Wednesday, April 6, 2022

شربت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شربت انار اور شربت مالٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔ بعض دوستون نے رمضان المبارک کی نسبت سے مشروبات لکھنے کا اسرار کیا لیکن موجودہ موسم مین مشروبات کااستعمال ابھی کم ھی ھے لیکن موسم کی مناسبت سے دوقسم کے مشروبات تجویز کرنے لگاھون جونہایت مفید بھی ھین اب اکثریت توبجاۓ مشروبات کی خودتیاری کرین بازار سے تیار حالت مین شربت لینا پسند کرتےھین جو بس نام ھی کافی ھے کی مثال ھوتےھین گھر مین خود مشقت ومحنت کرکے تسلی یافتہ مشروب تیار کرنا پسند ھی نہین ھے خیر جوکچھ بتانے لگاھون یہ اتنا مشکل کام نہین ھے سب سے پہلے مالٹاکاشربت تیارکرنےکااصول بتاتاھون آپ ایک درجن بڑے سائز کے کنومالٹے لےلین اب پہلے مالٹے چھیل کے انکا رس اچھی طرح نکال لین یہ رس مقدار مین تقریبا سات سوملی لٹر بنے گا اب اس سے زیادہ یاکم ھوسکتاھے یہ سب مالٹے کےسائز پہ منحصر ھے خیر اب آپ نے جوچھلکا اتارا ھے اس مین سے صاف ستھرا آدھا چھلکا الگ کرکے پانی سے دھوکر تھوڑاپانی ڈالکر ابال لین تین چارابال آنے پرنیچے اتار لین اب پانی سے نکال کر چھلکے کی اندرونی سطح چھیل کرسفید حصہ اتار دین یعنی یہ چھلکے دونون سائیڈسے اب سرخ نظرآرھے ھونگے اب ان چھلکون کوباریک پیس کراچھی طرح پیسٹ بنالین اب آپ نے 1500گرام چینی لینی ھے اورآدھا لٹرپانی ڈال کرچینی کوآگ پہ حل کرین اور چھلکے کاتیارشدہ پیسٹ چینی حل ھونےکی صورت مین ڈال دین آگ دھیمی رکھین اورایک ابال آنے کی صورت مین اب جو رس نکال کررکھاھے اسے شامل کردین مذید ایک ابال آنے پہ آگ سے نیچے اتار کرآدھاگرام سوڈیم بنزوویٹ شامل کرکے بوتلون مین شربت محفوظ کرلین یہ ذائقہ مین انتہائی شاندار شربت تیارھوگا یادرکھین چھلکے ابال کر شامل کرنےسے چھلکے کی کڑواھٹ ختم ھوجاتی ھے اور رس کنو کوایک سے زیادہ ابال نہین دیناتاکہ ذائقہ اورافادیت بالکل تازہ محسوس ھو ایک بات یہ بھی ذھن نشین کرلینجس پانی مین چھلکے ابالے ھین اسے پھینک دین چینی مین تازہ پانی ڈالنا ھے اب بات کرتےھین انار کے شربت کی تودوستو بالکل کنو کے شربت سے ملتاجلتا ھی طریقہ ھے آجکل بازار مین ترکی کاانار دستیاب ھے جس پہ پلاسٹک کاایک کور بھی چڑھا ھوا ملتاھے اس انار مین کھٹائی نہایت ھی کم ھوتی ھے ایک کلو انار لےکر اسکے دانے الگ کرکے رس نکال لین اور چھلکا کے باریک ٹکڑے کرکے اچھی طرح دھولین اب ان چھلکون مین ایک لٹرپانی ڈالکر اچھی طرح ابال لین کہ پانی آدھا لٹر رہ جاۓ اب اسے چھان کرایک کلو چینی شامل کرکے آگ پہ رکھین اور کم سے کم چارپانچ ابال آنے دین تاکہ پانی مذیدآدھا اڑجاۓ اب رس انار ڈالکرایک ابال آنے پرآگ سے الگ کردین اور آدھا گرام سوڈیم بنزوویٹ ڈال کر صاف بوتلوں مین شربت محفوظ کرلین بے مثال شربت تیارھوگا امید ھے یہ مضمون پڑھتے ھوۓ بھی زبان پہ ذائقہ محسوس ھوا ھوگا بس اب منہ سے مذید رال مت ٹپکائین بلکہ بازار سے دونوں فروٹ اس وقت دستیاب ھین خودسے شربت تیار کرین اور نوش جاں کرین اس وقت آپ کہین گے کہ بازار سے ایسے خالص مشروب واقعی دستیاب نہین ھے جوذائقے اور لذت مین اپنی مثال آپ ھوتےھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment