Friday, January 29, 2021

دماغ کے عجیب امراض وعلامات

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ دماغ کے عجیب امراض وعلامات ۔۔۔۔۔۔۔

میری پچھلی پوسٹ خوف وڈرنے کی علامات پر مشتمل تھی آج چند ایک عجیب سی ایسی علامات کا ذکر کرونگا جن مین سے کئی ایک کا ذکر عموما مریض کرتا ھے اور معالج کم علمی کی وجہ سے یا تو آئین بائین شائین کرتا ھے یا پھر سیدھا سیدھا جادو وجنات کااثر بتادے گا اور کچھ نہین تو محض نفسیاتی مسئلہ بتا کر سرخرو ھوجاتاھے اور کسی ماھر نفسیات سے مشاورت کرنے کا کہے گا پھر وہ صاحب دماغی احساسات سن کرنا اپنا فریضہ سمجھتے ھین پھر بانس بھی توڑ دیتے ھین اور بانسری بھی توڑ ھی دیتے ھین جبکہ ایلوپیتھی مین بھی انہین مرض ھی سمجھاجاتاھے اور اس کو MULTIPLE SCLEROSIS کہتے ھین دوستو ان امراض پہ بحث وتشریحات کےلئے وسیع میدان ھے میرے نزدیک جتنی اعلی بحث فلسفہ طب مین موجود ھے اتنی اعلی بحث وتشریح کسی دوسرے مذھب مین نہین ھے 

نوٹ۔۔۔ یہان لفظ مذھب سے مراد دیگر طریقہ علاج ھین اسے کہین مذاھب ایمانی سے نہ جوڑ دینا

یاد رکھین دنیا مین صحت کے لحاظ سے طب قدیم وجدید یا ایلوپیتھی یا ھیوموپیتھی یا آکوپنکچر ھی طریقہ علاج نہین ھین رنگوں سے علاج فصد وحجامت سے علاج شعاعوں سے علاج نمکیات سے علاج محض غسل سے علاج جادو ٹونہ سے علاج یا پھر روحانی علاج اور پوائنٹس کے دبانے سے علاج کے علاوہ بھی کافی دیگر طریقہ علاج ھین جو دنیا مین رائج ھین بس یہ حضرت انسان کی سوچ ھے اپنے اپنے ماحول اور وقت کی ضرورت اور میسر حالات کے مطابق صحت وحاکمیت کےلئے طریقہ کار رائج کیے ھین ھان ایک بات پہ ھزارون سال سے سب متفق ھین وہ ھے نباتات سے استفادہ حاصل کرنا اور نباتات سے علاج سنت انبیاء کرام ھے خیر آج ھماری یہ بحث نہین ھے اب آتے ھین موضوع کی طرف         🌈محمودبھٹہ🌈

مین آپ کو چیدہ چیدہ علامات بتانے لگا ھون انہین غور سے پڑھین اور بات سمجھ لین باقی باتین پھر کسی پوسٹ مین ھوجائین گی              🌈محمودبھٹہ🌈

پہلی علامات ۔۔۔۔ایک مریض کہتاھے کہ نہ تو مجھے چکر آتے ھین بس کبھی کبھار جسم بے وزن محسوس ھوتا ھے اور محسوس ھوتاھے کہ ابھی گرجاؤن گا یا خود کوگرتے محسوس کرتاھے یہ تکلیف وقفے وقفے سے ھوتی ھے اور خود ھی ٹھیک ھوجاتی ھے 

دوسری علامات ۔۔۔کچھ لوگ یہ شکایت کرتے ھین کہ اچانک بینائی چلی جاتی ھے پھر بینائی واپس آجاتی ھے یا پھر یہ کہتے ھین کہ اچانک سنائی دینا بند ھوجاتاھے پھر کچھ وقفے بعد سب کچھ سنائی دیتاھے یاد رکھین ھردو علامات مین یہ وقفہ ایک منٹ بھی ھوسکتاھے اور ایک دن بھی ھوسکتاھے 

اب ایک مریض یہ بھی شکایت کرتا ھے کہ میری یاداشت کچھ عرصہ کےلئے چلی جاتی ھے پھر خود ھی سب باتین یاد آنے لگتی ھین بعض اوقات یاداشت کا دورہ اتنا شدید ھوتاھے کہ بندے کواپنا نام یا یہ بھی نہین بتاسکتا کہ مین ھون کون اور کیانام ھے کس کا بیٹا ھون کس خاندان سے ھون یعنی سب کچھ بھول جاتاھے پھر کچھ وقفے کے بعد سب کچھ یاد آجاتاھے 

دوستو یہ تمام علامات ایک ھی دماغی مرض مین ھوا کرتی ھین یہ دماغ کی حس تساوی کا فتور ھوتاھے موخر دماغ مین عضلات جسم کی حرکات وتوازن کی تنظیم مین بگاڑپیداھوجاتا ھے دماغ سے نکلنے والی تحریکات کوعضلات جسم وصول ھی نہین کرپاتے             🌈محمودبھٹہ🌈

یاد رکھین یہ اعصابی کیفیات ھین اور انکا علاج عضلاتی ھوا کرتا ھے پہلے دماغ تنقیہ کرین اور پھر مقوی عضلات دوا دین اب علاج پورا سمجھ لین         🌈محمودبھٹہ🌈

اسطخدوس ۔۔ بسفائج ۔۔۔ تربد افتیون سے تنقیہ کرین اور پھر مندرجہ ذیل گولیان تیار کرلین       🌈محمودبھٹہ🌈

ترپھلہ کھار ۔۔ برھمی بوٹی کھار ۔۔۔ کشتہ چاندی ۔۔ سلاجیت اعلی قسم ۔۔ طباشیر اعلی قسم یعنی طباشیر نقرہ ۔۔۔جلابہ ھرڑ سب دوائین برابروزن پیس کر نخودی گولیان بنالین تین وقت ایک ایک گولی دین اس دوا کے استعمال سے انشاءاللہ تمام علامات جاتی رھین گی دماغ کے بند خلیات کھل جائین گے اور دماغی قوتین بیدار ھوجاتی ھین یاد رکھین حافظہ تیز کرنے اور یاداشت بڑھانے کےلئے بھی اس سے بہتر کوئی دوا نہین ھے یہ پوسٹ اطباۓ کرام کےلئے ھے گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

No comments:

Post a Comment