سے نکلی ھوئی بادام کی گریان نہ لین دوسرا نکتہ کہ شربت بادام کےلئے کبھی بھی مہنگے کاغذی بادام نہ خریدین بلکہ سب سے سستا بادام جسے ھم دیسی بادام یا کاٹھا بادام کہتےھین وہ حاصل کرنا ھے خود ھاتھون سے توڑ کرگریان نکالین اور اسکا شربت بنانا ھے اور فوری تیار کرلیناھے اب یہان سوال پیدا ھوتاھے کہ یہ سب مصیبت کیون ؟
اب یہان مین طبیب حضرات اور باشعور حضرات سے ایک سوال کرونگا کہ کبھی آپ نے سوچا کہ اللہ تعالی نے بادام جیسا پھل پیداکرتے وقت اسکے بیرونی حصہ مین اتنا سخت اورٹھوس خول کیون چڑھا رکھاھے بادام توویسے بھی خالی گری ھی کسی شاخ پہ لٹکا کرپیداکرسکتاتھا اسکے خزانے اور قدرت مین کیا کمی ھوسکتی ھے آخراتنا سخت خول کیون چڑھا ھے تو اس بات کوسمجھنے کےلئے ھم ایک سادہ ساتجربہ کرلیتےھین بازار مین دستیاب امریکن آسٹرلین افغانی کاغانی اور ایرانی نکلی ھوئی بادام کی گریان دستیاب ھین آپ ان ھی علاقون کے ثابت بادام بھی حاصل کرسکتےھین اب دوچار دیسی بادام بھی پاس رکھ لین پہلے جن جن اقسام کی گریان آپ نے لی ھین ان کے ثابت بادام بھی توڑ کر الگ الگ رکھ لین پہلے نکلی ھوئی گری کھائین پھر اپنی نکالی ھوئی گری اسی کوالٹی کی کھائین اور ذائقہ نوٹ کرین توآپ کوبہت فرق نظرآۓ گا ب سب گریان پہلے سے نکلی ھوئی باری باری کھاکر خودسے نکالی ھوئی گریان کھاکرجب تجربہ کرین گے توذائقہ مین بہت ھی فرق کیون اور کیسے ھوا تودوستو یہ بات سمجھنے کےلیے ھمین اس بیرونی خول کوسمجھنا ھوگا درصل بادام کےگرد سخت خول ھونے کاسبب یہ ھے کہ بادام کے اندر ایک ایسا فراری روغن ھوتاھے جوگری خول سے جداھونے کےکچھ عرصہ بعدگیس بن کراڑجاتاھے اسی روغن مین اصل ذائقہ لذت اور طاقت بھی ھوتی ھے اور جوھم نکلی ھوئی گریان کھارھے ھوتےھین یہ محض بھوسا ھے جسے ھم وقت پاس کرنےکےلئے ٹھونک رھے ھوتےھین اور خیالون ھی خیالون مین اپنے اندر طاقت کےچشمے پھوٹتے محسوس کررھے ھوتے ھین جبکہ ھم نے صرف بھوسا کھایا ھے اگربادام کافائدہ لیناھی ھے توتازہ بادام توڑکرکھانا افضل ترین ھے اب بات ذرا سستے بادام کی کرتےھین تو دوستو مختصرانداز مین بتادون یہ طاقت کےلحاظ سے ان تمام بادامون سے بہترین ھوتاھے جوفارمی بادام ھم لیتے ھین اتنا ھی فرق ھے جتنا فارمی مرغ اور دیسی مرغ مین ھوتاھے
اب بادام کے شربت کوکیسے تیار کرنا ھے یہ مین پہلے بھی پوسٹ لکھ چکا ھون مذید بالکل نئے انداز مین کل کی پوسٹ کاانتظار کرلین اسکے ساتھ ھی اجازت
نوٹ۔۔ کل ایک کمنٹس مین ھلدی کے شربت کابھی ذکرکررکھاتھا کہ کسی پاکستانی نےامریکہ مین تیارکرکےاسے مارکیٹ بھی کررھاھے تویہ بڑی خوشی کی بات ھے انشاءاللہ اس پہ بھی لکھین گے اور تفصیل سے لکھین گے اسکے ساتھ ھی اجازت
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment