Sunday, June 16, 2019

گردون کا فیل ھوجانا||Kidney failure

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kidney failure
۔۔۔۔۔۔۔گردون کا فیل ھوجانا کیون اور کیسے؟۔۔۔۔۔۔۔
آجکل کیا بلکہ کچھ عرصہ سے یہ مرض بہت ھی عام ھوچکا ھے اور کچھ نہین تو دیگر گردون کے امراض بھی بہت زیادہ پاۓ جارھے ھین اس کے اسباب مین سے ناقص خوراک سوزشی ادویہ خاص کر مرد حضرات کا کثرت سے ویاگرا ٹائپ ادویہ کا استعمال بلکہ جہان تک مین بات سمجھا ھون حکماء حضرات بھی معجونات یا سفوف مین ویاگرا پوڈر شامل کرکے کھلانے مین مصروف عمل ھین مین اور تو کسی کو کچھ نہین کہتا بس یہ سمجھ لین جب روز محشر ھو گا تو آپ کا کڑا امتحان ھو گا اور آپ امتحان سے کیسے گزرین گے بس اس بات کو سوچ لین اگر ھمت ھے تو ضرور کھلائین اللہ تعالی سب کچھ دیکھ رھا ھے آلودہ ماحول زھریلا پانی بھی پینے سے یہ مرض بہت پھیلا کیمیائی کھادین بھی حصہ دار ھین اور ایسے تمام ڈاکٹر بھی اس مین خاص طور پہ شامل ھین جو مریضون کو بغیر سوچے سمجھے بے دریغ اینٹی بائیوٹک اور سٹیرائڈ کھلا رھے ھین ان کا سب سے بڑا حصہ ھے ان سب ادویات سے قوت مدافعت بہت ھی کم ھوجاتی ھے جب قوت مدافعت کم ھوجائے گردے تو رھے ایک طرف باقی امراض کے لئے بھی طبیعت دفاع کرنے سے قاصر ھوجاتی ھے اب خاص طور پہ مرض عموما لاعلاج ھوتے جارھے ھین معمولی امراض موت کے منہ مین لےجارھے ھین کچھ دخل درست تشخیص نہ ھونے سے غلط علاج اور اس علاج کے سائڈ افیکٹ بھی شامل ھین خیر یہ لمبی بحث ھے ھمارا مضمون گردون کے فیل ھوجانے پہ ھے مین مرض کی تشریح توضیع کرنے سے پہلے ایک اصول آپ کو یاددلانا چاھتا ھون مضمون کے آخر تک اس بات کو ذھن مین رکھین بلکہ ساری عمر کے لئے اس بات کو ذھن نشین کر لین
عضلات پیشاب پیدا کرتے ھین
غدد پیشاب کی صفائی کرتے ھین
اعصاب پیشاب کو خارج کرتے ھین
اب جب عضلات کی تحریک کا بگاڑ پیدا ھوتا ھے تو پہلے گردے عضوی طور پہ سکڑجاتے ھین دوسرےنمبر پہ ان مین غدی تسکین شامل ھوجاتی ھے تو گردون کا فعل بھی متاثر ھوتا ھے
یہ گردون کا فعلی اور عضوی نقص ھے اس طرح خون مین عضلاتی مواد کی کثرت ھوجاتی ھے فعلی سستی کے سبب گردے غیر منہضم مواد کو صاف نہین کرپاتے ان مادون کی موجودگی سے جملہ اعضاء کا فعلی بگاڑ شروع ھوجاتا ھے اور پھر نتیجہ لازما خطرناک نکلتا ھے
اب ایک دوسری صورت بھی ھے اسے بھی سمجھ لین؟
غدی عضلاتی تحریک مین گردون کی غدی ساختین سوزش ناک ھوجاتی ھین وریدون کے دھانے بند ھوجاتے ھین جس سے خون کی کدورتین صاف نہین ھوپاتی اور ساتھ ھی اعصابی تسکین ھوجاتی ھے تو اخراج بول مین بھی کمی آجاتی ھے اب پیشاب کا کچھ حصہ اپنے گندے اور فاسد اجزاء سمیت خون مین جاملتا ھے جس کی وجہ سے اس مین زھریلے اثرات پیدا ھوتے جاتے ھین یوریا۔ کریاٹی نین ۔ کلورائیڈ ۔ فاسفیٹس ۔ کیلشیم ۔ سوڈیم ۔ پوٹاشیم ۔ یورک ایسڈ ۔ وغیرہ دیگر جملہ نمکیات وفضلات بجائے باھر پیشاب کے ذریعے خارج ھون خون مین جا شامل ھوتے ھین اب یہ خون کے ساتھ شامل ھوکر بدن کی ھرساخت کو خراب کرنا شروع کردیتے ھین عضوی طور پر بھی اور فعلی طور پر بھی۔۔۔
اب اصول علاج تو یہی ھے کہ عضلاتی کو غدی مین اور غدی کو اعصابی مین بدل دینا چاھیے لیکن گردون کا بگاڑ ایک ایسا روگ ھے جو اتنی آسانی سے اور یون عام علاج سے نہین جایا کرتا لیکن علاج لکھنے سے پہلے مین ذرا مضمون وسیع کرتا ھون تاکہ پتہ چلے کہ طب اس بارے مین کیا کہتی ھے اور ایلوپیتھی اس پہ کیا کرتی ھے کیا خیال ھے آپ کا ؟
اگر آپ صرف علاج سمجھنا چاھتے ھین تب بھی بتائین اگلی قسط مین صرف علاج لکھ دیا جاۓ گا مرض تو سمجھا ھی دی ھے اگر بات مکمل سمجھنی ھے تو مذید ایک دوقسطین لکھنی پڑین گی خیر بات اگلی قسط پہ چھوڑتے ھین اس وقت تک محمودبھٹہ کواجازت دین اللہ حافظ

No comments:

Post a Comment