Friday, May 1, 2020

کانون مین سیٹیان سنائی دینا


 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ کانون مین سیٹیان سنائی دینا ۔۔۔۔
اس مرض کی تشریح وعلاج حقیقت مین طویل ھے عام طور پہ کانون کے پیچھے قدرتی رطوبت یا تو بہت ھی گاڑھی یا خشک ھوجانے کی صورت مین کانون مین سیٹیان اور گونج شروع ھوجاتی ھے مزاجا یہ عضلاتی مرض ھے اگر اس کی تشریح وتفصیل لکھی جاۓ تو ماھیت مرض سمجھنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ھے کہ آپ کوآواز کیسے سنائی دیتی ھے آواز کی بھی مختلف اشکال ھین کوئی سازون کی شکل مین سریلی ھوتی ھے تو کوئی تیز چیخ کی شکل مین ھوتی ھے تو کوئی انتہائی شدید دھماکے کی شکل مین سنائی دیتی ھے اب غور کرین گے تواندازہ ھوگا کہ بعض آوازین کانون کو بھلی لگتی ھین تو بعض تیز شور کی شکل مین ھوتی ھین اور یہ قابل برداشت بھی ھوتی ھین اور بعض آوازین اتنی شدید ھوتی ھین جوکانون مین پڑتے ھی شدید اذیت ھوتی ھے ایک بات سب نے سن رکھی ھوگی کہ فلان جگہ اتنا زور دار دھماکہ ھوا کہ کانون کے پردے ھی پھٹ گئے یہ صرف کہاوت ھی نہین ھے بلکہ شدید دھماکہ مین کانون کے پردے پھٹ بھی جایا کرتے ھین اور کانون سے خون جاری ھوجایا کرتا ھے جب قیامت برپا ھوگی اور صور پھونکا جاۓ گا توآواز اتنی شدید ھوگی کہ کانون کے پردے پھٹ جائین گے خیر کبھی قیامت سے پہلے بھی قیامت برپا ھوجایا کرتی ھے
خیر مختصر عرض کردون یہ کانون کے پردے سے جب کوئی بھی آوازٹکراتی ھے تواس آواز کوبرداشت کرنے کیلۓ اور آواز کو پہچان کیلۓ اشکال دینے کیلۓ اس پردے کے پیچھے ایک لعاب ھوتاھے اور اس کا ایک مخصوص قوام ھوتاھےاور یہان بے شماراعصاب ھوتے ھین جوآواز کو شکل دے کردماغ تک رسائی دیتے ھین اب ان حصون مین کئی قسم کے نقص بن جایا کرتے ھین کبھی اعصاب بہت زیادہ حساس ھوجاتے ھین کبھی یہ لعاب سوکھ جاتاھے توکبھی گاڑھا پن آجاتاھے کبھی کسی ضرب سے ایسی کیفیت پیداھوجاتی ھے یعنی مختلف اسباب ھین جن سے کانون مین سیٹیان سنائی دینا شروع ھوجاتی ھین اب ان سب کا علیحدہ علیحدہ احاطہ کرنا طویل مضمون کی شکل مین ھی ممکن ھے یہان لوگ بس اتنا سوال لکھ دیتے ھین کہ
اجی کانون مین سیٹیون کی آوازین آتی ھین کوئی علاج بتائین یہ سوال لکھنا بڑا ھی آسان ھے لیکن جواب لکھنا مشکل ھے
اب پہلی بات کانون مین سیٹیان سنائی دینا مرض نہین بلکہ صرف علامت ھے کہ یہان مرض پیدا ھوچکی ھے اور مرض کیا ھے اس کی درست تشخيص کرنا ضروری ھوتاھے تب ھی جاکر درست علاج ممکن ھوتاھے دوسری بات حکماء کی ان امراض پہ لاعلمی بہت بڑا مسئلہ ھے ھزار مین سے ایک آدھ امراض پہ عبور رکھتا ھے عموما لوگ شاید طب اسلئے پڑھتے ھین کہ بس امراض مخصوصہ کا نسخہ مل جاۓ بس اللہ اللہ تے خیر صلا اور اسے بھی زندگی بھر ڈھونڈتے رھتے ھین کچھ عرصہ پہلے مین نے چند امراض مردانہ پہ تحقیقی مضامین لکھے تھے پھر آنکھ کی خرابی کے باعث یہ سلسلہ بند کردیا تھا اب بھی بعض لوگ بڑی مستقل مزاجی سے اس مضمون کے بقیہ حصے کو دوبارہ سے شروع کرنے کی یاددھانی کرواتے ھین یہ عرق ریزی کا کام ھے جب صحت درست ھوئی دیکھاجاۓ گا ایسے کمنٹس سے گریز کیا کرین
خیر مذکورہ مرض کا عام سادہ دوا لکھنے لگا ھون ابتدائی مرض مین فوری بہتری آۓ گی اور مرض پرانی ھونے پہ وقتی ریلیف ضرور ملے گاانشاء اللہ ۔۔ باقی علاج مرض کے کےمطابق کرین
روغن تارپین 24گرام
ست پودینہ 3گرام
روغن سرسون 72گرام
پہلے تارپین مین ست کھرل کرین پھر سرسون کا تیل شامل کرلین بس دوا تیار ھے دوتین قطرے بوقت ضرورت کان مین ڈالین
کان مین سیٹیان بجنا ۔ کان درد ۔ بہراپن ۔ اونچاسننا ۔ ان تکالیف مین مفید ترین دوا ھے باقی دوستو مطب کامل کا پیج بھی بنایا گیا ھے جس کا لنک بھی ساتھ دیا ھے اسے لازمی لائیک کرین انشااللہ اس مین آپ کو بہت کچھ دیکھنے پڑھنے اور سننے کوملے گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment