Wednesday, December 9, 2020

ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اورسردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا-2

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 2

۔۔۔ ھاتھ پاؤن کی انگلیان بوجہ سردی سوج جانا اورسردیون مین پاؤن کی ایڑیان پھٹ جانا۔۔۔۔۔۔

ایڑیون کے پھٹنے کا سبب۔۔۔

دوستو یہ عارضہ زیادہ تر موسم سرما مین ھوتاھے اور اس وقت ھوتا ھے جب سردی کے موسم مین خشکی انتہاء کوپہنچ چکی ھوتی ھے پھر بات محض ایڑیون تک محدود نہین رھتی بلکہ بعض لوگون کے ھونٹ اور چہرے کی جلد تک پھٹ جاتی ھے یاد رکھین یہ صورت حال صرف ان لوگون کے ساتھ ھواکرتی ھے جن کا مزاج پہلے ھی عضلاتی اعصابی ھوتاھے یعنی بدن مین خشکی سردی توپہلے سے ھی موجود ھے اور جب ماحول وموسم مین خشکی اور سردی کی کیفیت پیدا ھوجاتی ھے تو بدن بیرونی ماحول کا بھی دباؤ لے گا تو جلد پھٹ جاتی ھے ایک بات اور یاد رکھین عضلاتی تحریک مین جگر مین تسکین ھوکر چکنائی کا میٹابولزم نہین ھوتا اور جسم مین چکنائی کےکم ھونےسے ضروری مادون کاتناسب برقرارنہین رھتا اور پھر وہ حصے جوننگے ھین یا جہان سردی کااثرزیادہ ھوتاھے چکنائیون یعنی گرم مادون کی کمی کی وجہ سے کھردرے ھوجاتےھین اور پھٹ جاتےھین اب اگر مصنوعی چکناھٹ اوپر لگائین تو عارضی فائدہ یا علاج ھوسکتاھے جیسا کہ کل کی پوسٹ مین بتایا تھا مستقل فائدہ اس لئےنہین ھوسکتا کہ وہ بدن کا حصہ نہین بن سکتی اب یاد رکھین بڑی عمر کے لوگون مین ویسے بھی تحریک خشکی اور سردی کی طرف مائل ھوتی ھے اس لئے بڑی عمرکے لوگون مین یہ تکلیف زیادہ دیکھنے مین آتی ھے اور اکثر بڑی شدت سےھوتی ھے ھان یاد رھے جب گرمی مین موسم خشک ھوتاھے تب بھی اکثر لوگون کی ایڑیان پھٹ جاتی ھین امید ھے اب علاج کی بھی سمجھ آچکی ھوگی یعنی جسم مین گرمی تری پیداکرین گے تومرض سے مکمل طورپر چھٹکارا حاصل کیاجاسکتاھے یعنی مستقل چھٹکارے کےلئے گرم تر خوراک روغنیات گھی دودھ شہد پھل وسبزیان و ادویات کے استعمال سے مرض سے نجات حاصل ھوگی لگانے اور مالش کےلئے بھی بجاۓ پیٹولیم جیل کے دیسی گھی یا بادام روغن یا زیتون کے تیل کی مالش کرنی چاھیے اور دوا مین گرمی تری پیداکرنے والی ادویات دین جونہی گرمی تری کی تحریک بدن مین پیداھوگی جگروغدد چکنائی کوھضم وجذب کرکے خشکی کاخاتمہ کردین گے 

نوٹ۔۔۔ بہت سے لوگ یہ بھی شکایت کرتے ھین کہ جسم مین خشکی سکری بہت پیداھوتی ھے ان کا بھی یہی اصول علاج ھے کیونکہ پہلے خشکی سردی پیدا ھوگی جوبدن پہ ظاھرھوتی ھے اب اگلی سٹیج پہ جلد پھٹتی ھے خیر ایسے لوگون کو عضلاتی میوہ جات سے مکمل پرھیز کرنا چاھیے ٹھنڈے پانی سے منہ ھاتھ یا پاؤن نہ دھویا کرین اور نہ ٹھنڈے پانی سے غسل کرین اور گرم پانی سے غسل کرکےبھی جسم کوتولی سے اچھی طرح خشک کرین اب ایک اور بات بھی یاد رکھ لین جن لوگون کوصرف سردیون مین یہ تکلیف ھوتی ھے وہ اعصابی عضلاتی غذا بھی بند کردین 

خاص طور پر اچار انار مالٹا اور ایسی تمام غذا جس مین کھٹائی آتی ھو نہ کھائین اب بھی پوچھنے والے یہ پوچھ سکتے ھین کہ کیا دھی کھاسکتے ھین 

خیر میوہ جات مین اخروٹ اور پستہ نہ کھائین بلکہ چلغوزہ اور بادام کھائین  اب یہان فورا سوال کیا جاۓ گا کہ چلغوزہ تو خریدا ھی نہین جاسکتا تو آپ کی اطلاع کےلئے بتادون چلغوزہ بہت سستا ھوچکا ھے پچھلے سال بلکہ اس سال سردی کے شروع مین بھی نوتا دس ھزار فی کلو تھا جبکہ اس وقت 3200روپے تا 3500روپے فی کلو ھے اگر اس سے زیادہ کوئی دوکاندار مانگے تو اسے بتائین کہ اصل ریٹ پرچون یہ ھے فیصل آباد لاھور اور پنڈی کی مارکیٹ پشاور مارکیٹ سے بھی یہی ریٹ ملے گا 

باقی دوا کے طور پر غدی اعصابی ملین اور غدی اعصابی شدید دین نسخہ جات گروپ مین پہلے سے موجود ھین باقی مضمون کے آخر مین تمام نسخہ جات بھی لکھ دیے جائین گے

باقی باتین اگلی قسط مین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

نوٹ۔۔۔ ان مضامین مین ایک اور بھی نکتہ کا اضافہ کیاجاۓ گا کل کسی بھائی نے کمنٹس مین ایک بچے کی جلد کی تصویر لگائی تھی کہ سردیون مین جسم پر مچھلی کے چھلکون جیسے چھلکے اترتے ھین یہ مضمون آخر مین لکھاجاۓ گا کل کا مضمون ھاتھ پاؤں کی انگلیاں سوج جانے کے بارے مین ھوگا اب اجازت دین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

1 comment:

  1. محترم و عالی مقام۔
    السلام علیکم
    جناب کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں کہ میری تنگدست ختم ھو جائے۔
    محمد طارق خان خٹک حیات آباد پشاور

    ReplyDelete