Friday, January 8, 2021

ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض 2|Hemophilia

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hemophilia ,# Hemophilia

۔۔۔۔۔ ھیموفیلیا ایک خطرناک مرض ۔۔۔۔۔قسط 2۔۔۔۔۔

آج دوا کے بارے مین بحث ھوگی یہ بحث فقط مستند اور ذھین ترین اطباء کے لئے ھوگی مین اس مضمون کو بڑے مختصرانداز مین ھی لکھ سکون گا اور آپ کوسمجھنے کےلئے کافی سوالات بھی چھوڑ دونگا آپ تھوڑا بہت ذھن پر زور دین گے توانشاءاللہ دماغ روشن ھوجائے گا 

آپ نے ایک بات طب مین ضرور پڑھی ھوگی اگر خون بہہ رھا ھو خواہ اندونی طور یا بیرونی کسی بھی مقام سے خون مسلسل رس رھا ھو توخواہ مقامی طور پر یا طبیعت مین رطوبات کا اضافہ کردیاجاۓ توخون بہنا بند ھوجاتاھے ایک بات یہ بھی یاد رکھین اور بہت سے لوگ یہ بھی سوچ رھے ھونگے کہ کیا خون خود سے ایک رطوبت نہین ھے تو دوستو خون رطوبت کے دائرے مین نہین آتا ھان نزلہ یا لیکوریا یا جریان کوآپ رطوبتی مادے کہہ سکتے ھین اب طب کا اصول وقانون یہ ھے کہ رطوبت کو ٹھیک کرنے کےلئے یبوست پیدا کی جاۓ یعنی خشکی پیدا کی جاۓ تو رطوبات ختم ھوجاتی ھین جبکہ خون روکنے کےلئے ھمیشہ سے رطوبات مین اضافہ کیاجاتا ھے خون کو ایک مرکب مادہ کہہ سکتے ھین خون مین سودا بھی ھے صفرا بھی ھے بلغمی مادہ یعنی رطوبت بھی موجود ھے ۔۔۔ مین نے کچھ عرصہ پہلے ایک مضمون تحریر کیا تھا جس مین خون مین موجود تمام ایلیمنٹ وترکیبی اجزاء کاذکرکیاتھا معلومات کےلئے میری سابقہ پوسٹون کو سرچ کیا کرین خیر آگے چلتے ھین

اب دوسری بات بتاتا ھون آپ نے درسی کتب مین تین چیزون کے بارے مین پڑھ رکھا ھوگا 

تیزاب ۔۔۔۔ اساس ۔۔۔۔ الکلی

ان تینون کا ذکر سائینس کی ابتدائی کتب مین بھی ھوتا ھے اب اس مضمون مین ان تینون کی تشریح نہین کی جاۓ گی ورنہ یہ مضمون ختم ھونے کا نام بھی نہین گے اور نہ ھی موالید ثلاثہ کی بحث مین الجھاؤن گا ان کی تفاصیل پڑھنے اور سمجھنے کےلئے انہی سے متعلقہ کتب کا مطالعہ فرمائین 

اب رطوبات بڑھانے کےلئے ھمیشہ وہ دوائین استعمال کی جاتی ھین جن مین الکلی کی مقدار کم وبیش موجود ھوتی ھے بعض ادویات مین الکلی بہت زیادہ تیز اثر ھوتی ھے اور بعض مین کم اثر والی ھوتی ھے انہی ادویات کو ھم طبی زبان مین کھار کے اثرات رکھنے والی ادویات بھی کہتے ھین 

اب اسی طرح رطوبات کو ختم کرنےکےلئے ھمیشہ تیزابی اثرات رکھنے والی ادویات کاسہارا لیاجاتاھے اب بعض ادویات مین تیزابی اثرات بہت زیادہ ھوتے ھین اور بعض مین براۓ نام یعنی کم بھی ھوسکتے ھین یا دوسرے لفظون مین محض ترشہ ھی ھوتا ھے 

اب اھم بات یا نکتہ سمجھاتا ھون یاد رکھین اکثریت پیدائشی امراض ھمیشہ اسی مزاج مین ھوا کرتے ھین جس مزاج مین انکا علاج ممکن ھوا کرتا ھے کل کی پوسٹ اکثریت لوگون نے بس پڑھی ھے اور سوچا کچھ بھی نہین ھے بس ایک گروپ مطب کامل کے ممبر کے ذھن مین یہ بات آئی اور اس نے کمنٹس بھی کیا اور مختصر اسے جواب بھی لکھا اور جو جواب لکھا تھا اس سے وہ مذید کشمکش مین مبتلا ھواھوگا امیدھے مضمون ختم ھونے تک اس کی کشمکش بھی ختم ھوجائے گی انشاءاللہ اور مجھے خوشی بھی ھوئی کہ کم سے کم ایک بندہ تو بیدار مغز ھے جس نے دھیان سے پوسٹ پڑھی ھے اب آپ سب وہ بات سمجھ اور سن لین 

مین نے لکھا تھا کہ یہ مرض اعصابی مزاج مین ھوا کرتی ھے اب غور کرنے والی بات یہ تھی کہ اعصابی یعنی بلغمی مزاج مین تورطوبات وافر مقدار مین ھوا کرتی ھین اس مزاج مین تو خون کسی صورت نہین بہنا یا رسنا چاھیے دوستو اب یہی مسئلہ سب سے پریشان کن ھے کہ جس مزاج کی ادویہ سے یہ مرض ٹھیک ھونی چاھیے اسی مزاج مین یہ مرض واقع ھوتی ھے اگر ھم اعصابی مزاج مین اس مرض کو تسلیم کرلیتے ھین تو علاج عضلاتی ادویات سے کرنا ھوگا اب عضلاتی ادویات دینے سے خون بہتا ھے رکتا نہین ھان عضلاتی ادویات سے رطوبات بہنا بند ھوجایا کرتی ھین جبکہ ھم یہ بات بھی تسلیم کرتے ھین کہ خون کا شمار رطوبت مین نہین ھے 

یاد رکھین انہی وجوھات کی بنا کر پیدائشی امراض کا علاج یا تو ناممکن ھوا کرتا ھے یا پھر بہت مشکل ھوا کرتا ھے اب انہی مسائل کو حل کرنے کےلئے اگلی پوسٹ کا انتظار کرین گھبرائین نہین بس اپنے ذھن پہ زور ضرور دین انشاءاللہ قانون اور کلیہ قائدے سے اس مسئلہ کو سلجھائین گے اور یہ سلجھ جاۓ گا  اگلی پوسٹ تک اجازت چاھون گاگروپ مطب کامل محمودبھٹہ

No comments:

Post a Comment