Wednesday, August 30, 2017

گرتے بال اور ان کا علاج

,,,,,,,,,,,,, مطب کامل,,,,,,,,,,,,,
,,,گرتے بال اور ان کا علاج ,,,,,,
کل ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ گرتے بالون کا علاج بھی درج کرین گے لیکن اس سے پہلے ذرا ذاتی گفتگو ,,,, بھئی ان سب دوستو کا شکریہ جہنون نے عید مبارک کے میسج بھیجے میری طرف سے تمام احباب و دوست اور پیارے قارئین جو مجھے بڑی دلجمعی سے پڑھتے ھین سب کو میری طرف سے عید مبارک اور وہ دوست جن کی یہ عید اپنے دکھون غمون اور صدمات کی وجہ سے افسردگی مین گزرے گی ان کے غم دکھ مین برابر شریک ھون اللہ تعالی سب کو مصائب اور پریشانیون اور جانکاہ صدمون سے بچاۓ اور وہ سب دوست بھی جو مجھ سے کوئی بھی شکواہ رکھتے ھین مین ان مقدس دنون کے نام سے خلوص دل سے معذرت چاھون گا خواہ میری غلطی ھے یا نہین ھے ان سب کو بھی میری طرف سے خلوص نیت کے ساتھ عید مبارک کیونکہ حسد اور بغض دل مین رکھنا مسلمان کے لئے جائز نہین اور اس کے بعد میری صرف ایک ھی اپیل ھے جو دوست قربانی کا فریضہ ادا کر رھے ھین وہ شرعی اصول کے مطابق قربانی کا فریضہ انجام دین اپنے عزیزون کا اور غربا کا حصہ نکالئے اپنی فریج کا پیٹ نہین بھرنا نمائش نہین کرنی صرف آپ یہ بات ذھین مین رکھین کہ آپ احکامات خداوندی پورے کر رھے ھین سنت ابراھیمی ادا کر رھے ھین جی اب آتے ھین اپنے موضوع کی طرف
اس آئل کی پوسٹ مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آپ چار عدد انڈے دیسی مرغی کے لین ان کو ابال کر اس مین زردی علیحدہ کرکے اس زردی کو پوڈر کرکے کسی فرائی پین مین ڈالکر آگ پہ رکھ دین زردی جل کر سیاہ ھو جاۓ گی اور اس مین تیل انڈے کا علیحدہ ھو جاۓ گا اب اس تیل مین ایک ماشہ پوٹاشیم پر میگنیٹ شامل کرکے کھرل کرین اور پھر اس مین 250گرام خالص سرسون کا تیل شامل کر لین بطور خوشبو آپ اس مین کوئی بھی اپنی پسند کی شامل کر سکتے ھین نہ بھی کرین تو ضرورت نہین ھے اسے روزانہ صبح اپنے سر پہ پندرہ منٹ مساج کرین پھر ایک گھنٹہ تا آدھ گھنٹہ بعد غسل کر لین چند روز مین بال گرنے بند ھو جائین گے

No comments:

Post a Comment