Thursday, August 31, 2017

بالون کے مختلف امراض اور ان کا علاج


,,,,,,,,,,,مطب کامل,,,,,,,,,,
,,,,بالون کے مختلف امراض اور ان کا علاج,,,,
کل تک مین بالون کے متعلق دو پوسٹین لکھ چکا ھون آج اس کے متعلق آخری پوسٹ لکھ رھا ھون بہت سے سوالات سے تھے بالون کے امراض سے متعلق کسی نے بال چر کا سوال کیا تو کسی نے گنج پن کا اب مین نے ان تمام سوالون کے جوابات ایک ھی جگہ دینے کا فیصلہ کر لیا ھے سرمد صاحب کو پتہ ھے صرف کہ مین شام کہان تھا اور رات کہان ھون مسلسل سفر رھا لیکن آپ کے درمیان حاضری بھی ضروری تھی لیجئے سب سوالون کے جوابات ترتیب سے لکھے دیتا ھون
گنجا پن ,,,,روغن زیتون پچاس گرام مین دو عدد جونک تانبہ کی دیگچی یا تانبہ کے کسی بھی برتن مین رکھ کر جلا لین جب جونک کوئلہ ھو جائین تو نیچے اتار لین تیل پن کر اس مین پچاس گرام ھی روغن بیضہ مرغ یعنی انڈے کا تیل شامل کر دین جس کے نکالنے کا طریقہ کل کی پوسٹ مین درج کر چکا ھون دونون کو ملا کر صرف گنج پن والی جگہ پہ مالش کرین بہت جلد ھی بال نکلنا شروع ھو جائین گے
بال چر ,,,,کسی بھی جگہ سے بال جیسے کٹ جاتے ھین جگہ خالی ھو جاتی ھے بعض دفعہ وھان پھنسیان بھی نکل آتی ھین یہ سب جراثیم کا کمال ھوتا ھے سرکہ اور ادرک کا پانی برابر وزن چند روز دن مین دو تین بار لگائین اور مرض سے نجات پائین
بال سفید ھو جانے کا ایک اور نسخہ ,,,,ناریل کے تیل ایک بوتل مین چھڑیلہ ایک تولہ ڈال کر رکھ دین اور یہ تیل سر پہ لگائین اور ساتھ جورش جالینوس سات ماشہ مین کشتہ منور نصف رتی رکھ کر کھلائین بال سیاہ ھو جاتے ھین جوارش جالینوس پہ تمام حکماء قدیم اور جدید متفق ھین کہ بال سیاہ کرتی ھے
اب براہ کرم ان دواؤن پہ عمل کرنے سے پہلے ایسا کوئی سوال نہ کرین کہ جی کتنا عرصہ استعمال کرنی ھے دوا دوسرا سوال یہ نسخہ کتنے روپون مین بنے گا یہ آپ پنساری کے پاس جائین اور اس سے پوچھین یقین جانین مین پنساری نہین ھون

No comments:

Post a Comment