Saturday, January 1, 2022

نوشادر 1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ نوشادر ۔۔۔۔۔۔۔قسط 1
نوشادر ۔ ملح النار ۔ اچھرو ۔ نسادر۔ نشادر کئی مختلف نامون سےجاناجاتاھے
نمک کی طرح نوشادر بھی کئی اقسام پرمشتمل ھے قدرتی طورپرکانون سےبھی نکلتاھے مصنوعی طورپرخودبھی تیارکیاجاتاھے عام اور معروف نام نوشادر ٹھیکری اور نوشادر ڈنڈا  نوشادرٹکی بازارسےعام دستیاب ھے ان مین اول نمبر نوشادر ٹھیکری پہ ھی بات کرین گے یہی مستعمل عام ھے یعنی ادویات مین بھی اور کیمیاگرون کےکام بھی یہی نوشادراستعمال ھوتاھے خیر پہلے کچھ طبی وضاحتین بہتر رھین گی
اسکا حقیقی مزاج گرم ترھے جبکہ بعض کتب مین اسے گرم درجہ چہارم اور خشک بھی درجہ چہارم لکھ رکھاھے جوکہ سوفیصد غلط لکھاھے غلط اسلئے لکھاھے کہ جب نوشادرھرطرح سےایک شدیدکھار ھےیہ اپنی ھرادا سے اپنے ھر فعل سے اپنے آپ کوکھارظاھرکرتاھے اور کھار کی سب سے بڑی خوبی یہی ھوتی ھے کہ یہ اپنے اندر نمی یعنی تری رکھتی ھے جب کھار کی اصلیت تری پرھے تونوشادر مین خشکی کہان سے داخل ھوگئی بندہ خدا یہ اتنی تری اپنے اندررکھتاھے کہ آگ پہ لوھےیاتانبےکےساتھ عمل کرنےسے یہ اتنی ٹھوس دھاتون کوبھی تیل کی شکل اختیارکرنے پہ مجبورکردیتاھے خیر یہ بحث ساتھ ساتھ تجربات سےثابت ھوتی رھے گی مجھے یہان صرف نوشادرکے مزاج پہ دلائل سے یہ بات ثابت کرنی ھے کہ سابقہ تمام وہ طبی مفردات کی کتب جن مین نوشادر کامزاج گرم خشک لکھاھے وہ غلط لکھا ھے اس غلطی کوھمیشہ کےلئے درست کرلین ھان تودوستو کھارین مزاجا گرم بھی ھوتی ھین اورسردمزاج کی بھی ھوتی ھین جبکہ نوشادراپنے اندر گرمی رکھتاھے اسلیے اسکامزاج گرم تریعنی غدی اعصابی ھے اب فوائد کےلحاظ سے بھی اسکامزاج سمجھ لین فطرتا نوشادر جگر کےامراض مین مستعمل ھے ھاں ایلوپیتھی مین اسے کھانسی کےامراض مین بطور شربت امونیم کلورائیڈ کی شکل مین استعمال کیاجاتاھے خیر طب قدیم اور طب جدید مین جگرکےامراض مین استعمال کیاجاتاھے جیسے مشہورعام دوا حب کبدنوشادری بھی ھے نوشادر جب جگرکوتحریک دیتاھےتویادرکھین اعصاب کوطاقت بھی دیتاھےجس سے ایک طرف حرارت غریزی بڑھتی ھے تودوسری طرف رطوبت غریزی کی پیدائش شروع ھوجاتی ھے جس سے خشکی کامکمل خاتمہ ھوجاتاھے یہان مین ایک اور بھی وضاحت کیے دیتاھون جب بھی کسی بندے کوجسم پہ خشکی شدیدپیداھوجاۓ یعنی معمولی خارش کرنے پہ جسم پہ سفید لکیرین بن جاتی ھون یاسرمین سکری شدید پیداھورھی ھو تواسکا سب سے بہترین علاج غدی اعصابی ملین ھے اور غدی اعصابی ملین مین اس مرض خشکی کوختم کرنے اول نمبرکی دوا نوشادر ھی ھے باقی ادویات معاون ھین یہ خشکی کاخاتمہ رطوبت غریزی کے پیداھونےسے ھی ھوتاھے یہ ایک مثال دی ھے کہ نوشادرکامزاج گرم ترھی ھے اب ایک اور دلیل دیتاھون نوشادر کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اسے قاطع تیزابیت ماناجاتاھے اب تیزاب کی پیدائش ترشی سے ھوتی ھے اور تیزابی مادہ بھی دوخوبیان اپنے اندر رکھتاھے ایک سردی اور ایک گرمی کی خوبی رکھتاھے لیکن یادرکھین ھردوحالت مین خشکی شدید ھوتی ھے یعنی خواہ خشک سرد ھےیاخشک گرم اثر رکھتی ھواسکی پیدائش ترشی سے ھی ھوتی ھے ترشی کی اپنی بنیاد سوداوی مادہ ھے اب سودا مزاجا سرد بھی ھوسکتی ھے اور گرم بھی ھوسکتی ھے جیسے آلوبخارا املی کنومالٹالیمن گلگل انار سب ترشی رکھتےھین تومزاج بھی سوداوی رکھتےھین اور یہ سب اپنے اندر تیزابیت رکھتےھین اور یادرکھین تیزابی اثرات کوختم کرنےکےلئے کھارین استعمال کی جاتی ھین اسلیے نوشادر بھی ایک کھارھی ھے کیونکہ قاطع تیزابیت ھے یادرکھین نوشادر عضلاتی سکیڑ کی کامیاب دواھے عظم جگر ھویاعظم طحال ھو تونوشادرکے استعمال سے درست کیسے ھوجاتےھین کیونکہ یہان بعض دقیق سوچ والےاطباءکرام سوال کرسکتےھین کہ کھار جب رطوبت پیداکرتی ھے توطحال اور جگرکی سوجن کیسےاتارلیتی ھے تودوستو ھرنالی دارغدد مین نوشادر تیزی لاتاھے اور پیشاب آورھوتاھے اسی لیے ان کی سوجن جاتی رھتی ھے اسی لیے اسے سنگ گردہ اورسنگ مثانہ مین بھی مفیدجاناجاتاھے بدن پہ بیرونی مسون کےلئے کامل دواھے خیرکاسرریاح اپھاراگیس ریح معدہ درد معدہ برص بہق خارش گنج کےلئے مختلف ادویات کے ساتھ استعمال کیاجاتاھے لیکن یہان نوشادر کا مضمون لکھنے کا مقصد یہ ھے کہ اسکی وہ خوبیاں اجاگرکی جائین جن کاذکرکتابوں مین سرے سے ھے ھی نہین اور ذکرکیون نہین ھےبس راز قبر مین لےجانا بڑی صفت سمجھی جاتی تھی وھاں شاید فرشتوں کوبتائین گے کہ مین بڑا ھی پکا بندہ تھا دنیامین کسی کواپنے رازوں سےآگاہ نہین کیاھے اب فرشتے کیسے پیش آئین گے مجھے نہین علم شایدآپ مین سے کوئی روشنی ڈال سکے باقی باتین انشاءاللہ آھستہ آھستہ اجاگر ھونگی اب ایک صاحب نے مضمون کی خبردینے یعنی مطلع کرنی والی پوسٹ کے کمنٹس  مین اتنی ھمت فرمائی ھے کہ مین بھی کچھ رازون سے پردہ اٹھاؤن گا ان صاحب کانام HAKEEM MUSABALIھے بسم اللہ ھم آپ کو خوش آمدید کہین گے

No comments:

Post a Comment