Monday, August 31, 2020

شوگر ھر قسم|diabetes|Sugar

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

#Sugar,#Diabetes

diabetes|sugar

۔۔۔۔ شوگر ھر قسم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے تو شوگر کنٹرول کرنا اتنا بڑا مسئلہ نہین ھوتا معمولی معمولی عام استعمال کی اشیاء سے شوگر کنٹرول ھوجایا کرتی ھے لمبے چوڑے پیچیدہ نسخہ جات کی ضرورت نہین ھوا کرتی خیر شوگر پہ میرا تجربہ کچھ الگ سے ھے وہ تجربہ یہ ھے کہ جوبھی شوگر کا شکار مریض اپنے مرض کوصرف ادویات کے سہارے ھی کنٹرول کرنا چاھتاھے وہ بہت ھی خسارہ مین رھتاھے ادویات خواہ دیسی ھون یا ایلوپیتھی ھر قسم کی ادویات مسلسل استعمال سے اپنے کچھ نہ کچھ مضراثرات لازما چھوڑتی ھین سب سے برا اثر قوت مدافعت کم ھوتی جاتی ھے اب آپ سوچ رھے ھونگے کہ پھر اس مرض سے نجات کیسے ملے اسکے لئے بھی بہت آسان طریقہ ھے لیکن پہلے عام اشیاء کے بارے مین تھوڑی وضاحت ۔۔۔۔

آپکی زندگی مین کریلا بطور خوراک عام شامل ھے جب دنیا کی تمام ادویات کام کرنا چھوڑ دین تب ایک کریلا کا جوس نکال کر پی لین فورا شوگر کنٹرول کرتا ھے یہ سارا سال ملتا ھے اسی طرح ایک اورسبزی جو پہاڑی علاقون مین خاص کرکھیوڑا کے ایریا مین خود رو پیدا ھواکرتی ھے بازار مین براۓ فروخت چھ ماہ آتی ھے اسے چوھنگاں کہتے ھین یہ تھوڑی مقدار مین کھالی جاۓ تو شوگر کنٹرول ھوجایا کرتی ھے لوگ بڑے شوق سے گوشت ڈال کر بطور سالن یا دیگر سبزیون جیسے آلو ملا کرپکاتے اور کھاتے ھین کیکر کا درخت عام ھے اس کی کچی پھلی اور حرمل بھی ھر جگہ پیدا ھوتی ھے اسکے بیج دونون اشیاء برابروزن اکھٹی پیس لین صرف ایک ماشہ کھایا کرین منٹون مین شوگر کنٹرول ھوتی ھے جامن کا پھل شوگر کنٹرول کرتا ھے لیکن بعض جامن کا سرکہ تیار کرلیتے ھین اسی طرح آم کی گھٹلی کا مغز جامن کی گھٹلی کجھور کی گھٹلی کریلا کے بیج برابروزن پیس کر ماشہ کھالین تو شوگر کنٹرول ھوجایا کرتی ھے 

اب دیکھین مضمون کے شروع مین مین نے کہا ھے کہ ادویات سے دور رھین تو پھر کیا کرنا چاھیے اب اس بات کو سمجھین ۔۔۔

صبح خالی پیٹ اگر جسم بھاری نہین ھے تو کسی دیوار کے سہارے جیسے بچپن مین ھاتھ زمین پہ رکھ کر ٹانگین دیوار سے لگا کرالٹا ھوکر کھڑا ھواجاتاھے یہ طریقہ استعمال کرین کہ سر کا رخ زمین کی طرف اور ٹانگون کارخ آسمان کی طرف کرکے کم سے کم پانچ منٹ کھڑے رھین اور پھر سیدھے کھڑے ھوکر پیدل مارچ کرین اور یہ پیدل مارچ کم سے کم چار کلومیٹر ھونی چاھیے اب کچھ لوگ بھاری جسم کے ھین بعض بڑھاپے یا کمزوری کے باعث الٹے کھڑے نہین ھوسکتے ایسے لوگ صرف پیدل مارچ کیا کرین انشااللہ اس عمل سے دوکام ھونگے پہلے نمبر پہ شوگر نہ صرف کنٹرول ھوگی بلکہ بعض دفعہ نارمل رکھنے کےلئے میٹھی اشیاء کا سہارا لینا پڑتا ھے دوسرا کام یہ ھوگا کہ قوت مدافعت بڑھتی رھے گی جیسے ھی اس عمل سے شوگر کنٹرول ھوجاۓ توھرقسم کی ادویات براۓ شوگر کھانی چھوڑ دین بس پیدل مارچ سے شوگر کنٹرول رکھین انشااللہ آپ نارمل زندگی گزار سکین گے اور طاقت بھی بحال رھے گی اگر پھر بھی جسمانی کمزوری محسوس ھوتی ھو تو غذا پہ انحصار کرین خاص کر بوڑھے لوگ سیاہ چنے کا شوربہ اور گوشت قیمہ کھائین چلغوزے اور اخروٹ کھائین 

اب آخر مین آج آپکو حضرت صابر ملتانی ؒ کے خصوصی تین نسخے لکھنے لگا ھون

شوگر بھی تین ھی قسم کی ھوا کرتی ھے اسکی تفصیل پڑھنے کےلئے شوگر پہ لکھے سابقہ مضامین پڑھین جن مین ھر شوگر کی علیحدہ علیحدہ وضاحت کی گئی ھے یہان صرف نسخہ جات درج کرنے لگا ھون

ذیابیطس دماغی ۔۔۔۔۔ کینچوے خشک شدہ تولہ تخم حرمل دوتولہ پیس کرملا لین چاررتی ھمراہ ابلے انڈے کی زردی کے ساتھ کھالین صرف ایک دفعہ چوبیس گھنٹہ مین

ذیابیطس کبدی ۔۔۔ کشتہ صدف ۔۔ کشتہ بیضہ مرغ برابروزن پیس لین دو رتی ھمراہ شربت شہد دین یہ دن مین تین بار دے سکتے ھین

ذیابیطس معدی ۔۔۔ خولنجان پاؤ بھر پیس کرتین گنا شہد ملاکر معجون بنالین ایک تا چھ ماشہ ھمراہ قہوہ دن مین تین بار دے سکتے ھین 

دوستو یہی ان کے معمولات تھے باقی ادویات تو بے شمار ھین جو آپ استعمال کرسکتے ھین لیکن یاد رکھین شوگر نارمل ھونے پر ادویات چھوڑ دین اور صرف پیدل مارچ پہ گزارا کرین 

گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

No comments:

Post a Comment