Monday, January 17, 2022

ٹائیفائڈ بخار

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ ٹائیفائڈ بخار اور اسکا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
چند دن کی غیر حاضری ذاتی وجوھات کےباعث ھوئی کچھ دوستون نے فون کرکے یاددلایا آج کاوعدہ کیاتھا کہ لازمی حاضری ھوگی اورخاص کر ٹائیفائڈ کے موضوع پہ لکھنے کاوعدہ تھا چلین آج ساری کسر نکال دیتےھین مضمون خواہ دواقساط تک طویل ھوا اسی ایک قسط مین سمو دیاجائے گا چلین اب بات سمجھین کہ معیادی بخار یا تپ محرقہ یاجسے آپ ٹائیفائڈ کہتے ھین یہ حقیقت مین تحلیل کابخارھوتاھے جب جگر وغددمین تحریک ھوتی ھے توعضلات مین تحلیل اوراعصاب مین تسکین ھوتی ھے یعنی صفراوی موادکےساتھ بلغم مل کرمتعفن ھوجاتی ھے جس کیوجہ حرارت غریبہ پیداھوتی ھے جس کی وجہ سے بخارھوجاتاھے یاد رکھین جب بھی کوئی مادہ متعفن ھوگا تولازما جراثیم پیداھونگے مجھے اچھی طرح یادھے جب کلاس نہم کی کتاب بیالوجی ھم پڑھتے تھے توھمارے اساتذہ نے ھمین ایک باقاعدہ پریکٹکل بھی کروایاتھاکہ کچھ تنکے وپتے وبھوسہ وغیرہ پانی مین بھگودیے گئے اورچندروز بعد اس پانی کاایک قطرہ سلائیڈ پہ لگاکرمائیکروسکوپ کے نیچے رکھ کرچیک کیا توپیرامیئسم امیبا وغیرہ پیداھوچکےتھے یہ حقیقت مین پانی کے متعفن ھونے پہ پیداشدہ جراثیم تھے یہ مثال دے کرآپ کویہ سمجھانا مقصود تھا کہ متعفن مادے مین جراثیم پیداھوجایاکرتےھین اب موجودہ سائینس یہ نہین دیکھتی کہ جراثیم پیداھونےکےاسباب کیاھین وہ صرف یہ تشخیص کرین گے کہ جراثیم پیداھونےکےباعث ٹائیفائڈ بخارھوگیاھے چلین ھم یہی بات تھوڑی دیرکےلیےمان لیتےھین کہ آنافانا خودھی جراثیم پیداھوگیایاکسی صورت فضاء مین بکھراجراثیم حملہ آورھوگیا یعنی اگر یہ جراثیمی زھر بھی ھے تب بھی متاثرجگر ھی ھوتاھے یاھم یون سیدھی بات مان لین کہ مادہ متعفن ھوکرجراثیم پیداھوۓ اور کونسا مادہ متعفن ھوا یہ نشاندھی مین اوپرکرچکاھون لیکن ھردوصورت مین متاثر جگر ھی ھوتاھے یعنی جراثیم سے پیداشدہ زھر جگر پراثراندازھوکرمرض کاباعث یعنی ٹائیفائڈ بخارکی شکل مین ظاھرھوجاتی ھےاگر بالعموم کوئی پیچیدگی پیدانہ ھوتویہ بخار ایک مخصوص مدت یعنی کبھی 14روزتوکبھی 21روزبعد یہ بخاراترجایاکرتاھےاسی وجہ سےاسےمعیادی بخارکہاجاتاھے اس بخارکی کیفیت یہ ھوتی ھے کہ یہ مسلسل رھتاھے اورزیادہ تیزنہین ھوتایادرکھین جگرکےمظاھرات کےاظہارکاپہلا نمائیندہ انتڑیان ھوتی ھین اسی وجہ سے اس بخارکی غیر طبعی علامات سب سے پہلے آنتون کوھی متاثرکرتی ھین اس کی سمیت سےپیداشدہ تعفن آنتون مین غیر طبعی ماحول پیداکردیتاھے جس کی وجہ سے بول وبراز مین بھی متعفن اوربدبودارخارج ھوتاھے یادرکھین یہ بخارموسمی تبدیلی کےوقت بڑھتاھے خاص کر نومبر اکتوبر اور پھردسمبر مین ھوجایاکرتاھے اگر مریض مین قوت مدافعت کی کمی ھوتوحملہ بڑاتیز ھوتاھے عضلاتی تحلیل کی وجہ سے عضلات مین انتہائی کمزوری پیداھوجاتی ھے جسم مین درد اوردکھن ھروقت محسوس ھوتی رھتی ھے خاص کرٹانگون اور پنڈیلیون مین شکستگی بہت ھوتی ھے جس کی وجہ سے مریض ماندہ وبےحال ھوجاتاھے بےخوابی بڑھ جاتی ھے اعصابی تسکین کی وجہ سے یعنی متعفن بلغم کےباعث ذھنی پریشانی پریشان خیالات غمگینی اور خفقان بہت زیادہ ھوتاھے سوچون کےدھارے منفی رخ اختیارکرلیتےھین جسم پرسرخی مائل دھبے بن جاتےھین آنتوں مین گڑگڑاھٹ پیداھوتی ھےاور آنتون مین دردبھی ھوتاھے اگر سوزش امعاء شدیدھوجاۓ تودوستو میوکس ممبرین مجروح ھوجاتی ھے پھرخون یاآؤں آنے لگتی ھےھاں یادآیا اس بخارکی ایک خاص علامت بھی ھے کہ اسکا زور ظہرکےبعدزیادہ ھوتاھے ایک بات یادرکھین کہ غدی امراض پچھلے پہرزور پکڑتی ھین اب خیرسے کچھ علامات مریض تامریض بدلتی رھتی ھین اگر یہ جراثیمی زھر کےباعث پیداھوتاھے تواسکی آسان تشخیص خون ٹیسٹ سےبھی ھوجاتی ھے اب بذریعہ نبض اور دیگر ٹیسٹون سے تسلی ھوجائے کہ ٹائیفائڈ بخارھی ھے تودوستو مندرجہ ذیل علاج حتمی اور شفایابی کےلئے اعلی ترین ھے
غدی اعصابی اکسیر دورتی +تریاق نمبر6 ماشہ کو شربت دینار یا شربت کثوث کےساتھ دین مختصر ترین اور انتہائی اعلی علاج ھے اگر آپ ساتھ کشتہ ھڑتال ورقی +کشتہ ابرک سفید جو چڑچٹہ یعنی پھٹکنڈہ کے پانی مین کھرل کرکے بنایاجاتاھے ایک رتی بھردن مین تین بارھمراہ مذکورہ شربت کےساتھ دین اب اعلی ترین علاج ھے
اگر یہ تمام دوائین میسر نہین ھین تودوستو آپ مندرجہ ذیل دوا دین
اعصابی غدی شدید+غدی اعصابی شدید دونون کوبرابروزن ملا کرایک ماشہ ھمراہ شربت دینار دین اگر کسی پیچیدگی کےباعث آنون مین شدید سوزش ھوجائے یاپھرخون آنے لگے توساتھ مندرجہ ذیل والی دوا بھی دین
اسگندھ ۔زیرہ سفید ۔ سفوف ملٹھی ۔ گوندکیکر ۔ ھموزن پیس کرماشہ مقدار مین تین وقت کھلائین یادرکھین اگر دست زیادہ آنے لگ جائین تو آنتون کی سوزش جب تک ختم نہ ھوجائے تودست روکنے کی دواھرگز نہ دین نہ ھی غذا مین کسی قابض یاحابس غذا کواستعمال کرین نہین توکل کلان کو مریض انتڑیون کی ٹی بی تک کاشکارھوسکتاھے اس لیے بہترین طریقہ یہی ھے کہ بخاراترنے کے بعد بھی زودھضم اور سیال غذاکھانے کودین جیسے دلیا کسٹرڈ سبزیان ہدوکھیرے توری سبز کھیرے ٹینڈے وغیرہ بخاراترنےکےبعد بھی دس پندرہ روز آرام کرائین رکوع کی حالت مین وزن اٹھانا یازور لگانے والا کام سختی سے منع کرین محنت مشقت کرنے سے ساری علامات دوبارہ لوٹ آئین گی اوردوبارہ بخارھوسکتاھے اور جب یہ بخاردوبارہ لوٹ آۓ توشدید نقصان کاباعث بنتاھے اس لیے نظام ھضم پردباؤ کسی بھی طرح یعنی نظام ھضم پہ نہ ھی بیرونی اور نہ ھی اندونی طور پربوجھ نہ ڈالاجاۓ اس سے آلات ھضم نہایت کمزورھوجاتےھین اور مریض ساری زندگی آنتون کےمسائل سےدوچاررھتاھے نظام ھضم درست ھی نہین ھوتا جب بھی ٹیسٹ کراۓ گاٹائیفائڈ ھی تجویز ھوگا یاپھر آنتون کوٹی بی ھوجایاکرتی ھے اسلیے دوادینے کےساتھ ساتھ ٹائیفائڈ کے مریض کوشدید پرھیز کی ضرورت ھوتی ھے ورنہ زندگی بھرعلاج کرواتے رھین گے اب دوا کے ساتھ ساتھ مریض کی ٹانگون اور پنڈیلیون کی مالش لازمی کرنی چاھیے یہ عمل نہایت سودمندھوتاھے مسلز کودبایا یا سہلایاجاۓ صبح شام مریض کودبانے وسہلانےسے حیرت انگیز فائدہ ھوتاھے بخار ٹوٹ جاتاھے عضلات کوقوت ملتی ھے مسلسل تھکن کااحساس جاتارھتاھے یادرکھین دواکھانےسے تین چارروز مین عموماآرام آجایاکرتاھے لیکن پندرہ بیس روز آرام پھربھی نہایت ضروری ھے اب مین نے جونسخے اوپر لکھے ھین یہ سب پہلے سے گروپ مین لکھ چکا ھون جیسے شربت دینار وغیرہ ھان شربت کثوث کانسخہ لکھ دیتا ھون اسکے ساتھ اکسیرکے نسخہ جات لکھ دیتاھون
شربت کثوث ۔۔۔۔مزاج غدی اعصابی
سونف 25گرام
تخم کاسنی 25گرام
افتیمون 25گرام
سناءمکی50گرام
تخم کثوث 50گرام
چینی ایک کلو
کثوث کوپوٹلی مین باندھ لین اورتمام ادویات کو2500ملی لٹرپانی مین بھگودین کثوث کی پوٹلی بھی پانی مین رکھ دین بارہ گھنٹہ بعد جوش دین اور مل پن چھان کر چینی شامل کرکے شربت کاقوام کرلین بیس تاپچاس گرام دن مین تین باردے سکتےھین
ٹائیفائڈ کےعلاوہ بھی دیگر امراض مین بہت مفیدھے جیسے استسقاء یرقان دردپتہ وجگر پتھری گردہ وپتہ ومثانہ مین مفید ھے
غدی اعصابی اکسیر۔۔ھڑتال ورقی دس گرام سنڈھ چالیس گرام مرچ سیاہ دس گرام
پہلے ھڑتال کوتین گھنٹہ زوردار ھاتھون سے کھرل کرکے پھرباقی ادویات پیس کرملاکرایک گھنٹہ مذیدکھرل کرلین بس تیار ھے
شدید چار اور پانچ کے نسخہ جات ھرکسی کے علم مین ھین آخر مین آپ کو ایک نہایت ھی اکسیر نسخہ لکھے دیتا ھون
شیرمدار دس گرام   ( مطب کامل محمودبھٹہ )
کوزہ مصری سوگرام
دونون کوملاکراتنا کھرل کرین کہ شیرمداربالکل خشک ھوجاۓ شیرمدار کی نمی کسی صورت نہ رھے اب اسے کسی مضبوط ڈھکن والی شیشی مین ڈال لین نصف تاایک رتی دووقت ھمراہ تازہ پانی دےسکتےھین
اگر ٹائیفائڈ گرمی کے موسم مین ھو توشربت بزوری استعمال کرنا مفیدھے امید ھے اب کافی حدتک لکھ دیا ھے
( مطب کامل محمودبھٹہ )

No comments:

Post a Comment