Wednesday, April 13, 2022

کدو اور موٹاپا

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ کدو اور موٹاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی روز سے اس سبزی پہ ایک مضمون لکھنے کی کوشش کررھا تھا پھر کچھ کتب کا بھی سہارا لیا کتابون مین سواۓ اسکے کہ کدو ایک کدو ھے یا پھر کدو کھانا سنت ھے یا پھر کدو ایک بہترین سبزی ھے یا معروف سبزی ھے یا پھر مزاجا سرد تر ھے یاترسردھے نام اوراقسام کافی ھین گھیا کدو گول کدو لمبا کدو پیٹھا کدو حلوہ کدو کوڑا کدو یا بین کدو وغیرہ وغیرہ فوائد مین بھی جگر کی گرمی دور کرتاھے غذااچھی ھے ملین طبع ھے رطوبات پیداکرتاھے خشکی زائل کرتاھے یعنی مبرد مرطب مسکن مدربول مولدرطوبات ملین طبع ھے بس یہ ھی خصوصیات ھین بس کچھ نے یہ بھی مختصر لکھ دیاھے دماغ کی خشکی دورکرتاھے تپ دق دورکرتاھے خیر آج کچھ ایسی تشریحات جومیرے تجربات سے گزری ھین جن کا آپ تک پہنچنا نہایت ضروری ھے کیونکہ تقریبا ھر بندہ زندگی مین کہین نہ کہین اسے کھاتاھے تودوستو لیجئے آج اس انتہائی قیمتی معتبر بلکہ سبزیون مین قدر ومنزلت مین سب سے اعلی سبزی جوایک خزانہ سے کم نہین ھے اس سبزی مین بے شمار راز چھپے ھین ان سے آگاھی حاصل کرین لیکن پہلے ذرا جوبات مضمون کے شروع مین عنوان مین لکھی ھے بعض دوست روزانہ ایک سوال پوچھ رھے ھوتےھین کہ بدن انتہائی کمزورھے بس کچھ موٹاھونے کےلیے بتادین ایسے تمام ناتواں اور کمزور روزانہ ایک پاؤیاتھوڑازیادہ وزن کاایک کدو لین اسے بے شک ثابت ھی یادوتین ٹکڑون مین کاٹ کرزیرہ سفید اور ھلکا نمک ڈالکرابال کرکھاجائین اورابالتے وقت جوبچاکھچا پانی ھے وہ پی جائین بس ایک ماہ مین اچھاخاصا وزن بڑھ جاۓ گا بدن بھرجاۓ گا دبلاپن ٹھیک ھوجاۓ گا اب اگلی بات کرتے ھین مطب کامل گروپ کےممبران کیلیے حسب روایت تحقیقی مضمون پیش خدمت ھے
ایک بات سے ھم سب اتفاق کرتےھین کہ کدوکھانا سنت نبوی ھے کیونکہ بے شمار احادیث سے ثابت ھے کہ رسول اللہ ﷺ نے بڑے شوق سے اسے تناول فرمایا ھے لیکن کیا آپ جانتے ھین کہ کدو کھانا تمام انبیاء کرام کی سنت ھےکچھ اور بھی اشیاءھین جوتمام انبیاء کی سنت ھین ان پہ بحث پھر کبھی ھوگی
 کدو ایک ایسی غذا اور دوا ھے جس کےاستعمال سے مندرجہ ذیل خوبیان ضرور پیدا ھوتی ھین ڈیپریشن خواہ کتنی ھی ھودماغی گڑبڑ مراق وسودا بے خوابی گھبراھٹ جیسی حالت کدوکھانے سے ٹھیک ھوتی ھے کندذھنی جاتی رھتی ھے ذھن کوجلا بخشتاھے بدن کوفربہ ضرور کرتاھے لیکن اعتدالی حالت مین رکھتاھے پیاس جاتی رھتی ھے بلڈپریشر کے مریض کےلئے سب سے بڑھ کردواھے جگر کی سوزش معدہ کی سوزش والسر تک کوٹھیک کرتاھے انتڑیان کےمروڑ بلکہ خونی پیچش کی حالت مین اسکا حلوہ کھانا مرض کومنٹون مین ٹھیک کرتاھے یاد رکھین جولوگ ٹائیفائڈ کےشکارھین وہ کدو کوھرصورت کھائین بلکہ اسکے تخم نہایت ھی مفیدھین جیسے شربت بزوری مین کدو کے بیج استعمال ھوتےھین اور شربت بزوری ٹائیفائڈ کی سب سے اعلی دواھے انتڑیون کےزخم بھرنے کےلئے اسکا حلوہ یا پھر بغیر مرچ ابال کرکھانا بہت ھی مفید ھے بواسیر اور مستقل قبض کےمریض اسے غذابنائین باقی خوبیاں کدو کاکھانا اخلاقی لحاظ سےتدبر ذھانت حوصلہ پیداکرنے مین نہایت اعلی ھے قوت باہ پیداکرنےمین بےمثال ھےوٹامن اے بی کیلشیم فاسفورس سےبھرپور سبزی ھے یادرکھین کدو کی بے شمار اقسام مین سے درحقیقت دوھی قسمون کی مختلف اقسام تجویز شدہ ھین ان مین ایک کدو جسے آپ پیٹھا بھی کہتےھین یہ زرد رنگ کا ھوتاھے اس مین بیج کاسائز بھی بڑاھوتاھے یہ سال بھر محفوظ رہ سکتاھے اسے بطور سبزی بھی پکاتےھین اور اسکا حلوہ بناکربڑے شوق سےکھایاجاتاھے اسکا مزاج ترگرم ھے اب دوسرا کدو جوصرف تازہ حالت مین ھی استعمال ھوتاھے یہ گول یاصراحی دار یا لمبائی کی شکل مین ملتاھے تازہ حالت مین سبز رنگ کاھوتاھے اسے ھی عام طورپر بطورسبزی پکایاجاتاھے اسے بعض ناموں سے پکاراجاتاھے جیسے لوکی گھیاکدو گول کدو وغیرہ خیر کچھ ذائقے بھی الگ ھین پکانے کی شکل مین باقی مزاجا یہ ترسردھین گردون کے مریض جگر انتڑیون کے مریض معدہ اور دماغی مریض اسے لازما غذابنائین ایک اور بھی کدو کی نسل ھے جسے تونبڑی یا بین کدو کہاجاتاھے یہ کڑواھوتاھے کھایانہین جاتا اسے قریب قریب زھریلی قسم سمجھاجاتاھے اسکوسکھاکربین بناکر سپرے اپنا ھی راگ الاپ رھے ھوتےھین خیر روایات ھین بین بجانےسے سانپ حاضرخدمت ھوکرجھومتاھے جبکہ ایسا کچھ بھی نہین ھوتا کیونکہ سانپ کےتوکان ھی نہین ھوتے بین کیاخاک سنے گا بس سانپ کی نچلی سطح انتہائی حساس ھوتی ھے زمین پہ چلنے والی ھرمخلوق کےقدمون یاگھسٹنے سے زمین کاارتعاش محسوس کرکے اپنے دفاع کےلئے جدھرسے رگڑمحسوس کرےگااسی طرف گھومتاھے خیرسے بین نہین سنتابس سپیرا جس طرف بین گھماتاھے سانپ بھی اسی طرف گھوم رھاھوتاھے یہ مزاجا خشک گرم ھے کڑواھونے کی وجہ سےاسے کھایانہین جاتا لیکن آپ لوگ اسکے بیجون کاتیل نکال کربطورطلا استعمال کرین گے تونہایت ھی مقوی باہ ھوگا

No comments:

Post a Comment