Wednesday, May 30, 2018

شنگرف| shangraf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شنگرف ھے کیا؟ ۔۔۔۔۔۔
آج ھی مین نے ایک پوسٹ لکھی ھے چہرے پہ کیل اور مہاسے اس مین ایک دوا مین شنگرف کا لکھا ھے تو سب سے زیادہ سوالات شنگرف پہ آۓ ھین پہلے بھی کافی دوسری پوسٹون مین اس کے بارے مین سوالات آتے ھین آج مین نے ضرورت محسوس کی کہ اس کی علیحدہ سے پوسٹ لکھی جاۓ تاکہ آپ سب کو بھی علم ھو جاۓ کہ اصل مین شنگرف کہتے کس کو ھین اور یہ کیسے بنتا ھے تو آئیے آپ کو شنگرف کے بارے مین بتاتے ھین دراصل بعض حکماء لوگون کے سامنے اسے بڑا پراسرار بنا کر پیش کرتے ھین اور لوگون کو یہ بھی تاثر دیتے ھین کہ جیسے ان کے بناۓ ھوۓ شنگرف کے علاوہ کسی اور نے دے دیا تو موت واقع ھو جاۓ گی یہ بہت طاقت ور دوا ھے اس مین فلان فلان خوبیان ھین اور یہ سینہ کا راز ھے اسے بتانے مین ممانعت ھے اگر بتا دیا تو برسون کا ایک راز افشان ھو جاۓ گا اور قسم ٹوٹ جاۓ گی ھمارے بزرگ نے برسون ایک ھندو سادھو کی سیوا کی ھے تب اس نے یہ راز دیا تھا وغیرہ وغیرہ بس اس قسم کی کہانیان لکھی اور بتائی جاتی ھین آج ھم نے ان سب رازون سے پردہ اٹھانا ھے اور سب دوستون کے اندر سے شنگرف بارے سب ابہام دور کرنے ھین تو آئیے سنین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شنگرف اصل 19 حصہ پارہ اور ایک حصہ گندھک آملہ سار سے تیار ھوتا ھے آیورویدک کی سب دواؤن مین رسائن کے نام سے یعنی ھر دوا کی طاقت بڑھانے کے لئے کجلی کے نام سے ایک دوا ڈالی جاتی ھے  یہ بھی گندھک اور پارہ ھی ھے یعنی شنگرف کی ھی ایک قسم ھے یہ بالکل کچا ھوتا ھے اس لئے اس کا رنگ سیاہ ھوتا ھے اب اسے کچی حالت مین آپ ھر دوا مین استعمال  کرتے ھین دیکھین آپ پارہ 10 گرام اور گندھک آملہ سار 70 گرام ڈال کر کھرل کرتے ھین جب اس مین پارہ کی چمک ختم ھو جاتی ھے آپ اسے ڈائریکٹ بھی استعمال  کر لیتے ھین یا پھر اسے کسی بھی دوا مین شامل کرکے استعمال کر لیتے ھین اب آپ اس کی مکمل کچی حالت مین استعمال  کرتے ھوۓ نہین گھبراتے تو چنگرف تو ھلکی آگ مین پک کر سرخ ھو چکا ھوتا ھے اب اسے استعمال  کرنے مین کیا ممانعت ھے جبکہ آپ اسے پھر سے کھرل کرکے اس کی مزید چمک ختم کر دیتے ھین اب دیکھین آپ ایلوپیتھک دوا سیپٹران یا کوٹرائی میکسازول ھر وقت کھاتے ھین جانتے ھین یہ کیسے تیار ھوتی ھے جی ھان یہ بھی گندھک اور پارہ ھی ھے یعنی شنگرف ھی ھے اب ان کے بنانے کا طریقہ الگ سے ھے چند روز پہلے مین نے اپنے دوسرے گروپ اخبارالکیمیاء مین شنگرف بنانے کا اصل طریقہ لکھا تھا آپ اسے پڑھین اور خود سے تیار کرین جو شنگرف آپ بازار سے لیتے ھین فوائد کے لحاظ سے اس کے مقابلے مین زیرو ھے جو شنگرف کو اکسیر بنانے والے ھین وہ جانتے ھین سچی بات ھے شنگرف کو کوئی ایسا کشتہ کرنے کی ضرورت نہین ھوتی آپ نے جہان بھی دوا مین شنگرف استعمال  کرنا ھوتا ھے آپ اسے پہلے کھرل کرکے اس کی چمک ختم کر لین تو یہ کشتہ ھو چکا ھے مقصد یہ ھوتا ھے پارہ صحیح طرح گندھک مین حل یا ضم ھو جاۓ کبھی بھی آپ شنگرف کو آگ پہ کشتہ نہ کرین ضرورت نہین ھے جب بھی آپ اسے آگ پہ اصل کشتہ کرنے کی کوشش کرین گے تو یہ آپ کو ملے گا ھی نہین کیونکہ پارہ ایک فراری دھات ھے اسے آگ پہنچی نہین اور یہ بھاگا نہین ھان کشتہ ھو سکتا ھے پہلے پارہ قائم النار کرین گندھک قائم النار کرین اب ان کا شنگرف تیار کرین پھر کشتہ کرین ضرور ھو جاۓ گا ویسے نہین ھو گا جیسے آپ کر رھے ھین یاد رکھین بازاری شنگرف مین ملاوٹ ھوتی ھے جو پاکستانی تیار شدہ ھے وھی کل والی بات ھے اس مین یار لوگون نے سیندور ملا کر شنگرف تیار کیا ھوا ھوتا ھے اور سیندور خالص سکہ دھات ھوتی ھے اسے اور گندھک اور تھوڑا سا پارہ ملا کر آتشی شیشی مین ذرا سا پکا کر شنگرف بنا کر بازار لے آۓ ھین سکہ آج بھی روپے مین 2 تولہ ملنے والی دھات ھے جبکہ پارہ اصل 200 روپیہ مین 10 گرام آتا ھے اب شنگرف تو آپ کو کم سے کم 300 مین دس گرام ملنا چاھیے جبکہ جو شنگرف آپ کو ملے گا یہ دوکاندار 100 روپیہ فی دس گرام دے دے گا کیسے گا رنٹی لین گے اصل شنگرف کی اب آپ کو یہ بھی بتا دون بازار سے اچھی کوالٹی کا شنگرف ملتا بھی ھے وہ ھے چائنا کا شنگرف اور یہ کپڑے کی تھیلی مین سلا ھوتا ھے پونڈ کی شکل مین آتا ھے آپ دوکاندار سے چائینا کے شنگرف کا مطالبہ کرین یہ باقی سب سے بہتر ھے اگر بالکل خالص کے خواھش مند ھین تو طریقہ مین نے لکھ دیا ھے دوسرے گروپ اخبارالکیمیاء مین اس طریقہ سے خود بنائین میرے خیال مین کافی کچھ آپ کو علم ھو گیا ھو گا شنگرف کے بارے مین اب آخری بات ۔۔۔۔۔ شنگرف مین آپ جب بھی کسی نباتات کا پانی مقررہ مقدار مین کھرل کرتے ھین جیسے پیاز کا پانی تو جناب اس بوٹی کا پانی ساتھ مل کر مزید بہتر فوائد کا حامل شنگرف بنا ھے یہ سب کچھ اکیلے شنگرف کا کمال نہین ھے مجھے امید ھے اب شنگرف کے بہت سے سوالون کے آپ کو جوابات مل گئے ھونگے

Tuesday, May 29, 2018

بچون کے امراض۔۔۔۔۔پیچش 2 آخری


۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔بچون کے امراض۔۔۔۔۔پیچش قسط نمر2 آخری۔۔۔۔
کبھی بھی شدید قابض دوا نہ دین ورنہ بخار تیز اور پیٹ مین ھوا بھر جاۓ گی اور پیٹ مین ھوا بھرنے کی وجہ سے دم گھٹنے لگے گا
اگر بخار نہ ھو صرف دست ھی ھون تب بھی یکلخت دست روکنے کی دوا کبھی بھی نہ دین جیسے بعض حکیمون نے پیچش روکنے کی تیر بہدف دوا بنا رکھی ھوتی ھے اور ان کا اعلان ھوتا ھے ایک ھی خوراک سے پیچش رک جائین گے ارے بھائی رک ضرور جاتے ھین لیکن بچہ بھی یا بڑا آدمی اگلے جہان ھی جاکر رکتا ھے ایسے حکیم یہ دوا دیتے ھین افیون 5گرام موچرس 50گرام دانہ مسور برابر گولیان بنا لین ایک گولی دینے کی دیر ھے پیچش ھر قسم ختم دوستو یہ سب کچھ آپ کو اس لئے بتا رھا ھون ایسی دوائین ھرگز استعمال نہ کرین
بات کررھے تھے اگرپیچش ھی ھون بخار نہ ھو تب بھی آپ نے پیچش آھستہ آھستہ ھی روکنے ھین تاکہ یکلخت پیچش رک کر پیٹ مین ھوا نہ بھر جاۓ اور لینے کے دینے پڑھ جائین بجاۓ مرض ٹھیک ھونے کے اور نہ بڑھ جاۓ
اب ایک صورت یہ بھی ھوتی ھے کہ بعض ماؤن کا دودھ بچے کو ھضم ھی نہین ھوتا ایسی صورت مین ماں کا دودھ روک دین اور بکری یا گاۓ کا دودھ دین اگر یہ میسر نہین ھین تب آپ خشک دودھ استعمال کیا کرین اگر بچہ کھا پی لیتا ھو یعنی اب اس عمر مین جہان اسے کھلایا پلایا جاتا ھو تو چند روز ھلکی یعنی لطیف اور زودھضم وسیال غذا دین جیسے ھلکا شوربہ یا دال مونگ کی کچھڑی وغیرہ بنا کر دین
اب آتے ھین علاج کی طرف
نارجیل دریائی ۔۔ تخم لیمن ۔۔پوست لیمن زہر مہرہ خطائی برابر وزن پیس لین 1تا4رتی تک استعمال ھمراہ قہوہ لونگ دارچینی دین
اگر دستون کے ساتھ ساتھ پیٹ مین ھوا بھی بھرتی ھے تو
مرچ سیاہ۔۔۔اجوائن دیسی ۔۔ سنڈھ ھموزن پیس لین 1تا2رتی ھمراہ چوعرقہ دین دن مین 3بار
مو چرس ۔سونف ۔ رال سفید ۔ مائین ۔ نسپال ۔ گل دھاوا۔ ھموزن پیس کر خواہ سفوف رکھین یا چھوٹی گولیان بنا لین ھر قسم کے پیچش واسہال کی بہترین دوا ھے ۔
الائچی خورد 5عدد۔گل سرخ 5گرام ایک بوتل پانی مین جوش دے لین دن مین چار بار چمچ چمچ دین پیچش مین بہت فائدہ مند ھے کشتہ گئودنتی کی خاصیت بخار بھی اتارتا ھے اور پیچش بھی ٹھیک کرتا ھے اس کے ساتھ مندرجہ ذیل جوشاندہ دین ابریشم 2دانہ۔ خوب کلان گرام۔عناب4دانہ۔ملٹھ گرام۔ سونف گرام ۔گل بنفشہ گرام ۔ گل سرخ گرام ۔منقہ 5دانہ جوشاندہ بنا لین بخار مین بہت فائدہ مند ھے
مغز کول ڈوڈا۔ زیرہ گلاب ۔ دانہ الائچی ۔ کشتہ صدف صادق ۔۔پوست ھلیلہ زرد ۔ حجر الیہود۔ طباشیر ۔۔زہر مہرہ خطائی ۔ نارجیل دریائی ۔ست گلو ھموزن سفوف بنا کر شہد کی مدد سے دانہ ماش بقدر گولیان بنا لین ھر قسم بچون کے دست ھرے پیلے دق اطفال اور ام الصبیان مین بہت اعلی دوا ھے بعض طبیب اب اسی دوا کو جدید شکل مین یون بھی بناتے ھین کشتہ صدف مرواریدی 10گرام ۔ زہر مہرہ خطائی 10گرام ۔نارجیل دریائی 10گرام ۔طباشیر اصل10گرام ۔دانہ الائچی خورد 10گرام پوست ھلیلہ زرد 10گرام کلیجی جوان بکرہ کا سفوف 60گرام تمام ادویات ملا کر چھوٹے چنے برابر گولیان بنا لین چوعرقہ مین ایک گولی شامل کرکے پلادین دن مین 3بار دے سکتے ھین
کلیجی بکرہ کے ٹکڑے کرکے تواہ آھنی پہ رکھ کر آگ پہ رکھ دین آگ دھیمی رکھین کلیجی جل کر پوڈر بن جاۓ تو دوا مین شامل کرلین یہ بچون کی بہت ھی اعلی دوا ھے ھرے پیلے دست قے عطاش سوکڑا اور یہان تک کہ بچون کی مرض لیوکیمیا تک مین بہت مفید ھے

Monday, May 28, 2018

بچون کے امراض ۔۔۔۔۔ پیچش 1

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ بچون کے امراض ۔۔۔۔۔ پیچش۔۔۔۔۔۔قسط1۔۔
دو دن سے دیکھ رھا ھون پیچش اور بچون کے بخار بارے کہا جارھا ھے کہ پوسٹ لکھون بخار پہ شاید مین پہلے پوسٹ لکھ چکا ھون یہ سرمد صاحب سے مدد لے لین وہ پوسٹ دوبارہ لگا دین گے پیچش کے موضوع پہ لکھے دیتا ھون
بچوں کو پیچش دو طرح کے عام طور پہ ھوتے ھین نمبر1خراش دار دست نمبر2عفونتی دست تیسری اھم بات بچے کو پیاس لگنا ھے اب پہلے ذکر کرتے ھین خراش دار دستون کا
خراش دار دست۔۔۔۔بچہ پاخانہ کرتے وقت زور لگاتا ھے بعض اوقات اس زور لگانے سے بچہ کو پسینہ بھی آجاتا ھے یہ بچے کا دل گھبرانے کی علامت ھوتی ھے ہاخانہ مین لیسدار مادہ خارج ھوتا ھے اور پیٹ مین ھلکا درد اور مروڑ اٹھتا ھے اب اس مرض مین بچے کے پیٹ مین کوئی خراش دار و لیسدار مادہ رک چکا ھوتا ھے اسے خارج کرنے کے لئے طبیعت مدبرہ بار بار پاخانہ آنے کی حاجت پیدا کرتی ھے اگر یہ مادہ خارج کردیا جاۓ تو پیچش رک جاتے ھین
اس مرض کو پیدا کرنے مین ماں کا ھاتھ ھوتا ھے ماں اکثر بچے کو جلدی جلدی بڑا کرنے کی خواھش مین ایک سے بڑھ کر ایک چیز کھلاتی ھین جن مین عموما حلوے مانڈے انگور خاص کر کشمش بسکٹ انڈے دیگر میوہ جات اب زیادہ تر مائین بچون کو اس کی اوقات سے بڑھ کر کھلا دیتی ھین کچھ عرصہ پہلے ایک عجیب مریض میرے پاس آیا ایک بچے کو ماں اپنے ساتھ لائی اور کہنے لگی کہ میرا بچہ جب بھی کھانا کھاتا ھے اس کے بعد اسے دورہ پڑ جاتا ھے یہ زمین پہ لیٹ جاتا ھے آنکھین اوپر کو چڑھ جاتی ھین ھلنا جلنا بند کردیتا ھے بس گھنٹہ آدھ یونہی پڑا رھتا ھے پھر آھستہ آھستہ ٹھیک ھونا شروع ھو جاتا ھے 7تا8 سال کا بچہ ایک وقت مین ڈیڑھ تا2روٹی کھا جاتا تھا اس کی بھوک آنکھ کی ختم ھوتی ھی نہین تھی اب کھانا گلے تک وہ بھر لیتا تھا اب اسے دورہ تو پڑنا ھی تھا مین نے اس کا کھانا چوتھائی کردیا اور دورہ بند ھو گیا
اب بچے کے ساتھ ھوتا یہ ھے کہ کوئی نہ کوئی ایسی غذائی اشیاء بچے کی انتڑیون کے ساتھ چپک جایا کرتی ھے جس کی وجہ سے یہ کیفیت پیدا ھوا کرتی ھے یہ کیفیت عموما دو سال سے کم عمر بچون کے ساتھ پیدا ھوا کرتی ھے
یاد رکھین بچے کا پیٹ بہت ھی نازک ھوتا ھے کبھی غلطی سے بھی ایسی دوائین ھرگز اسے استعمال نہ کروائین جیسے ریوند عصارہ تمہ جمال گوٹہ یہ سب خود خراش دار ھوتے ھین اب اگر بچہ زور لگا کر پاخانہ کرتا ھے اور یہ مرض پیدا ھو چکی ھے تو اس کی عمر کے مطابق اسے 5گرام تا15گرام تک کسٹر آئل دین جسے آپ دودھ یا عرق سونف وغیرہ مین دے سکتے ھین اس کے بعد یہ دوا دے سکتے ھین مازو۔۔بیلگری ۔ گل انار ۔ لودھ پٹھانی برابر وزن پیس کر 1تا2رتی دن مین 3بار دے لین ساتھ انڈے کی سفیدی پانی آدھا لٹر مین پھینٹ کر دے لین اگر پیاس پھر بھی زیادہ ھو تو لونگ دارچینی الائچی سیاہ کا قہواہ پلا دین
اب بات کرتے ھین عفونتی دستون کی
بچے کا ھاضمہ انتہائی خراب ھونے کی صورت مین بچہ جو غذا کھاتا ھے بجاۓ ھضم ھونے کے معدہ مین پڑی رھے اور وھین گلتی سڑتی رھے اور تعفن چھوڑتی رھے یعنی بدبو پیدا ھوتی رھے تو طبیعت مدبرہ اسے فالتو سمجھ کے بذریعہ سہال باھر خارج کرتی ھے جیسے ھی یہ پیٹ سے باھر آتی ھے اس کے ساتھ بدبو دار ھوا بھی خارج ھوا کرتی ھے اگر بچہ کمرہ مین ھو تو پورا کمرہ بھی بدبو سے بھر جایا کرتا ھے اس مین سب سے بڑا مسئلہ یہ ھوتا ھے کہ بچہ دودھ پی رھا ھوتاھے ویسے اگردودھ بند کردیاجاۓتو بھی بدبو کم ھوجاتی ھے اب اس مین چند علامتون کو نوٹ کر لین تشخیص انہی سے ھو گی
شروع شروع مین بچے کو بخار کی کیفیت ھوتی ھے
بچہ دن رات بے چین رھتا ھے
نیند مین چونکتا ھے
بعض دفعہ بخار تیز ھوجاتا ھے
کبھی قے اورکبھی دست آنے لگتے ھین
اگر بخارلمبا ھو توقے اوردست بڑھتے رھتے ھین
دست مین بدبواورتعفن شدید ھوتا ھے
پاخانہ مٹیالے رنگ کاھوتا ھےکبھی سبزی زردی مائل ھوتا ھے
پاخانہ مین پھٹے ھوۓ دودھ کی پھٹکیان موجود ھوتی ھین
بچے کی بھوک مرجاتی ھے اورکھانا پینا چھوڑ دیتا ھے
زبان پہ میل جم جاتی ھے
پھر منہ مین چھالے بن جاتے ھین تکلیف کی شدت سے بچہ کمزور ھو جاتا ھے
تین چارروزدستون کی شدت رھتی ھے پھر بخار کم ھونے لگتا ھے اگر پیٹ مین درد ھوتا ھو تو وہ بھی رک جاتا ھے
اگر مرض شدت اختیار کرلے تو بچہ تلف ھوجاتا ھے
علاج ۔۔سب سے پہلے تو اصل وجہ معلوم کرین اور اس کاعلاج کرین اگر تپ محرکہ یا ٹائیفائیڈ کی وجہ سے پاخانے آرھے ھون تو دستون کو فورا بند نہ کرین بلکہ اس وقت تک رھنے دین جب تک پاخانہ مین بدبو ختم نہ ھوجاۓ
اگر اس حالت مین آپ نے دستون کو روکنے کی کوشش کی تو بخار شدت اختیار کرجاۓ گا اور مرض بجاۓ ٹھیک ھونے کے بڑھ جاۓ گا جب دستون مین بدبو بہت کم ھوجاۓ تو دستون کی دوا دین ورنہ اس وقت تک صرف ٹائیفائیڈ کاعلاج کرین اور شدید قابض دوا پھر بھی نہ دین ورنہ بخار تیز ھو جاۓباقی اگلی قسط مین 
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/197333654225133/

Sunday, May 27, 2018

بچون کا بستر پہ پیشاب کردینا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔بچون کا بستر پہ پیشاب کردینا۔۔۔۔
اس سے پہلے بھی ایک دفعہ بڑی تفصیل سے اس مرض پہ پوسٹ لکھ چکا ھون دوستو یہ عضلاتی تسکین کا مرض ھے اس کے علاوہ کچھ بھی نہین
اس کا علاج بھی کچھ مشکل نہین ھے
رات سوتے وقت جوارش مقوی قلب دین اور صبح بھی کھلا دین آدھا ماشہ
نسخہ یہ ھے۔۔
خولنجان دس گرام
لونگ دو گرام
سنڈھ پانچ گرام
دارچینی پانچ گرام
سنبل الطیب پانچ گرام
تیزپات دس گرام
فلفل دراز چارگرام
عقرقرحا تین گرام
شہد دواؤن کے وزن سے تین گنا
دواؤن کو پیس کر شہد کا قوام کرکے معجون بنا لین
ساتھ حب فولادی دین
نسخہ حب فولادی۔۔
ترپھلہ سات گرام
کشتہ فولاد دوگرام
کچلہ مدبر ایک گرام
رائی تین گرام
پیس کر بچون کے لئے دانہ مونگ برابر اور بڑون کے لئے نخودی گولیان بنا لین بچون کو ایک ایک گولی دووقت دین ھمراہ پانی
ساتھ آپ نے شدید تین دینی ھے
اس کا نسخہ مندرجہ ذیل ھے
دارچینی تین تولہ
لونگ تولہ
جلوتری دو تولہ
باریک سفوف بنا لین دو رتی دن مین تین بار دین ھمراہ پانی
رات کو چاول اور دودھ پلانا بند کردین
ھفتہ دس روز دوا ضرور دین بے شک پہلے روز ھی پیشاب کرنا بند کردے
یہ ھے دوستو گروپ مطب کامل کا کامل علاج براۓ بول بستری

Saturday, May 26, 2018

چون کے امراض اور ان کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ بچون کے امراض اور ان کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
روزانہ کوئی نہ کوئی پوسٹ ایسی آئی ھوتی ھے جس مین بچون کی کسی نہ کسی مرض کا ذکر ھوتا ھے کئی لوگ کہتے ھین کہ ان کے بچون کو پیچش لگے ھین ڈاکٹر نے بھی سب دوائین دے لی لیکن آرام نہین آرھا کچھ بخار کوئی کھانسی کی شکایت کرتا ھے بہت سے گلے شکوے بھرے ھوتے ھین میری دو باتین ھمیشہ یاد رکھین پہلی بات مریض کا علاج آپ جس سے بھی کروا رھے ھون خواہ وہ ایلوپیتھی ڈاکٹر ھے یا ھوموپیتھی ڈاکٹر ھے یا حکیم ھے ھر ایک اپنی اپنی سوجھ بوجھ سے ایمانداری سے علاج کررھا ھوتا ھے اس کا قطعی یہ دل نہین ھوتا کہ مریض کو آرام نہ آۓ وہ اپنی ھر ممکن کوشش کرتا ھے میرے بھائی اللہ تعالی کی ذات پہ شاکر رھا کرین وہ رحم فرمانے والا ھے
دوسری بات بچہ بہت ھی نازک ھوتا ھے اکثر غلط تشخیص ھوتی ھے اور اگر ذرا سی بھی غلطی ھو جاۓ تو بچہ تلف ھو سکتا ھے میرا مشورہ یہ ھے بچے کا علاج ھمیشہ فورا اور کسی بھی اچھے معالج سے فوری کروایا کرین جو آپ کو میسر ھو مین بچون کے امراض پہ مختصر کچھ دوائین لکھے دیتا ھون جو آپ خود گھر مین تیار کرکے رکھ سکتے ھین اور ضرورت کے مطابق اور سوچ سمجھ کردے سکتے ھین جن مین آج پہلا ذکر ھی بچون کی مرض کالی کھانسی سے کرتے ھین
؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کالی کھانسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شروع مین ھی ایک نقطہ بیان کرنے لگا ھون اسے پلّے باندھ لیجئے کیا یاد کرین آپ محمود بھٹہ کو
انسان کا سانس کا لینا یعنی جب اندر کھینچتا ھے تو یہ اعصابی (بلغمی) عمل ھوتا ھے
جب سانس روکتا ھے تو یہ غدی (صفراوی) عمل ھوتا ھے
سانس کو باھر نکالنا عضلاتی ( سوداوی) عمل ھوتا ھے
کالی کھانسی حقیقت مین تسکین عضلات کا مرض ھے عضلاتی کمزوری کے سبب ان مین کسی صدمے کے خلاف دوبارہ متحرک ھوجانے کی صلاحیت کچھ کم ھو جاتی ھے یعنی اگر عضلات کمزور ھون تو سانس باھر پھینکنا مشکل ھو جاتا ھے اسی طرح جب کمزور بچے روئین تو جلدی سانس واپس نہین آتا یہ بھی اسی عضلاتی کمزوری کا نتیجہ ھوتا ھے بات سمجھ رھے ھین نا آپ ۔۔۔یعنی آلات تنفس سے ھوا کا اخراج تو ھو جاتا ھے اور پھیپھڑے اپنی عضلاتی حرکت جلدی نہین کرپاتے اور ایک مقامی تشنج کی کیفیت واقع ھو جاتی ھے
اب اس کے علاج کے لئے آپ عضلاتی تحریک ھی پیدا کرین
شب یمانی بریان ۔۔۔آملہ ۔۔ ہلیلہ سیاہ ھر ایک 10 گرام کا سفوف بنا لین ھر دوگھنٹہ بعد چٹکی چٹکی دے سکتے ھین
اب ایک بات یاد رکھین اس مرض مین مریض کو بے شک اچار گوشت دین لیکن کوئی میٹھی یا سفید چیز یا کچی چیز کھانے کو نہ دین 24 گھنٹے مین ھی مریض کو مکمل آرام آجاۓ گا جس کا علاج مہینون بھی کامیاب نہین ھوا کرتا ھان یہ ھو سکتا ھے مجبوری کی حالت مین آپ مذکورہ دوا کو شہد مین ملا کر دے لین

Thursday, May 24, 2018

انقلاب الرحم یا نتوءالرحم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ انقلاب الرحم یا نتوءالرحم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کی پوسٹ کا کافی روز سے وعدہ ایک فرد واحد سے کررکھا تھا آج مین نے سوچا کہ وعدہ ایفا کردین اظہر حسین صاحب گروپ مطب کامل کے پرانے ممبر ھین یہ ان کی فرمائش تھی خیر بقول ان کے بہت سے لوگ دعائین دین گے مین نے بھی وقت سے فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی آخر رمضان المبارک ھے اگر میرے لئے دعائین ھو جائین تو محمود بھٹہ کب دعائین لینے مین پیچھے ھٹے گا جزاک اللہ آپ دعا فرمائین مین دوا لکھتا ھون
انقلاب رحم کو آپ عام فہم مین رحم کا باھر نکل آنا کو کہتے ھین یہ طبی نام ھین انقلاب الرحم یا نتوءالرحم جسے آپ انگریزی مین prolopsus utri کہتے ھین یعنی آپ یون بھی کہہ سکتے ھین کہ رحم کی اندرونی سطح باھر اور بیرونی سطح اندر ھونے کا نام حقیقت مین انقلاب رحم ھے دراصل رحم اندام نہانی مین اتر آتا ھے اور بعض اوقات پھنس جاتا ھے اب مریضہ کے لئے چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا بھی انتہائی مشکل ھو جاتا ھے اب رحم نیچے اتر آنے کی وجہ سے مثانہ پر بھی دباؤ پڑتا ھے جس کی وجہ سے مثانہ زیادہ مقدار مین پیشاب جمع نہین کر پاتا اس لئے تھوڑی تھوڑی دیر بعد ھی چھوٹے پیشاب کی حاجت ھوتی رھتی ھے کبھی یون بھی ھوتا ھے کہ رحم اندام نہانی سے بھی باھر نکل آتا ھے اس وقت مثانہ اور مقعد دونون پر شدید دباؤ پڑتا ھے اور درد بھی ھونے لگتا ھے اب حقیقت مین یہ مرض اس وقت پیدا ھوتی ھے جب دایہ یا لیڈی ڈاکٹر زیادتی کرتی ھے بچہ کو کھینچ کر باھر نکالتی ھے یا آنول کو کھینچ کر نکالا جاۓ یا بعض اوقات شادی شدہ خواتین جن کے بچے پیدا ھو چکے ھون لیکوریا مرض کا شکار ھو جائین یا بعض دفعہ وہ عضلات ھی ضعف مین آجاتے ھین اور ڈھیلے پڑ جاتے ھین جو رحم کو اوپر کھینچ کر رکھتے ھین بعض دفعہ رحم مین سوزش جلن اور ورم رحم کی حالت مین بھی یہ مرض پیدا ھو جایا کرتی ھے اب اس مرض کاعلاج تو حالات اور اسباب کے مطابق ھی کیا جاتا ھے لیکن مین آپ برادر اظہر حسین اور باقی طبیب حضرات کو ایک بہت نقطہ کی بات اس مرض کے علاج کے سلسلے مین سمجھاۓ دیتا ھون یہ بات اور نقطہ شاید کسی بھی طبی کتاب مین درج نہ ھو محمود بھٹہ کو دعا ضرور دینا اور فن کی بات سمجھ لینا یہ عام طور پر بلغمی مزاج مین مرض پیدا ھوا کرتا ھے اور عورت کا فطری مزاج صفراوی ھوا کرتا ھے آپ ھمیشہ عمر رسیدہ مین صرف سوداوی مزاج پیدا کرکے علاج بند کردین لیکن نوجوان خواتین مین پہلے سوداوی پھر صفراوی مزاج کی دوا دے کر علاج مکمل کردین
اگر رحم باھر نکل آیا ھو تو ھلدی 10گرام دیسی گھی50گرام ملا کر رحم پہ لگا کر اندر چڑھائین پہلے اقاقیہ گل انار مازو پھٹکڑی سفید برابر وزن کا جوشاندہ بنا کر دھو لین اور بے شک ان داؤن کا سفوف بنا کر پوٹلی مین لپیٹ کر اندر رکھوائین تاکہ رحم سکڑ جاۓ اور اپنی جگہ پہ چلا جاۓ اور ان ھی دواؤن کا سفوف بنا کر ماشہ ماشہ دووقت کھلائین قبض نہ ھونے دین قبض کی صورت مین حب صابر دے لین اگر مریضہ کمزور ھے اور خون کی کمی بھی ھے تو ساتھ یہ دوا دین ۔۔۔۔زاج سفید اور کشتہ فولاد جسے بنانے کا طریقہ مطب کامل گروپ مین لکھا جا چکا ھے 10۔ 10 گرام لے کر بھیڑ کے دودھ کلو مین کھرل کرکے10کلواوپلون کی آگ دے دین سرد ھونے پر نکال کر پیس لین 2رتی تا ماشہ ھمراہ دودھ دین اب جو دوا بتانے لگا ھون یہ خاص میرا ذاتی نسخہ ھے اور آج مین اسے اپنا نام بھی دے رھا ھون محمود بھٹہ نہین صرف محمود۔۔ تو لین سمجھین۔۔ حب محمودافیون10گرام۔ پھٹکڑی سفید بریان100گرام۔کشتہ بیضہ مرغ30گرام پیس کر1گرام کافور گھنٹہ کھرل کرین اور دانہ مسور برابر گولیان بنا لین ایک ایک گولی 2وقت ھمراہ دودھ دین اور میرا ھی دوسرا ذاتی نسخہ جو حب جندبیدستر کے نام سے ھے اس کی گولی بھی 2وقت دے سکتے ھین گروپ مطب کامل مین اس کا نسخہ بارھا لکھ چکا ھون اب مین آپ کو ایک حیران کن اور بہت ھی رزلٹ والی دوا بتانے لگا ھون یہ دوا ھے روغن سانڈہ خالص 2تا3قطرے خالی کیپسول مین ڈالکر 2وقت ھمراہ دودھ دے دین اس کے مزید فوائد سے بھی آگاہ کیے دیتا ھون یہ رحم کے عضلات کی کمزوری کی وجہ سے جب رحم نکلا کرتا ھے تو چند روز مین صحت مند کردیتا ھے اگر کسی کو بار بار اسقاط حمل کی بھی شکایت ھو جاۓ تو اس اکیلی دوا سے درست ھو جاتا ھے اور حمل قرار پا جاتا ھے اب مجھے امید ھے محمود بھٹہ کو دعائین ضرور ملین گی کیونکہ آج آپ کو ایک پوسٹ مین دو امراض کا شافی علاج بتادیا ھے

Wednesday, May 23, 2018

روزہ مین پیاس نہین لگے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ روزہ مین پیاس نہین لگے گی ۔۔۔۔۔۔
حیرت کی بات ھے روزہ تو ھم پہ صدیون پہلے فرض ھو گیا کیونکہ جب اسلام آیا تو ساتھ روزہ کا بھی حکم آگیا اور جہان اسلام کا ظہور ھوا یعنی عرب مین تو وھان گرمی تو ھوتی ھی بہت زیادہ ھے پھر اسلام تو دنیاۓ عرب سے نکل کر پورے عالم پہ پھیل گیا اس زمانہ مین آج کے دور کی سہولیات بھی نہ تھین تو جو مسلمان گرم علاقون مین رھا کرتے تھے وہ روزہ کیسے رکھتے تھے اور سوال یہ بھی اٹھتا ھے کہ کیا اتنا زمانہ گزرنے کے باوجود کیا مسلمان اس گرم موسم مین پیاس اور روزہ سے ھونے والی کمزوری کا علاج نہ دریافت کرسکے جی نہین بالکل پہلے روز سے ھی علاج بھی رسول اللہ ﷺ نے فرما دیا دراصل ھماری اس طرف توجہ نہین ھم بجلی کے زمانہ مین رھتے ھین ھم نے اس سے مستفید ھونا شروع کردیا جبکہ حقیقت یہ ھے آج بھی اس فرمان رسول ﷺ پہ عمل کیا جاۓ تو پیاس بھی بہت ھی کم اور کمزوری بھی نہ ھونے کے برابر ھو گی اور جسم بھی مزید صحت مند اور طاقت ور ھو گا اور یہ عمل تھا نبیند کا استعمال کرنا تو دوستو آپ بھی اس پہ عمل کرین شام کے وقت کچھ کجھورین مسل کر گھٹلی سے آزاد کر لین یا بمعہ گھٹلی ایسے ھی برتن مین مسل کر ڈالین اور اس مین کچھ پانی ڈال کر بھگو رکھین بوقت سحری اسے تھوڑا ھاتھون سے مذید مسل لین اور گھٹلیان دور کر دین اور پانی کجھور گھلا پانی پی جائین آپ کو ایک نہین بے شمار فائدے ھونگے جس مین سرفہرست پیاس نہین لگے گی اور سنت بھی پوری ھو گی یعنی ثواب کے بھی حقدار ھو جائین گے اور باقی فائدے تجربہ کر کے دیکھ لین ٖ:::::::::::محمود بھٹہ

Sunday, May 20, 2018

ویاگرایا سائلس اور اس کے فائدے tidalfil||Viagra||cialis


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Viagra |cialis effect on body
۔۔۔۔۔۔ ویاگرایا سائلس اور اس کے فائدے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج برادر تنویر عباس صاحب نے ایک اھم معاملہ کی توجہ دلائی جس پہ لکھنے کا ان سے وعدہ آج اور ابھی کیا تھا ھمارے ملک مین واقعی یہ معاملہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا ھے ھر نوجوان اس مرض مین کسی نہ کسی حد تک ملوث پایا جاتا ھے جنسی طور پہ نل اور خود کشیون کا رحجان نفسیاتی مریض ھر نوجوان اور فورا جذباتی ھوجانا اور ذھنی طور پہ متشدد معاشرہ ھوتا جارھا ھے اس مین مجھے تین مجرم خاص طور پہ نظر آۓ نمبر1۔۔ والدین کا صحیح طرح سے اپنی اولاد کی طرف توجہ نہ دینا اور تربیت مین کوتاھی ۔۔۔نمبر2۔۔ حکومت کا نااھلی اور معاشرے کے ناسورون کو نہ کاٹنا نمبر3۔۔ عطائیت جو عذاب کی صورت مین معاشرے مین جڑین بنا گیا یادرھے عطائیت مین صرف ان پڑھ حکیم ھی نہین بلکہ سب سے بڑا کردار ان لوگون کا ھے جو چند روز کسی میڈیکل سٹور پہ رھے یا کسی ڈاکٹر کے ھان رھے اور دیہاتون مین کلینک بنا کر بیٹھ گئے وہ چند دواؤن کو سمجھ گئے جن مین سٹیرائیڈ سرفہرست ھے اور ایسی جنسی ھیجان خیز دواؤن کے ماھر بن گئے یقین جانین انہون نے دواؤن کے ایسے ایسے کمبینیشن بناۓ اور استعمال کیے کہ روح تک کانپ جاتی ھے بہت سے میڈیکل سٹور بھی اس مین شامل ھین خیر معاشرہ اور نوجوان طبقہ تباہ ھو کررہ گیاھے
اب بات کرتے ھین ویاگرہ کی
کیا آپ جانتے ھین کہ ویاگرہ گولی کی امریکہ مین کیا قیمت ھے تو سنین جناب 100 ڈالر کی ایک گولی جو پاکستانی روپے مین 12ھزار بنتے ھین اور مزے کی بات ھے فائزر کمپنی جس نے ویاگرہ بنائی تھی اس کمپنی کو ابھی تک اس گولی کی فارمولیشن اوپن کرنے کی اجازت نہین ملی ھے اور نہ ھی ڈرگ اتھارٹی نے کوئی ایسا سرکولیشن پاس کیا ھے اب سوچنے والی بات ھے تو پھر مارکیٹ مین مختلف نامون سے بکنے والی یہ دوا ھے کیا ؟؟؟اب ایک اور بات لگے ھاتھون سن لین ویاگرہ کے وہ نقصانات نہین ھین جو پاکستان مین عام ملنے والی 5تا10روپے کی گولی سے ھورھے ھین پاکستان مین آپ کو ایک نمبر ویاگرہ بھی نہین مل سکتی اب جو ملتی ھے وہ بھی اس وقت 2ھزار سے اوپر قیمت رکھتی ھے
ایک دوسری دوا ھے سائلس یہ للی کمپنی نے تیار کی ھے یہ بھی کوئی کم قیمت دوا نہین ھے اس کی ایک نمبر گولی اس وقت پاکستان مین 12تا15 سو مین ملتی ھے اور اس کا فامولا بھی اوپن ھو چکا ھے اور اس کا سالٹ مارکیٹ مین دستیاب ھے جو انڈیا سے پاکستان آرھا ھے اور وہ بھی خالص سالٹ نہین آتا اب اس مین بہت ھی مضر صحت اجزاء کا اضافہ کرکے پاکستان بھیجا جارھا ھے غیر قانونی طریقہ سے اور اس مین مزید تیز انتشار لانے والے اجزاء اور گرم خشک اجزاء کا جن مین سنکھیا اور کچلہ عام ھے ان کا اضافہ کرکے گولی مختلف نامون سے تیار کرکے انتہائی سستے دامون یعنی 10 تا20 روپے مین پرچون ریٹ پہ ملتی ھے مارکیٹ مین عام ھر میڈیکل سٹور والے کے خفیہ دراز مین پڑی ملتی ھے جہان یہ دھڑادھڑ بکتی ھے اور لوگ ایک رات کے چکر مین قبر مین چلے جاتے ھین مین اس کے عام نقصانات بتاۓ دیتا ھون سن لین
1۔۔گردے تباہ کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی
2۔۔معدے اور جگر کے مستقل مریض کرنا اپنا حق سمجھتی ھے بعض لوگ کو جگر کا پھوڑا بنتے دیکھا ھے
3۔۔ اعصاب تباہ اور جسم ھر وقت تھکاوٹ کا شکار
4۔۔ نفسیاتی مریض لازمی بناتی ھے غصہ اور چڑچڑا پن کا شکار اور آخر کار خودکشی
5۔۔مردانہ طاقت زائل ھو جاتی ھے
6۔۔قبض اور جسم کا دبلا پن وزن کی کمی کا شکار
7۔۔50 فیصد مریض کی جلد موت واقع ھوتی ھے عام طور پہ نوجوانی ھی کی موت آتی ھے
8۔۔قوت مدافعت کی شدید کمی ھو جانےسے انسان مختلف جسمانی عارضون مین مبتلا ھوتا ھے
9۔۔دل کے امراض لازما اور گردے کے امراض بھی لا حق ھوتے ھین
براہ کرم ایسی دواؤن سے بچین زیادہ تر لوگ صرف نفسیاتی مریض ھوتے ھین وہ مردانہ کمزوری کا شکار ھی نہین ھوتے انہین غلط تلقین اور دوستون کے کہنے مین آکر ایسی دوائین کھاتے ھین پھر موت کے گلے لگ جاتے ھین
زیادہ تر لوگ مردانہ مریض قطعی نہین ھوتے بس انہین غلط گائیڈ کیا جاتا ھے تو وہ خود کو مریض سمجھنے لگ جاتے ھین پہلے کسی مستند طبیب سے اس بارے مین معلومات لین
انشاءاللہ رمضان المبارک کے بعد مردانہ امراض پہ مکمل مضامین کا ایک سلسلہ شروع کرین گے تاکہ اصل امراض کا آپ کو علم ھو سکے جیسے بہت سے لوگ جریان کی شکایت کرتے ھین جب بات سنی اور سمجھی جاتی ھے تو علم ھوتا ھے کہ بندہ تو قبض کی وجہ سے اس مسئلہ سے دوچار ھے جریان کا مریض ھی نہین ھے

Saturday, May 19, 2018

بواسیر اور اس کا علاج-2 |Piles

 
 Piles| Treatment of Piles
۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ بواسیر اور اس کا علاج ۔۔۔۔۔۔دوسری اور آخری قسط۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالی سب کو روزے رکھنے کی توفیق عطاء فرماۓ اور بیمارون کو صحت عطاء فرماۓ اور یہ بھی دعا کرین کہ محمود بھٹہ کو اللہ تعالی ھمت دے تاکہ آپ کے لئے طب کو آسان الفاظ مین اسی طرح پیش کرتا رھے مین اس سے پہلے ایک دفعہ اونٹ کے لیڈنون کا بذریعہ پتال جنتر تیل براۓ بواسیر بتا چکا ھون وہ تیل سو فیصد رزلٹ دیتا ھے مزید آپ نے اوپر لگانے والی دوا بنانی ھے تو یہ بھی بہت فائدہ دے گی
سفوف افتیمون ۔۔ مشک کافور ۔۔مازو بلا سوراخ ۔کتھ سفید ۔۔ مردہ سنگ ھموزن پیس لین تمام ادویہ کو سوبار پانی سے دھلے مکھن مین بقدر ضرورت شامل کرین 2تا3دن مین آرام آجاتا ھے
لین جی جتنا گڑ پاؤ اتنا ھی مٹھا ھو گا
گندھک آملہ سار مدبر تولہ ۔۔شیر گاۓ تولہ ۔رسونت مصفی تولہ ۔۔چھلکا ریٹھا سفوف تولہ ۔۔ جوکھار تولہ ۔۔مغز تخم نیم ڈیڑھ تولہ ۔ کشتہ سونا مکھی در برگ حنا 1 ماشہ سب کو باریک پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک گولی3وقت دین
پہلے ہارہ تولہ گندھک آملہ سار 7تولہ کی کجلی تیار کرین اب اس کجلی سے ایک تولہ گھیکوار پاؤ کا گودہ ڈالکر کھرل کرین پھر اس مین تخم مغز نیم پاؤ ڈالکر کھرل کرین اب اس تمام ادویہ کے برابر چھلکا ریٹھا ڈالکر کھرل کرکے نخودی گولیان بنا لین 1تا2گولی 3وقت ھمراہ پانی دین بواسیر خونی ھو یا بادی ھر مین مفید ھے بہترین مصفی خون بھی ھے چنبل داد پھوڑے پھنسی مین بھی مفید ھے
عام طور پہ یہ دوا تمام حکماء بناتے ھی ھین تو سمجھ لین محمود بھٹہ بھی ضرور بناتا ھے بہت ھی مفید دوا ھے
تخم بکائن اور رسونت انڈیا برابر وزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین صبح وشام ایک ایک گولی کھلائین بادی اور خونی بواسیر مین مفید ھے
برگ نم برگ حنا برگ بکائن برگ چنبیلی زیرہ سفید آنبہ ھلدی رسونت انڈیا تمام ادویہ ھموزن پیس کر گولیان نخودی بنا لین ایک ایک گولی 3وقت دین لیکن یہ بات ذھن مین رکھین اس کا مزاج گرم خشک بنتا ھے
بھکڑا 50گرام ۔ آنبہ ھلدی 50گرام ۔آملہ منقی 50 گرام ۔ خارخسک 50 گرام ۔سہاگہ بریان 10گرام پھٹکڑی سفید 10گرام سنگجراحت 10گرام تمام دوائین باریک سفوف بنا کر 500ملی گرام والے کیپسول بھر لین صبح شام ھمراہ دودھ دین بواسیر کا خون فورا بند ھو گا بلکہ آپ اس دوا کو کثرت طمث مین بھی استعمال کرسکتے ھین
لو جی آخری نسخہ لکھنے لگا ھون بہت ھی اعلی دوا ھے رزلٹ سو فیصد ملے گا
ایلوا 3گرام کافور4گرام مغز پنبہ دانہ 8گرام آب رسونت سے کھرل کرکے گولیان بقدر بیر بنا لین 2وقت 1تا2گولی دین 15یوم مین بواسیر کا ناس کردے گی اکسیری دوا ھے اور یہ دوا میری یعنی محمود بھٹہ کی آزمودہ بھی ھے
میرے خیال مین آپکو کافی نسخہ جات بواسیر کے بتا دیے ھین اگر علاج کرنا ھے تو ایک دو ھی دوائین کافی ھین صرف پڑھ پڑھ کر خوش ھونا ھے تو پھر یہ بھی ناکافی ھین خیر مین دونون صورتون مین اجازت چاھون گا دعاؤن مین یاد رکھیے گا آپ کا بھائی محمود بھٹہ

Friday, May 18, 2018

بواسیر اور اس کا علاج1|Piles

Piles|Treatment of Piles
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ بواسیر اور اس کا علاج ۔۔۔۔۔۔قسط نمبر1۔۔
روزانہ کمنٹس مین ایک نہ ایک کمنٹس یا پوسٹ لگی ھوتی ھے ایک بواسیر کی اور دوسرے نمبر پہ ھیپاٹائٹس کی
میرے خیال مین ان دونون کا علاج اور ھلکی پھلکی تفصیل مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آج ذرا تفصیل سے پہلے بواسیر کا مضمون لکھنے لگا ھون آج آپ کو ایک بات اور بھی سچ بتا دون تقریبا 80 سال پہلے تک طب مین بواسیر کی صحیح معنون مین تشریح اور علاج قطعی نہین تھا جو علاج درج تھے وہ تقریبا مشکل اور رزلٹ بھی 50 فیصد تک تھا کبھی تکا لگ گیا کبھی تیر خطا چلا گیا تقریبا 80 سال سے 100 سال پہلے یہ عرصہ ایسا تھا کہ طب بیدار ھوئی اور تشریحات ھونے لگی اب اس صدی کے شروع مین ھی اس بات کے کافی ثبوت موجود ھین چھ سات طبی رسالہ جات جو کثیر تعداد مین شائع ھو کر پورے برصغیر کے طول عرض مین جایا کرتے تھے الحمداللہ اس مین بہت زیادہ خزانہ من وعن میرے پاس بھی موجود ھے جن مین اخبارالحکمت اور حکمت اور کیمیاء کی کافی جلدین جو کئی سالون پہ محیط ھین میرے پاس موجود ھین مزے کی بات اخبارالحکمت مین حکیم اجمل خان صاحب مستقل مضمون لکھا کرتے تھے کم وبیش اس دور کے 50 کے قریب نامور حکماء کرام کی تحریرین میرے پاس ھین جن سے اندازہ ھوتا ھے طب پہ اس دور مین زور شور سے کام جاری ھوا یہ وقت بیداری کا تھا لیکن افسوس پھر طبیب سو گئے اور آج تک سورھے ھین پانی بھی سر سے اونچا ھو گیا ھے
مین بات کررھا تھا کہ پہلے بواسیر کا علاج درست تجویز نہین تھا جب تشریحات شروع ھوئی تو اس مرض کا علاج اور تشریح صرف چٹکی بجانے تک رہ گیا اور مین حیران ھوتا ھون جس مرض کا علاج آج نزلہ وزکام کے علاج کے برابر رہ گیا ھے تب بھی بہت سے حکماء اس کا علاج پوچھتے ھین عام آدمی کا تو حق ھے کہ وہ پوچھے اگر کوئی عام آدمی اس مرض پہ پوسٹ لکھ دے تو درست علاج بتانے سے قاصر ھوتے ھین آج مین بڑے ھی مختصر انداز مین اس کی تشریح کرون گا غور سے سن اور سمجھ لین اگر میری بات آپ نے سمجھ لی تو کبھی بھی بواسیر کے علاج مین پریشانی نہین ھوگی سب سے پہلے
بواسیری مادہ۔۔۔بواسیری مادہ جسم کے اندر غیر طبعی سودا کے زھریلے اثرات کی وجہ سے پیدا ھوتی ھے اب اس زھر کے اثرات پورے جسم پہ ظاھر ھوا کرتے ھین اب سب نے صرف یہ سمجھ رکھا ھے کہ بواسیر صرف مقعد پہ ھی ھوا کرتی ھے نہین بھائی یہ پورے جسم پہ کہین بھی ھو سکتی ھے اب بات سمجھین
مردون مین یہ مقعد پہ عورتون مین یہ مقعد اور رحم پر اور مزید سنین اس مادے کی وجہ سے جو مسے بنتے ھین وہ ناک ھونٹ یا رحم وغیرہ پہ بھی ھو سکتے ھین آپ کے جسم پہ جب بھی کہین بھی جو مسے بنتے ھین یہ دوستو اسی بواسیری مادے کی مہربانی ھوتی ھے یہ اسی وجہ سے ھی بنتے ھین
یہ بواسیری مادہ عضلات کی تیزی کی وجہ سے پیدا ھونے والی وہ فاضل یا زائد سوداوی رطوبت ھے جس کی تیزی اور ترشی مین خمیر پیدا ھو کر اس قدر شدت آتی ھے کہ یہ زھر بن جاتی ھے اب یہی زھر خون مین شامل ھوکر پورے جسم مین پھیل کر کہین بھی واردات ڈال سکتا ھے اب بات سمجھ آگئی ھو گی یعنی بواسیری زھر یا بواسیری علامات کی پیدائش سوداوی مادے کے فساد سے ھوتی ھے جو ھمیشہ عضلات کے متحرک ھونے سے ھوتا ھے اب بات مختصر کرتا ھون رمضان المباک ھے لمبی بات ھی نہین کرنی اب یاد رکھین اس مادے کو ختم کرنے کے لئے ضروری ھے جسم مین صفرا صالح پیدا کی جاۓ تو بواسیر دم دبا کے بھاگ جاۓ گی اب صفرا پیدا کرنے کے لئے آپ کو لازما جگر کو متحرک کرنا ھو گا جب جگر کو تحریک دین گے تو یہ رطوبت یعنی صفرا پیدا ھو گی جو اس سوداوی مادے کی اصلاح یا ستیاناس کرے گی
نوٹ۔۔ بواسیری مسون کو کاٹنا یا باندھنا یا کچھ عطائی حضرات مسون کی جڑ مین کاربالک بمعہ بادام روغن کا ٹیکہ لگاتے ھین یہ سب علاج عظیم ظلم ھین انسانی جان کے ساتھ ان علاجون سے آپ نے متاثرہ جگہ تو بواسیر وقتی طور پہ روک دی لیکن اس مادے سے جو فساد اور سوزش باقی جسم مین جاری ھے وہ بڑھتا جاۓ گا اور پھر خوفناک امراض کا سبب بنتا ھے پھر بغیر پچھتاوے کے اور کچھ بھی ھاتھ نہین آتا اس لئے براہ کرم ایسے علاجون سے پرھیز کیا کرین کل آپ نے بھی اللہ کے حضور پیش ھو کر جوابدہ ھونا ھے لیجئے دوستو آج اس مرض کے کافی نسخے آپ کو بتانے ھین تاکہ آپ کبھی پھر یہ سوال نہ کر سکین کمی نہ رہ جاۓ بواسیر ی نسخون کی آپ ان مین جو بھی بنا کر دین گے انشاءاللہ فورا شفا ھو گی
حب بندق۔۔ رائی گندھک آملہ سار ۔ چھلکا ریٹھا برابر وزن پیس لین اور نخودی حب بنا لین دو دو گولی دن مین 3دفعہ ھمراہ پانی کھلا سکتے ھین
لین جی موسم اور موقعہ کی مناسبت سے بہت ھی معقول دوا گل عشر تازہ 50گرام ۔ فلفل سیاہ 20گرام رائی 20 گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین دو دو گولی 3دفعہ دن مین دین
باقی نسخہ جات کل کی پوسٹ مین انشاءاللہ لکھین گے وہ دوسری قسط ھو گی بواسیر کی

Thursday, May 17, 2018

قبض اور اس کا علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ قبض اور اس کا علاج ۔۔۔۔۔۔
بابرکت مہینہ شروع ھو چکا ھے آج الحمداللہ پہلا روزہ ھے دعا ھے اللہ تعالی سب کو پورے ماہ کے روزے رکھنے کی توفیق عطاء فرماۓ جو بھائی بیمار ھین اللہ تعالی انہین اس ماہ کی برکت سے صحت عطاء فرماۓ اور پوری دنیا مین جہان جہان مسلمان پریشان ھین اللہ ﷻ ان کی پریشانیان دور فرماۓ اور جن کو ھدایت نصیب نہین اللہ تعالی ان کو ھدایت نصیب فرماۓ آمین ثم آمین
اور آج کی پوسٹ بھی کچھ اسی نسبت سے ھے ھمارے ھان ایک بھیڑ چال بن چکی ھے اور ھم ذھنی طور پہ یہ سمجھ چکے ھین کہ جب افطاری کرنی ھے تو پکوڑے سموسے پکوان حلوے کجھور باقی فروٹ مشروبات کی بھرمار بریانیان ساتھ تکے کباب غرض سب کچھ ھی کھانا اس فریضہ مین شامل ھے بے شک پیٹ پھٹ جاۓ لیکن یہ کھانا ضرور ھے حقیقت یہ ھے کہ ھم روزے کے مفہوم کو سمجھتے ھی نہین بلکہ ھمیشہ الٹ کرتے ھین جبکہ ھمین کم کھانا اور جسم مین پاکیزگی لانی چاھیے ھم ھین کہ جسم کو مزید بارود سے بھر دیتے ھین اور جسم کو مذید کمزور کر لیتے ھین دوستو روزے سے جو بھوک اور پیاس لگتی ھے اس مین ایک مخصوص لذت ھوتی ھے اسے افطاری کے بعد آھستہ آھستہ مٹائین اور افطاری کے بعد بھی کچھ برقرار رکھین کچھ وقت ٹھہر کے پھر پانی پی لین تاکہ آپ کا جسم اسے قبول کرتا رھے یکلخت بوجھ نہ ڈالین اور افطاری اور سحری سادگی سے کرین فوڈپوائزنگ نہ بنائین بلکہ جسم کو زھرون سے پاک کرین
اب اپنے موضوع کی طرف آتے ھین روزہ مین خشکی بھی ھوتی ھے جس کی وجہ سے کچھ لوگ شروع شروع مین قبض کے مریض بھی ھو جایا کرتے ھین مین آپ کو بالمزاج قبض کی علامات اور علاج بتاۓ دیتا ھون
سوداوی قبض۔۔۔۔
علامات۔۔یہ شدید قبض ھوا کرتی ھے اسے ھی دائمی قبض کہتے ھین اس قبض مین ریاح اور نفخ شکم کی زیادتی ھوتی ھے یہ سب عضلاتی سوزش جو عضلات معدہ اور امعا ھوتا ھے
قارورہ کارنگ سرخ یا زردی مائل سرخ ھوا کرتا ھے خشکی بہت زیادہ ھوا کرتی ھے مریض عام طور پہ دبلا ھوا کرتا ھے
دوا غدی ملین دین۔۔سنا مکی ۔۔تیزپات ھموزن پیس لین 1رتی تا2ماشہ تک ھمراہ پانی دے سکتے ھین
صفراوی قبض۔۔۔
علامات۔۔یہ قبض اکثر شدید نہین ھوا کرتی بلکہ یہ محسوس ھوتا رھتا ھے کہ پاخانہ کھل کر نہین آیا ھے ابھی اندر پیٹ مین رکا ھوا ھے بعض دفعہ دن مین دوتین بار اجابت تھوڑی تھوڑی آجایا کرتی ھے مگر تسلی نہین ھوا کرتی یہی محسوس ھوتا ھے کہ پیٹ مین کوئی سدہ یا رکاوٹ ھے یہ صورت حال شدت اختیار کرجاۓ تو مروڑ اور پیچش بھی آتے ھین جسم مین حرارت محسوس ھوتی ھے اور ھاتھ پاؤن جلتے ھین یہ علامت یا سبب جگر کی سوزش ھوتی ھے
قارورہ زرد یا زرد سرخی مائل ھوا کرتا ھے
دوا مین آپ اعصابی ملین دین۔۔سہاگہ20گرام۔۔ملٹھی30گرام ۔ گل بنفشہ30گرام پیس کر سفوف بنا لین ماشہ تا2ماشہ تک خوراک دے لین پانی کے ساتھ
بلغمی قبض۔۔حقیقت مین یہ قبض ھونی ھی نہین چاھیے لیکن بعض اوقات جسم مین جب بلغم بڑھ جاتا ھے اور ریاح اور حرارت کی کمی واقع ھو جاتی ھے جسم مین نزلہ اور ریشہ بڑھ جاتا ھے درد سر کی بھی شکایت پیدا ھو جایا کرتی ھے
قارورہ کا رنگ سفید یا سفید سرخی مائل اور بعض اوقات سفیدی کے ساتھ زردی لئے ھوۓ ھوتا ھے اب ان علامات کو آپ قبض کہتے ھین اور یہ سب علامتین ٹھیک کرنے کے لئے یہ دوا دین
ھلیلہ سیاہ ۔ کالا دانہ ھموزن پیس لین 1رتی تا ماشہ تک دے سکتے ھین ھمراہ پانی ھی دین اسے آپ عضلاتی ملین کہ سکتے ھین کیونکہ جب تک عضلات کو تحریک نہین دین گے قبض کشائی نہین ھو گی
امید ھے آپ سب پڑھ کے مطمئن ھوۓ ھونگے آج قبض کا باب بھی کلوز کردیا بوعلی سینا کاقول ھے الاقبض ام الامراض لیکن جدید تشریحات جب طب کی ھوئین تو یہ صرف ایک علامت بن کے رہ گئی جو کسی نہ کسی بگاڑ کی وجہ سے ھوئی خود مرض نہین ھے قبض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دعاؤن مین یاد رکھین محمود بھٹہ