Sunday, February 17, 2019

حب جگر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ حب جگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج وقت کی کمی کے باعث مختصر پوسٹ سے استفادہ کریں
بیخ ریوند خطائی،فلفل سیاہ،سنڈھ،فلفل دراز،بیخ النار، افسنتین، تنکار، عنب الثعلب،ھموزن پیس کر حب نخودی بنا کر دو دو گولی ھمراہ عرق بادیان 5تولہ کھلائیں
مزاج غدی اعصابی ھے
ورم کبد ، اس کے علاؤہ ھر ورمی نبض یا پیٹ پہ ورم پاؤں پہ ورم اور جگر کی اصلاح کے لیے نہایت ھی اعلی اور لاجواب دوا ھے

Saturday, February 16, 2019

قبض تمام مرضوں کی ماں ھے 8

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔قبض تمام مرضوں کی ماں ھے۔۔۔۔۔(آخری قسط۔۔8)
میں بتا رھا تھا کہ مزاج کے مطابق مرض کا علاج کرنا ھی سب سے افضل ھے بتا رھا تھا قولون میں یا مستقیم میں تحریک ھو تو مریض کو قولنج یا خونی دست خونی بواسیر اور سخت قبض ھوتی ھے باقی ادویات میں بہترین دواؤں میں سے چھلکا اسپغول اور بادام روغن کو سمجھا جاتا ھے جہاں خشکی کی وجہ سے قبض ھو تو بادام روغن بہت اعلی ھے بشرطیکہ خالص ھو اور خالص صرف اس صورت میں ھو سکتا ھے جو آپ کی آنکھوں کے سامنے نکالا گیا ھو ورنہ یار لوگوں نے مونگ پھلی کا تیل نکال کر بادام روغن کے نام سے دینا شروع کر رکھا ھے اب آپ خود ھی سوچ لیں بادام عام بھی چار سو روپے میں کلو ملتا ھے اگر کچھ اچھا کاغذی لیں تو چودہ سو روپے کلو ھے جو گری بادام بازار سے ملتی ھے وہ درست نہیں ھوتی اس لئے بادام خود ھی لیں تو تسلی ھے اب اسے توڑ کر گری نکالیں تو پاؤ بھر گری نکلے گی اب بادام روغن نکالیں تو چھٹانک بادام روغن نکلے گا یہ آپ کو چار سو پچاس میں پچاس گرام پڑے گا لیکن بازار سے نکلا ھوا بادام روغن لیں تو زیادہ سے دو تین سو میں پچاس گرام بادام روغن دیں گے اب آپ خود ھی فیصلہ کر لیں بادام روغن خالص کیسے ھوا اسی طرح چھلکا پیک شدہ بھی لینے کی ضرورت نہیں ھے اگر کھلا ملتا ھے تو چیک کرنے کا طریقہ یہ ھے چھلکا کو ایک مٹھی میں لے کر مٹھی بند کریں اور پھر مٹھی کھول دیں اب اگر آپ کی ھتھیلی بالکل صاف ھے کچھ بھی چھلکا ساتھ چمٹا نہیں رہ گیا تو چھلکا درست ھے اگر ھتھیلی سے کچھ چھلکا یا ذرات سے چمٹے رہ گئے ھیں تو سوجی مکس شدہ ھے اسے نہ خریدیں
باقی ادویات میں سے ضرورت کے مطابق اطریفل ملین اطریفل زمانی جوارش کمونی جوارش معدہ جوارش جالینوس جیسی ادویات بھی ضرورت اور مزاج کے مطابق دے سکتے ھیں لیکن ایک دوا جسے میں انتہائی بہترین سمجھتا ھوں جس میں حرارت بھی پیدا کرنے والی خوبی بہت زیادہ ھے ملین بھی ھے رطوبت بھی پیدا کرنے کی بھی خوبی موجود ھے یعنی قبض کی اصل مرض کو کنٹرول کرنے میں بہت اعلی ھے اس کے علاؤہ قبض سے پیدا شدہ دیگر عوارض بھی کافی حد تک ختم کرتی ھے زیرہ سیاہ کو کم سے کم سات بار سرکہ انگوری اصل میں تر خشک کریں یہ زیرہ 5تولہ فلفل سیاہ ،فلفل سفید ، دارچینی ، بورہ ارمنی ، تخم سداب، ھر ایک دوا ڈیڑھ تولہ، مربہ ز نجبیل چار تولہ، مربہ ھلیلہ تخم نکالنے کے بعد وزن چھ تولہ، گلقند عسلی دس تولہ،کستوری چار رتی، ورق طلا چار رتی ، شہد تین گنا میں معجون بنا لیں چھ ماشہ تا تولہ تک صرف ایک وقت میں استعمال کریں اب وہ دوائیں جن کا سب کو انتظار ھے بالمزاج بالا علامات بتا رھا ھوں عام آدمی بھی بنا سکتا ھے کچھ پریشانی نہیں ھو گی لیکن دوا سوچ سمجھ کر تجویز کریں غور سے پڑھ کر اپنے لئے دوا تجویز کریں غائب دماغی سے پوسٹ سے دوا تجویز نہ کریں اب قبض کب کیسے اور کیوں ھوتی ھے یہ سب تشریحات تو پچھلی اقساط میں کر چکا ھوں پھر بھی آپ کی آسانی کے لئے بالمزاج علامات کے ساتھ دوا لکھنے لگا ھوں یاد رکھیں میں بھی آپ کو مختصر علامتیں بھی لکھ کر قبض کی دوا لکھ سکتا تھا لیکن شیخ بوعلی سینا کے اس قول کی وضاحت جیسا کہ عنوان سے بھی ظاھر ھے القبض ام الامراض کی تشریح کسی بھی کتاب میں یا کسی بھی طبیب نے دعوے سے کہتا ھوں آج تک نہیں کی ھو گی روز محشر آپ نے گواہ رھنا ھے کہ محمود بھٹہ نے ایمانداری اور خلوص نیت سے جو بھی اس کے ناقص علم میں تھا بتا دیا دیگر یہ بھی یاد رکھا کریں گروپ مطب کامل کی بنیاد بھی اسی لئے رکھی گئی تھی کہ آسان الفاظ میں طب کو ایسے انداز میں پیش کیا جائے کہ دوبارہ سے طب کو وہ مقام حاصل ھو جائے جسے باعزت سمجھا جائے میری اس تحریک اور محنت کا ثمر ملنا شروع ھو گیا ھے اب بہت سے حکماء اس زنجیر میں بندھ چکے ھیں جو مختلف امراض پہ کافی اچھے مضامین لکھنے لگے ھیں اللہ تعالیٰ ان سب کو مذید استقامت دے اب نہار منہ عضو تناسل کے موضوع پہ لکھنا فضلیت میں شمار نہیں رھاخیر چھوڑیں اپنے مضمون پہ توجہ کرتے ھیں
اب پہلے عضلاتی قبض کی علامتیں
اس قبض میں ریاح اور نفخ شکم بہت زیادہ ھوتا ھے یہ عضلاتی سوزش خصوصاً عضلات معدہ اور امعاء ھوتا ھے
قارورہ کا رنگ سرخ یا زردی مائل سرخ ھوتا ھے جس میں بے حد خشکی ھوتی ھے
عام طور پہ مریض دبلا ھوتا ھے
سنا مکی اور تیز پات ھموزن سفوف بنا لیں عمر کے مطابق ایک رتی تا دو ماشہ تک تازہ پانی سے ایک تا تین دفعہ دن میں کھا لیں اس دوا کا نام غدی ملین ھے کیونکہ عدد کو تحریک دے کر قبض کشائی کرتی ھے
اب ذکر غدی قبض کا
یہ قبض اکثر شدید محسوس نہیں ھوا کرتی بلکہ آپ کو یہ محسوس ھوتا ھے کہ جیسے پاخانہ کھل کر نہیں آیا اب اس میں بندہ دن میں تین چار بار رفع حاجت کی خواھش محسوس کرتا ھے بلکہ رفع حاجت کرتا ھے مگر تسلی پھر بھی نہیں ھوتی پیٹ میں سدہ یا رکاوٹ بھی محسوس ھوتی ھے اگر یہ صورتحال شدت اختیار کر لے تو کبھی کبھار مروڑ اور پیچش بھی آتے ھیں جسم میں حرارت زیادہ محسوس ھوتی ھے کبھی ھاتھ پاؤں بھی جلتے ھیں اس کا سبب سوزش جگر ھے
قارورہ کا رنگ زرد یا زرد سرخی مائل ھوتا ھے
دوا۔۔۔ سہاگہ دو تولہ۔۔ ملٹھی تین تولہ ۔۔ گل بنفشہ تین تولہ سفوف بنا لیں اس میں سہاگہ کو بریاں کر لیں
ایک تا تین ماشہ حسب ضرورت دن میں دو تا تین بار دیں اس دوا کا نام اعصابی ملین ھے کیونکہ یہ اعصاب کو تحریک دے کر قبض کشائی کرتی ہے
اب اعصابی قبض کی بات کرتے ھیں
یہ قبض درحقیقت ھوتی ھی نہیں ھے لیکن بعض اوقات جب بلغمی مادہ جسم میں ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو اس کے نتیجے میں جسم میں حرارت اور ریاح کی کمی واقع ھو جاتی ھے اس لئے اب ان میں اضافی کرنا ھی قبض کو دور کرتا ھے
اس میں جسم میں نزلہ اور ریشہ بڑھ جاتا ھے اکثر درد سر کی شکایت رھتی ھے
قارورہ کا رنگ سفید یا سفید سرخی مائل ھوتا ھے کبھی سفیدی کے ساتھ ھلکی زردی آجاتی ھے
دوا۔۔۔ ھلیلہ سیاہ ،کالا دانہ ،ھمون پیس لیں ایک رتی تا ایک ماشہ دن میں دو تا تین بار حسب ضرورت کھا لیں اب اس دوا کا نام عضلاتی ملین ھے کیونکہ عضلات کو تحریک دے کر قبض کشائی کرتی ہے مضمون ختم کرتے ھیں امید ھے سب سوالوں کے جوابات سب کو مل چکے ھونگے اگر پھر بھی اب کسی کا سوال قبض کے متعلق رہ گیا ھو تو بتائیے جواب مل جائے گا ھان یاد رھے سنگرھنی علیحدہ سے ایک مرض ھے جلد ھی اس پہ بھی مضمون آجائے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا محمود بھٹہ نیک تمناؤں کے ساتھ اجازت چاھیے گا

Thursday, February 14, 2019

قبض تمام مرضوں کی ماں ھے 7


۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ قبض تمام مرضوں کی ماں ھے۔۔۔قسط(7)
پس جو لوگ کھانا پوری طرح نہیں چباتے اور نگل جانے میں جلدی کرتے ھیں وہ لوگ بہت جلد ضعف امعاء کے شکار ھوتے ھیں
اب آہستہ آہستہ علاج کی طرف آتے ھیں پوسٹ لکھتے ھوئے چند باتیں بہت ذیادہ محسوس ھوئیں پہلی قسط شروع کرتے ھی کافی لوگوں کا ایک ھی مطالبہ تھا کہ علاج بتا دیا جائے باقی بات چھوڑیں اب کچھ لوگوں نے اپنی اپنی مرض کے بارے میں کمنٹس میں لکھ رکھا تھا اور ساتھ علاج کے بارے میں بھی ھدایات تھیں اپنی اپنی تکالیف کی علیحدہ علیحدہ پوسٹ پوری تفصیل سے لکھا کریں تاکہ درست دوا تجویز کی جاسکے اب کسی بھی مریض کی پوسٹ پہ دوا صرف مستند حکماء حضرات ھی لکھا کریں باقی اجتناب کیا کریں کل ایک صاحب نے کمنٹس میں یہاں تک لکھا ھوا تھا کہ اگر تم اتنے ھی قابل حکیم ھو تو میرے گنج پن کا علاج بتاؤ تو میرے دوست تیرے گنجے سر پہ مجھے اپنی قابلیت ظاھر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ھے اور نہ ھی میں خود کو اس کا اھل سمجھتا ھوں معذرت۔۔
علاج کی صورت میں زیادہ مسہل آور ادویہ سے پرھیز کرنا چاھیے اب جو لوگ قبض دور کرنے کے لئے فوری طور پہ مسہل یا قبض کشا ادویہ استعمال کرتے ہیں یاد رکھیں وہ سخت غلطی پر ھیں الٹا نقصان ھوا کرتا ھے گو وقتی فایدہ ضرور حاصل ھوتا ھے لیکن بعد میں یہ عارضہ مستقل کرنے میں یہی دوائیں مدد گار ھوتی ھیں یعنی انہی دواؤں سے آپ مکمل مریض بن جاتے ھیں جان البتہ سخت اور شدید تکلیف میں فوری ریلیف کے لئے مسہل آور دوا استعمال کی جا سکتی ھے بلکہ ایسی صورت میں تو حقنہ بھی استعمال کیا جا سکتا ھے حقنہ یعنی انیمیا کا استعمال صرف شدید صورتوں میں ھی کرنا چاھیے عام عادت نہیں بنانی چاھیے جیسے یورپ میں آجکل اس کا بے جا استعمال ھوتا ھے ایلوپیتھی میں پہلے صرف بچوں اور کچھ بڑے لوگوں کے لئے سپاٹریز ملا کرتی تھیں جو لائم گلیسرین سے بنی ھوتی تھیں اور ڈاکٹر مجبوری کی حالت میں ھی استعمال کرتے تھے یہ بھی ایک طرح کا انیما ھوتا ھے لیکن یورپ میں کافی عرصہ سے ایک اور دوا بھی مستعمل ھے نہ دوا کھانے کا مسئلہ اور نہ ھی انتظار بس ایک کیپسول چکنا سا ملتا ھے اسے براستہ مقعد نگل لیتے ھیں اور قبض سے جان چھڑا لیتے ھیں لیکن ایسی دواؤں کے استعمال سے شقاق المقعد کا خطرہ شدید ھوتا ھے اور ایسی دواؤں کے استعمال سے یورپ میں جوڑوں کے درد کے شکار عام ھیں مجھے حیرت ھوتی ھے جب اپنے ملک کے ماڈرن گھرانوں کے بچوں کے ھاتھ میں شدید گرمی کے موسم میں چاکلیٹ دیکھتا ھوں یہ لوگ ماڈرن تو ھو گئے لیکن علم نہیں چاکلیٹ کس لئے اور کب یورپی کھاتے ھیں دوستو چاکلیٹ درحقیقت ایک قبض کشا غذا سمجھیں جاتی ھے اور یہ مزاج کے اعتبار سے گرم بھی ھوتی ھے اس کا استعمال یورپی سردی کے موسم میں کرتے ھیں ایک سردی دور کرتی ھے دوسری قبض سے نجات ملتی ھے آپ اسے ملین دوا بھی کہہ سکتے ھیں اس میں ضرر رساں اثرات نہ ھونے کے برابر ھیں لیکن استعمال سردی کے موسم میں ھی کرنا چاھیے یاد رھے شقاق المقعد میں مبتلا ھو ھزاروں لوگ چل بستے ھیں
اب ھزاروں کے حساب سے قبض دور کرنے کی دوائیں ھر طریقہ علاج کی بازار میں عام دستیاب ہیں آپ مجھے ایک بھی دوا دکھا دیں جس سے قبض جیسی مرض سے مکمل نجات مل سکے کوئی بھی نہیں ملے گی اب آپ سوچ رھے ھونگے پھر اسے ٹھیک کیسے کیا جائے تو دوستو سب سے اچھا طریقہ تو غذا پہ زور دینا ھے یعنی غذا درست کریں جب تک غذا ٹھیک نہیں ھو گی آپ بے شک قیمتی سے قیمتی دوائیں کھا لیں قبض جیسی مرض سے مکمل نجات نہیں ملے گی دنیا کا سب سے بہترین علاج رس دار پھلوں کا استعمال ھے اور رس دار سبزیوں کا استعمال ھے
دوائیں لکھنے سے پہلے ایک بات یاد آگئی جس کے بغیر شاید یہ مضمون مکمل نہ ھوتا یہ بات صرف حکماء کے لئے ھے طب قدیم کی کتب میں ایک بات کی وضاحت قطعی نہیں ھے کہ معدہ جو ھماری غذا کا سٹور ھے اس کا اپنا مزاج کیا ھے تو دوستو معدہ میں عضلات سب سے زیادہ ھیں عدد غشا مخاطی ان سے کم ھیں اور اعصاب جنہوں نے بھوک کا احساس دلانا ھوتا ھے یہ سب سے کم ھیں چونکہ معدہ میں عضلات اور عضلاتی مادہ کی کثرت ھے اور عدد غشا اس سے کم ھیں لہذا معدہ کا اپنا مزاج خشک گرم عضلاتی غدی قرار پاتا ھے
بالکل اسی طرح آنتوں کے نام کے ساتھ ساتھ ان کے مزاج بھی ھیں مثلاً اثنا عشری ھے اس کا مزاج اعصابی عضلاتی ھے صائم یعنی خالی آنت کا مزاج اعصابی غدی ھے پیچیدہ آنت کا مزاج غدی عضلاتی اور کانی آنت کا مزاج غدی اعصابی قولون آنت کا مزاج عضلاتی اعصابی اب سیدھی آنت مستقیم کا مزاج عضلاتی غدی ھے اب جس طرح آنتوں کی بالمزاج تقسیم کردی ھے اسی طرح ان میں جس آنت کا جیسا مزاج لکھ دیا ھے اسی کے مطابق مرض پیدا ھوتی ھے مثلا آنتوں کے اعصابی حصہ میں شدید تحریک پیدا ھو تو دست آتے ھیں قولون میں یا مستقیم مین تحریک سے جو پیدا ھوتا ھے وہ اگلی قسط میں

Thursday, February 7, 2019

علاج بالغذاء اور دوا 2 ||ilag bil ghiza ||dietotherapy

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
||ilag bil  ghiza ||dietotherapy|illag bill ghiza|illag bil ghiza
۔۔۔علاج بالغذاء اور دوا۔۔۔دوسری آخری قسط۔۔۔
آج بات غدی عضلاتی یعنی گرم خشک ادویات اور غذاؤں کے بارے میں ھے۔غدی عضلاتی تحریک میں شامل تمام ادویات قطعی طور پہ جگر وغدد میں کیمیائی تحریک پیدا کرکے قلب وعضلات میں تحلیل اور دماغ واعصاب میں تسکین پیدا کرتی ھیں کیفیات کے لحاظ سے گرم خشک ھیں خلط صفرا پیدا کرکے جسم میں جمع کرتی ھیں ذائقہ میں چرپڑی ھوتی ھیں
غدی عضلاتی محرکات
اجمود،اجوائن دیسی،اخروٹ،اگر،بابونہ،بٹیر،بچھو،بدھارا،برنجاسف،سونا مکھی،
سنبھل،چوب چینی،حسن یوسف،خولنجان،زعفران،سونا،اسارون،
پلاس پاپڑہ،چڑیا،خوبانی،دارھلدی،دودنج عقربی،رائی،زرنباد،
عودبلسان،صنوبر،عقرقرحا،سانپ اور اس کا زھر،سارس،سرسوں،
سکینج،سرخ مرچ کے بیج،کرفس،کباب چینی،قرطم،قسط،کوڑ
کالی زیری،کباب چینی،کٹائی خورد،انیسون،روغن تارپین،گوشت بگلہ،گوشت ٹڈی،گوشت تیتر،گوشت مور،گوشت بٹیر،مصطگی رومی،میتھی،مینڈک،نرگس
ملینات۔۔۔۔ گندھک
مسہلات۔۔انزورت،جمالگوٹہ،روغن جمالگوٹہ،
غذائیں۔۔انڈے،کجھور،چلغوزے،چائے،میتھی کا ساگ،ادرک،سبز مرچ، بکری کا گوشت،مرغ بطخ اور تیتر کا گوشت
پھل۔۔۔آم ،خوبانی،شہتوت
اب باب شروع کرتے ھیں غدی اعصابی نظام کی دوائیں اور غذا کے بارے میں
غدی اعصابی تمام ادویات قطعی طور پہ جگر وغدد میں مشینی تحریک پیدا کرتی ہے اور قلب وعضلات میں تحلیل کرکے ان کی سوزش رفع کرتی ہے کیفیات کے لحاظ سے گرم تر ھیں ۔ مادی طور پر خلط صفرا پیدا کرکے خارج بھی کرتی ہے ذائقہ نمکین ھوتا ھے
غدی اعصابی محرکات
ادرک،ارنڈ،اڑوسہ،اسگندھ،اکاس بیل،امل بید،اندرجو،انیسون،
اونٹ کٹارہ،باد آور،بادیان خطائی،باؤبڑنگ،بدھاری قند، بسکھپرا،
سرنجان شیریں، مروڑ پھلی،شلغم،رسکپور،رودونتی،
زرنیخ،انبہ ھلدی،اشنان،افتیمون، ناخونہ،انگور شیرین،بادیان اور اس کی جڑ،بانسہ، بندق،بہروزہ،بیدانجیر،پان،پتھرپھوڑی، پستہ
مغز پنبہ دانہ،پودینہ،فلفل دراز،بیخ فلفلدراز،تلسی،پٹھکنڈہ، چرونچی، شیطرنج ھندی،حاشہ،کچور،گوکھرو،کلتھی،سداب
روغن زیتون،زیرہ سیاہ،سناءمکی،شکرتیغال،سن بو،سنڈھ،سویا،
فندق،تخم کثوث،ککروندہ،گل عباسی،گندنا،گھی،لفاح یعنی بیلاڈونا،مرچ سیاہ،نوشادر،کیلا، گندم،ممیرا،نمک،ھلدی
ملینات۔۔امرود،آم میٹھا،انگور،انناس،بادام میٹھا،باتھو،ریوندچینی
مسہلات۔۔ریوندعصارہ،روغن بیدانجیر
غذائیں۔۔بادام کا حلوہ۔۔تاہ انگورشیریں،خربوزہ،بکری کا دودھ،اونٹنی کا دودھ،ٹنڈے،حلوہ کدو،مرغابی کا گوشت،مونگ کی دال ،شہد
اب بات کرتے ھیں اعصابی غدی نظام کی
اعصابی غدی نظام کی تمام ادویات قطعی طور پہ دماغ واعصاب میں کیمیاوی تحریک پیدا کرکے جگر وغدد میں تحلیل اور قلب وعضلات میں تسکین پیدا کرتی ہیں،کیفیات کے لحاظ سے تر گرم ھے خلط بلغم پیدا کرکے جسم میں جمع کرتی ہے ذائقہ میں میٹھی ھے
اعصابی غدی محرکات
اٹنگن،اراروٹ،ارنی،اسپنج،الائچی خورد،بارتنگ،آک،ابریشم،
اسگندھ،اشک،بھنڈی،تخم خربوزہ،توت،تودری سرخ،تھوہر،ثعلب مصری،جاؤ،چربی،چمبیلی،چولائی،خطمی،دھنیا،رب السوس،
ریٹھا، ریوند چینی،ریوند خطائی،زمرد،زیرہسفید،شریفہ،شکاعی
شکر،شیشم،صعتر،عنب الثعلب،فرفیون،فرنجمشک،کنیر،کدو،کنگھی،کنوچہ،کہربا،کھرنی، گوندنی،گوشت دنبہ،کیلا،گل کیسو،گل چاندنی،گل سیوتی،گل سندنی،لوبان،ملٹھی،مولی،موم،دال مونگ،ناگ کیسر،گاجر،ملائی
حجر الیہود،سرطان نہری،موصلی سفید،ناشپاتی،ناگرموتھا،تیل،پنجہ مریم،ھاتھی آوندی
ملینات،۔۔۔اسپغول،املتاس،بادرنجبویہ،برھمی،سپستان،امرود،
ترنجبین،شہد
مسہلات۔۔۔سقمونیا۔۔ شیرخشت
غذائیں۔۔۔۔دودھ،مربہ سیب،گاجر،ادرک،نشاستہ گندم،گھی میں تر بتر حلوہ،مغزیات،دلیا،مولی،گاجر،کدو،توری،ماش کی دال ،مونگرے
پھل۔۔کیلا،امرود،ناشپاتی،گرما،تربوزہ
یہ آپ کو عام سادہ انداز میں لکھ دیا ھے جو کتابوں میں درج ھے اب ایک مضمون جو میں خود سے غذاکا چارٹ استعمال کرتا ھوں اسے بھی لکھ دونگا
یاد رھے غور کریں گے تو بے شمار غلطیاں نظر آئیں گی یہ سب کچھ من وعن کتابون میں یوں ھی لکھا ھے اب روشنی ڈالیں کیا کیا جائے

Wednesday, February 6, 2019

علاج بالغذاء اور دوا ||ilag bil ghiza ||dietotherapy

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ilag bil  ghiza |dietotherapy|illag bil ghiza|illag bill ghiza
۔۔۔۔ علاج بالغذاء اور دوا۔۔۔۔۔۔۔
بہت ھی اھم مضمون ھے لیکن مضمون شروع کرنے سے پہلے 
ایک بات کی وضاحت ضروری ھے کہ غذا کسے کہتے ھین اور دوا کسے کہتے ھین اب لازم بات ھے درمیان میں ایک ھی بات رہ جاتی ھے وہ ھے زھر ۔۔۔۔ اب مختصر بات زھر پہ بھی کریں گے یہ مضمون بہت سے دوستوں کی فرمائش پہ لکھا جا رھا ھے آئیے پہلے بات غذا پہ ھو جائے
غذا۔۔۔۔ ایسی شے جسے کھانے کے بعد جسم کو تو متاثر نہ کرے بلکہ خود جسم سے متاثر ھو کر جزو بدن بن جائے آپ اسے غذا خالص کہہ سکتے ھیں
دوا۔۔۔ایسی شے جس کو کھانے کے بعد خود تو جسم سے متاثر نہ ھو بلکہ جسم کو اپنی عنصری کیفیات سے متاثر کرکے جزو بدن ھو سکے اس کے بعد خارج بھی ھو جائے دعائے خالص کہلاتی ھے  زھر۔۔۔۔ ایسی شے جسے اگر کھایا جائے تو وہ جسم کو اس قدر متاثر کرے کہ جسم کو فنا کردے اسے آپ سم قاتل کہتے ھین یہ زھر کہلاتی ھے یاد رھے ان سب باتوں کی بہت تفصیل سے تعریف بلکہ ایک پوری پوسٹ اس پہ لکھ چکا ھوں
اب سب سے پہلے ھم تر سرد یعنی اعصابی عضلاتی
یاد رھے اعصابی عضلاتی تمام ادویات قطعہ طور پہ دماغ و اعصاب میں مشینی تحریک پیدا کرکے جگر وغدد میں تحلیل قلب وعضلات میں تسکین پیدا کرتی ھیں کیفیات کے لحاظ سے تر سرد ھے بلغم پیدا کرکے خارج بھی کرتی ھیں ذائقہ پھیکا کسیلا
اعصابی عضلاتی محرکات۔۔۔
اجوائن خراسانی۔۔ارددی ۔۔الائچی کلاں ۔۔انار میٹھا۔۔ بیش ۔۔۔آش جو ۔
بالنگو ۔۔گوند کیکر ۔۔ بہیدانہ ۔۔ پیٹھا ۔۔ تالمکھانہ ۔۔ تخم خربوزہ ۔۔۔ تخم خیارین ۔۔ تخم خرفہ ۔ تخم خبازی۔۔تخم کاسنی ۔۔ تخم کدو ۔۔شہتوت سیاہ ۔۔تودری سفید ۔ جو ۔ جوکھار ۔ سہدیوی ۔ قلمی شورہ ۔ صندل سفید ۔ کافور ۔ سدا سہاگن ۔ کاھو۔ سکنھا ھولی۔ کدو ۔ کھیرا۔ چاول ۔ چقندر ۔ کچی کسی ۔ ساگودانہ ۔ سجی ۔ گوندنی۔ فرنجمشک۔ موصلی سفید ۔ موصلی سیاہ۔ نقرہ ۔ چینی ۔ بہمن سفید ۔ بہمن سرخ۔ چکوترہ ۔ گل گڑھل ۔ گنا ۔ گوشت بھیڑ ۔ گوشت خرگوش۔ گوشت ھرن۔ لسوڑیاں۔ مصری۔ مونگی ۔۔ ماش ۔ نیلوفر وغیرہ وغیرہ
ملینات۔۔گاؤزبان ۔۔ گنا ۔۔ دودھ ۔۔ کتیرا ۔۔ گل سرخ
مسہلات۔۔۔کالا دانہ ۔۔ روغن صندل
غذائیں ۔۔انڈے کی سفیدی ۔ ساگودانہ۔ چاول۔ دودھ۔ دلیا۔ مغزیات کا شیرہ ۔ کھیرا ۔ ککڑی ۔ شلغم۔ چقندر ۔ اردوی ۔ بھنڈی ۔ توری ۔ سری کا گوشت
پھل۔۔تربوز ۔۔ انار شیریں۔۔خربوزہ ۔ سردا
اب بات کرتے ھیں عضلاتی اعصابی نظام کی دوائیں اور غذا کی
عضلاتی اعصابی نظام کی تمام ادویات فعلی طور پہ قلب وعضلات میں کیمیائی تحریک پیدا کرکے جگر وغدد میں تسکین اور دماغ واعصاب میں تحلیل پیدا کرتی ھیں کیفیات کے لحاظ سے سرد خشک ھیں
عضلاتی اعصابی محرکات۔۔۔
ابرک سیاہ وسفید۔ اتیس ۔ اذخر ۔ ارھر ۔آڑو ۔ اسپند۔ افیون۔ اقاقیا۔ انار ترش ۔ انجبار ۔ باجرہ۔ بانس۔ برف۔ برھم ڈنڈی۔ بسد ۔ بھنگ ۔ تربد۔ تل،اور تل کا تیل،زھرمہرہ،ستاور،سنگ بصری،سرمہ سیاہ،کدو تلخ،پھل مکھانہ،نارجیل دریائی،بہی دانہ،چھاچھ،سمندرسوکھ،فالسہ،کشتہ قلعی،کف دریا،آلو،آلوچہ،آم خام، لوھا،الماس،باقلہ،ببول کا درخت،برگد،بلوط،بنفشہ،بہوپھلی،بیر،بیل گری، پوست خشخاش،ہیبل،پھٹکڑی،تج،تخم مویز
،ترنج،تمباکو،توتیا،جامن،جست،چائے،چونا،پنا،چوھاکنی،چھڑیلہ،خبث الحدید، خس، دم الاخوائن، دھتورہ،رتن جوت، سفیدہ کاشغری،زرشک، زفت،سپاری،سپرو،سروالی،شکرقندی،سلاجیت،سم الفار،سماق،سنگترہ،کونچ،کچور،سنگجراحت،سنگھاڑا،سیب، طباشیر، عناب،کوڑی، کاکڑا سنگھی، کاکنج،کاغذ، کائپھل، کتھ سفید،وکتھ گلابی،کڑاچھال،کچنال،کرنجوہ،ککروندہ، گوگل، کلونجی ،کمیلہ، کنول گٹہ،گل ارمنی، گل مختوم،گل ملتانی، گل انار، گوبھی، گوارہ،گیرو، لوبیا،گڑمار،فرفیون،لودھ پٹھانی،لوھا، لیمن، لوکاٹ، مونگ پھلی،ماذو،مائیں، مچھلی،مکئی،مہندی، موٹھ،نیلم،موچرس،مولسری،نارنج،ھرن کھری،ہیراکسیس،یاقوت، صدف،لاکھ،ہڑتال گئودنتی،گوشت بھینس،گوشت بطخ،مٹر، وسمہ، وغیرہ وغیرہ
ملینات۔۔السی،املی،آلوبخارا،آملہ،ھلیلہ،
مسہلات۔۔۔۔ھرڑجلابہ
غذائین۔۔مربہ آملہ ،ھریڑ،مونگ پھلی، ناریل، دھی، دھی کی لسی، میوہ، آلو، گوبھی،مٹر،بینگن،تازہ چنے،مچھلی،بڑا گوشت،مکئی، باجرہ، جوار، اچار،
پھل۔۔۔ کشمش ،،جامن،فالسہ،سیب،مالٹا،آڑو،ترش بیر،انار، املی، آلوبخارا
اب بات کرتے ھیں عضلاتی غدی کی
عضلاتی غدی تمام ادویات قطعی طور پہ قلب و عضلات میں مشینی تحریک پیدا کرتی ھیں جگر وغدد میں حرارت غریزی بھیج کر تقویت دیتی ھیں اور دماغ واعصاب میں تحلیل کرکے ان کی سوزش رفع کرتی ھیں مادی طور خلط سودا پیدا کرکے خارج بھی کرتی ھے ذائقہ میں کڑوی ھے
عضلاتی غدی محرکات۔۔ابہل،اسطوخودوس،افسنتین،مرغی کاانڈہ،انت مول،بابچی،کڑوا بادام،بارہ سنگھا،بال چھڑ، عشبہ،عود صلیب، کشمیری پٹھا،سندھور، مرداسنگ،ازراقی ، اگر،بیر بہوٹی،پرسیاؤشان،پیاز،پھوکرمول،جاوتری،جدوارخطائی،
دارچینی،درمنہ ترکی،زراوند طویل،زراوند مدحرج،زوفا، سریش،سمندر پھل، گوشت کبوتر،سنگدانہ مرغ، کبوتر،کریلہ،مال کنگنی، مروارید،کٹکی،مین پھل،نک چھکنی،نیم ،مرداسنگ،جندبیدستر،ھینگ،رسونت،زنگارتانبہ،شنگرف،مرچ سرخ،گھونچی،مرمکی،بکائن،سرنجان تلخ،لہسن،
ملینات،۔۔انجدان،انجیر،ایرسا،بسفائج،گھی کنوار،کشمش،
مسہلات۔۔۔اندرائن،ایلوا
غذائیں۔۔۔مسور،چنے کی دال،روٹی،انڈے،پالک،کریلے،ٹماٹر،کچنار،سرسوں کا ساگ،ھرن کا گوشت،کبوتر،چھوٹے پرندوں کا گوشت، پکوڑے،آم کا اچار
پھل۔۔۔اخروٹ۔۔پستہ۔۔انگور،انجیر،مربہ تمہ،
باقی مضمون انشاء اللہ کل کی قسط میں

Tuesday, February 5, 2019

حب قبض کشا اور تیزابیت معدہ

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔حب قبض کشا اور تیزابیت معدہ۔۔۔۔
مصبر سورنجاں شیریں مویز منقہ برابر وزن ادویات کا سفوف بنا کر منقہ شامل کرکے حب نخودی بنا لیں دوگولی نیم گرم پانی سے رات سوتے وقت استعمال کرائیں
پرانی سے پرانی قبض ریاح معدہ تیزابیت معدہ دردیں ختم کرنے میں لاثانی دوا ھے

Monday, February 4, 2019

کینسر بلکہ بلڈ کینسر|Cancer

Cancer|Blood Cancer
۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کینسر بلکہ بلڈ کینسر ۔۔۔۔۔
بعض اوقات کسی کے سوال کا جواب دینا انتہائی مشکل ھو جاتا ھے بے بسی منہ چڑھاتی ھے ھمارے گروپ مطب کامل کے ایک ممبر وقاص صاحب ھیں ان کی ایک عزیزہ جس کی عمر بیس سال ھے کینسر کے مرض میں مبتلا ھے بڑی ھی لاچاری سے انہوں نے سوال بمعہ تفصیل لکھی جس میں کیموتھراپی بھی ھو چکی ھے اب ڈآکٹر حضرات لاعلاج قرار دے رھے ھیں انتہائی دکھ بھری داستان ھے کچھ عرصہ پہلے اس موضوع پہ کچھ مضامین میں تحریر کرچکا ھوں جس میں کیموتھراپی سے بھی جو صورت حال پیدا ھوتی ھے اس پہ بھی تفصیلی لکھا دراصل کیموتھراپی کے بعد صورتحال اتنی بگڑ جاتی ھے کہ طب میں اس صورتحال کے بعد میں نے کسی بھی علاج کو کاریگر نہیں سمجھا لیکن امید کے سہارے دنیا چل رھی ھے اسی امید کی ایک کرن کے سہارے ایک دوا لکھ رھا ھوں بنا کر استعمال کرسکتے ھیں
ھڑتال ورقی تولہ آب حنظل سبز ڈھائی تولہ سمندر جھاگ آدھ پاؤ شیر مدار حسب ضرورت
ھڑتال ورقی تولہ کو تازہ تمہ کے مذکورہ پانی میں پہلے کھرل کرکے ٹکیہ بنا لیں اور پھر سمندر جھاگ کو آک کے دودھ میں کھرل کرکے اس میں مذکورہ بالا ھڑتال ورقی رکھ کے غلولہ بنا لیں پھر کسی برتن میں ریت رکھ کر یہ غلولہ اس ریت میں رکھ دیں اب تین گھنٹے اسے آگ پہ پکائیں ٹھنڈا ھونے پہ غلولہ سے ھڑتال نکال لیں اب دوبارہ سے یہ عمل من وعن کریں یعنی نئے سرے سے تمہ کا پانی اس ھڑتال ورقی میں کھرل کریں پھر اسی طرح سمندرجھاگ کا شیر مدار مین معدہ تیار کرکے غلولہ بنا کر اسی طرح تین گھنٹہ پکائیں یہ عمل تین بار کرنا ھے اب ھڑتال ورقی تیار ھے دو چاول دن میں ایک تا دوبار ھمراہ بالائی یا حلوہ میں رکھ کر کھلائیں
اب اس کے تمام فوائد سے آگاہ کرتا ھوں پھیپھڑے کے کینسر جلدی کینسر بلڈ کینسر بلکہ کینسر کی اکثریت اقسام وامراض خبیثہ جیسے ایگزیما وغیرہ میں اعلی درجے کی دوا ھے اب اس کے ساتھ مندرجہ ذیل جوشاندہ بھی دیں برگ مہندی قسط شیریں کلونجی ھر ایک ماشہ ماشہ کا جوشاندہ بنا کر صبح شام پلا دیں

Sunday, February 3, 2019

بانجھ پن بیضہ انثی کا نہ ھونا

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔بانجھ پن بیضہ انثی کا نہ ھونا۔۔۔۔
یہ سوال کافی دفعہ آچکا ھے آج جو دوا لکھنے لگا ھون یہ مندرجہ ذیل خواتین کے عارضوں مین مفید تھے گا
1۔۔وہ خواتین جنہیں بندش حیض کی شکایت بھی ھے یعنی کبھی ایک دن کبھی دودن کبھی صرف داغ لگ کے پھر رک جانا اور اس وجہ سے حاملہ نہ ھو سکنا
2۔۔۔ جن خواتین میں بیضہ انثی نہیں پیدا ھوتے جنہیں پڑھے لکھے لوگ (ایگ) کہتے ھین یعنی انڈے نہیں پیدا ھوتے ۔ اب ان میں بیضہ پیدا کرکے صاحب اولاد بناتی ھے
اگر بندش حیض والا معاملہ ھے یا بیضہ والا مسئلہ آپ نے دوا مندرجہ ذیل اصول کے مطابق استعمال کرنی ھے حیض آنے سے دس دن پہلے دوا دن مین تین وقت ھمراہ نیم گرم پانی دینی ھے حیض کے آنے کے تین دن بعد تک استعمال جاری رکھنا ھے یعنی حیض شروع ھوا تو تین دن تک دوا کھلائیں پھر بند کردیں پھر اگلے ماہ اسی طرح دوا کھلائیں انشاء اللہ تعالیٰ دوا دو سے تین ماہ ھی کھلانی پڑے گی حمل قرار پائے گا
مغز جیا پوتا 10گرام
تخم شولنگی 5گرام
براہ ھاتھی داندان 5گرام
مصبر 5گرام
برگ تلسی 20گرام
تمام ادویہ کا باریک سفوف کرلیں اور نخودی گولیاں بنا لیں ایک تا دو گولی حسب ضرورت
نوٹ۔۔بہت سے لوگ یہ کمنٹس کیا کرتے ھین کہ فلاں کیا چیز ھے کیا اس کا کوئی دوسرا نام ھے یہ سب مشہور نام ھی لکھے ہیں اور ایسے سوال پنساری سے جاکر کیا کریں وہ ھر نام جانتا ھوتا ھ

Saturday, February 2, 2019

سانڈھے کا تیل نکالنے کا طریقہ

۔۔۔۔۔۔۔مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔سانڈھے کا تیل نکالنے کا طریقہ۔۔۔۔۔
یہ کوئی مشکل کام نہیں خود سے نکال لیں بازار میں جو لوگ سانڈھے لے کر بیٹھے ھوتے ھین اول تو پاس بیٹھ کے صاف برتن کروا کر تسلی سے نکلوایا جا سکتا ھے اب اس مین کوئی اور تیل شامل نہ کرنے دین اگر پھر بھی شوق خود سے نکالنے کا ھے تو سانڈھے کو ذبح کرین اور دم کی طرف سے چیر کر پیلے رنگ کی تمام چربی نکال لیں اگر ساتھ گوشت ھے نکالنے مین دقت ھے تو پورے سانڈھے کو بھی فرائی کیا جا سکتا ھے جیسے ھی چربی پگھلے گی تیل بن جائے گی اسے علیحدہ کر لین یہی تیل ھے اب یہ نہ کرنا کہ سانڈھے کو بادام روغن والی مشین مین ڈالکر کہین تیل نہ نکالتے رھین اس کا تیل آگ پہ ھی نکلتا ھے آپ نے پوسٹ لکھنے کی فرمائش کی مین نے لکھ دی جبکہ ضرورت نہ تھی عام سی بات تھی یعنی نہ ھی پڑتال جنتر کرنا ھے نہ ھی بادام روغن کی مشین مین نکالنا ھے بس اس کی چربی کو آگ پہ پگھلانا ھے

Friday, February 1, 2019

پیشاب کی جلن

۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ پیشاب کی جلن ۔۔۔۔۔۔۔
چند روز پہلے پوسٹین لکھیں تو ان مین سوال پیشاب کی جلن پہ آیا تھا پیشاب جل کے آنا اس کے لئے بہترین دوا
سرد چینی ۔۔ زیرہ سفید ۔۔۔ ریوند خطائی ۔۔ مغز دھنیا خشک ۔۔۔ کوزہ مصری ھموزن باریک پیس لیں ماشہ ماشہ دن میں تین بار ھمراہ شربت بزوری دین

اسقاط حمل کا علاج

۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ اسقاط حمل کا علاج ۔۔۔۔۔۔
کل ایک دوست نے انباکس سوال بھیجا تھا کہ اسقاط حمل کی دوا تجویز کردین تھوڑی وضاحت کہ اسقاط حمل عام طور پہ ھونے کی وجوہات خون کی کمی ھو تو اسے دور کرین اگر لیکوریا کی شکایت ھو تو اسے دور کریں ھارمونز کا مسئلہ آئے تو اس کا بھی علاج کرین اب دیگر بھی بے شمار وجوہات ھوتی ھین بعض اوقات تو معمولی صدمہ سے بھی اسقاط حمل ھو جایا کرتا ھے لیکن ان سب میں ایک بات لازم ھے وہ ھے ضعف رحم کا ھونا یعنی رحم کی کمزوری جس کی وجہ سے حمل ضائع ھو جاتا ھے اب ان علامات میں جو مشترکہ علاج سب سے بہترین ھے وہ ھے رحم کو انتہائی قوی کردین اور رحم کو قوی کرنے کی جو سب سے بہترین دوا ھے وہ ھے روغن سانڈہ ؟
اب شرط صرف ایک ھی ھے کہ روغن سانڈہ خالص ھو اس کے دو تین قطرے خالی کیپسول میں ڈالیں اور صبح شام ھمراہ دودھ کھلا دین کم سے کم ایک ماہ ضرور کھلائیں انشاء اللہ تعالیٰ اسقاط کا مسئلہ مستقل طور پہ ٹھیک ھو جائے گا اس سے بہتر علاج کوئی نہیں ھے