Wednesday, December 22, 2021

استسقاء یعنی پیٹ مین پانی 1

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ استسقاء یعنی پیٹ مین پانی بنناکیا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 1
استسقاء مقامات کے لحاظ سے توکئی ایک مقامات پہ ھوسکتاھے اور ان مقامات کے لحاظ سے اسکی پہچان کےلئے اسکے نام رکھ دیے گئےھین جیسے اگر دماغ مین ھوتواستسقاء دماغی اوراگر دل مین ھوتواستسقاء قلبی اگر خصیون مین ھوتواستسقاء الخصیہ اگررحم مین ھوتواستسقاء الرحم  استسقاء الرکبہ وغیرہ رکھے گئے ھین لیکن استسقاء کی اقسام کے لحاظ استسقاء تین قسمون سے جاناجاتاھے ایک کو استسقاء ذقی کہاجاتاھے ایک استسقاء لحمی ھے اور تیسری قسم استسقاء طبلی ھے
ب استسقاء ذقی اسے کہتے ھین جب پیٹ کے جوف مین پانی بھرجاۓ اگر جسم کے گوشت مین رطوبات جمع ھوکر بدن سوج جاۓ تواسے استسقاء لحمی کہتے ھین حقیقت مین استسقاء لحمی اصل استسقاء کی ابتدائی شکل ھے یعنی آپ یہ بھی کہہ سکتے ھین کہ مریض کو کسی بھی وقت حقیقی استسقاء ھوسکتاھے اب تیسری قسم استسقاء طبلی ھے یہ حقیقت مین غلط العام ھے جبکہ حقیقت مین آپ اسے استسقاء کہہ ھی نہین سکتے یہ دراصل جب پیٹ مین ریاح اتنے اکھٹے ھوجائین کہ پیٹ سوج کرکپا بن جاۓ یعنی جیسے ڈھول ھوتاھے اور انگلی سے بجانے پہ ڈھول جیسی ھی آواز نکالے یعنی طبلہ کی طرح بجے بس اسی مناسبت سے اسکانام استسقاء طبلی رکھ دیاگیاھے جبکہ پیٹ مین پانی کسی صورت ھی نہین ھوتا اس لیے اسے استسقاء کہناھی غلط ھے خیر آپ کوسمجھانے کےلئے قدیم اصطلاحات کیا ھین اور کیون ایسا کہا گیا ھے یہ سب بتانا ضروری ھے اب دور سے آپ کو ایسا نظرآۓ گا جیسے پیٹ مین حقیقی استسقائی مرض ھے اسلیے اسی مناسبت سے یہ نام رکھاگیاھے جبکہ استسقاء طبلی شدید گیس جب پیٹ مین بھرجاۓ انتڑیاں حرکت کانام ھی نہ لین تواس حالت کواستسقاء طبلی کہاجاۓ گا اب حقیقی استسقاء جسے آپ استسقاء کہہ سکتے ھین وہ استسقاء ذقی ھے اب ذرا استسقاء کی تعریف اور معنی پہ بات ھوجائے کہ یہ مرض کیون کرھوسکتی ھے
یادرکھین ۔۔۔۔ عضلات کی تحلیل شدہ رطوبت جس نے ضروری کیمیائی عمل کے بعد جگرکاحصہ بنناھوتاھے اب جگر مین سوزش کی وجہ سے جگر مین جذب نہین ھوسکتی اور یہ غیر منجذب رطوبت پردہ صفاق اور شرب کے درمیان جمع ھوجاتی ھے یاجلد کے نیچے کی خانہ دار ساختون مین کہین اندرونی عضوکے غلاف کے جوف مین جمع ھوجاتی ھے اس اجتماع رطوبت کواسی مناسبت سے مرضیاتی حالت کواستسقاء کہاجاتا ھے دوستو اس سے اچھی تعریف مین اور نہین لکھ سکتا اب آپ خواہ اسے غددجاذبہ یا غددناقلہ کےگرد گھماتے رھین لیکن مین مضمون کااحاطہ اصل مرض کی ہئیت وحالت یعنی جگر وغدد کی سوزش اورعضلات قلب مین تحلیل اوراعصاب دماغ مین تسکین یعنی صفراء کی مسلسل پیدائش توجاری رھے مگر اسکااخراج رک جاۓ اور یہ صفراء خون مین مسلسل اکھٹاھوناشروع ھوجاۓ جس کے باعث عضلات مین تحلیل بڑھ جاۓ اب اس سے جسم مین الگ سےرطوبات جمع ھوناشروع ھوجائین جس سے اماس آجاۓ اور یرقان بھی ھوجاۓ یادرکھین یہ ابتدائی حالت ھے اسے ھم طبی زبان مین سوالقنیہ کہتےھین یہ استسقاء کی ابتدائی حالت ھے
رطوبات کےاس عمل کوسمجھنےکےلیےضروری ھےکہ خلیات وانسجہ کےاستحالاتی عمل کوذھن نشین کیاجاۓ
نوٹ۔۔ اب پیٹ مین پانی کیسے بنتاھے پھریرقان کیسے ھوتاھے اب پیلایرقان کتنی قسمون کاھے اور کیسے ھوتاھےھرایک کاعلاج کیسےکرناھے یہ سب اگلی قسطوں مین آۓ گااس وقت تک اجازت محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment