Wednesday, May 23, 2018

روزہ مین پیاس نہین لگے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ روزہ مین پیاس نہین لگے گی ۔۔۔۔۔۔
حیرت کی بات ھے روزہ تو ھم پہ صدیون پہلے فرض ھو گیا کیونکہ جب اسلام آیا تو ساتھ روزہ کا بھی حکم آگیا اور جہان اسلام کا ظہور ھوا یعنی عرب مین تو وھان گرمی تو ھوتی ھی بہت زیادہ ھے پھر اسلام تو دنیاۓ عرب سے نکل کر پورے عالم پہ پھیل گیا اس زمانہ مین آج کے دور کی سہولیات بھی نہ تھین تو جو مسلمان گرم علاقون مین رھا کرتے تھے وہ روزہ کیسے رکھتے تھے اور سوال یہ بھی اٹھتا ھے کہ کیا اتنا زمانہ گزرنے کے باوجود کیا مسلمان اس گرم موسم مین پیاس اور روزہ سے ھونے والی کمزوری کا علاج نہ دریافت کرسکے جی نہین بالکل پہلے روز سے ھی علاج بھی رسول اللہ ﷺ نے فرما دیا دراصل ھماری اس طرف توجہ نہین ھم بجلی کے زمانہ مین رھتے ھین ھم نے اس سے مستفید ھونا شروع کردیا جبکہ حقیقت یہ ھے آج بھی اس فرمان رسول ﷺ پہ عمل کیا جاۓ تو پیاس بھی بہت ھی کم اور کمزوری بھی نہ ھونے کے برابر ھو گی اور جسم بھی مزید صحت مند اور طاقت ور ھو گا اور یہ عمل تھا نبیند کا استعمال کرنا تو دوستو آپ بھی اس پہ عمل کرین شام کے وقت کچھ کجھورین مسل کر گھٹلی سے آزاد کر لین یا بمعہ گھٹلی ایسے ھی برتن مین مسل کر ڈالین اور اس مین کچھ پانی ڈال کر بھگو رکھین بوقت سحری اسے تھوڑا ھاتھون سے مذید مسل لین اور گھٹلیان دور کر دین اور پانی کجھور گھلا پانی پی جائین آپ کو ایک نہین بے شمار فائدے ھونگے جس مین سرفہرست پیاس نہین لگے گی اور سنت بھی پوری ھو گی یعنی ثواب کے بھی حقدار ھو جائین گے اور باقی فائدے تجربہ کر کے دیکھ لین ٖ:::::::::::محمود بھٹہ

No comments:

Post a Comment