Wednesday, January 5, 2022

نوشادر 3

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ نوشادر۔۔۔۔۔قسط3۔۔۔۔۔۔۔
آج کچھ باتین کیمیاء گرون کےلئے
پچھلی قسط مین نوشادر کے ھوائی تیل کےبارےمین بتایاتھا کہ ایسا تیل جوفضاءسے نمی جذب کرکے تیار ھواھو اورجب اسے آگ پہ رکھین تونمی اڑ جاتی ھے اورنوشادر ٹھوس حالت مین دوبارہ بن جاتاھے یہ تیل کیمیاء گرون کے نزدیک بیکارھے اور کیون بیکار ھے یہ وہ بھی نہین جانتے بس یہ کہین گے کہ بھئی غواص نہین کرتا غواص کامطلب ھوتاھے کہ کسی دھات کے اندرتک یعنی ھرذرے ذرے مین داخل ھوکراپناعمل کرتاھو تو دوستو اس مین اتنی مصیبت مین پڑنےکی کیاضرورت ھے یہ کام تو کچانوشادرھی کرلیتاھے یعنی کسی بھی دھات کے ذرے ذرے کوکھاجاۓ گانہ رھے گابانس نہ بجے گی بانسری
خیر دوسری بات کیمیاء گری کے نزدیک جواھم ھے وہ ھے شمسی رنگ دینا چلین آج ان ھی دوسوالات پہ بات کرتےھین
یادرکھین آپ نے جوبھی ھوائی تیل تیارکیاھے وہ کسی صورت بیکار نہین ھوتا ھرحالت مین کامیاب ھوتاھے خواہ اسے طبی استعمال مین ھی کیون نہ لایاجاسکے اور جوبات آپ چاھتے ھین کہ قائم النار روغن نوشادر ھو تو دوستو پہلی سیڑھی پہ قدم رکھین گے تب دوسری سیڑھی چڑھین گے یعنی پہلے ھوائی تیل بنے گا تب قائم النار تیل بھی بن جاۓ گا اب میرے لکھے تمام نکتے ذھن نشین کرلین یہ آپ کےکام آئین گے
سب سے پہلےتونوشادر کے جوھراڑائین یہ جوھر کتنے اڑے ھین اور کتنی مقدار کےنوشادرسےاڑاۓ ھین ان سب باتون پہ دھیان رکھناھے یعنی ایک کلو نوشادر کوباریک پیس کراسکے جوھر اڑالین اب جوجوھر اڑ کراوپروالے پیالے مین لگےھین ان کاوزن کرین اگر آدھا کلوھی جوھر ملتاھے تواس جوھر مین مذید نیانوشادر لےکر آدھاکلوشامل کرکے وزن پوراایک کلوکرکےدوبارہ جوھراڑائین اب حاصل شدہ جوھرنوشادرکاوزن بڑھ جاۓ گا اسی طرح چندبارعمل کرنے جواھرکاوزن ایک کلوھوجاۓ گا یادرکھین ان جواھرات مین یہ خوبی آجایاکرتی ھے کہ فضاءکی نمی جذب کرکے تیل ھوجائین لیکن یہان تیل کرنے کی ضرورت نہین ھے بس آپ نےاپنے جوھرنوشادرکاوزن پوراکرناھے اب آپ نے لوھے کابرادہ حاصل کرناھے جوریتی سے تیار شدہ ھو وزن ایک پاؤ ھوناچاھیے یادرکھین لوھابالکل خالص ھوناضروری ھے خواہ آپ خود ھیراکسیس سے نکال لین اب اس برادہ لوھے کوایک پاؤ جوھرنوشادر مین اچھی طرح رگڑ پیس کرملالین اب اس کے دوبارہ جوھر اڑائین یادرکھین اب اگلےتمام عمل آپ نے چائیناڈش مین کرنےھین جب اس مین جوھراڑکراوپروالے حصہ مین لگ جائین توآگ سے الگ کردین ٹھنڈا ھونے پہ نیچے بیٹھے مواد اور جوھرکواکھٹاملالین اوروزن کرین اگر کچھ کم ھے توجوجوھرنوشادرآپ کے پاس رکھاھے اس مین سے شامل کرکے وزن پوراکرین اور پھردوبارہ اسکے جوھراڑائین اسی طرح متواتر یہ عمل جاری رکھین اب کچھ عمل کے بعد جوھراڑنا کم ھوجائین گے اور تہہ نشین موادزیادہ ملے گا جب مواد تہہ نشین زیادہ ملناشروع ھوجاۓ تب اسے جوھراڑانا بندکردین تاکہ یہ تمام فضلہ نمی لےکرتیل بن جاۓ جب تیل بن جاۓ تب دوبارہ آگ پہ خشک کرکے جوھراڑائین پھرٹھنڈاکرکےتیل بنائین متواتر اس عمل سے اب جوھروالاکام بند ھوجائے گا بس تیل بنتارھے گا اب جوھراتنا حساس ھوچکا ھے کہ جب تیل کی شکل اختیارکرچکاھوگاتواسے آگ پہ خشک کرنے مین بڑاوقت لگے گا اب اس تیل مین غورسےدیکھین گے توجولوھےچون آپ نے شامل کیاتھاوہ بھی غائب ھوچکاھوگا اب آپ کےباربارعمل سے ایک وقت ایسا بھی آجاۓ گاجب یہ تیل آگ پہ کسی صورت خشک نہین ھوگا یعنی آگ پہ یا ٹھنڈاھونے ھردوصورت مین تیل ھی رھے گا یاد رکھین نوشادر کےجوھرمسلسل اڑتے رھنےکی وجہ سےاتنے حساس ھوجاتےھین کہ وہ اڑنا بندکردیتےھین اور تہہ نشین حالت مین اپنی شکل کرونا کی طرح بدل لیتے ھین اورتیل کی مستقل شکل اختیارکرجاتےھین اب اس مین لوھابھی شامل کردیاھے دوستو اسی طرح تانبہ بھی شامل کرکےتیل کیاجاسکتاھے خیر لوھاسے بڑاکوئی رنگ شمسی نہین ھے اب اگلاکام اسے طبی اعتبارسے استعمال کرناھے توجگر کےامراض کی اعلی ترین دواھے جب خون ھی بننابندھوجاۓ تویہ تیل کام کرےگا یادرکھین طبی طور پراستعمال کےلئے اتنی مشقت کی ضرورت نہین ھوتی اگرتھوڑے ھی عمل کرین گے تونوشادر بشکل تیل فولادکواپنے اندرجذب کرچکاھوگااور آپ کےلئے کارآمدھوگا اسے ھی طبی زبان مین سیال فولاد کہاجاتاھے باقی جوشربت کی شکل مین سیال فولاد کمپنیون کاملتاھے وہ الگ سے ھے بس نام سیال فولادھے یعنی پترافولاد مین جوھرنوشادر شامل ھے اسے اصل نہین ماناجاسکتا جب تک اصل فولادسیال نہ ھوخیر باقی باتین اگلی پوسٹ مین
غیر متعلقہ پوسٹین نہ بھیجاکرین یہ خالص طبی گروپ ھے اور کمنٹس مین نمبر مانگنا بھی ممانعت ھے ھرنیاآنےوالا ممبر گروپ رولز پڑھ لیاکرین اوربعض پوسٹون پہ اخلاقی حدودقیودسےآزاد کمنٹس ھوتےھین اپنے آپ کومہذب ثابت کیاکرین قومین اپنے اخلاقیات سے پہچانی جاتی ھین اورآپ ایک عظیم قوم ھین اپنی شخصیت کواچھےاخلاق سےسنوارین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment