Monday, August 10, 2020

ھرنیا یعنی فتق کا مرض|hernia treatment

 ۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔

Hernia Symptoms Causes & Treatment 

۔۔۔۔ ھرنیا یعنی فتق کا مرض ۔۔۔۔۔۔


ھر دوسرے تیسرے روز کوئی نہ کوئی یہ سوال کرتا ھے کہ ھرنیا کا علاج طب مین کیا ھے وہ بتایا جاۓ تو دوستو علاج سے بھی پہلے یہ علم ھونا چاھیے کہ ھرنیا مرض کیا ھے اور کب اور بدن مین کہان اور کیسے پیدا ھوتی ھے آئیے مختصر انداز مین بتاتا ھون

ھرنیا یا فتق کا ویسے تو مطلب ھوتاھے کہ کسی عضو کا کسی غیر طبعی سوراخ مین چلے جانا یعنی وہ سوراخ جو قدرتی طور پہ نہ ھو بلکہ کسی حادثاتی وجہ سے وجود مین آیا ھولیکن ھم عرف عام مین اسے آنت اترنے کو کہتے ھین جس مین پردہ صفاق پیٹ کے کسی بھی نچلے حصے سے پھٹ جاۓ اور انتڑی اس مین اتر جاۓ یہ پیٹ مین عموما بائین طرف ھوتی ھے اور بعض اوقات دائیں طرف بھی ھوتی ھے یا پھردونون طرف بھی ھوجایاکرتی ھے اوریہ مرض پردہ صفاق پھٹ جانےیا کنج ران والے سوراخ کے کشادہ ھوجانےسے لاحق ھوتی ھے پردہ صفاق اس جھلی کو کہتے ھین جو پیٹ کے اوپر والے چمڑے کے اندر انتڑیون کواپنے اپنے مقام پر قابو کیے رکھتاھے یہ جھلی کی شکل مین موجودھوتی ھے یہ مرض جس طرح وقوع پذیر ھوتی ھےاب اسی انداز مین اسکی مختلف اشکال کی وجہ سے مختلف نام دیتے ھین جیسے 

دبنے والا فتق

نہ دبنے والافتق

پھنسا ھوافتق

فتق متورم

سدہ دار فتق

ان تمام اقسام کو ھم یہان مختصر کرکے طبی زبان مین بیان کرلیتے ھین تو میرے عزیزو یہ دو تحاریک مین مرض ھوا کرتی ھے ایک تحریک ھے عضلاتی اعصابی اور دوسری تحریک غدی عضلاتی لیکن سو مین سے پچانوے لوگون کو یہ مرض عضلاتی اعصابی تحریک مین ھوا کرتاھے اور بہت کم لوگون کی نبض غدی عضلاتی ھواکرتی ھے 

اب یہ مرض کب پیدا ھوتی ھے

تو آنتون کے پردہ صفاق پہ مسلسل بوجھ پڑنے سے یعنی دباؤ پڑنے سے 

یا پھر بندہ مسلسل بہت زیادہ اٹھاتارھے اور وزن اٹھاتے وقت بیٹھا ھواھوتاھواور پیٹ پہ شدید کھنچاؤ کی کیفیت پیداھوتی ھو

یا پھر پیدائشی وخلقی طورپر مقامی جھلی پتلی ھو

اچانک بوجھ اٹھانےسے پردہ صفاق پھٹ جاۓ

مسلسل قبض اور آنتون مین ریاح کی موجودگی سے پردہ صفاق پھٹ جاۓ

بیرونی چوٹ لگنے سے بھی پردہ صفاق پھٹ جاتاھے

یہ حالتین عموما مردون مین ھوا کرتی ھین اور پردہ عموما جنگاسون کے قریب سے ھی پھٹتاھے اور آنتین فوطون مین اترجایا کرتی ھین اگر یہ متورم ھوجاۓ توشدید تکلیف واذیت کاباعث بنتاھے یعنی سوزش ناک ھوکر خطرناک صورت حال ھوجایا کرتی ھے ویسے بھی ھرنیا کا مریض ھروقت درد اذیت مین مبتلارھتاھے بعض اوقات نچلے پیٹ مین یکدم ایک ابھارساپیدا ھوتاھے جو معمولی کھانسی یا چھینک سےبھی باھر نکل آتاھے اب یہان دوباتین اور سمجھ لین یہ مرض خواتین مین بھی ھواکرتاھے اوراکثرت خواتین اس مرض مین وہ مبتلا ھوتی ھین جن کے ھان دوتین بچے اپریشن سے پیدا ھوۓ ھون بعض اوقات جلدی مین درست انداز مین پیوندکاری نہ ھونا اور بعض اوقات اپریشن کے بعدمناسب آرام نہ ملنے کی صورت مین پردہ صفاق کسی بھی اپریشن والے مقام سے پھٹ کر پیٹ کے اوپر ایک نیا پیٹ بن جایاکرتاھے

دوسری بات بعض اوقات یہ مرض بچون مین بھی دیکھی جاتی ھے جوکچھ عرصہ بعد خودھی ٹھیک ھوجایاکرتی ھے 

خیر اب ذرا علاج کی طرف آتے ھین

اگر مرض عضلاتی اعصابی مزاج مین ھے تو مندرجہ ذیل علاج کرین

 حب جندبیدستر ۔۔۔ جندبیدستر ۔زعفران ۔عودصلیب ۔غاریقون ۔ھیراھینگ برابروزن پیس کردانہ مونگ برابر گولیان بنالین ایک گولی صبح ایک شام ھمراہ پانی چاۓ

غدی عضلاتی ملین اور غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین بار 

اگر غدی تحریک بھی ھو تب علاج اس طرح کرین

غدی اعصابی ملین دودوگولی دن مین تین بار

غدی اعصابی ھضم ماشہ ماشہ دن مین تین بار 

جوارش کمونی چمچ چمچ دوبار

اطریفل زمانی چمچ رات سوتے وقت

ھمراہ پانی دین

اب اھم بات

دوستو یہ علاج صرف اسی صورت مین درست ھے جب مرض بالکل ابتدائی شروع ھوئی ھو اگر چھ ماہ سے اوپر بندہ اس مرض مین مبتلا ھوۓ ھوگیاھے تواسکا علاج دستکاری یعنی اپریشن کروائین اوراس وقت تک حفظ ماتقدم پیٹ پرابھاروالی جگہ پہ بیلٹ ضرور لگائین جومیڈیکل سٹورسےعام مل جاتاھے 

اس وقت تک مریض کو قبض اور پیٹ گیس نہ بننے دین

مطب کامل محمودبھٹہ

No comments:

Post a Comment