Wednesday, March 31, 2021

خمیرہ گاؤزبان| khamera gaozaban

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

khamera gao zanan | khamera 

۔۔۔۔۔۔۔ خمیرہ گاؤزبان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط حکماء کے لئے 

انتہائی بہترین اور خاص نسخہ ھے لازما تیار کرین اور مطب کی زینت بنائین 

نوٹ۔۔۔۔ اسے صرف حکماء کے لئے اسلئے لکھا ھے خمیرہ تیار کرنا عام حکیم کے بھی بس کا روگ نہین ھے عام آدمی کیسے بناۓ گا اس لئے عام آدمی کو نہ بنانے کی ھدایت ھے ھان کسی طبیب سے سمجھ کر بنا سکتے ھین باقی یہ دوا برے اثرات سے پاک ھے فائدہ مند بہت زیادہ ھے جگر کی گرمی ۔۔دل کی کمزوری یعنی ضعف قلب کو دور کرنے مین لاثانی دوا ھے 

گاؤزبان تیس گرام

کشنیز دس گرام 

بہمن سفید دس گرام 

بہمن سرخ دس گرام 

تخم فرنجمشک دس گرام 

ابریشم مقرص دس گرام 

اسطخدوس دس گرام 

 تخم بالنگو دس گرام

بادرنجبویہ دس گرام 

بالچھڑ دس گرام 

اشنہ دس گرام 

چینی دو کلو 

معروف طریقہ سے خمیرہ بنا لین 

مقدار خوراک۔۔ خمیرہ ایک تولہ مین ایک رتی کے حساب سے کشتہ مرجان شامل کر لین اب چمچ چمچ دن مین تین بار کھلائین

گروپ مطب کامل محمود بھٹہ

Thursday, March 25, 2021

نمونیا کی حقیقت|pneumonia

 ۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

pneumonia 

۔۔۔۔۔نمونیا کی حقیقت ۔۔۔۔۔۔۔

نمونیا کے علاج مین ناکامی دراصل درست تشخيص نہ ھونے کی وجہ سے ھوتاھے نمونیا دراصل دوطرح کاھوتاھے یعنی ایک حقیقی نمونیا سمجھ لین توایک غیر حقیقی نمونیا سمجھ لین یہ آپ کی آسانی کےلئے لکھ رھا ھون ورنہ طب تو ان دونون مرضون کوالگ الگ نامون سے یادکرتی ھے ایک کوھم ذات الریہ تو دوسری قسم کو ذات العرض کے نام سےپکارتے ھین یہ حقیقت مین ایک درد کو کہتے ھین جو پھیپھڑوں کی پچھلی طرف مین ورم پیدا ھونے سے ھوتاھے 

پہلی قسم ذات الریہ درحقیقت عضلاتی مرض ھے اسے ھی نمونیا سمجھاجاتاھے یہ نمونیا حقیقت مین سینہ کے اندر کے احشاء اور جھلیون کاورم ھوتاھے اگر یہ ورم پھیپھڑوں مین ھے توعضلاتی مرض ھے ساری علامات نمونیہ پیدا ھوچکی ھوتی ھین مریض کے منہ کے سامنے ھاتھ کرین جب سانس لے گا توسانس ٹھنڈا محسوس ھوگا اس کا سیدھا سیدھا علاج غدی عضلاتی تاغدی اعصابی ادویہ سے کرین بعض اطباء نمونیا ھوتوبارہ سنگھا کشتہ کھلانا فرض عین سمجھتے ھین اب اس نمونیا مین بارہ سنگھا دیاجاسکتاھے مین پہلے بھی ایک دوا لکھ چکا ھون بے شمار اطباء اور عام لوگون نے تیار کررکھی ھے سینکڑوں لوگ فائدہ اٹھا چکے ھین گروپ کے پرانے قارئین سب شاید بناچکے ھین جب کوئی چارہ نہ ھو تواسے استعمال کرین انشااللہ شفایاب ھونگے  

مرمکی تولہ سہاگہ تولہ مصبر دوتولہ گڑپراناچارتولہ کوٹ کرملالین چھوٹے بچے کو دانہ باجرہ تاگندم دانہ تک کھلا سکتے ھین جبکہ جوان کو چنے برابر دی جاسکتی ھے دن مین تین دفعہ دین پہلی خوراک سے ھی آرام آنا شروع ھوجاتاھے 

اب دوسری قسم ذات العرض یہ غدی عضلاتی مرض ھے اسکا علاج غدی اعصابی تااعصابی غدی ادویہ سے کرین 

سونف ملٹھی گاؤزبان زیرہ سفید گوند کیکر برابروزن پیس کرماشہ ماشہ دن مین تین باردین مسہل پانچ استعمال کرین ملٹھی ابریشم مقرص ھرایک چھ ماشہ گاؤزبان چارماشہ خطمی چارماشہ گل سرخ چارماشہ برگ بانسہ تولہ کاجوشاندہ بناکر صبح شام پلائین یہ مقدار دووقت کی ھی لکھی ھے گوندکیکر گوندکتیرا ست ملٹھی گاؤزبان برابروزن پیس کرکیپسول بڑے سائز بھر لین یا نخودی گولیان بنالین دو دو گولی یاایک ایک کیپسول تین وقت دین پانی کے ساتھ کالی مرچ دوتولہ سہاگہ بریان دس تولہ سفوف بنالین اسے بھی مذکورہ جوشاندہ کے ھمراہ کھلادین 

اب ذرا تفصیل ذات الریہ اور ذات العرض کی علامات مین فرق

پہلے ذات الریہ کی خاص علامات۔۔۔

سانس لیتے وقت شدید درد ھوتاھے جبکہ سانس نکالتے وقت سکون ملتاھے

کھانسی شدید ھوتی ھے مگر بلغم خارج نہین ھوپاتی

بخار شدید ھوتاھے لیکن سانس کا لمس ٹھنڈا ھوتاھے

نبض سریع چلتی ھے اورعضلاتی ھوتی ھے

اندرون سینہ تشنج جیسی کیفیت ھوتی ھے

یہ سینہ کے اندر پہلے احشاء اور پھر جھلیون مین ورم ھونے سے ھوتاھے 

اب ذات العرض کی چند ایک مخصوص علامات

اس مین مریض کو سانس لیتے وقت کوئی تکلیف نہین ھوتی جبکہ سانس خارج کرتے وقت شدید درد ھوتاھے

یہ پھیپھڑوں کی اوپر والی جھلی کا ورم ھوتاھے

زیادہ کھانسی نہین ھوتی اور نہ ھی بلغمی رطوبات خارج ھوتی ھین 

سانس لیتے وقت پسلیون مین گڑھا پڑجاتاھے

بخارتیز ھوتاھے اور مسلسل رھتاھے

نوٹ۔۔اس نمونیا مین رطوبات پھیپھڑوں مین چپک جاتی ھین بعض اوقات طبیب بھی اور خاص کرایلوپیتھی مین شدید اینٹی بائیوٹک کھلاکررطوبات کو یہین پھیپھڑوں مین خشک کردیاجاتاھے اب اس لمبا اور کھٹن مرض شروع ھوجاتاھے جسے بعد مین ٹی بی کانام دےدیاجاتاھے ایلوپیتھی مین بھی اور طب مین بھی مخرج بلغم دوائین استعمال کرنی چاھیے جیسا کہ مین نے لکھ دی ھین تاکہ بلغم بذریعہ پاخانہ قے اور کھانسی کے ساتھ خارج ھو یاد رکھین ذات العرض مین رطوبات پہلے ھی گرمی خشکی سے جل رھی ھین اور پھیپھڑوں مین چپک رھی ھین اب یہان رطوبات کو پیدا کرنے اور پتلاکرکے خارج کرنے سے مرض سے شفایابی ھوتی ھے دوستو درست تشخيص اور پھر درست علاج شفاکاضامن ھے اللہ تعالی کوعافیت وامان مین رکھے بیمارون کو صحت عطافرمائے محمود بھٹہ گروپ مطب کامل کچھ باتین یاد آئی ھین 

گروپ مین شیئر شدہ اوراشتہاری طب کے علاوہ دیگر موضوعات پہ پوسٹین نہ بھیجا کرین یہ طبی گروپ ھے طب کے علاوہ اور کوئی پوسٹ نہین لگائی جاتی بعض نے چینلون کے لنک بھیج رکھے ھوتے ھین نہین لگاۓ جاتے 

نئے آنے والے ممبران گروپ پالیسی لازما پڑھ لین آخری بات

دوستو دنیا کے موجودہ حالات کے بارے مین سب کوآگاھی توھوگی ھی پہلے سے کروناوائرس کا حملہ اور اب ٹڈی دل کا حملہ ھوچکاھے ھمارے ملک مین بہت بڑے رقبہ مین کسانوں کی محنت برباد ھوچکی ھے  دعا کرین کہ اللہ تعالی اس عذاب مصیبت سے نجات دے بھکر سے میرے ایک دوست ماسٹر نگاہ حسین صاحب کی سب فصل ودرخت اس نے ختم کردئے ھین  جہان نہین ھے وھان لوگون کواندازہ نہین ھے جہان حملہ آور ھوچکی ھے وھان لوگ قحط کاشکار ھوچکےھین میلون مین کھڑی فصل منٹون مین چٹ کرجاتی ھے

Monday, March 22, 2021

کروناوائرس کا سفر اور خوف|Corona

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Corona| covid| covid-19

۔۔۔۔۔ کروناوائرس کا سفر اور خوف ۔۔۔۔۔

دعا ھے اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ و امان مین رکھے صحت سے نوازے جب بھی بندہ بیمار ھوتاھے تواللہ جل شانہ بھی یاد آتے ھین اور اسی کی عطاء تندرستی جیسی نعمت بھی یاد قدر قیمت کے ساتھ آتی ھے پھر انسان رب کائینات سے اپنی صحت کےلئے دعا مانگتا ھے اسی بہانہ مین اپنے گناھون سے بھی تائب ھوتاھے وہ بڑا رحمان ھے وہ گناہ بھی معاف فرمادیتاھےاور پھر صحت جیسی نعمت سے بھی نواز دیتا ھے 

یا خالقُ ھر بلند و پستی 

شش چیز عطاء بکن مارا زھستی

علم عقل فراخ دستی

امن امان تندرستی

دوستو موجودہ وقت مین کروناوائرس کی لہر مین بھی شدت ھے اور اس کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام کی ایک ایسی لہر بھی موجود ھے جس کا شکار تقریبا ھربندہ ھوچکاھے یا ھورھاھے یہ وبائی نزلہ آتے ھی سب سے پہلا خیال کرونا کی طرف ھی جاتاھے اور مزے کی بات ھے اس سے بچنے کی بھی سب وھی تدابیر ھین جو کروناوائرس سے بچنے کےلئے آپ استعمال کرتے ھین یعنی ماسک بڑی ھی اھمیت کا حامل ھے آپ ماسک لگائین اور صفائی کا خاص خیال رکھین ھاتھون کی صفائی بہت ضروری ھے صابن سے دھولین تب چہرے کے قریب کرین یہ اپنی عادت بنالین گے تو بہت سی امراض سے بچین گےاسلام مین اسکی پہلے سے بھی ھدایت ھے 

موجودہ نزلہ مین جو علامات پیدا ھوتی ھین سب سے پہلے گلے اور ناک مین خراش پھر ساتھ ھی پانی کی طرح نزلہ ناک سے بہتا ھے سر درد بلکہ پیشانی پہ درد کی شکایت اور بعض کوساتھ بخار کی علامت پھر خشک کھانسی کا عمل یعنی نزلہ جماؤ کی طرف تیزی سے جاتا ھے سینہ مین جکڑن اور سانس مین تنگی جیسی علامات پیدا ھوتی ھین اب ان تمام علامات سے پہلا شک کروناوائرس کی طرف جاتاھے لیکن کروناوائرس ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آتی ھے دوستو ھردو مسائل مین بہترین علاج مندرجہ ذیل کرین چند روز پہلے مین خود اسی نزلہ کاشکار اچانک ھوگیا چوبیس گھنٹے مین دو ڈبے ٹشو پیپر کے لگ گئے اسکے بعداچانک ٹھیک ھوگیا اور ایسے ٹھیک ھوگیا کہ جیسے پہلے یہ علامت پیدا ھی نہین ھوئی تھی بس مین نے ایک کام کیا کہ ادرک اور لہسن کا شوربہ دو وقت پیتارھا ھون اب مین آپ کوبھی ترتیب سمجھاۓ دیتا ھون

میری ویسے بھی عادت ھے کہ مین کھانا صبح شام کھاتا ھون دوپہر کاکھانا نہین کھاتا اور کھانا بھی مختصر کھانا چاھیے بس اتنا کھائین جو آپ کوزندہ رکھے اتنا نہین کھاناچاھیے کہ کھانا آپ کو کھا جاۓ اگر دوپہر کا کھانا لوگ چھوڑ دین تو کچھ ھی عرصہ مین ھسپتال خالی ھونا شروع ھوجائین گے کیونکہ لوگ بیمار ھونا ھی بھول جائین گے

خیر تھوڑی مقدار ادرک اور چند تُریان لہسن کی لین اب ان کو پیس کر شوربہ دار سالن بنا لین جیسا کہ گھروں مین بنایاجاتا ھے بالکل سادہ انداز مین پکائین لوازمات سے گریز کرین بس یہ ھونا چاھیے کہ اگر آپ کو دیسی گھی میسر ھے تو اسے استعمال کرین بصورت دیگر جو میسر ھے وہ استعمال کرین ایک پیالہ مین شوربہ ڈالین اور ایک روٹی کے ٹکڑے چھوٹے چھوٹے کرکے اس شوربہ مین بھگو دین اب کھانے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی پی لین اور پھر یہ شوربہ اور روٹی سب کھاجائین دو روزیہی عمل کرین پہلی بات کہ آپ اسی عمل سے ٹھیک ھوجائین گے لیکن ساتھ دن مین دوتین بار مندرجہ ذیل جوشاندہ پی لین تو سونے پہ سہاگہ جیسا عمل ھوگا

عناب اچھا فریش چار دانہ منقہ آٹھ دانہ اجوائن دیسی ماشہ کو دوکپ پانی مین ابالین حسب ذائقہ چینی ڈال لین ایک کپ یا تھوڑا زیادہ رہ جانے پہ آگ سے اتار کر چھان لین اور گرم گرم چاۓ کی طرح پی جائین 

اب اجازت چاھون گا اللہ حافظ ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Tuesday, March 9, 2021

خوف وغصہ کی حالت مین جسم کاکانپنا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ خوف وغصہ کی حالت مین جسم کاکانپنا۔۔۔۔۔۔۔۔

بعض اوقات یہ مرض دیکھنے مین آتا ھے اور موجودہ وقت مین شاید یہ کافی حدتک بڑھ چکا ھے بعض ممالک مین حالات ھی اس قسم کے ھین کہ لوگ نفسیاتی امراض کےزیادہ شکار ھین بے شمار مسائل سے جیسے بھوک افلاس عدم تحفظ معاشرتی ناانصافیاں خاص کر ان عوامل سے گزرنے سے بندہ اس جیسی نفسیاتی مرض کاشکار ھوجاتا ھے اب دو حالتون مین جسم تھرتھر کانپنا شروع ھوتاھے 

پہلی بات یا توانسان کسی بھی وجہ سے شدید خوف کاشکار ھوتو بدن شدیدکانپنا شروع ھوجاتاھے

دوسری حالت کہ بندے کوشدید غصہ آۓ لیکن لاچار اور بے بس ھو تب جسم لرزنا شروع ھوجاتا ھے 

یاد رکھین غم وغصہ لذت مسرت خوف وندامت یہ سب نفسیاتی کیفیات کے اظہارکی علامات ھین جودراصل نفس اور روح پراثر انداز ھونے والی کیفیات کاپرتو ھوتی ھین

خیر لرزہ طاری ھونایا نفسیاتی جذبات سے مغلوب ھوکر تھرتھرانا ھردو حالت مین متاثر آخر اعصاب ھی ھوتےھین بس ذرا ان کاانداز مختلف ھوتاھے

غصہ کی حالت مین غدی تحریک پیداھوتی ھے اور اعصابی تسکین جس سے عضلات مین شدید تحلیل ھوجاتی ھے اور کثرت تحلیل سے وہ اعصاب کے قابو کرنے کی صلاحیت شدید متاثر ھوچکی ھوتی ھے اور اس حالت مین وہ بے اختیار لرزنے لگتےھین

اسی طرح حالت خوف اعصابی تحریک ھوجاتی ھے اور عضلاتی تسکین اور اسی تسکینی حالت مین عضلات بے قابوھوکرلرزنے لگتے ھین یاد رھے یہ کیفیات عموما اچانک بھی ھواکرتی ھین اور بعض دفعہ باربار جب جسم اس کیفیت سے گزرے تو مستقل مرض کی شکل اختیار کرجاتے ھین اب ایسی حالت مین کہتے ھین کہ اعصاب جواب دے گئے ھین اب ان حالات مین کیا ھمین مسکن ادویات کاسہارا لیناچاھیے تاکہ نہ رھے گابانس نہ بجے گی بانسری ؟؟؟ یعنی بندہ نشہ جیسی کیفیت مین مبتلا رھے سوچنے سمجھنے جیسی صلاحیت سے محروم رھے یا مکمل نیندآور دوا دے کر بیڈریسٹ کروانے سے صحت بحال ھوسکتی ھے یا پھر ایسا علاج ھو کہ بندہ نیند جیسی کیفیت مین بھی مبتلا نہ ھو بلکہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پہلے سے بھی تیز ھوجاۓ اور ایسے حالات کے خلاف فوری دفاعی حالت مضبوط اعصاب بلکہ آھنی اعصاب سے مدافعت کرسکے اسکے لئے محمودبھٹہ آپ کو کل کی پوسٹ مین دوا بتاۓ گا اس وقت تک اجازت

 ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Monday, March 8, 2021

گوگل اور جوڑون کا درد

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ گوگل اور جوڑون کا درد ۔۔۔۔۔۔۔

کل کی پوسٹ پہ یہ سوال تھا کہ گوگل کیسے دوا مین سفوف بنائین چپک جاتی ھے کوٹی نہین جاتی اسکا حل قدیم طبی کتب مین بہت ھی عجیب ھے اور یہ حل تمام قدیم طبی کتب متفرق قسم کا ھے مین آپ کو سب کی راۓسے آگاہ کرتا ھون ایک ھزار سے لے کر ایک لاکھ تک لوھے کے ھاون دستہ مین رکھ کرضرب لگانے کاحکم ھے ان ضربوں کے لگانے کا فلسفہ خیرسے مجھے توسمجھ نہین آیا اور نہ ھی باوزن دلائل سے کوئی بتاسکتاھے کہ آیا ان ضربون کے لگانے سے کوئی خاص اکسیری فوائد گوگل مین شامل ھوجایاکرتے ھین ھاں ایک کام ضرور ھوتاھے اتنی ضرب لگانے سے اس کی لزوجیت آھستہ آھستہ کم ھوجاتی ھے اور یہ پس جاتی ھے موجودہ دور کی چائینہ چکی مین بھی یہ چپک جایاکرتی ھے پسنے کا نام نہین لیتی یہان تک کہ بلیڈ والےگرینڈر مین بھی یہی صورت حال ھے موجودہ دور بڑاھی ترقی یافتہ ھے اس دور مین ھاون دستہ مین لاکھ بھر ضرب لگانا بھی کچھ مشکل نہین ھے ایسا ھاون دستہ تیار کیاجاسکتاھے جو مسلسل خود بخود ضربین لگاتارھے اور ساتھ ساتھ گنتابھی جاۓ یہ کچھ مشکل کام نہین ھے لوھارون کے پاس جہان لوھا کوٹاجاتاھے وھان آٹومیٹک ھتھوڑے بجلی سے چلنے والے رکھے ھوتے ھین اسی ٹیکنالوجی سے ھاون دستہ بھی تیارکیاجاسکتاھے اور اسکے ساتھ کاؤٹنگ میٹر بھی لگایاجاسکتاھے جوضربین گنتاجاۓ خیر سے اتنابازو گھماپھراکرکان پکڑنے کی ضرورت نہین ھے سیدھے ھاتھ ھی کان پکڑنا آسان طریقہ ھے یہ ضربین لگانے کا فلسفہ سواۓ مشقت واذیت مین مبتلا ھونے کے سوا کچھ بھی نہین ھے بس گوگل کو توے پہ رکھ کر تھوڑا بریان کرلین فوری کوٹی جاۓ گی آخر درخت کی گوند ھی  ھے  کوہ قاف کے پہاڑ کی چوٹی پہ رھنے والے کسی دیو کی باچھون کی ٹپکی رال نہین ھے جو کسی خوبصورت پری کودیکھ کرٹپکی ھواور حکیم صاحب شہد کی طرح اتار کرلےآۓ ھون محض ایک درخت کی گوند ھے دوستو۔۔۔

بس بریان کرکے دواؤن مین ڈال لیاکرین کبھی اپنا عقل بھی استعمال کرلیاکرین ایسے سوالات تو محض بچے والے ھوتے ھین جبکہ طبیب ایک ذھین اور عقل دانش کی کسوٹی پہ باربار پرکھا دانا بینا ھوناچاھیے عملی تجربات کیا کرین تاکہ تجربہ ھو خیر سے اگلی بات شروع کرتے ھین کہ گوگل ھے کیا جواتنی مصیبت بھری دوا ھے تو دوستو اللہ تعالی نے اس مین بے شمار شفائی اثرات رکھے ھین حکماۓ قدیم وجدید اس کا نام احترام سے لکھتے ھین مزاجا عضلاتی غدی یعنی خشک گرم مزاج کی حامل ملین اثرات رکھنے والی دوا ھے متعفن اور فالتو بلغمی یعنی اعصابی رطوبات اور سردی خشکی سے جمی رطوبات اور سردی خشکی سے پیدا ھونے اثرات کو ختم کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی اسکا استعمال اندرونی بھی کیاجاتاھے اور بیرونی بھی کیاجاتاھے قدیم طبی مرکبات مین معجون یوگراج گوگل اور حب مقل بہت ھی اعلی دوائین ھین بیرونی استعمال مین قرابادینی دوا مرھم رسل جوکہ رسولیون گلٹیون کوتحلیل کرنے مین بہت ھی اعلی رزلٹ کی حامل دوا ھے 

خیر سے حب مقل کا نسخہ توسب ھی طبیب جانتے ھین یہان گروپ مطب کامل مین بھی لکھا ھوا ھے بواسیر کی اعلی دواھے اندرونی طور پر ورمون سوزش کو تحلیل کرنے کےلئے اس کے کافی مرکبات ھین آئیے آج آپکو ایک ایسی دوا سے آگاہ کرتا ھون جس سے مذکورہ فوائد حاصل کرنےکےلئے آنکھین بندکرکے استعمال کرسکتے ھین پہلے دوا سمجھ لین

گوگل مصفی125گرام

سرنجان شیرین125گرام

ست مصبر125گرام

تربد سفیدمجفف125گرام

رائی125گرام

ہلیلہ زرد250گرام

سفوف بناکر جنگلی بیر برابروزن گولیان بنالین 

ایک گولی رات سوتے وقت ایک صبح ناشتہ کے دوگھنٹے بعد ھمراہ پانی دین

موٹاپا بلغمی مزاج سے پیداشدہ ختم کرتی ھے

جوڑون کا درد ٹھیک کرتی ھے

گنٹھیا اور جائنٹ کا فریز ھوجانا کےلئے لاثانی دوا ھے

اب کچھ ھدایات سمجھ لین 

گوگل ھمیشہ خوشبودار مصفی زردی مائل دوا مین استعمال کیاکرین جلی سڑی پرانی نہ لین

فریزجائینٹ یعنی تحجرالمفاصل کے مریضون کوجب یہ دوا استعمال کی جاتی ھے توجمی رطوبات یا مادہ جب پگھلتاھے تو اس کے نتیجے مین جوڑ پہ ورم آجایا کرتا ھے جب جوڑ پہ ورم آجاۓ تو اس دوا کا استعمال بندکردین اور غدی اعصابی مسہل دین اس سے جوڑ پہ ورم ختم ھوجائے گی جب ورم ٹھیک ھوجائے تو اس دوا کو دوبارہ استعمال کروانا شروع کردین پھر ورم آۓ گی تو پھر مسہل غدی اعصابی دین پھر ورم ختم ھونے پہ دوا استعمال کرین امید ھے کلیہ قائدہ سمجھ آگیاھوگا اب دوا کا کی بھی مقدار اتنی رکھین کہ مریض کوایک مناسب پاخانہ روزانہ آنا چاھیے خواہ ایک وقت دوا کھلانے سے آجاۓ یا دوقت دینی پڑے بعض مذمن حالتون مین تین وقت بھی کھلا سکتے ھین دوا خواہ گولیان بنالین یا پانچ سوملی گرام کیپسول بھرلین اب اجازت چاھون گادعاؤن مین یاد رکھیے اور میرے لیے دعامانگا بھی کرین کہ اللہ تعالی میری نظر بحال کردے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Sunday, March 7, 2021

اکسیر لقوہ

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

laqwa

۔۔۔۔۔۔ اکسیر لقوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بڑی ھی آسان اور چند لمحوں مین تیار ھوجانے والی دوا اور فوائد مین بہت ھی اعلی 

جائفل ۔۔ فلفل گرد ۔ فلفل دراز ھر ایک دوا نو ماشہ

قرنفل ۔ مصطگی رومی ۔ عقرقرحا  ھرایک دوا چارماشہ

زنجبیل ۔ شونیز ۔ تج ۔ ھرایک دوا تولہ

شہد ان تمام ادویات کے وزن کے برابر وزن 

تمام ادویات کو نہایت باریک میدہ کی طرح سفوف تیار کرکے شہد شامل کرلین

اب جو سائیڈ لقوہ سے متاثر ھو اسی طرف انگلی کی مدد سے منہ کے ماؤف حصہ پر ملین اور جورطوبت گرے اسے گراتے جائین روزانہ ایک دفعہ یہ عمل کرین چند روز مین چہرہ اصلی مین ھوگا 

اگر پوسٹ انہی الفاظ تک ختم کردوں تو بےشمار سوالات کمنٹس کی شکل مین آجائین گے لیجئے اب پیدا شدہ سوالات کے جوابات بھی جان لیجئے آپ کو علم ھی ھے محمودبھٹہ کسی بھی پوسٹ مین سوالات نہین چھوڑتا 

پہلا سوال یہ ھوسکتاھے کہ چند دواؤن کےنامون کی وضاحت طلب کرین  گےجبکہ یہ تمام نام مشہور ھین پنساری کے پاس جائین تووہ ان تمام نامون کواچھی طرح جانتا ھے پھر بھی وضاحت کیے دیتاھون

فلفل گرد کالی مرچ کوکہتے ھین

 جبکہ فلفل دراز کادوسرا نام مگھاں ھے 

قرنفل لونگ کوکہتےھین

 زنجبیل سنڈھ کوکہتےھین

شونیز کلونجی کوکہتےھین

تج ایک درخت کی چھال ھے جو دارچینی کی طرح ھوتی ھے یہی مشہور نام ھے دوسرا مشہورنام سلیخہ ھے 

آخری سوال دوا  متاثرہ سائیڈ انگلی کی مدد سے منہ کے اندرونی طرف لگانی ھے یعنی گال کےاندر دانتون کے ساتھ اوپر والی اور نچلے دانتون کے ساتھ نچلی طرف بھی لگائین اب منہ سے رطوبت نکلے گی اب اسے باھر بہنے دین نگل نہ لین باھر بہنے دین انشااللہ چند روز مین لقوہ درست ھوجائے گی بس یہ ھدایت بھی یاد رکھین دوا نہایت باریک میدہ کی طرح پیس کر کپڑچھان شدہ ھوتب شہد شامل کرین امید ھے تمام سوالات کے جوابات سمجھ آچکے ھونگے ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Saturday, March 6, 2021

درخت نیم کی تازہ کونپلین اور بلڈ شوگر

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ درخت نیم کی تازہ کونپلین اور بلڈ شوگر۔۔۔۔۔۔۔۔

اس وقت موسم آچکا ھے اور نیم کی تازہ کونپلین باآسانی حاصل کی جاسکتی ھین یہ اکھٹی کرلین اور سایہ مین خشک کرلین اور پھر پیس کر کیپسول  پانچ سو ملی گرام بھر لین روزانہ ایک کیپسول ھمراہ پانی یا دودھ استعمال کرنے سے بلڈشوگر کےلئے نہایت ھی مفید دوا ھے چند روز ناسازی طبع کے باعث پوسٹ نہ لکھ سکا انشاءاللہ کوشش ھوگی کہ غیر حاضری نہ ھو ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Friday, February 26, 2021

سفوف مفرح قلب

 ۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ سفوف مفرح قلب ۔۔۔۔۔۔۔۔

دوا بڑی ھی مختصر ھے بنانا بھی بڑا ھی آسان ھے لیکن فوائد مین بے مثل اور انتہائی اعلی ھے 

پہلے دوا سمجھ لین

دانہ الائچی کلاں دس گرام                       🌈محمودبھٹہ🌈

الائچی سبز دس گرام                                🌈محمودبھٹہ🌈

گل سرخ بیس گرام                                    🌈محمودبھٹہ🌈

صندل سفید بیس گرام                             🌈محمودبھٹہ🌈

طباشیر نقرہ بیس گرام                             🌈محمودبھٹہ🌈

بہمن سفید بیس گرام                               🌈محمودبھٹہ🌈

چینی دوسوگرام                                       🌈محمودبھٹہ🌈

تمام ادویات پیس کرسفوف بنالین

ایک سے دوگرام مقدار خوراک دن مین تین بار لے سکتےھین

مزاج اعصابی عضلاتی ھے

صفرا کو فوری طور پرخارج کرناشروع کردیتی ھے گھبراھٹ بے چینی خفقان قلب پہلی خوراک سے ھی آرام آنا شروع ھوجاتاھے غدی تحریک سے پیدا شدہ سوزش اور ورم ٹھیک ھوجاتی ھے 

یاد رکھین تسکین اعصاب کی وجہ سے جب جسم کا کوئی حصہ سن ھورھا ھو تو اس کے استعمال سے فوری ٹھیک ھوجایاکرتاھے ایک اور بھی خوبی یہ ھے کہ غدی تحریک سے پیدا شدہ چکر آنے کی مرض پہلی خوراک سے ھی چکررک جاتے ھین بلڈپریشر بڑھنے کی تکلیف دہ عمل کوروکتی ھے آخری بات کہ بازار سے عرق کاسنی عرق گاؤزبان عرق سونف خالص ملنا کافی مشکل کام ھے آپ ان عرقیات کے متبادل کے طور پر اس سفوف کواستعمال کرسکتے ھین ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Monday, February 22, 2021

یاد ماضی ۔۔۔۔۔التصریف

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ یاد ماضی ۔۔۔۔۔التصریف ۔۔۔۔۔۔

تیس جلدون پر مشتمل کتاب التصریف فن حکمت کا انسائیکلوپیڈیا کہلاتا ھے سرجری کی عظیم کتاب جس کا بدل آج تک کوئی کتاب نہین ھے ماڈرن سائینس سے پہلے پانچ سوسال تک مغرب کی درسگاھون مین پڑھائی جانے والی کتاب التصریف ھی تھی اسی کتاب کی مدد سے جدید طبی سائینس کی بنیاد ڈالنے مین معاون ثابت ھوئی اس کتاب مین سرجری کے علاوہ علم الادویہ ھڈی ناک کان اور گلے کے امراض تھایارائیڈ گلینڈ معدہ کے امراض کی تشخیص وقوانین طب وضع کئے گئے ھین تمام اعضاء کے اپریشن اور جنگ مین زخمی ھونے پہ طبی امداد اور ھڈی ٹوٹ جانے یا مقام سے ٹل جانے کی صورت مین ھڈی کواپنی جگہ بٹھانے اور جوڑنے کے تمام گُر اسی کتاب مین درج ھین سرجری کے دوسو آلات کی تفصیل اور استعمال کے طریقے اور ان کو تصاویر سے واضح کیا گیا ھے اس کتاب مین ۔۔۔۔

موجودہ دور مین سرجری کے دوران ٹانکے لگانی والی سوئی کی ایجاد اور اندرون جسم ٹانکے لگانے مین استعمال ھونے والا دھاگہ جسے ھم کیٹ گٹ کہتے ھین اس کے موجد بھی یہی صاحب تصنیف ھین یاد رکھین کیٹ گٹ کا متبادل آج تک جدید سائینس بھی نہین بناسکی عرقیات اور موجودہ دور مین استعمال ھونے والے قہوہ جات کا تخلیق کار بھی یہی عظیم شخصیت تھی داندان سازی کی تخلیق کرنے والا بھی یہی مسلمان حکیم تھا بچے کی پیدائیش پہ سیر حاصل بحث اسی حکیم کا کارنامہ تھا 

کیا آپ جانتے ھین اس حکیم کا کیا نام تھا تو دوستو یہ عظیم حکیم جسے ھم الزھراوی کے نام سے یاد کرتے ھین درست اور پورا نام ابوالقاسم خلف بن عباس الزھراوی تھا جسے انگریز لوگ ABULCASIS کے نام سے پکارتے ھین 

آج ھم اپنے نامون تک کا احتجاج بھی نہین کرسکتے مثلا یوسف کو جوزف اسحاق کوآئزک یونس کو جانسن داؤد کو ڈیوڈ 

بالکل یہی حال الزھراوی کے نام سے ھے جیسے بوعلی سینا کو ایویسینا AVICENNAکہاجاتاھے الزھراوی کے آباؤاجداد عرب تھے اور قبیلہ انصارسے تعلق تھا لیکن والدین ھجرت کرکے سپین چلے گئے بوعلی سینا کے ھم عصر تھے بس پوری زندگی سپین کے شہر قرطبہ کے جوکہ اس وقت دارالخلافہ بھی تھا اسکے قریبی شہر الزھرہ جو چند میل کے فاصلے پرتھا اس مین پیدائش ھوئی اور 1013عیسوی مین وفات پائی مدفن بھی اسی شہر مین ھے سپین کے حاکم خلیفہ الحاکم کے دربار مین اپنی طبی خدمات سرانجام دین اس وقت سپین پہ مسلمانون کی حکومت تھی الزھراوی کو طب کی دنیا مین ابولجراحت یعنی سرجری کے باپ کا خطاب دیا گیا یاد رھے اس دور کے کینسر مرض کے سب سے بڑے معالج اور کینسر کی سرجری کرنے والے یہ پہلے شخص تھے کینسر مرض سے دنیاۓ طب کو روشناس کروانے والی بھی ھستی الزھراوی ھی تھی آج بھی دنیا بھر کے ڈاکٹر الزھراوی کے اصولون پہ عمل پیرا ھین افسوس آج طب کوحقیر نگاھون سے دیکھا پرکھاجاتاھے جبکہ طب کے اجداد عظیم تھے خیر کسی سے گلا شکوہ نہین ھے کیونکہ طب کو حقیر بنانے مین کردار بھی طبیبون کا ھی ھے جو آج تک ادا ھورھا ھے آپ سب جانتے ھین یہان بحث کرنے کی ضرورت نہین ھے ورنہ اپنے ھی کپڑے اتارنے کے مترادف ھوگا دعا ھے اللہ تعالی الزھراوی کو جنت الفردوس مین مقام عطافرمائے آپ بھی ان کے حق مین دعاۓ مغفرت کرین ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Saturday, February 20, 2021

خارش اور پیپ دار پھنسیان|Itching

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kharish |Phinsi |Itching

۔۔۔۔ خارش اور پیپ دار پھنسیان ۔۔۔۔۔۔۔۔

مذکورہ دوا وسیع فوائد کی حامل دوا ھے دوا بظاھر معمولی سی ھے لیکن اپنے تراکیبی اجزاء کی مناسبت سے بہت ھی اعلی دوا ھے اس کی تعریف مین بس اتنا ھی کافی ھے کہ آپ دیگر تمام ایسی دوائین بنانا چھوڑ دین گے جن کو آپ جلدی امراض و مصفی خون کے بطور استعمال مین لاتے ھین 

چند روز پہلے کسی نے پوچھ رکھا تھا کہ خون کو زھریلے مواد سے پاک کرنے کی دوا بتائین ؟ تودوستو اس دوا کے استعمال سے آپ خون کو غلیظ مواد سے پاک کرسکتے ھین محمودبھٹہ کی طرف سے آپ اس دوا کو بطور تحفہ سمجھ لین اور اپنے معمولات مطب کی زینت بنائین یہان مین آپ کو دوباتون سے آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ھون پہلی بات کہ اس وقت اس دوا کو تیار کرنے کےلئے تمام نباتات پیدا ھورھی ھین یہی ان کا موسم ھے دوسری بات اس دوا کے تمام اجزاء تھوڑی محنت کرکے تازہ باھر سے خود حاصل کرین بازار سے بوسیدہ نارسیدہ کمر خمیدہ عمر رسیدہ اجزاء نہ لین سالون پرانے اجزاء پنسار مین بھرے ھوتے ھین جو شفایابی بھی سالون پہ محیط عرصہ مین کرین گے خواہ بندہ خارش کرتے کرتے ناخن گھس لے اور جلد اکھاڑ پھینکے یاد رکھین یہ دوا ابتدائی کینسر تک کی علامات ٹھیک کرتی ھے میرا خیال ھے اب آپ کا تجسس کافی بڑھ گیا اس لئے اب دوا لکھتے ھین 🌈محمودبھٹہ🌈

افسنتین ۔۔۔ دھماسہ ۔۔۔ زخم حیات ۔۔۔ جل نم برابروزن پیس کر گولیان بنا لین یا کیپسول بڑے سائز بھرلین گولیان دوعدد اور کیپسول ایک عدد دن مین تین بار تک استعمال کرین 

بگڑے خلیات کی تعمیر مین زخم حیات اعلی دوا ھے خارش خواہ تر ھویا خشک جل نم سے بہتر کوئی دوا نہین ھے خون کی گندگی نکالنے مین افسنتین اعلی دوا سمجھی جاتی ھے کینسر کی بے مثل دوا دھماسہ کو مانا جاتا ھے اب خود ھی فیصلہ کرلین  بداثرات سے پاک اتنی اعلی دوا اور کونسی ھوسکتی ھے جو معدہ درستگی سے اپنے اثرات شروع کرے اور بدن کی نئے سرے سے تعمیر کرتے ھوۓ جلد کی بگڑی ھیئت تک کودرست کرے تو کیا یہ سب سے بہتر دوا نہین ھے اشارتاً یہ بھی سمجھا دون بلغمی اور سوداوی  دونون خلطون سے بگڑی سنوارنا اس دوا کاکام ھے اسی خوشگوار طبعی مین اجازت چاھون گا اور اچھے طبیب حضرات سے راۓ بھی چاھون گا خیر اپنا معمول مطب ھے آپ بھی فائدہ اٹھائین ھان یاد آیا مین اسکے ساتھ عموما غدی عضلاتی ملین دوگولی تریاق معدہ ماشہ بھی تین وقت استعمال کرواتا ھون کبھی کبھار حب بندق بھی ساتھ استعمال کرتا ھون بس دعاؤن مین ضرور یاد رکھیے گا  ( مطب کامل محمودبھٹہ )

Tuesday, February 16, 2021

پرانا نزلہ اور سفید بال اور درخت کیکر

Nazla| 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ پرانا نزلہ اور سفید بال اور درخت کیکر ۔۔۔۔۔۔۔

آج کی پوسٹ سب کےلئے اھم ضرور ھوگی بہت سے لوگون کا مسئلہ ھے  چند روز بعد اس دوا کو تیار کرنے کا موسم آرھا ھے کیونکہ اس دوا مین پھلی کیکر ڈالی جاتی ھے بہار کا موسم شروع ھوچکاھے اور کیکر کے درخت پہ پھلی لگنے کا عمل شروع ھوجائے گا دوستو کیکر کی پھلی بطور دوا ھر سال لازما حاصل کیا کرین اور کیکر کی پھلی ھمیشہ اس وقت بہتر رھتی ھے جس اس مین ابھی بیج تیار نہ ھوا ھو دیہات مین لوگ یہ  کچی پھلی اتار کر اسکا اچار بھی بنایا کرتے تھے یہ اچار منفرد ذائقے اور طاقت پیدا کرنے مین بہت اعلی ھے چلین پہلے آپ کو ایک اور دوا سے بھی آگاہ کرتا ھون بلغمی مزاج کی شوگر مین یہ اچار بہت فائدہ دیتا ھے ویسے شوگر کےلئے پھلی کیکر اور تخم حرمل یعنی اسپند برابر وزن پیس کر ایک ماشہ تک کھانے سے شوگر فوری کنٹرول ھوتی ھے شوگر کنٹرول کرنےکےلئے بہت ھی اعلی دوا ھے مزاجا عضلاتی اعصابی ھے منٹون مین کنٹرول ھوتی ھے باقی طب قدیم کی ایک نہایت ھی کامیاب دوا جو سفوف خمسہ یا پنج ند کے نام سے مشہور ھے جس مین

 پھلی کیکر 

پھول کیکر

چھال کیکر 

لنگ یعنی پتے کیکر

گوند کیکر

برابروزن پیس کر ایک ماشہ تک روزانہ کھائین جریان لیکوریا شوگر نزلہ زکام یعنی بہتی رطوبات کےلئے بہت ھی اعلی اور اعتماد والی دوا سمجھاجاتاھے بس محنت ھے تمام اجزاء اکھٹے کرنے کی            🌈محمودبھٹہ🌈

بالکل اسی طرح آج جو دوا محمودبھٹہ آپ کو بتانے لگا ھے اس مین بس محنت اتنی ھی ھے کہ آپ نے پھلی کیکر خود سے تازہ حاصل کر ساۓ مین خشک کرلینی ھے بازار سے مل ضرور جاتی ھے لیکن سالون پرانی ملتی ھے جس کا کوئی فائدہ نہین ھے لیجئے اب دوا سمجھ لین پھلی کیکر ۔۔ترپھلہ ۔۔۔ گاۓ کا گھی اور شہد برابروزن لےلین یعنی آپ ھرایک  ایک جز پاؤ  پاؤ بھر لے لین آگے آپ کی مرضی ھے خواہ کلو ۔ کلو وزن مین تیار کرلین 

سب سے پہلے گھی کو گرم کرین اور شہد شامل کرلین اس سے بھی پہلے پھلی کیکر اور ترپھلہ کا سفوف بنا لین اب یہ سفوف شہد اور گھی مین شامل کرکے آگ سے اتار لین بس دوا تیار ھے 

نوٹ۔۔ یہان ایک بات یاد رکھین بعض لوگ یہ عمل کچھ اس طرح بھی کرنے کی کوشش کرتے ھین کہ دوا مین گھی شامل ھے تو کیون نہ دواؤن کو گھی مین بریان کرلیاجائے اور پھر شہد شامل کی جاۓ ایسا قطعی نہین کرنا بلکہ آپ نے گھی گرم کرناھے اور اس مین پہلے شہد شامل کرنی ھے اس کے بعد دوائین شامل کرکے نیچے اتار لینی ھے امید ھے بات سمجھ چکے ھونگے اس دوا کو آپ لعوق نزلہ کہین گے مقدار خوراک عمر کے حساب سے پانچ تا دس گرام تک صبح شام کھلائین اس دوا کےمسلسل استعمال سے سفید بال بھی سیاہ ھونے لگ جاتے ھین اور انشاءاللہ پرانے سے پرانا نزلہ زکام ٹھیک ھوجاۓ گا      🌈محمودبھٹہ🌈

اب بعض نئے ممبران یہ سوال کرتے نظرآتے ھین کہ ترپھلہ کسے کہتے ھین تو وہ بھی سمجھ لین ترپھلہ تین پھلون کا مخفف ھے ھریڑ کا چھلکا آملہ صاف شدہ بہیڑہ کا چھلکا ترپھلہ کہلاتاھے یہ تینون پھلون کے صاف شدہ چھلکے برابروزن ڈالنے ھین یعنی ھرایک پھل کا چھلکا اگر سو سو گرام لین گے تو اب آپ کا ترپھلہ تین سوگرام وزن ھوگامحمودبھٹہ کودعاؤن مین یاد رکھین گروپ مطب کامل ھمیشہ آپ کو صحت مند زندگی گزارنے کےلیے آسان   دواؤن سے مستفید کرتاھے بس آپ کی تھوڑی ھمت چاھیے تو خود تیارکرنا کچھ مشکل نہین ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ