Tuesday, December 8, 2020

ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اور سردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا 1

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قسط 1

۔۔۔۔  ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اور سردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ دونون الگ الگ موضوع ھین لیکن مین انہین ایک ھی مضمون مین یکجا کررھا ھون کیونکہ سردی کے موسم مین یہ دوامراض بہت زیادہ دیکھنے مین آتے ھین ان دونون موضوعات کے بارے مین تحریک دینے والی شخصیت آزاد بھٹو صاحب ھین اکثر رات کو فون کرکے آزاد بھٹو صاحب اچھوتے سوالات کرتے رھتے ھین کبھی انتہائی دقیق سوالات بھی کرتے ھین اور دل خوش ھوتا ھے کم سے کم ایک شخص ایساھے جسے طب سے سچی لگن ھے جوباریک بینی سے طب کو پڑھتاھے آزاد بھٹو صاحب طب کے کورس کے دوران ھرسال اپنے کالج مین ٹاپ کرتے رھے ویسے بھی تعلیم بی ایس سی ھے خیر دو روز پہلے بھٹو صاحب کے دو سوالات تھے کہ انسانی بدن مین قوت مدافعت ناپنے کا ایک طبیب کے پاس کیا پیمانہ ھے وہ کیسے جان سکتاھے کہ اس شخص مین قوت مدافعت کتنی ھے اور دوسرا سوال تھا کہ سردیون مین اگر پاؤن بہت ٹھنڈے ھوجائین توان پہ تازہ یا ٹھنڈاپانی ڈالنے سے گرم کیون ھوجاتے ھین خیر انکے سوالات کے جوابات اپنی استطاعت کے مطابق دلائل دے کر سمجھاۓ خیر آج مجھے انہی سوالات کی روشنی مین یہ دومسائل نظر آۓ اور چند اقساط مین مدلل انہی دوامراض پہ مضمون لکھاجاۓ گا اور اس وقت بہت افسوس ھوتاھے جب بعض لوگون کی محض مجرب نسخہ لینے کی حد تک سوچ ھوتی ھے مرض کا علم ھی نہین ھوتا  جبکہ حقیقت یہ ھے اگر آپ کو مرض کی پوری طرح سمجھ آجائے تو علاج کرناآسان ھوجاتاھے پھر علاج کی خود ھی سمجھ آجائے گی علاج ھمیشہ آخر مین لکھاجاتاھے پہلے مرض کو سمجھ لین  پہلے ھم ایڑیون کا پھٹ جانا پہ گفتگو شروع کرتے ھین 

چلین مضمون کے شروع مین ھی پہلے آپکو علاج سے آگاہ کرتاھون 

پیٹولیم جیلی ۔۔ویزلین ۔۔ یا چیپ سٹک جسے پہلے صرف خواتین استعمال کرتی تھی اب مرد حضرات بھی شوق سے استعمال کرتے ھین ان مین سے کوئی بھی پھٹی ایڑیون پہ لگایاجاۓ تو وقتی طور پر درست ھوجاتے ھین یا پھر خود سے ایک مرکب تیارکرلین ویزلین پچاس گرام مین سفیدہ کاشغری دس گرام شامل کرلین اور پھٹی ایڑیون پہ لگائین خون تک بہنا اور درد اور پھٹی ایڑیان فوری درست ھوجائین گی بادام روغن زیتون کاتیل سرسون کاتیل بھی لگانے سے فائدہ ھوگا لیکن یاد رکھین یہ سب عارضی علاج ھین دوبارہ ایڑیان پھٹ جائین گی مستقل علاج کےلئے پہلے یہ جاننا ضروری ھے کہ ایڑیان پھٹی کیونکر اور کس وجہ سے ھین جب اس سبب کو دور نہین کرین گے تو مکمل شفایابی نہین مل سکتی بس ھم نے اس سبب کو سمجھنا ھے یہ انشاءاللہ کل کی پوسٹ مین بات ھوگی

No comments:

Post a Comment