Monday, December 20, 2021

مزاج معلوم کرنا 2

 ۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ مزاج معلوم کرنا ۔۔۔۔۔۔قسط دوسری وآخری ۔۔۔۔۔
بازار سے آپ کسی بھی سائینسفیکٹ سٹور سے جہان سے بچے بھی سائینسی تجربات کےلئے سامان خریدتے ھین وھان سے آپ پی ایچ پیپر خریدسکتےھین ایک پیکٹ سا وہ آپ کودین گے جس مین کاغذ کی زردی مائل کترنین سی بنی ھوئی ملین گی اسی پیکٹ کےساتھ آپ کو رنگوں سےمزین ایک پٹی بھی مل جاۓگی اب جس بھی محلول کی پی ایچ معلوم کرنی ھواس پیکٹ سےایک پیپر نکالین اوراپنے محلول مین ڈبو کرنکال لین اب اسکا رنگ بدلنا شروع ھوجائے گا تھوڑے وقت مین یہ عمل مکمل ھوجاتاھے اب آپ رنگوں والی پٹی سے اس کترن کے رنگ کاموازنہ کرلین یعنی وہ محلول اگرتیزابی ھوگاتوپیپرکارنگ سرخ اوراگراساسی ھوگاتونیلارنگ ھوجاتاھے اب کتناتیزابی ھے یااساسی ھے اتنا ھی پٹی کارنگ گہراسرخ یانیلاھوتاجاۓ گایادرھے اس مقصد کےلئے پی ایچ آلہ بھی ملتاھے آپ وہ بھی خریدسکتےھین اب مین آپ کو غذاؤن کایا کسی بھی نباتات کا یا کسی بھی نباتاتی مرکب دوا کامزاج معلوم کرنے کا طریقہ بتارھا ھون یہ جولوگ روزانہ کے حساب سے یہ سوال کرتےھین کہ فلاں فلاں ادویات ھین اس سارے مرکب کا کیامزاج بنتاھے یہ اب ان کےلیےآسان طریقہ ھے اب جس بھی مفرد دوا کایاپھر مرکب دواکامزاج معلوم کرنا ھے اب اس دوا کا محلول بنالین جیسے اگرتازہ بوٹی ھے تو اسکاتازہ پانی نکال لین اگر سوکھی بوٹی مل رھی ھے تودواکے حجم کے مطابق خالص تھوڑاگرم پانی شامل کرکے رکھ دین تین چارگھنٹہ بعد اچھی طرح دواکومسل کراس سےپانی مکمل نچوڑ لین اب اس مین پی ایچ پیپربھگوکراسکی پی ایچ معلوم کرکےاسکے مزاج کاتعین کرسکتےھین
ایک بات یاد رھے خالص پانی کاھونانہایت ضروری ھے ورنہ درست پی ایچ کسی صورت نہین معلوم کی جاسکتی بعض مقامات پہ زمین سے نکلنے والاپانی ھی ناقص ھوتاھے اس مین کئی قسم کے کیمیائی مادے شامل ھوسکتےھین اس کےلئے ڈسٹلڈواٹر کاھونا ضروری ھے اگر یہ میسر نہ ھوتوبارش کاصاف پانی حاصل کرین یعنی جب بارش جاری ھوتوصاف برتن بارش مین کسی کھلی جگہ پہ اونچاکرکےرکھ دین تاکہ ھرقسم کی آلودگی سےپاک صاف ستھراپانی حاصل ھویہی پانی نمکیات اور کھارین بناتے وقت استعمال کرناچاھیے بلکہ آپ اپنے گھر استعمال ھونے والےپانی کی پی ایچ معلوم کرین اب آپ کواسکے تیزابی یااساسی ھونےکاعلم ھوسکےگا اب اسی طرح بازارسے دستیاب مختلف کمپنیون کےدستیاب منرل واٹر کی پی ایچ معلوم کرکے اسے جانچ سکتےھین اسی طرح آپ اپنی زمین کی مٹی لےکراسکی پی ایچ معلوم کرکے اس مین کمی بیشی پر مختلف کھادکاستعمال کرکے بہترفصل حاصل کرسکتےھین ھرنباتاتی جنس جیسے گندم چاول سبزیان اور فروٹ تک مختف پی ایچ پہ اگتاھے جیسے سیب کی پی ایچ5تا6.50ھے اسی طرح آلوکی پی ایچ4.50تا6اور پیاز کی پی ایچ6تا8ھوتی ھے جبکہ پودینہ کی پی ایچ7تا8ھوتی ھے یعنی موسم ماحول علاقائی زمین تک اور اس علاقہ کے پودون تک اثرانداز ھوکر اسکا مزاج بناتےھین اور انہی اجناس کےاستعمال سےھمارامزاج بھی تخلیق ھوتاھے اب آپ اندازہ خود ھی لگالین ماحولیاتی اعتبارسے تھوڑے تھوڑے فاصلے پہ لوگون کےکھانے پینے رھنے سہنے رسم رواج شکل اشکال لہجہ زبان تک بدلتی جاتی ھے بلکہ ذرا غور کرین تو مختلف علاقون مین شکلین تک تبدیل ھوجاتی ھین جیسے چائینا جاپان تائیوان کوریا وغیرہ ایک مخصوص ھین یورپ ایک مخصوص ھے جبکہ ایشاء مین بھی الگ الگ علاقائی خدوخال الگ ھوتے جاتے ھین یہ سب زمینی حقائق ھین افریقی الگ سے ھین جبکہ ھمارایمان ھے کہ سب اولاد حضرت آدم علیہ السلام سے ھین بس مختلف علاقوں جاکر بسنے اورعلاقائی غذائین تبدیل ھونے سے مزاج بلکہ اشکال تک تبدیل ھوتی گئین یعنی جس علاقہ مین آپ رہ رھے تووھاں سے وافر مقدار مین ملنے والی خوراک انسانی بدن کومتاثرکرتی ھے اوروھی اثرات بدن اور مزاج مین تبدیلی کاباعث بنتےھین
ھمارے جسم مین مختلف فلوئیڈیا مرکبات پاۓجاتےھین  مثلاخون بلغم پاخانہ پیشاب دودھ سیمن تھوک وغیرہ یہ سب مختلف مجاری سےباقاعدگی سےخارج ھوتےھین حالت صحت یعنی طبعی حالت مین ان کاایک مخصوص مزاج ھوتاھے اب پی ایچ سکیل سے ھم ان مین پیداھونےوالی خرابی کی نوعیت جان سکتےھین یادرھےیہ تبدیلی دراصل جسمانی مزاج کےاندرپیداھوتی ھےاب ان فلوئیڈسےنظریہ مفرداعضاء کےحاملین بہت مددلےسکتےھین
جیسے پیشاب کی نارمل پی ایچ8.0 - 4,6ھےمزاج غدی عضلاتی تاغدی اعصابی ھے
پاخانہ نارمل پی ایچ 7.5 -7,0 ھےمزاج غدی اعصابی ھے
سیمن کی نارمل پی ایچ 8.0-7.2ھےمزاج غدی اعصابی ھے اب دودھ بھی غدی اعصابی ھوتاھے اب خون کی بھی نارمل پی ایچ غدی اعصابی ھی ھے طریقہ کار مین نے سمجھادیاھے اب پہلے باقاعدہ پی ایچ کے بارےمین پڑھین گےتوکچھ اوربھی معلومات آپ کوملین گی مذید خودسےتجربات کرکے مکمل عبورحاصل کرین ذرااپنا بھی دماغ استعمال کیاکرین
پہلے آپ بوٹیون کے محلولات تیارکرکےان کے مزاج الگ کرین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment