Friday, April 8, 2022

ستیاناسی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ ستیاناسی اور کشتہ سازی کے اصول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ستیاناسی بوٹی اپنے نام سےھی اپنی تعریف بتادیتی ھے یعنی جس کھیت مین پیداھوتی ھے سمجھ لین اس کھیت کواجاڑ دیتی ھے اس لیے عرف عام مین اسکی اسی خصوصیت کی وجہ سے کہ یہ کھیت کاستیاناس کردیتی ھے اب اس بوٹی کواسی نام سے پکاراجانے لگا بلکہ اسے ھندی مین بھی اجڑکانٹاکہتےھین فارسی مین اسے بادنجان دشتی عربی مین شجرالثوم بنگالی مین سوزن چھیری جبکہ انگریزی مین ییلوتھیسٹل کہتے ھین انگریزی مین اونٹ کٹارا کو ملک تھیسٹل جبکہ اسے ییلوتھیسٹل کہاجاتاھے یعنی ان ھردوبوٹیون کاآپس مین کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ھے تو دوستو یہ قریبی رشتہ دار ھین شکلین بھی ملتی جلتی ھین اور کانٹے بھی وافر مقدار مین دونون پہ پاۓ جاتےھین اسکے پتے بینگن سے مشابہہ لیکن کانٹون سےبھرپورھوتےھین اسلیے اسے بادنجان دشتی نام سے فارسی مین جاناجاتاھے فروی مارچ مین اس پہ پھول اگتےھین جن مین چہارخانہ ڈوڈے سے لگتےھین پھل پک جانے پربیج خود ھی زمین پرگرجاتےھین ان بیجون کوجلانےسےتڑاخ تڑاخ کی آوازین نکلتی ھین شاخون مین سے بدبودار دودھ نکلتاھے اسکی جڑکوچوک کہتے ھین اس پودے کاذائقہ تلخ ھوتاھے پورے پاکستان مین کافی مقامات پہ پیداھوتی ھے ساون تک یہ پودا مل سکتاھے یادرکھین اسکااصل وطن میکسیکو ھے اسلیے اسے انگریزی مین میکسی کن پوپی بھی کہتےھین اسکا دودھ جڑکاچھلکا بیج سبز پتے شاخین ھرایک حصہ بطور دوااستعمال ھوتاھے بس مقدار خوراک الگ الگ ھے
بیج تین تانوماشہ
بیج کاتیل تین تاسات بوند
سبز پتے وشاخین پانچ تولہ تک
جڑکاچھلکا چارماشہ
اسکا دودھ تین تاپانچ قطرے
بعض کتابون مین اسکا مزاج سرد لکھا ھے اور بعض اسے گرم لکھتے ھین لیکن ذائقہ موسم شکل شباھت اور فوائد مین ھرلحاظ سے یہ بوٹی غدی عضلاتی ھے یعنی گرم خشک اثرات کی حامل ھےمختلف کتب مین فوائد توبے شمار لکھے ھین  جیسے مخرش جالی مسہل مقئی قاتل کرم شکم دافع فساد خون اینٹی سیپٹک وغیرہ وغیرہ لیکن یہان مین صرف وہ فائدے لکھون گا جوتجربات مین اٹل ھین جیسے خارش کےلیے بہترین دوا ھے اسکی جڑکاچھلکا اور کے برابروزن مرچ سیاہ ڈال کرپیس کر نخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی دن مین تین باردین اب یہ برص بہق پھوڑے پھنسی خارش کےلئے نہایت ھی اعلی دوا ھے یادرکھین یہ پیٹ کےتمام کیڑون کونہین مارتی بلکہ صرف کدودانون کوختم کرتی ھے اسکے لیے دوتاتین ماشہ سفوف پتون کا یا بیجون کاتیل تین قطرے پلادین
اب ایک لاثانی دوا بتارھاھون اسکا دودھ ایک بوتل سوگرام گندھک آملہ سار مین کھرل کرین خارش بلکہ برص تک کےلئے اس سے اعلی دوا کوئی نہین ھے بلکہ یہ دوا کیمیاگرون کےلئے بھی اکسیراعظم ھے اب بات ذرا کشتہ سازی پہ کرتےھین مختلف گروپون اور کئی ایک کتابون مین بڑے زور شورسے فن کشتہ سازی کا یا مختلف کشتہ جات کاذکرھورھاھوتاھے لیکن کشتہ سازی کے بنیادی اصول وقوانین کوئی بھی نہین جانتا بس یہ لکھا ھوتاھے کہ فلان بوٹی مین فلاں دوا کورکھ کرآگ دین اب یہ کشتہ ایسا بن جاۓ گا یعنی زمین آسمان کےقلابے ملاۓ ھوتےھین تعریفون کےایسے پل باندھ رکھے ھوتےھین باربارتکرار کیاجاتاھے تاکہ پڑھنے والا متاثرھوکراس تجربہ سے گزرے خواہ بیڑہ غرق ھوجائے محنت وقت اور پیسہ برباد الگ سے ھوجاتاھے بس پھر ایک آنچ کی کسررہ گئی کاراگ الاپاجاتاھے دوستو حقائق کے قریب رہ کر لکھاکرین غلط راھنمائی کرنا ھرلحاظ سےاخلاقی جرم ھے سادہ زبان اورعام فہم اندازاپنائین تاکہ سمجھ آسکے اگر آپ کے اندر علم زیادہ آگیا ھے تو کیکبج جیسے الفاظ اپنے اندر ھی ذخیرہ رکھین اب مپقنج جیسی اصطلاحات سمجھنے والے لوگ نہین ھین بلکہ آپ اگر یہ سمجھادین گے کہ یہ پانچ دھاتون کوملا کرپڑھنے کی اصطلاح ھے جیسے م سے مراد مس یعنی تانبہ پ سے مراد پارہ ق سے مراد قلعی ن سے مراد نقرہ یعنی چاندی ج سے مراد جست ھے تب سمجھ جائین گے خیر موضوع پہ رھتےھین کشتہ سازی مین ایک اصول بہت ھی آسان ھے جب بھی کسی چیز کا کشتہ کرنا ھو تو پہلے اس چیز یعنی دوا کامزاج سمجھین پھر جس بوٹی سے کشتہ کررھے ھین اسکے مزاج کاعلم ھونا ضروری ھے اب اصول یہ ھے ھراعصابی دوا یعنی بلغمی مزاج رکھتی ھوتواسکا کشتہ ھمیشہ عضلاتی دوا مین رکھ کرکرنےسے اکسیری فوائد کاحامل ھوگااگر عضلاتی یعنی سوداوی مزاج کی دوا ھے تو صفراوی یعنی غدی مزاج کی حامل ادویہ مین کیا کرین اسی طرح صفراوی مزاج کی دوائین بلغمی مزاج کی دواؤن مین رکھ کرکشتہ کرنی چاھیے
اگر آپ تانبہ کاھی کشتہ کررھے ھین توعموما قلعی پارہ کی گرہ کی جاتی ھے پھراس مین تانبہ رکھناھے اور نگدہ دھتورہ کادے کرکشتہ کیاجاتاھے جوماھرآدمی جاکردودن مین کرسکے گالیکن فوائد بھی نہ ھونےکےبرابرھوتےھین اب تانبہ سوداوی مزاج پارہ صفراوی مزاج قلعی بلغمی مزاج رکھتی ھین اس عجیب مکسچر مین تانبہ کشتہ کرنانہایت ھی مشکل ھے اگر یہی تانبہ ھڑتال ورقی مین رکھ کرکشتہ کیاجائے توچند منٹون مین کشتہ ھوجاتاھے یعنی تانبہ سوداوی ھے توھڑتال ورقی صفراوی مزاج کی حامل ھے خیر یہ ایک مثال سے واضح کیا ھے باقی یہ بوٹی ستیاناسی ھر سوداوی مزاج کی حامل دوا کاباآسانی اور بہترین کشتہ کرتی ھے جیسے شنگرف نیلاتھوتھا تانبہ وغیرہ بابوٹی کشتہ کرنے ھون توستیاناسی بوٹی مین کیے جاسکتےھین اب مضمون طویل ھوگیا ھے آج کےلئے اتنا ھی سبق کافی ھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment