Friday, May 18, 2018

بواسیر اور اس کا علاج1|Piles

Piles|Treatment of Piles
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ بواسیر اور اس کا علاج ۔۔۔۔۔۔قسط نمبر1۔۔
روزانہ کمنٹس مین ایک نہ ایک کمنٹس یا پوسٹ لگی ھوتی ھے ایک بواسیر کی اور دوسرے نمبر پہ ھیپاٹائٹس کی
میرے خیال مین ان دونون کا علاج اور ھلکی پھلکی تفصیل مین پہلے بھی لکھ چکا ھون آج ذرا تفصیل سے پہلے بواسیر کا مضمون لکھنے لگا ھون آج آپ کو ایک بات اور بھی سچ بتا دون تقریبا 80 سال پہلے تک طب مین بواسیر کی صحیح معنون مین تشریح اور علاج قطعی نہین تھا جو علاج درج تھے وہ تقریبا مشکل اور رزلٹ بھی 50 فیصد تک تھا کبھی تکا لگ گیا کبھی تیر خطا چلا گیا تقریبا 80 سال سے 100 سال پہلے یہ عرصہ ایسا تھا کہ طب بیدار ھوئی اور تشریحات ھونے لگی اب اس صدی کے شروع مین ھی اس بات کے کافی ثبوت موجود ھین چھ سات طبی رسالہ جات جو کثیر تعداد مین شائع ھو کر پورے برصغیر کے طول عرض مین جایا کرتے تھے الحمداللہ اس مین بہت زیادہ خزانہ من وعن میرے پاس بھی موجود ھے جن مین اخبارالحکمت اور حکمت اور کیمیاء کی کافی جلدین جو کئی سالون پہ محیط ھین میرے پاس موجود ھین مزے کی بات اخبارالحکمت مین حکیم اجمل خان صاحب مستقل مضمون لکھا کرتے تھے کم وبیش اس دور کے 50 کے قریب نامور حکماء کرام کی تحریرین میرے پاس ھین جن سے اندازہ ھوتا ھے طب پہ اس دور مین زور شور سے کام جاری ھوا یہ وقت بیداری کا تھا لیکن افسوس پھر طبیب سو گئے اور آج تک سورھے ھین پانی بھی سر سے اونچا ھو گیا ھے
مین بات کررھا تھا کہ پہلے بواسیر کا علاج درست تجویز نہین تھا جب تشریحات شروع ھوئی تو اس مرض کا علاج اور تشریح صرف چٹکی بجانے تک رہ گیا اور مین حیران ھوتا ھون جس مرض کا علاج آج نزلہ وزکام کے علاج کے برابر رہ گیا ھے تب بھی بہت سے حکماء اس کا علاج پوچھتے ھین عام آدمی کا تو حق ھے کہ وہ پوچھے اگر کوئی عام آدمی اس مرض پہ پوسٹ لکھ دے تو درست علاج بتانے سے قاصر ھوتے ھین آج مین بڑے ھی مختصر انداز مین اس کی تشریح کرون گا غور سے سن اور سمجھ لین اگر میری بات آپ نے سمجھ لی تو کبھی بھی بواسیر کے علاج مین پریشانی نہین ھوگی سب سے پہلے
بواسیری مادہ۔۔۔بواسیری مادہ جسم کے اندر غیر طبعی سودا کے زھریلے اثرات کی وجہ سے پیدا ھوتی ھے اب اس زھر کے اثرات پورے جسم پہ ظاھر ھوا کرتے ھین اب سب نے صرف یہ سمجھ رکھا ھے کہ بواسیر صرف مقعد پہ ھی ھوا کرتی ھے نہین بھائی یہ پورے جسم پہ کہین بھی ھو سکتی ھے اب بات سمجھین
مردون مین یہ مقعد پہ عورتون مین یہ مقعد اور رحم پر اور مزید سنین اس مادے کی وجہ سے جو مسے بنتے ھین وہ ناک ھونٹ یا رحم وغیرہ پہ بھی ھو سکتے ھین آپ کے جسم پہ جب بھی کہین بھی جو مسے بنتے ھین یہ دوستو اسی بواسیری مادے کی مہربانی ھوتی ھے یہ اسی وجہ سے ھی بنتے ھین
یہ بواسیری مادہ عضلات کی تیزی کی وجہ سے پیدا ھونے والی وہ فاضل یا زائد سوداوی رطوبت ھے جس کی تیزی اور ترشی مین خمیر پیدا ھو کر اس قدر شدت آتی ھے کہ یہ زھر بن جاتی ھے اب یہی زھر خون مین شامل ھوکر پورے جسم مین پھیل کر کہین بھی واردات ڈال سکتا ھے اب بات سمجھ آگئی ھو گی یعنی بواسیری زھر یا بواسیری علامات کی پیدائش سوداوی مادے کے فساد سے ھوتی ھے جو ھمیشہ عضلات کے متحرک ھونے سے ھوتا ھے اب بات مختصر کرتا ھون رمضان المباک ھے لمبی بات ھی نہین کرنی اب یاد رکھین اس مادے کو ختم کرنے کے لئے ضروری ھے جسم مین صفرا صالح پیدا کی جاۓ تو بواسیر دم دبا کے بھاگ جاۓ گی اب صفرا پیدا کرنے کے لئے آپ کو لازما جگر کو متحرک کرنا ھو گا جب جگر کو تحریک دین گے تو یہ رطوبت یعنی صفرا پیدا ھو گی جو اس سوداوی مادے کی اصلاح یا ستیاناس کرے گی
نوٹ۔۔ بواسیری مسون کو کاٹنا یا باندھنا یا کچھ عطائی حضرات مسون کی جڑ مین کاربالک بمعہ بادام روغن کا ٹیکہ لگاتے ھین یہ سب علاج عظیم ظلم ھین انسانی جان کے ساتھ ان علاجون سے آپ نے متاثرہ جگہ تو بواسیر وقتی طور پہ روک دی لیکن اس مادے سے جو فساد اور سوزش باقی جسم مین جاری ھے وہ بڑھتا جاۓ گا اور پھر خوفناک امراض کا سبب بنتا ھے پھر بغیر پچھتاوے کے اور کچھ بھی ھاتھ نہین آتا اس لئے براہ کرم ایسے علاجون سے پرھیز کیا کرین کل آپ نے بھی اللہ کے حضور پیش ھو کر جوابدہ ھونا ھے لیجئے دوستو آج اس مرض کے کافی نسخے آپ کو بتانے ھین تاکہ آپ کبھی پھر یہ سوال نہ کر سکین کمی نہ رہ جاۓ بواسیر ی نسخون کی آپ ان مین جو بھی بنا کر دین گے انشاءاللہ فورا شفا ھو گی
حب بندق۔۔ رائی گندھک آملہ سار ۔ چھلکا ریٹھا برابر وزن پیس لین اور نخودی حب بنا لین دو دو گولی دن مین 3دفعہ ھمراہ پانی کھلا سکتے ھین
لین جی موسم اور موقعہ کی مناسبت سے بہت ھی معقول دوا گل عشر تازہ 50گرام ۔ فلفل سیاہ 20گرام رائی 20 گرام پیس کر نخودی گولیان بنا لین دو دو گولی 3دفعہ دن مین دین
باقی نسخہ جات کل کی پوسٹ مین انشاءاللہ لکھین گے وہ دوسری قسط ھو گی بواسیر کی

No comments:

Post a Comment