Wednesday, June 26, 2019

زلق الکلیتین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ زلق الکلیتین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی پینے کے چند منٹ بعد بذریعہ پیشاب پانی خارج ھوجانا زلق الکلیتین مرض کی پہچان ھے دراصل اس مرض مین غددجاذبہ تیزی سے رطوبات کو جذب کرتے ھین اور غددناقلہ تیزی سے ان کا اخراج کرتے ھین یعنی دونون غدد اپنی اپنی تیزی دکھا رھے ھوتے ھین لیکن ایک بات یاد رکھین اس مرض مین دور دور تک شوگر کا نام ونشان بھی نہین ھوتا نہ ھی پیشاب چیک کرنے سے شوگر نکلتی ھے لیکن کثرت بول کا یہ عالم ھوتا ھے کہ ایک رات مین بندہ دس بارہ دفعہ بھی پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ھے اس مرض مین ایک اور عجیب بات نظر آۓ گی آپ کو؟
اس مرض مین بلڈپریشر بڑھ جاتا ھے جبکہ اتنی دفعہ پیشاب آنے سے بلڈ پریشر تو کم ھونا چاھیے تھا لیکن بڑھ جاتا ھے اور ایک بھی عجیب علامت آپ کو نظر آۓ گی وہ ھے وہ ھے پاؤن اور پنڈلیون پہ سوجن بھی ھوجایا کرتی ھے اور صاف نظر آتی ھے جبکہ سب جانتے ھین اتنا پیشاب آنے کی وجہ سے جسم کے کسی بھی حصہ پہ سوجن ھو تو وہ اترجایا کرتی ھے ایلوپیتھی مین سوجن اتارنے کے لئے پیشاب آور دوا لاسکس کا سہارا لیاجاتا ھے کائمورال بھی دی جاتی ھے لیکن دیکھ لین یہ کیسی مرض ھے سوجن بھی پیدا ھوگئی اور بلڈ پریشر بھی بڑھ گیا اور پیشاب بھی بہت زیادہ آرھا ھے معالج اور مریض دونون پریشان ھوجاتے ھین کہ آخر یہ مرض ھے کیا؟اور اس کا علاج کیا کیا جاۓ؟
بڑی ھی آسان بات ھے نبض دیکھین گے تو غدی اعصابی ھو گی جس مین غددناقلہ کا فعل تیز ھوچکا ھے اب یہ فعل اس لئے تیز ھوا کہ نظام بول یعنی آلات بول کہین نہ کہین کسی بھی مقام پہ کوئی سوزش واقع ھوچکی ھے اب اس سوزش کی تسکین کے لئے طبیعت وھان رطوبت گراتی ھے جو اپنی کثرت کے باعث مسلسل اخراج بھی پارھی ھے بس اتنی سی بات تھی۔۔۔ بات آئی سمجھ مین کہ نہین آئی؟
اب اس کے علاج کے لئے سوزش کو رفع کرنا ازحد ضروری ھے اس کے لئے مین آپ کو کام کی ایک ھی دوا بتا دیتا ھون
سہاگہ بریان ۔۔ست ملٹھی ۔ گندھک آملہ سار برابروزن پیس کر ماشہ ماشہ دن مین تین بار دین اب گردون کی کمزوری دور کرنے کے لئے ساتھ بنادق البزور ۔۔ معجون قرطم ۔۔۔ یا معجون فلاسفہ کبیر دے دین ان مین سے کوئی ایک ساتھ دے دین
نوٹ۔۔۔ایک بات کا مجھے نہایت ھی افسوس ھوا۔۔ کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک پوسٹ لکھی تھی (بوڑھے جوان ھوگئے) اس مین نسخہ معجون فلاسفہ کبیر کا لکھا تھا مین نے ۔۔۔اس مین جو فوائد مین نے لکھے تھے وہ آپ بھی پڑھ سکتے ھین افسوس اس وقت ھوا جب کچھ لوگون نے اسے نام معجون شباب آور کا نام دے کر منجی توڑ اور پلنگ توڑ جیسے فوائد سے روشناس کروایا دوستو یہ بات سوفیصد جھوٹ ھے اس مین ایسی کوئی صفت نہین ھے جو بندہ کھاۓ اور رات کے اندھیرے مین پلنگ توڑ دے یہ سراسر جھوٹ لکھ دیا ان صاحب نے ۔۔۔ کیونکہ یہ نسخہ میرا خاندانی نسخہ تھا یہ نسخہ آپ کو کسی بھی مرکبات کی کتاب مین کہین بھی نظر نہین آۓ گا جبکہ میرے پاس تو قدیم بیاض پڑھے جن مین یہ نسخہ درج ھے اب اس کے جو فوائد ھین وہ مجھ سے بہتر کیسے جان سکتے ھین اس مین پلنگ توڑنے کی کوئی خوبی موجود نہین ھے ایسا جھوٹ لکھ کر لوگون کو گمراہ نہین کرنا چاھیے بلکہ جتنی حقیقت ھو اتنا ھی لکھنا چاھیے تاکہ شرمندہ ھونے سے بچ سکین اللہ تعالی سب کو ھدایت نصیب فرمائے آمین ثم آمین
باقی ادویات کے نسخے مرکبات کی کتابون مین موجود ھین مشہور طبی دوائین ھین وھان سے دیکھ کر بناسکتے ھین

No comments:

Post a Comment