Monday, August 3, 2020

شربت آڑو اور مربہ آڑو|peach Jam|peach Squash

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Peach jam |peach squash
۔۔۔۔ شربت آڑو اور مربہ آڑو ۔۔۔۔۔۔۔۔
عید کے موقع پہ گوشت کھانے کے اور ھضم کرنے کےطریقے توبڑے ھوتے ھین عوام ان پہ عمل کیے بغیر حصہ بقدر جثہ اپنی اپنی ھمت کے مطابق گوشت کھاھی جاتے ھین کھانا بھی چاھیے اب ھضم کرنا الگ بات ھے خیر مین بہت ھی الگ قسم کی دوا بھی غذا بھی اور لطف ولذت سے بھرپور عید گفٹ دے رھا ھون اعلی فوائد کے ساتھ
پہلے آڑو کا مربہ
آج موسم بھی ھے موقع بھی ھے دستور بھی ھے جس نے فائدہ نہ اٹھایا وہ اس لذت سے محروم ھی رھے گا محرومی چھوٹی سی بھی ھو خواہ سفر زندگی کے کسی بھی حصہ کی ھواسکے لئے فقط لفظ کاش ھی استعمال ھوتاھے مین نہین چاھتا میرے گروپ مطب کامل کےدوستون مین لفظ کاش آۓ آپ وقت وموسم سے فائدہ اٹھائین 
آڑو ایک کلونیم پختہ لین
چینی کلو
کشمش پچاس گرام
لونگ دس گرام
الائچی سبز دس گرام
ٹاٹرک ایسڈ آدھاگرام
روح کیوڑہ چمچہ بھر
پہلے آڑو چھیل کر صاف کرکے کاشین بنالین اورگھٹلی بھی دورکردین چینی مین آدھاکلو پانی ڈالکرچولہے پہ چڑھادین قوام تیار کرکے کشمش ثابت اورالائچی پیس کرڈال دین اور پھر آڑو ڈال کر دھیمی آنچ پہ پانچ منٹ پکائین نیچے اتار کرٹاٹرک ایسڈ شامل کرکے ٹھنڈاکرکے کسی برتن مین ڈال کرآخر مین روح کیوڑہ شامل کردین برتن مکمل خشک لیناھے اور آڑو صاف کرتے وقت تھوڑےچھری سے گود لین 
مربہ تیار ھے حسب ضرورت کھالین 
اب شربت تیار کرنے کا طریقہ
آڑو عمدہ بڑے سائز کے ایک کلو
چینی آدھا کلو
پانی کلوبھر
آڑو صاف کرین چھیل کر گھٹلی دور کرکے باریک ٹکڑے کاٹ لین اب پانی مین ڈال کر پکائین جب ٹکڑے اچھی طرح گل جائین پانچ منٹ مین گل جاتےھین تو موٹے سوراخ والی چھاننی سے چھان لین تاکہ کوئی ریشہ بغیر حل شدہ نہ رہ جاۓ اگر نہ بھی چھانین تب بھی مسئلہ نہین ھے اب چینی شامل کر قوام بنا لین یعنی شربت ایک تا دو تار تک بن جاۓ اب اس مین آدھاگرام سوڈیم بینزوویٹ شامل کردین تاکہ خراب ھونے سے محفوظ رھے کسی صاف اور خشک بوتل مین محفوظ کرلین
حسب ضرورت استعمال مین لائین اب اسے صرف شربت بھی پانی ڈال کرپیا جاسکتاھے اور مذید مزےدار بنانے کےلئے ایک گلاس شربت مین ایک لیمن بھی نچوڑ سکتے ھین
اب اس مربہ اور شربت کے تمام فائدے بھی سن لین
اللہ تعالی ھر موسم کے حساب اپنی مخلوق کےلئے دوا غذاایسی بھی پیدا فرما دیتے ھین جسے استعمال کرکے بے شمار مسائل سے محفوظ رھاجاسکتاھے اسطرح آڑو کے بھی فائدے ھین 
آپ اس شربت کو املی آلوبخارا کے شربت کی جگہ بھی نئے ذائقے اور لذت کے ساتھ استعمال کرسکتے ھین باقی فوائد مین تمام رطوبتی امراض مین بہت مفید ھے جیسے پانی کی طرح بہنے والے نزلہ مین مربہ آڑو بہت ھی مفید ھے ھیضہ پیاس گرمی دانے لوبلڈ پریشر مین بے ھوشی جیسی علامات جیسے دل گھبرانا ضعف قلب حاملہ کی قے پیشاب زیادہ مقدار مین آنا آنکھون سے پانی آنا یعنی آشوب چشم بھوک نہ لگنا جیسی علامات مین شفائی اثرات بہت ھی تیز ھوتے ھین فورا طبیعت درست ھوتی ھے اعصابی امراض مین اعلی درجہ کے اثرات رکھتا ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment