Monday, July 15, 2019

سُستی اورلو بلڈ پریشر||low blood pressure

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Low blood pressure
۔۔۔۔۔۔۔ سُستی اورلو بلڈ پریشر۔۔۔۔۔۔۔
تخم اسپند اور مگھان برابروزن پیس کر تین ماشہ صبح دوپہر اور شام دین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل کی طرف سے خصوصی نسخہ ھے ایسے لوگ جن کا کام کاج کرنے کو دل نہین کرتا بوجہ لوبلڈپریشر ۔۔سستی ھروقت رھتی ھے ھمت ھی نہین ھوتی کہ اٹھ کرکام کاج کرین ایسے لوگ اسے استعمال کرین چند روز مین یہ تمام عوارضات ٹھیک ھوجائین گے

Sunday, July 14, 2019

ھیپاٹائٹس بی اور سی کا آسان ابتدائی علاج|hepatt

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hepatitis c 
۔۔۔۔۔۔ ھیپاٹائٹس بی اور سی کا آسان ابتدائی علاج ۔۔۔۔۔۔
باوجود اس کے کہ بہت سی پوسٹین اس مرض پہ لکھ چکا ھون پھر بھی مطالبہ ھوتا ھے کہ نیا علاج لکھا جاۓ آئیے آج آپ کو نہایت مختصر اور آسان علاج بتاتا ھون دو دوائین لکھنے لگا ھون دونون کو ترتیب سے استعمال کرین
پہلے نمبر پہ جوشاندہ
گل بنفشہ۔۔گل سرخ ۔ گل نیلوفر ۔ بیخ کاسنی ۔ شاھترہ ۔ خطمی ۔ آلوبخارا ۔ عناب ۔ مکو تمام ادویہ برابروزن ایک ایک تولہ پانی دوکلو
تمام ادویہ کو رات پانی مین مٹی کے برتن مین بھگو دین صبح آگ پہ ایک دو جوش دے دین تھوڑا تھوڑا کرکے سارا دن مین پی لین اگلی صبح نیا بنا لین اور نئی ادویات مین بنائین
اب ساتھ یہ کیپسول بنا لین
رسونت ۔۔ریوندخطائی ۔۔ کپور کچری ۔ ھلدی برابروزن پیس لین اور زیروسائز کیپسول بھرکے صبح دوپہر شام ایک ایک کیپسول ھمراہ ھمراہ عرق مکو کاسنی آدھا آدھا کپ جسے شہد شامل کرکے میٹھا کیا گیا ھو اس کے ساتھ تینون وقت کھا لین
اس دوا سے ھیپاٹائٹس بی سی اور استسقاء مین بھی فائدہ مند ھے اور ھان بواسیر خونی کا بھی بہترین علاج ھے
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Wednesday, July 10, 2019

جواھر مہرہ اور اس کا مزاج اور فوائد|jawahir mohra

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ جواھر مہرہ اور اس کا مزاج اور فوائد 
jawahir mohra|mohira|mohra
۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے دوست کسی بھی دوا کا مزاج غلط بیان کرتے ھین اور بعض کا طریقہ یہ ھے کہ جو کچھ کتاب مین لکھا ھے وہ سچ ھے باقی سب جھوٹ ھے میرا تجربہ مین بہت سی ایسی باتین آئی ھین کہ کتاب لکھنے والے دوا کا ذائقہ اور لکھا ھوتا ھے اور مزاج اور لکھا ھوتا ھے اب دوسری کتاب والے نے مکھی پہ مکھی ماری ھوتی ھے یعنی نقل کرکے لکھا ھوتا ھے وہ بھی وھی کچھ لکھ مارے گا اب قاری کو یقین کرنا پڑےگااس بچارے مین یہ ھمت ھی نہین ھوتی وہ اختلاف کرسکے بہت سون کو یہ یقین ھے کہ نظریہ مفرداعضاء کی مفردات کی کتب مین مزاج سوفیصد درست لکھے ھین جبکہ میرا تجربہ ھے بہت سی ادویات کے مزاج یہان بھی درست نہین ھین جیسے لکھا ھوتا ھے ۔۔۔اس دوا کا ذائقہ کڑوا ھے یا انتہائی تلخ ھے اور بہت گرم دوا ھے اب آگے لکھا ھے کہ مزاج اعصابی ھے یا عضلاتی لکھا ھو گا اب خود ھی فیصلہ کر لین کہ بندہ صاحب کتاب سے کیا کہے جبکہ اصول اور قانون نہایت سادہ ھے کڑواھٹ صفرا مین ھے ترشی سودا مین ھے بے شک کل کلان عروج آنے پہ میٹھی ھوجائین خیر کسی بھی دوا کا مزاج نکالنے کا درست طریقہ تفصیل سے لکھین گے تاکہ سب کو سمجھ آجاۓ اور طبیب خود مزاج ترتیب دے سکے آج کی بحث صرف جواھر مہرہ پہ ھے پہلے نسخہ لکھے دیتا ھون
زھر مہرہ خطائی تولہ
مروارید ناسفتہ سات ماشہ
بسد سات ماشہ
کہرباشمعی سات ماشہ
لاجورد مغسول سات ماشہ
یاقوت سرخ سات ماشہ
یاقوت کبود سات ماشہ
یاقوت اصفر سات ماشہ
یشب سبز سات ماشہ
زمرد اخضر سات ماشہ
عقیق سرخ سات ماشہ
ورق نقرہ سات ماشہ
مصطگی سات ماشہ
ورق طلا ساڑھے تین ماشہ
جدوار ساڑھے تین ماشہ
نارجیل دریائی ساڑھے تین ماشہ
عنبر اشہب ساڑھے تین ماشہ
کستوری خالص ساڑھے تین ماشہ
مومیائی خالص ساڑھے تین ماشہ
دوھفتہ تک روح گلاب مین کھرل کرین
مقدار خوراک دوتاچارچاول ھمراہ عرق گلاب وعرق سونف سہ آتشہ دین
یہ تھا جواھر مہرہ کا مکمل نسخہ
اب اس کے مزاج اور فوائد مین کافی شکوک شبہات یا مختلف راۓ پائی جاتی ھین
ایک بات پہ سب کا اتفاق ھے اس سے بڑھ کر مقوی قلب کوئی دوا نہین ھے دوسرا اس بات پہ بھی اتفاق ھے قوت حیوانیہ بڑھانے کی لاثانی دوا ھے قوت باہ کی کمزوری بوجہ ضعف قلب منٹون مین جاتی نظر آتی ھے ان سب باتون پہ سب کا اتفاق بھی ھے اور یقین بھی
اب اختلاف کن باتون پہ ھے کہ یہ دل کے بند والو کھولتی ھے کچھ کہین گے نہین کھولتی؟ کچھ کہین گے دل کی رگین کھول دیتا ھے دوسرے کہین گے جی نہین کھولتا؟
اسی طرح کچھ کے نزدیک شدید گرم مزاج کی دوا ھے کچھ کے نزدیک سرد مزاج کی دوا ھے بعض صرف اسے روح خیال کرتے ھین آئیے ان سب باتون کا اپریشن کرتے ھین اور اصل حقیقت دلائل اور قانون طب کے رائج اصولون کے مطابق نکالتے ھین
اب پہلی بات۔۔جواھر مہرہ کے اجزاء کی اگر مزاجی ویلیو دیکھی جاۓ تو اس مین جو حجرومعدنی جواھر ھین انکا جوھر موثرہ ایلومینیم ھے جس کا جوھری مزاج عضلاتی اعصابی ھے
بالکل اسی طرح اس مین جو سمندری جواھر ھین وہ سارے کیلشیم کاربونیٹ ھین اورعضلاتی ھین ۔
اب اس مین جو دھاتین ھین اس مین سونا غدی مزاج رکھتا ھے اور چاندی اعصابی مزاج رکھتی ھے کستوری عضلاتی روح ھے اور باقی بچا عرق گلاب تو گلاب اعصابی ھے
اب ان تمام ادویات کے مجموعے کو دیکھین تو عضلاتی اعصابی مزاج بنتا ھے اور یاد رکھین اسی مزاج کی چیزین انتہائی مقوی عضلات ومقوی قلب ھوا کرتی ھین اب آپ کو خاص بات بتاۓ دیتا ھون جواھر مہرہ دل کی اندرونی دیوارون کو نہایت مضبوط کرتا ھے یعنی اس سے بڑھ کر مقوی قلب دوا کوئی نہین ھے اور خاص خوبی عضلاتی روح کو قوت دے کراس کی قوت نفوذ کو سریع اور شرف بنادیتی ھے اب صاف ظاھر ھے اگر دل مضبوط ھو تو قوت حیوانیہ بھی مظبوط ھوگی
اب دوسری بات سمجھین ۔۔۔
دل کے والو اور رگین دو طریق پر بند ھوتے ھین
ایک یہ کہ جب کوئی اجنبی مادہForeign Matter از قسم کولسٹرول یا کوئی کلاٹClot کسی رگ مین پھنس کر یا جم کر اس کی اندرونی فراخی کو تنگ کردے یا بند کردے یہ عمل عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے چربیلے مادون کا جمنا عضلاتی تحریک مین ھوتا ھے اور خون مین تھکے بننا بھی عضلاتی تحریک مین ھوا کرتا ھے
اب بندش اعضاء قلب کی دوسری صورت یہ ھوتی ھے کہ رگین یا والو یا قلب کی اندورنی دیوارین اپنی حیثیت مین سکڑ جاتی ھین یا پچک جاتی ھین اور بند ھوجاتی ھین یہ بھی عضلاتی اعصابی عمل ھے
اب اس مین پہلی صورت کا علاج یہ ھے کہ حرارت اور گرم رطوبت پیدا کی جاۓ جس سے منجمد مادے حل ھوکر نکل جائین یعنی عضلاتی غدی یا غدی عضلاتی اور پھر غدی اعصابی تک تحریک پیدا کی جاۓ یعنی موقع اور ضرورت کے مطابق عضوی اور فعلی تبدیلیان پیدا کی جائین ایسے موقع پہ اصلاح کی یہی بہترین تدبیر ھے جبکہ دوسرا طریقہ یہی بچا ھے کہ اپریش کروایا جاۓ
اب ان سب باتون کو سامنے رکھ کراگر دیکھا جاۓ تو پتہ چلتا ھے کہ جواھر مہرہ بذات خود عضلاتی تحریک پیدا کرتا ھے اور نہ ھی اس مین اتنی حرارت ھے کہ خود مادے پگھلاسکے اور نہ وہ تیزی ھے کہ پچکی رگین کھول سکے
ھان یہ جواھر مہرہ کی خوبیان کہ اگر دل انتہائی سکون کی حالت مین چلا جاۓ یا اس کی حرکات بہت کم یا انتہائی سست ھو چکی ھون یا فترہ پیدا ھوچکا ھو یا پھر قلب کے ضعف مین حرکات اتنی سست ھوجائین کہ بندہ قریب المرگ ھوچکا ھو تو یاد رکھین جواھرمہرہ قریب المرگ کو بھی فی الفور متحرک کرکے دل کو نئی زندگی دے دیتا ھے اوربندہ نئے سرے سے زندہ ھوجاتا ھے یعنی بہت ھی مقوی قلب دوا ھے
اب آخری نقطہ سمجھ لین جب جواھر مہرہ مین اتنی خوبی ھے کہ مرتے بندے کو دینے سے اٹھا کر بٹھا سکتا ھے تو ثابت ھوا بہت ھی مقوی قلب دوا ھے جب یہ عضلات کو اتنی قوت دیتی ھے تویاد رکھین یہ دل مین موجود بعض رکاوٹیں بھی دور کردیتی ھے بلکہ پچکی نالیان تک درست کرسکتی ھے اب آپ سوچ رھے ھونگے کہ مین نے خود ھی اتنے دلائل دے کر پہلے خود ھی ان باتون کی نفی کی ھے جبکہ اب کہہ رھا ھون اس مین یہ خوبی بھی موجود ھے تو میری بات دھیان سے سمجھین اس مین واقعی چربیلے مادے تحلیل کرنے کی کوئی خوبی نہین ھے لیکن یہ دوا دل کو اتنی تیزی سے طاقت ور بناتی ھے یعنی جب دل کی طاقت بہت زیادہ یکلخت بڑھتی ھے اور عضلات شدید طاقت کا مظاھرہ کرتے ھین تو مضبوط قلب Pushکرکے پچکی رگون کو فورا کھول دیا کرتا ھے یعنی پچکی رگون کا علاج مین اس سے بڑھ کرکوئی دوا نہین ھے
اب آخری بات۔۔۔اس بات کو دماغ مین بٹھا لین موقع اور حالات کے مطابق جوارش جالینوس دوالمسک جواھردار یا دوالکرکم مین ملا کراستعمال کرین تاکہ حرارت بھی ساتھ پیدا ھوسکے بہترین استعمال اس کا ان ادویہ کے ساتھ ھی ھے باقی جواھر مہرہ کئی ایک کمپنیان بھی بناتی ھین لیکن آجکل ظہور احمد رضاء صاحب کو یہ ذمہ داری سونپ رکھی ھے کہ محنت کرین اور بنائین ایک ماہ سے اوپر ھوگیا ھے امید ھے بنا چکے ھونگے باقی بھی محنتی اطباء سے یہی گزارش کرون گا کہ براہ کرم خود تسلی سے بنایا کرین کمپنی کا بنا چار چاول تک بھی وہ فائدہ نہین کرتا جو ھاتھ سے بنا ایک چاول فائدہ دیتا ھے بنا کرتجربہ کرلین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔۔ کل ایک پوسٹ لکھی تھی جو نفسیات کے موضوع پہ تھی اب ان مین بےشمار علامات کے لئے جواھرمہرہ بہت ھی مفید دوا ھے

Tuesday, July 9, 2019

نفسیاتی مسائل اور طب کے کمالات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔نفسیاتی مسائل اور طب کے کمالات۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کو کچھ ایسے مسائل سے آگاہ کرنے لگا ھون جن سے عام زندگی مین واسطہ پڑتا ھے لیکن ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بارے مین کچھ سمجھ نہین آتی آئیے پہلے ان کی نشاندھی کرین پھر ان کا طریقہ علاج لکھین گے لیکن اس سے پہلے ایک مقولہ کی نشاندھی ضرور کرون گا صدیون سے رائج ایک مقولہ( وھم کا کوئی علاج نہین ھے)رائج ھے موجودہ دور مین یہ سراسر غلط ثابت ھوچکے ھین ۔۔یہان آپ کے علم مین اضافہ کے لئے ایک اور بات بھی بتاتا چلون وھم کا مرض صرف انسانون تک محدود نہین ھے بلکہ جانوروں مین بھی پایا جاتا ھے جیسے ایک گھوڑا خچر یا گدھا چھڑیان نکالنے کے مرض مین مبتلا ھوتے ھین بلکہ یہان تک مبتلا ھوتے ھین کہ انہین ریڑھے تانگے مین جوتنا ھی مشکل کام ھے اگر جوت لیا ھے تو جانور چھڑیان نکال نکال تانگے کو یا ریڑھی کو بھی توڑ دیتا ھے اور خود بھی زخمی ھوتا ھے ایسے جانور انتہائی خطرناک ھوتا ھے عموما مالکان اسے اونے پونے بیچنے کی کوشش مین ھوتے ھین ذرا خیال کرین گے تو بات سمجھ آۓ گی ایسا جانور یقینا کسی کی بھی جان لے سکتا ھے لیکن غور کرنے والی بات ھے کہ وہ ایسی علت مین مبتلا کیون ھوتا ھے تو دوستو یہ عام حالت مین دیکھنے والے جانور کی خونخواری سمجھتے ھین جبکہ حقیقت مین یہ بات نہین ھوتی بلکہ جانور شدید خوف کے مرض مین مبتلا ھوتا ھے وہ یہ سب کچھ اپنے دفاع مین کررھا ھوتا ھے اگر اس کے خوف کا علاج کردیا جاۓ تو جانور ٹھیک ھوسکتا ھے بالکل اسی طرح کچھ انسانی عادات بھی ھوتی ھین بعض کا تکیہ کلام ھوتا ھے یا پھر ایک آدمی بار بار نوٹ گننے کے مرض مین مبتلا ھوتا ھے کچھ لوگون کی عادت ھوتی ھے کہ وہ ھاتھ مین تسبیح رکھتے ھین بے شک منہ سے مغلظات نکال رھے ھوتے ھین بعض لوگ کھانا بڑی تیزی سے کھاتے ھین بعض بستر پہ جلدی جلدی کروٹ بدل رھے ھوتے ھین انگلیان مٹکانا یا آنکھین مٹکانا یا خود سے باتین کرنا خیالی پلاؤ پکاتے رھنا خود سے باتین کرنا یہ سب علامات مرض ھین
لیجۓ آپ کو بتاۓ دیتا ھون کہ یہ سب عضلاتی تسکین اور اعصابی تحریک سے پیدا ھوتی ھین عضلاتی علاج کرنے سے جاتی رھتی ھین اب کچھ اور بھی سن لین
بہروپیون سے ڈرنا خواہ وہ مذھبی رنگ مین ھون یا آوارہ مداری والے رنگ مین یا پھر کسی کی روحانی قوت سے ڈرنا یا پھر کسی کسی کی ذاتی شخصیت سے ڈرنا امتحان یا انٹرویو سے ڈرنا بعض لوگ اونچی دیوار پہ چلنے سے یا بلندی سے ویسے ھی ڈرتے ھین یا پھر پانی سے ڈرتے ھین یعنی ھرقسم کا ڈر اور وھم یہ بھی اعصابی تحریک کا ھی نتیجہ ھین اب ان سب علامات مرض کا علاج آپ اس طرح کرین ایک بات تو آپ کو پہلے ھی بتاچکا ھون عضلاتی علاج کرین
حب برھمی۔۔ برھمی بوٹی پچاس گرام ۔ وج ترکی بیس گرام ۔ دارچینی تیس گرام ۔ ھلیلہ سیاہ بیس گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین دو دوگولی دن مین تین بار دین
جوارش مقوی نمبر تین ۔ لونگ۔۔دارچینی۔۔جائفل ۔ جاوتری ۔ حرمل ۔۔ ازراقی مدبر ۔ فلفل دراز ۔ سنبل طیب ۔ خولنجان ھموزن پیس کرتین گنا شہد سے قوام کرکے معجون بنا لین چمچ چمچ دن مین دو تا تین بار دین
حب مقوی خاص۔۔۔ کچلہ مدبر تین تولہ۔۔رائی بارہ تولہ ۔ فولاد کشتہ چار تولہ پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار دین قبض کی صورت مین حب صابر دین
گندھک آملہ سار ۔۔ رائی ۔ شحم حنظل ۔ برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی رات سوتے وقت دین
گروپ مطب کامل
محمودبھٹہ

Monday, July 8, 2019

خیالات وقوت شہوانیہ کی تیزی کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ خیالات وقوت شہوانیہ کی تیزی کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
بہت شدید تھکاوٹ جو مسلسل سفر کی وجہ سے ھوئی اس لئے مختصر پوسٹ آج آپکی دلچسپی کے مطابق شہوانی قوت کی تیزی کا علاج لکھ رھا ھون
تخم کاھو ۔۔ گل نیلوفر ۔۔۔خرفہ ۔۔ گل سرخ ۔۔ صندل سفید ۔۔ اجوائن خراسانی ۔۔۔ کافور ولائتی ۔۔ برابروزن پیس کر آب کشنیز مین ڈالکر ایک دو دن رکھ دین تاکہ اس مین خمیر بن جاۓ اب خمیر کے بعد اسے گھوٹ یا کھرل کرین جب گولی بنانے کے قوام پر آجائے تو اس کی نخودی گولیان بنا لین ۔ ایک ایک گولی دن مین تین بار دین ھمراہ پانی
نوٹ۔۔۔ آرام آجانے پہ دوا بند کردین یہ اس سوال کا جواب ھے جب لوگ یہ پوچھتے ھین کتنے دن استعمال کرنی ھے دوا
نوٹ۔۔۔ پہلے ھی دوکمنٹس مین پوسٹ مین چند الفاظ کا اضافہ کررھا ھون کشنیز اتنا لین جس سے پانی اتنا نکل آۓ کہ دوائین تر ھوجائین اتنی بات تو بندے تو خود ھی سمجھ جانی چاھیے

Friday, July 5, 2019

دماغ کی حس تساوی

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔دماغ کی حس تساوی کا فتور ایک اذیت ناک مرض ۔۔۔
دوستو آج ایک مریض صبح ھی صبح اس مرض کا شکار سامنے آیا ارادہ اسی وقت کرلیا تھا کہ آج آپ کو اس مرض کے بارے مین آگاہ کرون گا یہ مرض بھی اس موسم مین آجکل عام ھورھی ھے لیکن لاعلمی کے باعث درست تشخیص ومرض کا علم نہ ھونے کی وجہ سے معالج حضرات کشمکش کا شکار ھوتے ھین اور بعض اسے جنات تک کا اثر یا جادو کہہ دیتے ھین آئیے پہلے آپ کو علامات مرض کے بارے مین آگاہ کرتا ھون
مریض محسوس کرتا ھے کہ جیسے مین بیٹھے بیٹھے گررھا ھون جبکہ چکر بھی نہین آتے
جسم بے وزن محسوس ھونے لگتا ھے
مرض کی شدت مین یکلخت بینائی کا چلے جانا یا یکلخت قوت سماعت کا چلے جانا
بعض دفعہ یکلخت کوئی بھی عضو حرکت کرنا بند کردیتا ھے پھر کچھ عرصہ بعد خود بخودھی ٹھیک بھی ھوجاتا ھے
یکلخت یاداشت کا چلے جانا یعنی اس مرض مین انہونی کیفیات وعلامات پیدا ھوتی ھین اب بات کرتے ھین کہ یہ مرض پیدا کیون ھوتی ھے
دوستو یہ مرض دماغ کی حس تساوی کا فتور ھے یعنی موخر دماغ مین عضلات جسم کی حرکات وتوازن کی تنظیم مین بگاڑ پیدا ھوجاتا ھے اب دماغ سے نکلنے والی تحریکات کوعضلات جسم وصول ھی نہین کرتے
( نوٹ) اس موضوع پہ تفصیلی مطالعہ کے لئے میری پوسٹین تشخیص امراض وعلامات پڑھین ان مین عضلات اور اعصاب کا حصہ پڑھین
یاد رھے اسے MULTIPLE SCLEROSIS بھی کہتے ھین یہ ایک اعصابی کیفیت ھے اور اس کا علاج عضلاتی کرین
علاج کی صورت مین پہلے دماغ کا تنقیہ کرین اس کے لئے اسطخدوس ۔۔بسفائج ۔۔۔ تربد۔۔افتمون ھرایک ماشہ ماشہ صبح شام جوشاندہ بنا کردین دین دوھفتہ کے استعمال کے بعد مندرجہ ذیل دوا دین ترپھلہ کھار ۔۔۔برھمی بوٹی کی کھار ۔۔ کشتہ چاندی ۔۔ سلاجیت اعلی ۔ طباشیر نقرہ ۔ جلابہ ھریڑ سب ادویہ برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین صبح دوپہر شام ایک ایک گولی دین اس کے استعمال سے دماغ کے بند خلیے بھی کھل جاتے ھین دماغ کی تمام قوتین بیدار ھوجاتی ھین یاداشت بھی سوفیصد درست ھوجاتی ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ باقی ایک سوال کا جواب لکھے دیتا ھون کھار بنانے کا طریقہ پہلے ھی گروپ مین لکھ چکا ھون جسے علم نہین وہ مذکورہ پوسٹ گروپ مطب کامل مین ھی پڑھ کر کھار کا طریقہ سمجھ سکتا ھے

Tuesday, July 2, 2019

ذکاوت حس کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ ذکاوت حس کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے لوگون کی خواھش پہ دوا لکھ رھا ھون مرض کی تفصیل اس لئے نہین لکھ رھا کہ ھربندہ اس مرض پہ اچھا خاصا لیکچر دےسکتا ھے بعض دوست تو شاید اس مرض کی تاریخ تک بتا سکتے ھون جس کا مجھے علم نہین ھے اس لئے صرف دوا لکھنے پہ اکتفا کیا ھے
کاھو ۔۔۔خرفہ ۔۔ تخم کاسنی ۔ نیلوفر ۔۔ کشنیز ۔ گوند کیکر ۔گوند کتیرا۔ موصلی سفید ۔ ھر ایک پچاس گرام اجوائن خراسانی دس گرام پیس کرسفوف بنا لین چھوٹی چمچ تین وقت ھمراہ دودھ دین یا پھر پانی کے ساتھ استعمال کرلین
سیدھا پنساری کے پاس جائین دواؤن کے معروف نام لکھے ھین دوائین لین پیس کر دوا بنا لین

Wednesday, June 26, 2019

زلق الکلیتین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ زلق الکلیتین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی پینے کے چند منٹ بعد بذریعہ پیشاب پانی خارج ھوجانا زلق الکلیتین مرض کی پہچان ھے دراصل اس مرض مین غددجاذبہ تیزی سے رطوبات کو جذب کرتے ھین اور غددناقلہ تیزی سے ان کا اخراج کرتے ھین یعنی دونون غدد اپنی اپنی تیزی دکھا رھے ھوتے ھین لیکن ایک بات یاد رکھین اس مرض مین دور دور تک شوگر کا نام ونشان بھی نہین ھوتا نہ ھی پیشاب چیک کرنے سے شوگر نکلتی ھے لیکن کثرت بول کا یہ عالم ھوتا ھے کہ ایک رات مین بندہ دس بارہ دفعہ بھی پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ھے اس مرض مین ایک اور عجیب بات نظر آۓ گی آپ کو؟
اس مرض مین بلڈپریشر بڑھ جاتا ھے جبکہ اتنی دفعہ پیشاب آنے سے بلڈ پریشر تو کم ھونا چاھیے تھا لیکن بڑھ جاتا ھے اور ایک بھی عجیب علامت آپ کو نظر آۓ گی وہ ھے وہ ھے پاؤن اور پنڈلیون پہ سوجن بھی ھوجایا کرتی ھے اور صاف نظر آتی ھے جبکہ سب جانتے ھین اتنا پیشاب آنے کی وجہ سے جسم کے کسی بھی حصہ پہ سوجن ھو تو وہ اترجایا کرتی ھے ایلوپیتھی مین سوجن اتارنے کے لئے پیشاب آور دوا لاسکس کا سہارا لیاجاتا ھے کائمورال بھی دی جاتی ھے لیکن دیکھ لین یہ کیسی مرض ھے سوجن بھی پیدا ھوگئی اور بلڈ پریشر بھی بڑھ گیا اور پیشاب بھی بہت زیادہ آرھا ھے معالج اور مریض دونون پریشان ھوجاتے ھین کہ آخر یہ مرض ھے کیا؟اور اس کا علاج کیا کیا جاۓ؟
بڑی ھی آسان بات ھے نبض دیکھین گے تو غدی اعصابی ھو گی جس مین غددناقلہ کا فعل تیز ھوچکا ھے اب یہ فعل اس لئے تیز ھوا کہ نظام بول یعنی آلات بول کہین نہ کہین کسی بھی مقام پہ کوئی سوزش واقع ھوچکی ھے اب اس سوزش کی تسکین کے لئے طبیعت وھان رطوبت گراتی ھے جو اپنی کثرت کے باعث مسلسل اخراج بھی پارھی ھے بس اتنی سی بات تھی۔۔۔ بات آئی سمجھ مین کہ نہین آئی؟
اب اس کے علاج کے لئے سوزش کو رفع کرنا ازحد ضروری ھے اس کے لئے مین آپ کو کام کی ایک ھی دوا بتا دیتا ھون
سہاگہ بریان ۔۔ست ملٹھی ۔ گندھک آملہ سار برابروزن پیس کر ماشہ ماشہ دن مین تین بار دین اب گردون کی کمزوری دور کرنے کے لئے ساتھ بنادق البزور ۔۔ معجون قرطم ۔۔۔ یا معجون فلاسفہ کبیر دے دین ان مین سے کوئی ایک ساتھ دے دین
نوٹ۔۔۔ایک بات کا مجھے نہایت ھی افسوس ھوا۔۔ کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک پوسٹ لکھی تھی (بوڑھے جوان ھوگئے) اس مین نسخہ معجون فلاسفہ کبیر کا لکھا تھا مین نے ۔۔۔اس مین جو فوائد مین نے لکھے تھے وہ آپ بھی پڑھ سکتے ھین افسوس اس وقت ھوا جب کچھ لوگون نے اسے نام معجون شباب آور کا نام دے کر منجی توڑ اور پلنگ توڑ جیسے فوائد سے روشناس کروایا دوستو یہ بات سوفیصد جھوٹ ھے اس مین ایسی کوئی صفت نہین ھے جو بندہ کھاۓ اور رات کے اندھیرے مین پلنگ توڑ دے یہ سراسر جھوٹ لکھ دیا ان صاحب نے ۔۔۔ کیونکہ یہ نسخہ میرا خاندانی نسخہ تھا یہ نسخہ آپ کو کسی بھی مرکبات کی کتاب مین کہین بھی نظر نہین آۓ گا جبکہ میرے پاس تو قدیم بیاض پڑھے جن مین یہ نسخہ درج ھے اب اس کے جو فوائد ھین وہ مجھ سے بہتر کیسے جان سکتے ھین اس مین پلنگ توڑنے کی کوئی خوبی موجود نہین ھے ایسا جھوٹ لکھ کر لوگون کو گمراہ نہین کرنا چاھیے بلکہ جتنی حقیقت ھو اتنا ھی لکھنا چاھیے تاکہ شرمندہ ھونے سے بچ سکین اللہ تعالی سب کو ھدایت نصیب فرمائے آمین ثم آمین
باقی ادویات کے نسخے مرکبات کی کتابون مین موجود ھین مشہور طبی دوائین ھین وھان سے دیکھ کر بناسکتے ھین

Sunday, June 23, 2019

پیٹ کی گیس کا خاتمہ کیسے کیا جاۓ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔پیٹ کی گیس کا خاتمہ کیسے کیا جاۓ؟۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سوال اکثر گروپ مین بشکل پوسٹ آتا رھتا ھے سب دوست اس پوسٹ کو شیئر محفوظ کرلین تاکہ اس سوال کایا اس مرض کا خاتمہ کی جا سکے گروپ مطب کامل اور محمودبھٹہ کا یہی اصول ھے کہ ھربات کا جواب مفصل اور تحقیقی انداز مین دیا جاۓ تاکہ ھرایک بات سمجھ سکے
پہلی بات گیس کس مزاج مین پیدا ھوتی ھے تو اس کا جوب ھے پیٹ مین گیس معدے کے عضلات مین سوزش یا آنتون کے غدد مین سوزش سے ھوا کرتی ھے
اعصابی عضلاتی تحریک مین رطوبت کی زیادتی اور حرارت کی کمی سے معدے مین جلد تعفن پیدا ھوکر بدھضمی سی بن جاتی ھے اور کچے پاخانے یعنی بغیر درد کے دست آتے ھین پیٹ مین گڑگڑ ھوتی رھتی ھے اس کا بہترین علاج تریاق تبخیر گولیان اور شدید چار دین
نسخہ تریاق تبخیر۔۔۔
شنگرف رومی تولہ
جائفل دوتولہ
دارچینی دوتولہ
قرنفل دوتولہ
عقرقرحا دوتولہ
فلفل دراز دوتولہ
سنڈھ دوتولہ
آب لہسن 24تولہ
پہلے شنگرف کو باریک کھرل کرکے چمک ختم کرین پھر تمام ادویات کو پیس کرملالین اور تھوڑاتھوڑا آب لہسن ڈال کرکھرل کرتے جائین جب گولی بنانے کے قابل ھوجائے تو نخودی گولیان بنا لین ایک تا دوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
شدید چار نسخہ۔۔
اجوائن دیسی
رائی
تیزپات
برابروزن پیس کر پانی کی مدد سے نخودی گولیان بنا لین ایک تا دوگولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب بات عضلاتی اعصابی گیس کی کرتے ھین
عضلاتی اعصابی تحریک مین شدید قبض بواسیر السر معدہ کی شکایت یا جلن کے ساتھ گیس کی شکایت کی جاتی ھے ھوا اخراج کا نام ھی نہین لیتی ھان اگر تحریک عضلاتی غدی ھو چکی ھو تو تھوڑی تھوڑی گیس خارج ھوتی ھے
اس مین پاخانہ عموما کئی روز نہ آنا یا مینگنیون کی شکل مین آنا علامات ھین علاج تریاق معدہ اور حب سلاطین دین
نسخہ تریاق معدہ۔۔۔
گندھک آملہ سار دوتولہ
اجوائن دیسی چار تولہ
پودینہ دوتولہ
پیس کرسفوف بنالین ایک تا دوماشہ دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
نسخہ حب سلاطین
کچلہ مدبر سفوف شدہ چارتولہ
رائی 8تولہ
شنگرف دوتولہ
مغزجمال گوٹہ تولہ
پہلے شنگرف کھرل کرکے چمک ختم کرین ہھر جمال گوٹہ کھرل کرکے اس مین شنگرف کھرل کرین پھر باقی ادویات ملا کرچارگھنٹہ خوب کھرل کرکے دانہ مونگ برابر گولیان بنالین ایک گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی شدت مرض مین دوگولی دےلین
اب آخری مرحلہ گیس کا
غدی اعصابی تحریک مین باربار گیس کااخراج ھوتا ھے اور کبھی ختم ھونے کانام ھی نہین لیتی پاخانہ دن مین ایک سے زیادہ مرتبہ لیکن کامل اطمینان پھر بھی نہین ھوتا
نوٹ۔۔۔یہان ایک بات اور سمجھ لین اعصابی عضلاتی اور عضلاتی اعصابی مین کھانے کے فورا بعد معدے کے مقام پہ تناؤ ھوجاتاھےجبکہ غدی تحریک مین کھایا پیا آنتون مین پہنچ رھا ھوتا ھے تب تکلیف ھوتی ھے یعنی یہ درحقیقت آنتون کے غدد کی سوزش ھوتی ھے اب ایک بات مین پہلے بھی کہہ چکا ھون عضلاتی غدی تحریک مین کچھ ھوا کا اخراج ھوتا ھے جبکہ غدی عضلاتی مین ھوا خارج بھی ھوتی ھے اور پیدا بھی ھوتی ھے اور پاخانے مین رکاوٹ نہین ھواکرتی
اب اس کا علاج غدی اعصابی ھضم دو حصہ اور اعصابی غدی ھضم ایک حصہ ملا کردن مین تین بار ھمراہ پانی دین
نسخہ غدی اعصابی ھضم ۔
سنڈھ تولہ
مرچ سیاہ تولہ
فلفل دراز تولہ
نوشادر ٹھیکری تولہ
پودینہ تولہ
گندھک آملہ سار4تولہ
ریوندخطائی 4تولہ
سوڈابائی کارب4تولہ
نمک خوردنی 8تولہ
ست پودینہ6رتی سب دوائین پیس کرسفوف بنا لین مقدار خوراک ماشہ تادوماشہ
اعصابی غدی ھضم۔۔۔
سجی کھاردوتولہ
سہاگہ بریان دوتولہ
الائچی کلان چارتولہ
پیسکرسفوف بنالین
ایک تادوماشہ ھمراہ پانی دین
گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Friday, June 21, 2019

گردون کا فیل ھوجانا-5 آخری قسط||kidney failure

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Causes and treatment of kidney failure
۔۔۔۔۔گردون کا فیل ھوجاناکیون اور کیسے۔۔۔آخری قسط نمبر5۔۔۔
آج آخری قسط مین نظریہ کے مطابق علاج لکھنے لگا ھون اب خود ھی دیکھ لین کیسے ایک ایک بات کو تقسیم کرکے علاج بتاتا ھون
پہلی بات۔۔نظریہ کے مطابق تمام جسمانی غیر طبعی علامات کسی مفردعضو مین بگاڑ سے پیدا ھوتی ھین اور علاج بھی اسی مفردعضو کا ھی ھونا چاھیے
اب اسی مضمون مین ایک بات ثابت کی ھے کہ اعصابی یعنی بلغمی تحریک مین پیشاب ختم ھوکر عضلاتی مین عدم پیدائش اور غدی مین رک کرگردےخراب ھواکرتے ھین اب اسی طرح ھمین بجائے علامتون کے بیمار مفردعضو کا پتہ چلا کر اسے درست کرنا چاھیے یاد رکھین دیگر طریقہ علاج بھی برے نہین ھین اور نہ ھی ادویات بری ھین بس استعمال کرنے والے کے اندر ھی اھلیت نہین ھوتی آپ دیگر طریقہ علاج کی ادویات ساتھ استعمال کرسکتے ھین بشرطیکہ آپ کو مکمل عبور حاصل ھو ان پہ ۔۔۔بلکہ نظریہ کی ادویات کے ساتھ بھی ملا کردیجاسکتی ھین لیکن ان دوسری ادویات کو آپ ایسے ھی بالمزاج سمجھتے ھون جیسے نظریہ کی ادویات سمجھ رھے ھین باقی ھر مرحلے پہ اپنی عقل اور اللہ کی نصرت پر بھروسہ کرناچاھیے اور ھر پہلو پہ نگاہ رکھنی چاھیے یہان مین ایک مثال دیتا ھون مثلا پیچش مین تقطیرالبول کی شکایت ھوگی تو آپ بجائے پیچش کا علاج کرنے کے تقطیرالبول کا علاج یعنی پیشاب آور ادویات دینا شروع کردین گے تو یہ علاج غلط ھے اب حقیقت مین زیادہ پیچش آنے کی وجہ سے بدن مین پانی کی کمی واقع ھوگئی تو علامت تقطیرالبول پیدا ھوئی اب علاج پیشاب آور ادویات دینا نہین ھے بلکہ پیچش کا علاج کرنا ضروری ھے تاکہ پیچش رکین اور پانی کی مقدار جسم مین بڑھے اور علامت تقطیرالبول بھی درست ھوجائے اسی طرح اگر مریض کے جسم مین پانی جمع ھوجائے تو اس کا علاج پیشاب بلکہ پاخانہ خارج کرنے والی گرم تر ادویات سے کرنا چاھیے یہ نہین کرنا چاھیے کہ آپ پیشاب پیدا کرنے والی ادویات دینا شروع کردین بلکہ پانی مشروبات اور قہوے کم کردینا چاھیے اسی طرح اگر پیٹ مین ریاح کے دباؤ سے اگر پیشاب کے قطرے خارج ھوجاتے ھین تو علاج ریاح کا کرنا چاھیے قطرون کا علاج کرنا کچھ فائدہ نہین جبکہ مین دیکھتا ھون آپ قطرون کے علاج مین جت جاتے ھین اسی لئے مین کہتا ھون طب پڑھین جب تک آپ کو طب کی فلاسفی کا علم نہین ھوگا آپ طبیب نہین بن سکتے خدارا طب کو پہلے مکمل سمجھین اور پڑھین ورنہ بےشک آپ نے سند بھی حاصل کررکھی ھے لیکن آپ طبیب نہین ھوسکتے
ایک بات اور سمجھ لین چند روز تک ایک اور پروگرام حکومت کی سطح سے شروع ھونے والا ھے جس مین آپ کا علاقائی ACساتھ ھوگا پولیس ساتھ ھوگی کچھ طبیب بھی اور ھیلتھ کیئر کا عملہ بھی ساتھ ھوگا جس مین عطائی تو ویسے ھی جیل یاترا مین ھونگے اب دوسرے مرحلہ مین سندیافتہ طبیب چیک ھونگے جواھل ھوۓ وہ رھین گے باقی بھی غائب ھوجائین گے جس مین آپکو یہ اطلاع بھی دے دون آن لائن ھر طبیب کو چیک کیاجائے گا بلکہ ھرایک کا ایڈریس حاصل کیا جاچکا ھے اب یہ لوگ واچ کیے جارھے ھین تمام اپریشن کی نگرانی خود وفاقی حکومت کرے گی خیر یہ ھمارا اسوقت موضوع نہین ھے اس بارے پوسٹ مین کمنٹس کرنے کی ضرورت بھی نہین ھے ھم اپنے موضوع پہ چلتے ھین
سب سے پہلے مین اعصابی عوارض پہ علاج لکھنے لگا ھون
اب اعصابی تحریک سے نظام بول کی علامات مین غدی عضلاتی شدید اور حب مقوی خاص جو بغیر سم الفار کے بنی ھو تریاق تبخیر اور قہوہ بہترین علاج ھے اس علاج سے عضلات متحرک اور مضبوط ھوکرپیشاب بننے لگتا ھے گرتا ھوا رک جاتا ھے مٹھاس ھضم ھونے لگتی ھے اور گردون کا بلڈ پریشر درست ھوجاتا ھے ارادی اور غیرارادی عضلات کی قوت ماسکہ نیز کنٹرول درست ھونے سے سلسل بول ۔ بول بستری ۔ اور جلدی پیشاب خارج ھوجانے جیسی علامات درست ھوجاتی ھین اور یہ مندرجہ ذیل دوا بھی بہت اعلی ھے
مرمکی ۔ حب المحلب ۔ کندر ۔ خولنجان ۔ خبث الحدید کشتہ ۔ جندبیدستر ۔ جفت بلوط۔ برابروزن لین اور عقرقرحا سب ادویات کا دسوان حصہ ڈال کرپیس کر نخودی گولیان بنا لین دن مین تین دفعہ اس قہوہ سے دین تیزپات٦ماشہ ۔ اجوائن ٣ماشہ ۔ رائی ٦ماشہ سب کو ابال کرجوشاندہ بنالین کپ جوشاندہ چینی حسب ذائقہ ڈال سکتے ھین
ھان یاد رھے بچون کا بستر پہ پیشاب کرنے کا بہترین علاج مرغ کی کلغی کو توے پہ ھلکا گھی لگا کربریان کرکے خشک کرکے پیس لین بقدر مناسب کھلائین بول فی الفراش کا بہترین علاج ھے
اب عضلاتی علامات کا علاج
عضلات مین تحلیل اور غددجگر کو متحرک کرکے لحمی مادون کو قابل ھضم اور قابل جذب بنا دین تاکہ گردون کا فعل درست اور امتلا نارمل ھونے سے زائد ازضرورت خارج بھی ھوتے رھین
اگر تحریک عضلاتی اعصابی ھے تو عضلاتی غدی ملین دین یا مسہل دین پھرعلاج غدی عضلاتی ملین تریاق معدہ دین اور آخر علاج مین غدی اعصابی مسہل دین یاد رکھین سوداوی مادون کو ھمیشہ بذریعہ پاخانہ ھی خارج کرنا چاھیے کبھی بھی بذریعہ پیشاب نکالنے کی کوشش نہ کرین ورنہ گردون اس کے ٹھوس مادے گردون مین بیٹھ جاتے ھین اور کچھ جوڑون مین بیٹھ جاتے ھین پھر سب کو پتہ ھے کہ کیا ھوتا ھے
لین جناب اب آپ کے خاص مدعا وعلاج پہ چلتے ھین یعنی گردون کا فیل ھوجانے کا علاج
ایک بات سب کو معلوم ھوگی کہ غدی تحریک مین نظام البول کی ابتدائی خرابیون مین غدی اعصابی سے اعصابی عضلاتی نسخہ جات تمام غدی عارضے ختم کردیتے ھین جیسے پیشاب کی سوزش مین غدی اعصابی ملین و شدید ومسہل پیشاب کی جلن اماس اور رکے ھوۓ صفرا کو خارج کرنے مین بے مثال ھین اکثر پتھریان اس علاج سے بھی خارج ھوجایا کرتی ھین دوستو اب ان کے نسخہ جات تو باربار لکھے جا چکے ھین گردون کا سکڑ جانا اور فیل ھوجانا بہت ھی مشکل علاج ھے جو کم سے کم کامیاب علاج ھے اس مین غدی عضلاتی ملین ساتھ تریاق گردہ امروسیاہ معجون ۔۔۔دبیدالورد معجون دینا چاھیے بھوک نہ ھونے کی صورت مین قے ابکائیان آنے پہ جوارش تمرھندی دین اب بعض اوقات ساتھ اعصابی دوائین جن مین مغز تخم خربوزہ مغز تخم خیار ۔ مغز کدو ۔ ھرایک د س گرام گوند کیکر ۔ دم الاخوائن ۔ کندر ھرایک تیس گرام کرفس پانچ گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین دو دوگولی ھمراہ پانی یا مناسب شربت دین اس دوا سے عضلاتی غدی غدی عضلاتی اور غدی اعصابی سب علامات ٹھیک ھوجاتی ھین اب ضروری نسخہ جات
امروسیاہ ۔۔۔ قسط تلخ ۔ فلفل سیاہ ۔ فلفل دراز ۔ ھر ایک بیس گرام تخم گاجر ۔ عود بلسان ۔ تج ۔ کالی زیری ۔ تخم کرفس ۔ ھر ایک چالیس گرام ۔ بچھ ۔ زعفران ھرایک ساٹھ گرام ۔ مرمکی سو گرام ۔ حب الغار سو عدد سب دوائین کوٹ کر تین گنا شہد ملا کر معجون بنا لین
معجون دبیدالورد ۔۔۔سنبل طیب ۔ مصطگی رومی ۔ زعفران ۔ طباشیر ۔ دارچینی ۔ اذخرمکی ۔ اسارون ۔ قسط شیرین ۔۔ غافث ۔ تخم کثوث ۔ مجیٹھ ۔ لک ۔ تخم کاسنی ۔ تخم کرفس ۔ زراوند طویل ۔ حب بلسان ۔ عود غرقی ۔ قرنفل ۔ دانہ الائچی خورد ۔ ھرایک دس گرام گل سرخ ان سب دواؤن کے برابروزن پیس کر تین گنا شہد ملا کر معجون بنا لین
اب امروسیاہ چھ گرام اور دبیدالورد چھ گرام ملا کر ھمراہ سوگرام عرق بادیان صبح دوپہر شام دین
یہ معجونات خاص کر جگر وگردون کے سدے کھولنے ان کی ساخت درست کرنے استسقاء مین مفید ھے خاص کر نیفرونز مین مادون کے اجتماع اور ان کی ساختی خرابی مین مفید ھے اس کے استعمال سے گردون کے ریاحی مادے اور ریاح کا دباؤ فورا کم ھوتا ھے ساتھ ساتھ یہ دوا بھی دین ھلدی سوگرام آملہ خشک صاف شدہ سوگرام چینی دوسوگرام پیس کر چمچ چمچ دن مین تین بار دین اس دوا سے بلڈ یوریا اور کریاٹی نین کم ھوتا ھے باقی سوزاکی کیفیت اور پس سیل مین بہت لاثانی دوا ھے اس دوا پہ بہت سے دیگر بھی میرے تجربات ھین جن کے بارے مین پھر کبھی آگاہ کرونگا محمود بھٹہ اور گروپ مطب کامل کی تحقیقات مین اس دوا کو بھی اھمیت ھے انشااللہ تفصیل سے پھر آگاھی ضرور دونگااب آخری بات کرتے ھین ایک اصول ھمیشہ یاد رکھین نیفرون کی خرابی سے پیدا شدہ کڈنی فیلیئر اور یوریمیا مین اس بات کا خاص خیال رکھین کہ گردون مین خون کا دباؤ اور حرارت قائم رکھین تاکہ عضلاتی دباؤ اور حرارت سے گردے مین موجود مادہ پگھلےاور خارج بھی ھو اور ساتھ دیگر علامات جیسے بلڈ پریشر ھے ان سب کو کنٹرول بھی کرین مریض کو روزانہ جو کا دلیا مٹھاس کی جگہ شہد ڈال کردین یاد رھے پانچ چھ دفعہ گردے واش ھونے پہ علاج تقریبا ناممکن ھوجاتا ھے باقی بھید اللہ بہترجانتے ھین محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

Thursday, June 20, 2019

گردے فیل ھوجانا-4||kidney dailure

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Causes and treatment of kidney failure
۔۔۔۔۔گردے فیل ھوجاناکیون اورکیسے؟۔۔۔
قسط4۔۔۔۔
آج ھم بات علاج سے شروع کرین گے باقی جتنی ضروری تھی مین نے تشریح کردی جو آپ کی سمجھ مین آسکتی تھی باقی اس مرض پہ جتنی تشریحات ھین وہ آپ کی سمجھ مین نہین آسکتی علاج پہلے ایلوپیتھی طریقہ کیا ھے اب اس مین جو پہلا مرحلہ آتا ھے وہ ھے گردون کو واش کرنا یعنی ڈایا لے سس Dia Ly Sis یہ ایک ایسا طریقہ ھے جب گردے کام کرنا چھوڑ دین تو ضرورت کے مطابق خون کو صاف کردیا جاتا ھے اب یہ ضرورت کب پڑتی ھے جب خون مین بن 100ملی گرام یا کریاٹی نین 10ملی گرام سے بڑھ جاۓ تو اس کی ضرورت پڑتی ھے یاد رھے ڈایا لے سس دواقسام کے ھین ایک کو ھیموڈایالے سس اور دوسرے کو پیری ٹونیل ڈایالےسس کہتے ھین اول الذکر مین مشین کا تعلق عموما بازو مین خون کے ساتھ جوڑاجاتاھے اور دوسری قسم مین براہ راست پیٹ مین ٹیوب داخل کرکے ڈایالےسس کیاجاتاھے جوکہ گھر پربھی ھوسکتاھے
اس سے اگلا مرحلہ جب ادویات اور ڈایالےسس بھی کام نہین آتا پھر گردہ تبدیلی کا مرحلہ شروع ھوجاتا ھے اس کےلئے مریض کو ایک صحت مند گردہ جو کہ ایک زندہ انسان سے دوسرے انسان مین ناکارہ گردہ کی جگہ لگادیاجاتاھے۔ اس کے لئے بلڈ گروپ مین ھر طرح ملنا ضروری ھے اور گردون کی ٹشوز کا بھی میچ کرنا ضروری ھے گردہ لگانے کے بعد ساری زندگی پھر بھی ادویات کا سہارا چاھیے ھوتا ھے یہ ھے ایلوپیتھی طریقہ علاج
اب آتے ھین طب کی طرف تو طب قدیم مین جوادویات اس سلسلہ مین موجود ھین
پہلی بات اگر یہ بات کنفرم ھوجاتی ھے کہ گردے واقعی سکڑ چکے ھین اپنے حجم وساخت سائز مین کم ھوگئے ھین تو جوارش جالینوس معجون دبیدالورد ۔ جوارش قرطم۔ دوالکرکم ۔سے فائدہ ھوگا اگر گردے صفرا کی وجہ سے Shutھوگئے ھین تو یہ ایک بہت مشکل مرحلہ ھے اس مین صفرا کا گردون کی راہ اخراج رک جاتا ھے ھاتھ پاؤن پہ اماس آجاتا ھے غددجاذبہ کے متورم ھوجانے سے دل جگر تلی سب پھیل چکے ھوتے ھین اس کے علاج کےلئے معجون دبیدالورد ۔امروسیاہ ۔ شربت دینار ۔ پہلے سٹیج پہ بہت فائدہ مند ھے اگر مرض دوسرے سٹیج مین داخل ھوچکی ھے تو جوارش زرعونی ۔ بنادق البزور ۔ امروسیاہ ۔ اداری ۔ شربت کثوث ۔ شربت دینار ۔ زیرہ سفید گلاب سونف کے عرق کے ھمراہ مکئی کے بالون کا جوشاندہ ۔امربیل کاپانی اور پسینہ لانے والی ادویات اور غددناقلہ کومتحرک کرنے والی ادویات دین نوشادر جوکھار سرماھی ریوندخطائی پوست بندق برابروزن سفوف کرکے ماشہ ماشہ دین بہت فائدہ مند رھے گا یہ تھا یونانی طریقہ علاج اور تمام ادویات کے نسخہ جات اس لئے نہین لکھے کہ مرکبات کی کتب مین موجود ھین اور ھان ایک بات یاد رکھین کہ کسی بھی دواخانہ کا بنا ھوا کوئی بھی مرکب نہ لین بلکہ خود تیار کرین مین اس مین سے صرف ایک دوا کی ھی وضاحت کیے دیتا ھون مثلا آپ کو ھردواخانہ کی معجون دبیدالورد مل جاتی ھے اور جو قیمت ھے وہ بھی آپ کے علم مین ھے یہ بیس دواؤن کا مرکب ھے جس مین انیس دوائین برابروزن ھین اگر آپ تولہ تولہ بھی لیتے ھین تو انیس تولے دواؤن کے برابر آخری دوا گل سرخ انیس تولہ اس مین ڈالنی ھوتی ھے یہ دیسی گلاب کے پھول کم سے کم ھونا ضروری ھین ورنہ حقیقت مین تو زوار ڈالنے چاھین اب آپ زوار اتنے مہیا نہین کرسکتے تو کم سے کم پھول تو اصل ھونے چاھیے باقی اس مین زعفران ڈالاجاتا ھے جو کوئی بھی دواخانہ نہین ڈالے گا باوجود اس کے کوئی مہنگا بھی نہین ھے اب اس مین ایک دوا عود غرقی ڈالی جاتی ھے دوا تو عود کی لکڑی ھے لیکن اس مین خوبی یہ ھونی چاھیے کہ جیسے ھی آپ پانی مین ڈالین تو یہ لکڑی پانی کی تہہ مین بیٹھ جاۓ یہ خوبی ھے اسکی ۔۔۔باقی ھرلکڑی پانی مین تیرتی ھے یہ ڈوب جاتی ھے اب جو بازار مین دستیاب ھے یہ سیاہ رنگ کی بالکل ھوبہو عود کی طرح کی ھی لکڑی دستیاب ھے اور مزے کی بات ھے پانی مین ڈوب بھی جاتی ھے یہ بیس تیس روپے چھٹانک مل جائے گی لیکن خالص عود غرقی 2200کا تولہ ملے گا اب سب دوائین پیس کر تین گنا شہد ڈالنا ھے چینی یا گلوکوز کسی صورت قوام نہ کرین اب خود اندازہ لگا لینا جو بازار مین دستیاب معجون دبیدالورد ھے وہ کہان تک درست ھے باقی ادویات تو بہت ھی مہنگی تیار ھوتی ھین مین مبتدی حکماء سے کہون گا کہ کم سے کم اپنے استاد سے مفردات کی درست پہچان لازما کیا کرین مین ایک دفعہ فیصل آباد حکیم شاھد سیفی صاحب کے پاس گیا ھواتھاان کےپاس ایک بندہ فارم کی تیار شدہ خالص شہد بیچنے آگیا توانہون نے لینے سےانکار کردیا اسے بتایا ادویات مین وہ افادیت نہین رھتی جو اصل شہد سے ھوتی ھے سیفی صاحب کی عزت میری نگاھون مین اور بڑھ گئی ایک طبیب کو ایسا ھی ھونا چاھیے دوستو کوشش کیا کرین کہ دوا خود تیار کیا کرین اگر طبیب نہین ھین توکسی طبیب کے پاس بیٹھ کربنالیاکرین باقی طب جدید کا طریقہ علاج اگلی قسط مین وہ ذراتفصیل طلب ھے محمود بھٹہ گروپ مطب کامل