Sunday, May 15, 2022

گرمیون کے مشروبات

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ گرمیون کے مشروبات تیار کرین ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی قسط
آپ سب کےلئے یہ بات خوشی کاباعث ھوگی کہ یہ مضمون بطور خاص سرمدصاحب کی فرمائش پہ لکھاجارھاھے اور انکی یہ بھی فرمائش ھے کہ گروپ ممبران نیک خواھشات کے ساتھ مجھے یہ یادرکھاکرین بھئی سب دوست ان کی نیک تمناؤن کوپورا ھونے کےلئے دعا ضرور فرمادین خیر دوستو اس سے پہلے بھی مین نے موسم کی مناسبت سے کافی مشروبات لکھے ھین اب دوبارہ کچھ اضافہ جات کے ساتھ یہ مضمون مکمل کرین گے مضمون شروع کرنے سے پہلے ایک اور بات بھی آپ سے ضرور کرون گا بازار سے ایسے ھرقسم کے کئی ایک نامون سے مختلف مشروبات دستیاب ھوتےھین لیکن جومزا اور ذائقہ آپ کے اپنے تیار شدہ مشروب مین ھوگا وہ بازار سے کسی صورت دستیاب نہین ھوگا جیسے شربت بادام ھے یہ بازار مین کافی کمپنیون کاتیار شدہ ملے گا لیکن جب آپ خودگھرتیار کرینگے توالگ سے ذائقہ ملے گا تب آپ کواندازہ بھی ھوگا کہ بازار سے ملنے والا شربت بادام کیاھے یاد رکھین بازار مین کئی ایک کیمیکل ملتےھین جن سےشربت وسیع پیمانے پہ تیارکیےجاتےھین یہان مین انکی نشاندھی نہین کرونگا بس کچھ مشروبات بنانے کےلئے آپکو آگاہ کردونگا جیسے روح افزاء انتہائی سستے دامون کیسے بنتاھے بس اسکے آپ کوبازار سے دستیاب روح افزاء کافیلور ملے گا 800گرام چینی مین چارسوگرام پانی کےساتھ آگ پہ قوام کرین کلرکے لیے کھانے والا سرخ رنگ حسب ضرورت ڈالکر دس قطرے فیلور ڈال دین اور بوتل مین محفوظ کرلین ھان یہان یہ بات یادرکھین ھرشربت کوخراب ھونےسے بچانے کےلئے آدھا گرام سوڈیم بینزوویٹ فی بوتل ضرور شامل کرلین بس شربت خراب نہین ھوگا اب آگے ھرشربت کاطریقہ جب لکھون گا توسوڈیم بینزوویٹ کاذکر نہین ھوگا لیکن آپ نے شامل ضرور کرلینا ھے آئیے آج آپکو ایک انتہائی انوکھا اور لذت سے بھرپور اور بالکل نئی قسم کاشربت بنانے کاطریقہ بتاتےھین یہ شربت آپ کومارکیٹ سے کہین بھی دستیاب نہین ھوگا سب کےلئے بالکل نئی قسم ھوگی
آپ تازہ گلاب ایک پاؤ پتیان لےلین اگر دیسی خوشبو والا گلابی گلاب مل جاۓ تو بہت ھی بہتر ھوگا اگر میسر نہ ھو توجہان سے بازار مین تازہ گلاب کے پھول ملتےھین وھان سے سرخ گلاب کی ایک پاؤ پتیان حاصل کرلین اب ان پتیون کوتین پاؤ پانی مین ھلکی آنچ پہ ابالنا شروع کردین جب پانی آدھا رہ جاۓ یعنی لگ بھگ چارسوگرام رہ جاۓ توآگ سے الگ کرکے پتیون کواچھی طرح چھان اور نچوڑ لین اب بیس گرام سبز الائچی ھلکی گرینڈ کرکے سوگرام پانی مین ابال کرالگ سے ڈھانک کررکھ دین اب آپ نے چہار مغز جوھرپنساری مل جاتےھین یہ صاف ستھرے ھون اور ذائقہ چکھ کےلین کڑوے نہ ھون اب جوپانی آپ نے پتیون والا رکھاھے اس مین سے آدھا پانی شامل کرکے ان چہار مغز کو ملک شیک والے جگ مین ڈالکراچھی طرح گرینڈ کرین اسکے بعد کسی کپڑے کی مددسےاچھی طرح نچوڑ کرچھان لین اب اتنی دیر مین الائچی والاپانی بھی چھان کرعلیحدہ رکھ لین پہلے گلاب کی پتیءوالے دونون پانی اکھٹے کرکے ان مین آٹھ سوگرام چینی شامل کرکے قوام بنائین جب قوام بننے کےقریب ھوتب الائچی والا پانی شامل کردین اورساتھ ھی حسب ضرورت سرخ رنگ کھانے والا شامل کرکے سوڈیم بینزوویٹ بھی شامل کرکے آگ سے نیچے اتار لین آپ کاشربت گلاب خاص تیار ھے حسب ضروت خود بھی پیئن اور مہمانوں کوبھی پلائین انشاءاللہ لذت آفرین شربت ھوگا باقی مشروبات اگلی قسط مین

No comments:

Post a Comment