Thursday, December 1, 2022

پٹھکنڈا یا چڑچٹہ

 Phutkanda

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ پٹھکنڈا یا چڑچٹہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تصحیح 


اس پودے کا مذید تعارف کروانے کی ضرورت نہین ھے کیونکہ کافی لوگون نے اسکا مضامین مین ذکرکررکھاھے بس ھرمضمون مین نقالی زیادہ ھوتی ھے اور تحقیق وفہم فراست ودلائل کم نظرآتےھین یہی کچھ اس پودے کےبارے مین عام لکھانظرآتاھے خیردعاھے کہ اللہ تعالی سب کوتوفیق عطاء فرماۓ
بہت سی کتب مین اسکا مزاج گرم وخشک لکھاھے اور ساتھ ساتھ اسے مدربول بھی لکھاھے اب ایک طبیب اسے پڑھ کر حیران وپریشان ھوجائے گا کہ کیسے ایک گرم خشک دوا مدربول ھوسکتی ھے اور کس اصول کےتحت یہ مدربول ھوسکتی ھے قدیم کتب تواس بات پہ کوئی راھنمائی نہین کرتی جبکہ بعض نظریہ مفرداعضاء کی کتب مین بھی اسکا مزاج گرم تر لکھاھے یہ بھی غلط لکھاھے کیونکہ غدی اعصابی تحریک مین تقلیل البول کی شکایت پیداھواکرتی ھے جبکہ چڑچٹہ کی خوبی یہ ھے کہ یہ بہت زیادہ پیشاب کھول کرلانے والی بوٹی ھے اسکے کیمیائی تجزیہ کرنے پراس مین پوٹاشیم کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ھے اب یہ دلیل اسکے پکی ٹھکی اعصابی مزاج ھونے کی دلیل ھے دوسرا اس مین قلیل مقدارمین شورہ بھی پایاجاتاھے اور کچھ تھوڑی مقدار مین گندھک فولاد کیلشیم اور نمک کی مقدار بھی ھے یادرکھین چڑچٹہ ایسے اجزاء پہ مشتمل نباتات ھے جسے نظرانداز کرنا ایساھی ھے کہ آپ پوری طب کونظراندازکررھےھین پورے ملک مین پھیلی یہ نباتات طبیب حضرات کواپنی طرف بلارھی ھے ایک طبیب ھین کہ اس پہ توجہ ھی نہین دے رھے شاید اسکے کانٹے جوکہ الٹےھوتےھین حکیمون کےلیے تکلیف کاباعث ھین یادرکھین گلاب بھی کانٹون مین ھی اگتاھے
خیر مین آپکو اسکی خوبیون اور خامیوں سے آگاہ کرتاھون آگے آپ کی مرضی ھے بے شک اسے نظراندازکردینا
خوبیان۔۔۔۔
مزاج اعصابی غدی ھے
غدی تحریک سے جب غدد اورغشاۓ مخاطی مین سوزش پیداھوچکی ھویعنی جب خاص طور پرگردے متاثرھون اورایسی حالت مین عضلات کی تحلیل سےرطوبات جسم کی خلاؤن مین جمع ھوجائین یعنی استسقاء کی کیفیت ھو اب پیشاب رک کریاکم ھوکردردوں کاباعث بن رھاھواور اسکی سمیت یعنی زھر کی وجہ سے حواس مختل ھون تنگی تنفس کی شکایت پیداھوجاۓ بلڈپریشر بڑھ جاۓ ایسی حالت مین اس سے بہتر کوئی دوا نہین ھے (جوبھی طبیب میری بات سمجھ رھاھےوہ ھاتھ اٹھاۓ  )
یادرکھین ایسی حالت مین ایلوپیتھی بھی پوٹاشیم دیاکرتی ھے اور عام کھانے والا نمک بندکردیتی ھے دل کے پھیل جانے پہ بھی اسے ھی استعمال کیاجاتاھے اب فطرت نے جب آپ کےلیے ایک مکمل دوا نباتات کی شکل مین دےرکھی ھے توآپ اسے کیون نہین استعمال کرتے بس یہ سوال ضرور کرتےھین کہ ھمین ایسی دوائین بتائین کہ ھم ایلوپیتھی کامقابلہ دوابناسکین بس جی اینٹی بائیوٹک بتائین یاوٹامن بتائین بندہ خدا علم بھی توحاصل کرین آپکو قوت باہ کے خزانے حاصل کرنےسے فرصت ملے توآپ کے پلے کچھ پڑے۔۔ لین اسی بوٹی کاایک نکتہ قوت باہ سے متعلقہ بھی بتاۓ دیتاھون آج رات بھی آزاد بھٹو صاحب سرعت پہ مجھ سے بحث کررھے تھے تودوستو سرعت جوگرمی سے پیداھوجاۓ تو اسکا علاج چڑچٹہ کے نمک سے بہتر کوئی علاج نہین خواہ آپ مرضی جتنی موصلیان ثعلیبین ستاور پنبہ دانہ کشتہ چاندی کھلالین لیکن چڑچٹہ کی کھار نکال لین اور سرعت کاعلاج کرین سب سے بہتر دوا ثابت ھوگی
اب عسرالبول اوراحتباس البول مرض مین نہایت ھی اعلی دوا ھے دوستو پٹھکنڈا کی کھار اسے جلاکر معروف طریقہ سے نکال کراپنے استعمال مین لائین مقدار خوراک آدھی رتی نوجوان کوکافی ھوتی ھے باقی دوستو مین نے وھی فوائد یہان لکھے ھین جوآپ کی نظرسے اوجھل تھے جوتجربہ مین درست ھین ھاں خشک کھانسی مین واقعی فائدہ مند ھے
اب اس کے نقصانات پہ نظرڈالتےھین
یادرکھین کبھی بھی اعصابی مزاج کے مریضون کواسے استعمال نہین کرناکیونکہ ایسے مریضون مین حرارت پہلے ھی کم ھوتی ھےاورتسکین عضلات کی وجہ سے دل کی رفتار بھی سست ھوتی ھے اگر اسے استعمال کیاتودل ڈوبنے لگ جاۓ گااوررطوبات کےاجتماع سےمجاری سےان کااخراج بڑھ جاتاھے خاص طور پرٹھنڈے پسینے آنا شروع ھوجاتےھین سدروداورکی کیفیت پیداھوجاتی ھے بھوک بندھوجاتی ھے شدید صورتون مین قے شروع ھوکرھیضہ جیسی کیفیت پیداھوجاتی ھے یہ تمام علامت پیداھونا بھی اسکا مزاج اعصابی ھونے کی مضبوط دلیل ھے
نوٹ۔۔۔۔ اگربلڈپریشر بہت بڑھ جاۓ اور کسی دواسے کم نہ ھورھاھوتوایسی حالت مین آپ پٹھکنڈا کے نمک کی ایک ھی خوراک دین انشاءاللہ فوری بہتری کی طرف آنے لگ جاتاھے
محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment