Sunday, May 20, 2018

ویاگرایا سائلس اور اس کے فائدے tidalfil||Viagra||cialis


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Viagra |cialis effect on body
۔۔۔۔۔۔ ویاگرایا سائلس اور اس کے فائدے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج برادر تنویر عباس صاحب نے ایک اھم معاملہ کی توجہ دلائی جس پہ لکھنے کا ان سے وعدہ آج اور ابھی کیا تھا ھمارے ملک مین واقعی یہ معاملہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا ھے ھر نوجوان اس مرض مین کسی نہ کسی حد تک ملوث پایا جاتا ھے جنسی طور پہ نل اور خود کشیون کا رحجان نفسیاتی مریض ھر نوجوان اور فورا جذباتی ھوجانا اور ذھنی طور پہ متشدد معاشرہ ھوتا جارھا ھے اس مین مجھے تین مجرم خاص طور پہ نظر آۓ نمبر1۔۔ والدین کا صحیح طرح سے اپنی اولاد کی طرف توجہ نہ دینا اور تربیت مین کوتاھی ۔۔۔نمبر2۔۔ حکومت کا نااھلی اور معاشرے کے ناسورون کو نہ کاٹنا نمبر3۔۔ عطائیت جو عذاب کی صورت مین معاشرے مین جڑین بنا گیا یادرھے عطائیت مین صرف ان پڑھ حکیم ھی نہین بلکہ سب سے بڑا کردار ان لوگون کا ھے جو چند روز کسی میڈیکل سٹور پہ رھے یا کسی ڈاکٹر کے ھان رھے اور دیہاتون مین کلینک بنا کر بیٹھ گئے وہ چند دواؤن کو سمجھ گئے جن مین سٹیرائیڈ سرفہرست ھے اور ایسی جنسی ھیجان خیز دواؤن کے ماھر بن گئے یقین جانین انہون نے دواؤن کے ایسے ایسے کمبینیشن بناۓ اور استعمال کیے کہ روح تک کانپ جاتی ھے بہت سے میڈیکل سٹور بھی اس مین شامل ھین خیر معاشرہ اور نوجوان طبقہ تباہ ھو کررہ گیاھے
اب بات کرتے ھین ویاگرہ کی
کیا آپ جانتے ھین کہ ویاگرہ گولی کی امریکہ مین کیا قیمت ھے تو سنین جناب 100 ڈالر کی ایک گولی جو پاکستانی روپے مین 12ھزار بنتے ھین اور مزے کی بات ھے فائزر کمپنی جس نے ویاگرہ بنائی تھی اس کمپنی کو ابھی تک اس گولی کی فارمولیشن اوپن کرنے کی اجازت نہین ملی ھے اور نہ ھی ڈرگ اتھارٹی نے کوئی ایسا سرکولیشن پاس کیا ھے اب سوچنے والی بات ھے تو پھر مارکیٹ مین مختلف نامون سے بکنے والی یہ دوا ھے کیا ؟؟؟اب ایک اور بات لگے ھاتھون سن لین ویاگرہ کے وہ نقصانات نہین ھین جو پاکستان مین عام ملنے والی 5تا10روپے کی گولی سے ھورھے ھین پاکستان مین آپ کو ایک نمبر ویاگرہ بھی نہین مل سکتی اب جو ملتی ھے وہ بھی اس وقت 2ھزار سے اوپر قیمت رکھتی ھے
ایک دوسری دوا ھے سائلس یہ للی کمپنی نے تیار کی ھے یہ بھی کوئی کم قیمت دوا نہین ھے اس کی ایک نمبر گولی اس وقت پاکستان مین 12تا15 سو مین ملتی ھے اور اس کا فامولا بھی اوپن ھو چکا ھے اور اس کا سالٹ مارکیٹ مین دستیاب ھے جو انڈیا سے پاکستان آرھا ھے اور وہ بھی خالص سالٹ نہین آتا اب اس مین بہت ھی مضر صحت اجزاء کا اضافہ کرکے پاکستان بھیجا جارھا ھے غیر قانونی طریقہ سے اور اس مین مزید تیز انتشار لانے والے اجزاء اور گرم خشک اجزاء کا جن مین سنکھیا اور کچلہ عام ھے ان کا اضافہ کرکے گولی مختلف نامون سے تیار کرکے انتہائی سستے دامون یعنی 10 تا20 روپے مین پرچون ریٹ پہ ملتی ھے مارکیٹ مین عام ھر میڈیکل سٹور والے کے خفیہ دراز مین پڑی ملتی ھے جہان یہ دھڑادھڑ بکتی ھے اور لوگ ایک رات کے چکر مین قبر مین چلے جاتے ھین مین اس کے عام نقصانات بتاۓ دیتا ھون سن لین
1۔۔گردے تباہ کرنے مین اپنا ثانی نہین رکھتی
2۔۔معدے اور جگر کے مستقل مریض کرنا اپنا حق سمجھتی ھے بعض لوگ کو جگر کا پھوڑا بنتے دیکھا ھے
3۔۔ اعصاب تباہ اور جسم ھر وقت تھکاوٹ کا شکار
4۔۔ نفسیاتی مریض لازمی بناتی ھے غصہ اور چڑچڑا پن کا شکار اور آخر کار خودکشی
5۔۔مردانہ طاقت زائل ھو جاتی ھے
6۔۔قبض اور جسم کا دبلا پن وزن کی کمی کا شکار
7۔۔50 فیصد مریض کی جلد موت واقع ھوتی ھے عام طور پہ نوجوانی ھی کی موت آتی ھے
8۔۔قوت مدافعت کی شدید کمی ھو جانےسے انسان مختلف جسمانی عارضون مین مبتلا ھوتا ھے
9۔۔دل کے امراض لازما اور گردے کے امراض بھی لا حق ھوتے ھین
براہ کرم ایسی دواؤن سے بچین زیادہ تر لوگ صرف نفسیاتی مریض ھوتے ھین وہ مردانہ کمزوری کا شکار ھی نہین ھوتے انہین غلط تلقین اور دوستون کے کہنے مین آکر ایسی دوائین کھاتے ھین پھر موت کے گلے لگ جاتے ھین
زیادہ تر لوگ مردانہ مریض قطعی نہین ھوتے بس انہین غلط گائیڈ کیا جاتا ھے تو وہ خود کو مریض سمجھنے لگ جاتے ھین پہلے کسی مستند طبیب سے اس بارے مین معلومات لین
انشاءاللہ رمضان المبارک کے بعد مردانہ امراض پہ مکمل مضامین کا ایک سلسلہ شروع کرین گے تاکہ اصل امراض کا آپ کو علم ھو سکے جیسے بہت سے لوگ جریان کی شکایت کرتے ھین جب بات سنی اور سمجھی جاتی ھے تو علم ھوتا ھے کہ بندہ تو قبض کی وجہ سے اس مسئلہ سے دوچار ھے جریان کا مریض ھی نہین ھے

No comments:

Post a Comment