Friday, June 29, 2018

گندھک اور آپ کا بدن

.... مطب کامل .....
..... گندھک اور آپ کا بدن.......
دوستون کا مطالبہ ھے تھوڑا وسیع لکھون چند روز تو مختصر پوسٹون پہ ھی گزارنے ھون گے چلو آج کی ذرا وسیع لکھے دیتا ھون تو سنین
گندھک بہت سی حالتون مین انسانی جسم مین داخل ھوتی ھے یہ وید کے نزدیک زندگی ھے اس کے بغیر زندگی ممکن نہین ھے ھندوؤن کی مذھبی کتابون مین بار بار گندھک کا ذکر ملتا ھے ان کی طبی کتب تو رھین ایک طرف آپ ان کی وہ کتب جو عبادت کی شکل مین ھین ان مین بھی گندھک کا ذکر ھے مشہور مشہور تین ھزار دیوتاؤن مین سے بعض کی تخلیق بھی گندھک سے ھوئی ان کی تاریخی لڑائی جو کوروؤن کے متعلق ھے اس مین بھی لاکھ دانہ یا گندھک کا ذکر ھے خیر یہ میرا موضوع نہین ورنہ پانڈو اور کورو کی لڑائی بہت لمبی ھے آئیے ھم اپنے موضوع کی طرف چلتے ھین
وید کے اصول کے مطابق جگر سے پت کا اخراج بڑھاتی ھے
اس کے بغیر آب حیات بننا ممکن نہین ھے
یی بدن مین چستی لاتی ھے
اندورنی حرارت اور طاقت پیدا کرتی ھے
جلد کو صاف کرتی ھے اسی لئے کچھ کمپنیون نے تو رنگ گورا کرنے کے لئے ٹاٹری کا یا ٹارٹارک ایسڈ کا استعمال کیا اور یار دوستون نے تو سیدھا سیدھا گندھک کا تیزاب ملا کر خواتین کے چہرے چھیل کر رکھ دیے اور خواتین بھی بڑی خوش خوش گورا اور سرخ چہرہ لئے جو حقیقت مین تیزاب سے جلا ھوا ھوتا ھے اور چہرے کی اوپر والی چمڑی اتار کر رکھ دیتا ھے اب خواتین چمڑی اتروا کر بھی خوش ھی ھوتی ھین اور ایک عذاب مین مبتلا ھوتی ھین جس کا احساس بہت بعد مین ھوتا ھے جب بغیر میک اپ کے وہ کوئی بدروح کی شکل مین نظر آتی ھین
اب بات کرتے ھین فوائد کی
جلد واقعی صاف کرتی ھے لیکن مزاجا اس کا استعمال ھو
بالون کو لمبا کرتی ھے بال اس سے بہت ھی بڑھتے ھین
جسم سے گندے اور فاسد مادون کو باھر نکالتی ھے
جلدی امراض مین بطور دوا سب سے پہلے نمبر پہ ھے
خونی امراض کے زھرون کو خارج کرتی ھے
گنٹھیا مین اکسیری فوائد رکھتی ھے
اور یاد رکھین موٹے لوگون کو گندھک والی غذائین بہت ضروری ھوتی ھین تاکہ موٹاپا کم ھو سکے مولی پیاز بند گوبھی اور پھول گوبھی گندھک سے بھر پور ھین اور دواؤن مین افتیمون مین گندھک بہت ھے

Thursday, June 28, 2018

کیلشیم اور انسانی بدن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیلشیم اور انسانی بدن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیلشیم یعنی چونا ھڈیون اور دانتوں کو بناتا ہے اور خون کی نالیوں کی دیواروں کو مضبوط کرتا ھے طاقت کا دارومدار خون میں چونے کی کافی مقدار پہ منحصر ہے
اس کی کمی سے دانت خراب ھو جاتے ھین
تیل گھی والی اور میٹھی چیزوں کی زیادتی دانتوں میں کیلشیم کم کر دیتی ہے
مندرجہ ذیل میں کیلشیم پایا جاتا ھے
بند گوبھی۔۔پالک ۔۔شلجم ۔۔تازہ دودھ ۔گاجر ۔۔لیمن اور سنگترہ

Wednesday, June 27, 2018

میگنیشم اور انسانی جسم|Magnesium

... مطب کامل .......
..... میگنیشم اور انسانی جسم ......
یہ قدرت کی ایک قبض کشا دوا ھے
پٹھون جو طاقت دیتا ھے
دماغ اور اعصاب کی پروش کرتا ھے
اس کی کمی سے قبض اور مروڑ پیدا ھو جاتا ھے
اگر جسم مین کہین سخت درد ھو رھا ھو تو سمجھ لین آپ کے جسم مین میگنیشم کی کمی ھو چکی ھے
یہ چونے ... نمک ... اور فاسفورس کے ساتھ مل کر ھڈیون دانتون اور کھوپڑی کو مضبوط کرتا ھے
جس شخص کے مزاج مین ترشی پائی جاتی ھے اسے میگنیشم کی شدید ضرورت ھے مندرجہ ذیل اشیاء مین میگنیشم پایا جاتا ھے
انجیر تازہ.... پالک ... انگور ... سنگترہ .. رس بھری .. کھٹے سیب ...ٹماٹر وغیرہ مین
آجکل انجیر تازہ عام ملتا ھے وافر کھائین
اور آجکل مختصر پوسٹ لکھنا میری مجبوری ھے گزارا کرین

Monday, June 25, 2018

کلورین اور آپ کا جسم||Chlorine and human body

...... مطب کامل........ 
Chlorine & Human body
..... کلورین اور آپ کا جسم.....
یہ جسم کی صفائی کرتا ھے خاص کر پیٹ اورآنتون کی
چربی کم کرتا ھے
زھرون کو مارتا ھے
جسم کے سیل کے افعال تیز کرتا ھے
ایلبیومن کو توڑتا ھے اور نظام ھضم کا فعل درست رکھنے مین مدد دیتا ھے
اس کی جسم مین کمی زکام کا شکار کر دیتی ھے
اس کی کمی سے پیٹ پھول جاتا ھے
طبیعت غمگین ھونا اور طبیعت کا چڑچڑاپن بھی اس کی کمی سے ھوتا ھے
کلورین قبض دور کرتی ھے
کلورین کی زیارتی ڈر اور بزدلی پیدا کرتی ھے
آپ کلورین کی کمی ان سبزیون سے پوری کر سکتے ھین
مولی.. بند گوبھی.. پیاز.. پالک. گاجر. ٹماٹر . بکری کا دودھ

Friday, June 22, 2018

آم کی آئس کریم

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ آم کی آئس کریم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل پوسٹ لکھی تھی مربہ بنانے کی
مین نے لکھا تھا مجھے بھی مربہ بھیجنا ھے وعدہ کرین گے تو آئس کریم بنانے کی بھی پوسٹ لکھ دونگا پہلے اس پوسٹ کا احوال سن لین ۔۔۔۔ بعض تو اتنے کنجوس نکلے بات ھی گول کر گئے پھوٹے منہ سے بھی ذکر نہین کیا بعض تو بڑے ھی سیانے نکلے پوسٹ پڑھی اور صاف نکل گئے نہ کمنٹس کرین نہ جھوٹے بنین گے کچھ ڈھیٹ لوگون سے بھی واسطہ پڑا کمنٹس بھی کیا اور مربہ نہ بھیجنے کے بہانے بنا دیے۔۔۔۔۔
ارے یارو کونسا مین نے سارا مربہ کھانا تھا بس چھکنے چکھانے مین یہی دو چار کلو ھضم کرتا باقی آپکا ھوتا
خیر سے مجھے پھر بھی ترس آگیا میرے چھوٹے چھوٹے بھائی ھین یہ اب کسی نے آئس کریم خالص بنا کر یا تو بچون کو خوش کر لے گا یا بیوی کی جھڑکون سے بچنے کے لئے اسے آئس کریم کھلا دے گا (لے بھلیے لوکے کھا آئس کریم تے خوش رھو )
آج ایمانداری کی بات ھے جو طریقہ آئس کریم بنانے کا مین آپ کو بتا رھا ھون اس سے اچھی آئس کریم آپ نے کبھی بھی نہ کھائی ھو گی ۔۔ بس ذرا منہ سے رال کم ٹپکائین اور طریقہ غور سے سمجھین ۔۔
دودھ 2کلو خالص ھو
کسٹرڈ پوڈر چار بڑے چمچ
چینی 150گرام
مکھن یا کریم 3 اونس کوشش کرین خالص مکھن مل جاۓ
بالائی دودھ کی 150گرام
آم پکے ھوۓ جن کے قتلے بن سکین یہ قتلے صاف شدہ 500گرام
ترکیب۔۔۔ دودھ آگ پہ رکھ دین چمچہ ھلاتے رھین جب سمجھین ڈیڑھ کلو رہ گیا ھے اس مین چینی ملا دین جب حل ھو جاۓ آگ سے نیچے اتار لین ٹھنڈہ ھونے پہ اس مین کسٹرڈ پوڈر چمچ سے ھلا ھلا کر حل کرین جب اچھی طرح مکس ھو جاۓ تو پھر مکھن یا کریم بھی اسی طرح حل کرین اب آمون کے قتلون کو گودے کی شکل مین کوٹ کر اس دودھ مین حل کر کے اچھی طرح پھینٹ لین اب آخر مین بالائی ملا کر مزید اچھی طرح پھینٹ لین
اب اگر آپ کے پاس آئس کریم بنانے والی مشین ھے تو اس مین رکھین اگر نہین ھے تو ریفریجریٹر مین جما لین آئس کریم تیار ھے مزے لے لے کر کھائین

Thursday, June 21, 2018

آم کا مربہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ آم کا مربہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آجکل موسم ھے آم کا
اور بہت سے لوگ خواھش مند ھونگے کہ آم کا مربہ کیسے بنتا ھے بعض لوگ آم چھیل کر صرف ابالتے ھین چینی ڈال کر قوام کر لیتے ھین بس مربہ تیار ھے اسے ھی مہمانون کی تواضع کے لئے بڑے فخریہ انداز مین پیش کرتے ھین لین جناب ذرا ھمارے انداز مین بھی مربہ تیار کرین فیصلہ خود کر لین اور چٹخارہ لیتے وقت صرف یاد ھی کر لین
کچے آم 2کلو
تازہ کاغذی لیمن 3عدد
چینی آدھ کلو
عرق گلاب 50گرام
روح کیوڑا 2بڑے چمچے
الائچی سبز 10گرام
آم اچھی طرح دھو لین پھر چھیل کر موٹی موٹی قاشین بنا لین گھٹلیان نکال دین اب ان قاشون کو پھر دھو لین پھر مناسب پانی مین ان قاشون کو ڈبو دین اور اوپر لیمن کا رس نچوڑ کر تین گھنٹہ پڑا رھنے دین
پھر دوسرے برتن مین اور پانی ڈال کر قاشین اس مین ڈالکر آگ پہ رکھین اور دس منٹ تک ابالین اس طرح کہ یہ نہ زیادہ گلنے پائین نہ زیادہ سخت رھین آگ سے نیچے اتار کر سارا پانی گرا دین
اب 750 ملی لٹر پانی مین چینی ڈال کر آگ پہ رکھین جب جھاگ آۓ میل اتار دین اور الائچیان ڈال دین جب قوام یا چاشنی تیار ھو جاۓ تو قاشین بھی ڈال دین اب جب قوام تار دینے لگے تو اسے اتار کر عرق گلاب اور روح کیوڑا بھی ڈال دین مربہ تیار ھے لیکن آپ مجھے کھانے کے لئے تو بھیجین گے نہین اگر بھیجنے کا وعدہ کرین تو آم کی اصل آئس کریم اورا سکوائش بھی تیار کرنے کا طریقہ بتا دون
پھر کیا خیال ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Wednesday, June 20, 2018

منہ مین چھالے اور ان کا علاج

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ منہ مین چھالے اور ان کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل کی پوسٹ لکھنے کے بعد سرمد وقاص سے فون پہ بات چیت ھوئی سرمد نے آج کے موضوع یعنی منہ مین چھالون کے بارے مین لکھنے پہ زور دیا اس کے مطابق یہ مرض بہت زیادہ ھے خاص کر کراچی سائیڈ پہ زیادہ ھے کیونکہ وھان لوگ گٹکہ استعمال کرتے ھین اس سے منہ مین چھالے بنتے ھین جو بعد مین کینسر کی شکل اختیار کر جاتا ھے سچی بات ھے مین نے سن تو رکھا ھے گٹکہ کے بارے مین لیکن یہ حقیقت مین ھے کیا اس بارے مین میرے پاس تفصیل نہین تھی یہی سوال مین نے سرمد سے پوچھا کہ گٹکہ کیا ھوتا ھے پوری تفصیل تو سرمد کے پاس بھی نہین تھین بہرحال جو معلومات ملین اس کے مطابق اس نعمت متبرکہ کا موجد انڈیا ھے اور پاکستان مین اس پہ حکومت نے پابندی تو لگا رکھی ھے لیکن ملتا پھر بھی ھے مین اس کی تفصیل نہین لکھون گا جو سچ مین بہت خوفناک ھے بس دعا ھی کرون گا کہ اللہ تعالی سب کے حال پہ رحم فرماۓ
ھم اپنے اصل موضوع پہ آتے ھین
یاد رکھین منہ مین چھالے ھر مزاج مین بنتے ھین جن کی علیحدہ علیحدہ پہچان اور علاج لکھون گا آپ میرے بتاۓ طریقہ کے مطابق تشخيص کرکے ان کا علاج کرین گے تو انشاءاللہ شفا ھو گی اب سب سے پہلے مین چھالون کی پہچان بتاؤن گا
اگر بلغمی مزاج کے بگاڑ کی وجہ سے منہ مین چھالے بنین گے تو چھالے سفید رنگ یا سفید مادے والے زخم بنتے ھین جنہین آپ MOUTH ULCER کہتے ھین
اگر سوداوی مزاج کا بگاڑ ھے اس سے منہ مین چھالے بنے ھین تو زبان موٹی اور کٹی پھٹی ھو گی یہ کینسر کی طرف جاتے ھین
اگر صفرا کا بگاڑ ھے تو منہ مین سرخی مائل زخم ھونگے اور زبان پر جلن ھو گی
اب آتے ھین علاج کی طرف
اگر بلغمی مادے کا بگاڑ ھے اور چھالے سفید رنگ مین ھین تو آپ مریض کو شدید نمبر3۔۔۔یا تریاق تبخیر ساتھ تریاق نمبر3 اور حب صابر دین گے تو منہ کے چھالے ٹھیک ھو جائین گے ان دواؤن کے نسخے مندرجہ ذیل ھین
تریاق تبخیر۔۔۔۔شنگرف رومی 10گرام ۔ جائفل 10گرام ۔قرنفل 20گرام ۔ دارچینی 10گرام عقرقرحا 10گرام ۔فلفل دراز 20گرام ۔سنڈھ 20گرام
شنگرف کو باریک دو گھنٹہ کھرل کرین پھر دارچینی ملا کر پیس لین پھر باقی ادویات پیس کر ملا لین اور دو گھنٹہ پھر کھرل کرین بس تیار ھے 1تا2 رتی دن مین 3بار ھمراہ پانی دین
تریاق نمبر3۔۔۔ اجوائن دیسی پاؤ پیس کر اس مین بالکل تھوڑا سا تیزاب گندھک ملا کر رکھ دین کسی چینی کے برتن مین ڈالین یہ سب دوا ۔۔۔ تین گھنٹہ بعد دوا تیار ھے 1تا2 رتی مقدار خوراک ھے 3بار دے سکتے ھین
حب صابر ۔۔ گندھک آملہ سار ۔۔ تمہ ۔ رائی برابر وزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین 1گولی دن مین 3بار دے سکتے ھین
شدید 3 کا بھی نسخہ لکھے دیتا ھون اب یا تو آپ تریاق تبخیر استعمال کرین یا شدید 3 دے لین
شدید نمبر3۔۔لونگ 10گرام ۔دارچینی 30گرام ۔ جلوتری 20گرام پیس کر سفوف بنا لین 4رتی تا ماشہ تک دے سکتے ھین دن مین 3تا4 بار دے سکتے ھین ھمراہ پانی
اب بلغمی مزاج کے ھی بگاڑ مین ایک اور بھی علامت کبھی کبھی منہ کے چھالون کے ساتھ پیدا ھوتی ھے یہ علامت ھوتی ھے دست آنے کی ۔۔۔۔ ھوتا یون ھے مریض کے منہ مین چھالے بنے اور پھر دست لگ جاتے ھین جب دست لگتے ھین تو منہ کے چھالے غائب ھو جاتے ھین جب دست رک جاتے ھین تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ منہ مین چھالے بن جاتے ھین یاد رکھین یہ مریض کے جسم مین بلغمی تعفن کا ھی بگاڑ ھے اسے آپ قلاع بلغمی بھی کہتے ھین جب تک یہ متعفن مواد خارج ھوتا رھتا ھے اس وقت تک منہ کے چھالون کی کوئی علامت بھی ظاھر نہین ھوا کرتی سچ یہ ھے طبیعت مدبرہ خود ھی مرض کا علاج کررھی ھوتی ھے یا یون کہہ لین بدن مین ضرورت سے زیادہ متعفن مادہ بن گیا ھے اسے طبیعت مدبرہ خود ھی خارج کررھی ھوتی ھے لیکن کب تک ؟؟؟ باآلاخر یہ زھریلا مواد دوبارہ بدن مین بن جاتا ھے اور اس کا سب سے پہلے اظہار منہ مین چھالون کی شکل مین ھوتا ھے اور جب پھر بدن کا پیالہ چھلکنے لگتا ھے تو دستون کی شکل مین خارج ھونا شروع ھو جاتا ھے امید ھے بات کی سمجھ آگئی ھو گی
اور ایک بات یا نقطہ یہ بھی سمجھ لین یہ صورت حال عموما اس وقت پیدا ھوتی ھے جب بلغمی بگڑے مادے سے آنے والے اسہالون کو آپ صفراوی دواؤن اور غذا سے روکنے کی کوشش کرتے ھین اور ایلوپیتھی میڈیسن عموما صفراوی مادہ سے متعلق ھوتی ھین جو اسہال روکتی ھین یا پھر بہت ھی اعلی طبیب جن کے علم کو چیلنج نہین کیا جا سکتا خاص کر مین تو نہین کرسکتا اتنی ھمت ھی نہین ھے یاد رکھین اس طرح فطری اور طبعی دائرہ یا چینل جس سے کیمیاوی تعاملات کی تبدیلی ھوتی ھے وہ سسٹم ڈسٹرب ھو جاتا ھے اب اس کا اصول علاج یہ ھے کہ پہلے خشک سرد یعنی عضلاتی اعصابی پھر خشک گرم یعنی عضلاتی غدی دوائین اور غذا دی جاۓ انشاءاللہ جب آپ اس اصول پہ عمل کرین گے تو اسہال بھی بند ھو جائین گے اور متعفن بلغم سے پیدا ھونے والا قلاع یعنی منہ کے چھالے بھی ٹھیک ھو جائین گے ایسے مریضون کو آپ صرف مندرجہ ذیل سفوف کچھ عرصہ لازمی کھلائین باقی کچھ بھی علاج نہ کرین دارچینی 30گرام تیزپات40گرام جلوتری 10گرام پیس لین 4رتی تا1ماشہ دن مین 3بار کھلائین یہ دیر تک کھلائین تاکہ معدہ قوی ھو جاۓ
اب بات کرتے ھین سوداوی مادے کے بگاڑ سے پیدا ھونے والے منہ کے چھالون کی
اس مین بتا چکا ھون زبان کٹی پھٹی اور موٹی ھو گی اس کا بہترین علاج تریاق معدہ ساتھ اکسیر نمبر4 ساتھ حب بندق دین ساتھ ملین 4 اور ملین 5دین
اب تریاق معدہ کا نسخہ بارھا بار لکھ چکا ھون اور حب بندق چھلکا ریٹھا گندھک اور رائی برابر وزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین 2گولی3بار ھمراہ پانی دین
اکسیر نمبر4 کا نسخہ سب کو علم ھے پھر بھی لکھ دیتا ھون سیماب مصفی 10گرام گندھک آملہ سار 70 گرام دونون کو کم سے کم 5گھنٹہ کھرل کرکے سیاہ کجلی بنا لین اس مین چمک نہین ھونا چاھیے دھوپ کی طرف کرکے دیکھین اگر چمک نظر آۓ تو اور کھرل کرین 1تا2رتی تریاق معدہ ماشہ مین ملا کر دن مین 3بار کھلا دین ملین 4 اور ملین5 کے نسخے میری پوسٹ۔۔۔۔۔۔۔ ملینات۔۔۔۔۔ مین دیکھین
اب آتے ھین صفراوی بگاڑ کی طرف
اگر صفرا سے منہ کے چھالے بنے ھون تو زبان سرخی مائل اور زبان پہ جلن ھو گی اس کا بہترین علاج تریاق نمبر6 ۔۔اکسیر معدہ شیرین ۔۔اور اعصابی غدی اکسیر دے دین ساتھ روغن قلاعی لگائین
تریاق نمبر6۔۔ھلدی 150گرام شیر عشر 10گرام کھرل کرکے اچھی طرح ملا لین نخودی گولیان بنا لین 1تا2گولی3بار ھمراہ پانی دین
اکسیر معدہ شیرین ۔۔مغز کشنیز خشک 20گرام ۔مغز بادیان 20گرام ۔الائچی خورد ماشہ ۔ سوڈا بائی کارب ماشہ ست پودینہ ڈیڑھ رتی ملٹھی 10گرام مصری کوزہ 50گرام پیس سفوف بنا کر ست شامل کرین 4رتی تا ماشہ دن مین 4بار دے سکتے ھین
اعصابی غدی اکسیر۔۔۔ ھلدی خالص 150گرام ۔ الائچی خورد 50گرام ۔ کہرباشمعی 30گرام ۔ کشتہ لاجورد 20گرام ۔کشتہ زمرد 10گرام پیس کر ملا لین 2تا4رتی دن مین 3بار دین
روغن قلاعی۔۔سہاگہ بریان 10گرام شہد خالص 60گرام ملا لین روئی کی مدد سے منہ مین لگائین فورا جلن اور چھالون کو آرام دے گا
نوٹ۔۔ اس بات کو یاد رکھین مرض اور اس کا علاج مین نے جہان تک ممکن تھا تفصیل سے لکھ دیا ھے یہ سرمد وقاص کی خصوصی خواھش تھی اب اس مرض پہ لکھنے کے لئے بہت سے لوگون نے اس سے کہہ رکھا تھا اب اس کی بات ماننا بہت ھی ضروری ھوتا ھے آخر گروپ کے تمام معاملات ایڈمن کی حیثیت سے اسے ھی دیکھنے ھوتے ھین لیکن ایک بات یاد رکھین اس پوسٹ پہ بہت سے نسخہ جات بالترتیب مین نے لکھے ھین اب جس دوست کو بھی بنانے کی ضرورت ھو اپنے کسی بھی قریبی حکیم سے بنوا لین خود سے کوئی بھی دوا نہ بنائین بے شک بے ضرر دوائین ھین لیکن دوا تیار کرنا بھی ایک فن ھے
دوسری اھم بات پوسٹ سے متعلقہ ھی کمنٹس کیا کرین اگر مجھ سے کچھ پوچھنا ھوتا ھے تو 24 گھنٹہ کے اندر پوچھ لیا کرین پوسٹ لگنے کے چھ ماہ بعد سوال نہ کیا کرین سوال لکھنے کے بعد انتظار کیا کرین جب بھی مجھے فرصت ملے گی تو پوسٹ دیکھ کر جواب لکھ دیا کرون گا وہ بھی ضروری سوالون کا جواب لکھون گا غیر ضروری اور مہمل سوالون کو نظر انداز کر دیتا ھون جیسے پوچھتے ھین کہ اشیاء یا دوائین کہان سے ملین گی بھئی لازمی بات ھے پنسار سے ھی ملین گی کسی سویٹ والی دوکان سے تو نہین ملین گی

Monday, June 18, 2018

سرس اور اس کے فوائد ۔۔۔ایک انکشاف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ سرس اور اس کے فوائد ۔۔۔ایک انکشاف۔۔۔۔۔
کل ایک صاحب نے پوسٹ کی تھی جس مین شوگر کے نسخے مین تخم کریلا ۔۔تمہ ۔ سرس ۔ وغیرہ کا ذکر تھا ساتھ یہ بھی پوچھا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ھین کہ کلونجی ڈالو کچھ سرس کا مشورہ دیتے ھین خیر سوال کا جواب تو لکھ دیا میرے دل نے اسی وقت ارادہ باندھ لیا کل پوسٹ سرس پہ ھی لکھون گا تو آئیے آج ھمارا موضوع ادویاتی ھے اور سرس کا ھے
سرس کے نام ۔
اردو نام ۔۔سرس
فارسی۔۔ورشنا
عربی نام ۔۔ سلطان الاشجار
پنجابی نام ۔۔ شرینہ یا شہرین
انگریزی نام ۔ Acacia speciosa
پشتو نام ۔ سریخ
گجراتی انڈین نام سریرس
تعارف کی اب ضرورت نہین رھی لمبا چوڑا درخت ھے
مزاج ۔۔ عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد
افعال۔۔۔محرک عضلات ۔۔ مسکن غدد اور محلل اعصاب یعنی خلط سودا پیدا کرتا ھے
مقدار خوراک ۔۔ تخم 2تا ساڑھے تین ماشہ تک استعمال کر سکتے ھین
چھلکا یعنی پوست 5تا7 ماشہ تک استعمال کر سکتے ھین
اب خواص اور فائدے ۔ حابس رطوبات ۔۔مسکن اوجاع بلغمی۔۔۔مصفی خون ۔ قابض
حابس رطوبات ھونے کی وجہ سے کثرت لعاب دھن مین بہت ھی فائدہ مند ھے نزلہ زکام ۔۔لیکوریا اور جریان مین موثر ھے کثرت پیشاب جو بلغمی کی وجہ سے ھوتا ھو اس مین بہت ھی مفید ھے ۔۔ یہ تھا اصل نقطہ جسے سمجھانا مقصود تھا یہ واقعی کثرت پیشاب مین بہت ھی فائدہ مند ھے لیکن اسے صرف سلسل بول مرض مین یا تو استعمال کرین یا پھر صرف اعصابی شوگر والے اسے استعمال کرین باقی مزاجون مین جو شوگر پیدا ھوتی ھے اس مین قطعی فائدہ مند نہین ھے تکے لگا کر دواؤن کے جوڑ توڑ نہ کیا کرین
بلغمی مزاج والے ایسے مریض جن کے زخمون سے ھر وقت رطوبات رسکتی رھتی ھین ان کے بہت ھی فائدہ مند ھے
مقوی باہ بھی ھے اور مقوی قلب بھی ھے پرانی کتابون مین اس کی صفت یہ بھی ھے کہ یہ امساک بہت پیدا کرتا ھے لیکن مین آپ کو اپنے تجربہ کی بات بتاتا ھون مین اس کے چھلکے کا شربت اکثر جلدی امراض مین استعمال کرتا ھون کیونکہ یہ بہترین مصفی خون ھے اس بارے مین اس کا رزلٹ سوفیصد ھے اب اس شربت سے 5فیصد لوگون کا انزال ھی بند ھو گیا اتنا ممسک رھا لیکن 95 فیصد لوگون پہ بے اثر رھا اگر خالص بلغمی مزاج کے لوگ ھین تو یقینی اثرات ھوتے ھین شربت تیار کرنے کے لئے سرس کا موٹا چھلکا تنے سے اتار لین اور چھلکے کا اندر والا حصہ حاصل کرین جو سفید اور بہت زیادہ سرخی مائل ھوتا ھے تازہ چھلکا کلو جس کے باریک ٹکڑے کر لئے ھون اس مین 4کلو پانی ڈالکر اتنا ابالین کہ پانی آدھا رہ جاۓ اب اس مین 2کلو چینی ڈالکر قوام کر لین یعنی کچھ پانی یہان بھی خشک کرنا ھے روح افزا جیسے رنگ کا شربت بہت ھی خوش نما تیار ھو گا 4چمچ 2وقت دین خارش اور دیگر جلدی امراض مین بہت ھی موثر ھے نزلہ زکام لیکوریا جریان مین بھی اکسیری فوائد رکھتا ھے
اب دوسرا استعمال جو مین کرتا ھون اس کے تخم یا پھول کو پیس کر رکھ لین جب دماغ مین نزلہ زکام جم جاۓ یا نزلہ زکام جمنے سے سردرد ھو تو صبح کے وقت یہ پسا ھوا سفوف بطور نسوار چٹکی بھر صرف ایک ھی دفعہ لین اور سامنے کوئی بڑا برتن راکھ ڈالکر رکھ لین ساتھ ٹشو کا ڈبہ بھی رکھ لین آدھ گھنٹہ تک پانی کی طرح کا نزلہ بہنا شروع ھو جاۓ گا ناک صاف کرتے تھک جائین گے بوقت عصر ایک کپ قہوہ چاۓ والے مین دو چمچ دیسی گھی ملا کر پی لین نزلہ بند ھو جاۓ گا تین روز بعد اگر محسوس کرین کہ ابھی سر مین کچھ نزلہ بچ گیا ھے تو ایک خوراک اور استعمال کر لین ورنہ ضرورت نہین ھے جما ھوا نزلہ ایک ھی خوراک نسوار سے خارج ھو جاتا ھے
اب ایک بہت ھی اعلی دوا لکھتا ھون اب سرس کا چھلکا حسب ضرورت یا جتنا بھی مرضی ھے لے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے سکھا لین اور اسے کوٹ کر نہایت ھی باریک پوڈر تیار کر لین اب میری بات غور سے سنین یہ ایک آپکے لئے انکشاف ھو گا یہ پوسٹ لکھنے کی وجہ بھی یہی بات تھی اب شوگر کے مریضون کے زخم ٹھیک نہین ھوا کرتے اب زخم پر یہ پوڈر چھڑک دین چمٹا رھے گا یا پٹی لگا دین ایک ھفتہ صبر کرین زخم کا نام ونشان بھی نہین رھے گا
اب ایک اور فائدہ بھی سن لین جلے ھوۓ کا بھی زخم درست مشکل سے ھوتا ھے یا آبلہ پڑ جاتا ھے آبلہ کاٹ کر اوپر یہ پوڈر جو میدہ کی طرح آپ نے تیار کیا تھا چھلکا سرس کا ۔۔اسکے اوپر چھڑک دین ھفتہ بھر مین زخم ٹھیک ھو جاۓ گا
سرس کے فوائد کتابون مین بے شمار لکھے ھوۓ ھین آپ وھان سے پڑھ سکتے ھین لیکن جو باتین آپ کو بتائی ھین یہ تجربہ کی ھین اب بات شروع ھوئی تھی شوگر سے تو سن لین جو شوگر بلغمی مزاج مین ھوتی ھے اس کے لئے تو اس کا نسخہ پھلی کیکر ۔۔تخم اسپند ۔۔ تخم سرس ۔۔برابر وزن پیس لین اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لین ایک کیپسول کھلائین شوگر فورا نل ھونا شروع ھو جاۓ گی احتیاط سے یہ دوا استعمال کرین۔۔۔ ھے تو بے ضرر لیکن شوگر اتنی تیزی سے ڈاؤن کرتی ھے بعض اوقات چینی کھلانی پڑتی ھے
اب تخم سرس 50گرام ۔ پوست یعنی چھلکا سرس 30گرام ۔ مازو ثابت 30گرام ۔ کشتہ بیضہ مرغ 20گرام ۔ کشتہ فولاد جس کا طریقہ مین درج کر چکا ھون بنانے کا 10گرام اب سب دوائین بالترتیب پیس کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لین دو وقت استعمال کرین یاد رکھین شدید قابض ھے یہ دوا نزلہ زکام لیکوریا سب مین بہت فائدہ مند ھے لیکن ساتھ اطریفل ملین ضرور استعمال کرین تاکہ قبض درست رھے یا پھر ھلیلہ سیاہ اور کالا دانہ برابر وزن پیس لین حسب ضرورت 1رتی تا1ماشہ دن مین 2تا3بار دین تاکہ قبض درست رھے تب آپ رزلٹ سو فیصد پائین گے میرے خیال مین سرس کے بارے مین اتنا مضمون ھی کافی ھے اجازت چاھون گا اللہ حافظ محمود بھٹہ
https://www.facebook.com/groups/126909197934246/permalink/205788990046266/

Friday, June 15, 2018

لبوب ریگ ماھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ تحفہ عید ۔۔۔۔۔ لبوب ریگ ماھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گروپ ممبران کی پر زور خواھش پہ کم خرچ بالا نشین والے اصول کے تحت لبوب کبیر کے کم سے کم مقابل کوئی دوا بشکل لبوب لکھنے کی فرمائش تھی
ایک بات سے آگاہ پہلے سے کردون لبوب کبیر کا نسخہ صدیون سے چلا آرھا ھے اس کی افادیت آج تک کم نہین ھوئی ھر دور مین حکماء اسے ھی ترجیح دیتے آئے ھین جو اشیاء آپ کو آج مہنگی لگتی ھین یعنی کستوری اور عنبر اور ورق طلا وغیرہ
جب 1910 مین سونا 12 روپے تولہ تھا کستوری 10روپے تولہ تھی تو عنبر5 روپے تولہ تھا آپ کے لئے یہ تو بہت حیران کن بات ھو گی کیونکہ آج کے دور مین تو بچہ بھی 20 کا نوٹ نہین لیتا تو دوستو اس زمانے مین یعنی سوسال پہلے دس روپے بھی بہت مشکل سے ملا کرتے تھے اس دور مین بھی حکماء کو یہ دوائین بہت ھی مہنگی لگا کرتی تھین جیسے آج مہنگی لگتی ھین لیکن جو افادیت ان دواؤن مین ھے وہ بمشکل ھی کسی اور دوا مین ھو گی اسی لئے لبوب کبیر کی جگہ کوئی دوا نہ لے سکی ھر دور مین اس کے مقابل حکماء نے ادویات ضرور بنائین لیکن یا تو وہ نسخہ حکماء قبرون مین لے گئے یا پھر افادیت مین زیرو ھوا تو منظر عام پہ لے آئے ثواب کمانے کے لئے ۔۔۔ اور کتابین بھر دین ان نسخون سے لیکن جس نے بھی بنایا آخر بددعائین دیتا رھا لکھنے والے کو
میرے پاس بے شمار کتابین ھین جو نسخہ جات سے بھری پڑی ھین لیکن مین نے ھمیشہ اپنے خاندانی مجربات یا پھر میری اپنی جستجو سے جو دوائین تیار ھوئی ان سے ھی گزارا کیا نسخہ تجویز کرنا بھی ایک فن ھے ھر ایک کے بس کی بات نہین ھے لیکن جو فن طب مین ماھر ھو جاۓ تو اس کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہین ھے اسی طرح لبوب کبیر کے مقابل دوا مین نے تیار کی
ایک بات یاد رکھین مین یہ تو نہین کہون گا کہ اس سے بھی زیادہ اثر والی دوا ھے بلکہ یاد رکھین لبوب کبیر جتنی افادیت تو نہین ھو گی لیکن اثرات بہت ھی بہترین دے گی یہ افسوس نہین ھو گا کہ دوا استعمال کی فائدہ کچھ نہ ھوا اور انشاءاللہ بددعائین بھی مجھے نہین ملین گی باقی اس کے بدنی اثرات پہ ھر قابل حکیم کو دعوت دونگا اس کے فائدے لکھے مین نہین لکھون گا ھان یہ ضرور بتاؤن گا نقصانات سے مبرا ھے لین نسخہ سمجھین
چھوھارے80گرام
تخم میتھی 80گرام
مغز بادام 80گرام
فلفل دراز40گرام
مغز پستہ 40 گرام
کشمش 200گرام
ریگ ماھی 40گرام
مغز تمرھندی کلان 80گرام
مغز بنولہ 40گرام
برادہ قضیب گاؤ 40گرام
مغز چلغوزہ 80گرام
مغز اخروٹ 40گرام
مغز فندق40گرام
کنجد مقشر 40گرام
ناریل 40گرام
ثعلب مصری 40گرام
سعد کوفی 40گرام
ورق طلا بڑے 20عدد
ورق نقرہ 40عدد
شہد سہ گنا
لبوب تیار کرین 2گرام تا5گرام صبح شام ھمراہ دودھ استعمال کرین نہار منہ

Thursday, June 14, 2018

علیحدگی مین کامل انتشار اور قربت مین انتشار ختم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ علیحدگی مین کامل انتشار اور قربت مین انتشار ختم۔۔۔۔۔۔
یہ دو دن پہلے میری دو پوسٹون پہ غالبا سوال آیا ھے عید کا موقعہ ھے اب دوست بھی ایسی ھی پوسٹون کے منتظر رھتے ھین جسے بڑی دلچسپی سے پڑھا جاتا ھے اگر کوئی ایسا سوال کردے تو جواب دینے والے سینکڑون موجود ھوتے ھین اور الٹے سیدھے جواب ضرور لکھ دیتے ھین لیکن مرض کیون پیدا ھوتا ھے اس بات کا علم نہین ھوتا کل کی پوسٹ پہ ایک سوال مین نے چھوڑا تھا زیرہ اور گل سرخ کا استعمال چندن کے ساتھ ۔۔۔۔ بڑی سیدھی سی بات تھی صرف محمد علی شہزاد صاحب نے جواب لکھا جو کہ درست تھا باقی کسی کے کان پہ جون تک نہین رینگی
آج میرا ارادہ دو پوسٹین لکھنے کا ھے اس لئے بات مختصر کرتے ھین سوال یہ تھا کہ سوتے وقت یا علیحدگی مین انتشار بالکل درست ھوتا ھے لیکن جب قربت کے لمحات آتے ھین تو یا تو انتشار مکمل ٹوٹ جاتا ھے یا پھر رھے تو انتہائی کمزور ھوتا ھے اور انزال بھی فورا ھو جاتا ھے
تو دوستو یہ مرض بلغمی مادے یعنی اعصابی تحریک مین پیدا ھوتی ھے یاد رکھین قوت ارادہ کمانڈ اختیار یہ سب عضلات کا مظہر ھے نفسیاتی عارضہ اور ضعف عضلاتی تحریک مین ختم ھو جاتا ھے لہذا دوا بھی تو مقوی عضلات دینے سے شفا ھو گی
انتشار اس لئے ختم ھو جاتا ھے کہ پیچھے سے رابطہ ھی ختم ھو جاتا ھے یعنی عصبی مراکز مین روابط ھی عروق شرائن وعضلات مین خون کی ترسیل کراتے ھین خون کا یہی مسلسل دباؤ ھی تو نعوظ ھے یعنی آلہ تناسل مین سختی و درازی تناؤ اور لذت یہ سب اسی اعصابی رابطہ سے ھی قائم رھتی ھے ۔ آلات تناسل کو تحریک انہی پیغام رسانی سے ملتی ھے
جہان یہ رابطہ ٹوٹا تحریک ختم ھو جاتی ھے اور یاد رکھین رابطے ھمیشہ خوف و ندامت یا شدید حزن یا ملال یا غم اندوہ سے ھی ٹوٹتا ھے بات کی سمجھ آ گئی ۔۔ یہ جذبات چاھے لاشعور مین ھون یعنی ایک بندہ جسے کچھ عرصہ پہلے ایک دو دن پہلے یا چند گھنٹہ پہلے یا کچھ عرصہ پہلے خوف و ندامت والی مذکورہ کیفیت رھی ھو اب قربت کے وقت اسے بات یاد نہین ھے لیکن مسئلہ لا شعور مین موجود ھے تو یاد رکھین ایستادگی و نعوظ یعنی درازی تناسل اور سختی تناسل مین جھول رھے گا ۔۔ اب مجھے امید ھے بات سمجھ آگئی ھو گی اب آتے ھین اس بات کی طرف کہ انتشار تو ٹھیک ھی ھے لیکن انزال جلدی ھو جاتا ھے یا دخول کے ساتھ ھی انزال ھو گیا ھے تو یاد رکھین سرعت کی یہ کیفیت رقت کی یہ کیفیت اعصابی تسکین اور حرارت کی کثرت کے نتیجہ مین لا حق ھوتی ھے اعصابی یعنی Hyper Sensivity کے علی الرغم اس حالت مین ایستادگی اور تناؤ اور قوت موجود ھوتی ھے اب اس کو ٹھنڈا کرین اور ٹھنڈا کرنے کے لئے مبردات کا استعمال کرین بعض اوقات مجبوری مین مخدرات اور مسکنات کا بھی استعمال کرنا پڑتا ھے یعنی سفوف مغلظ دین ساتھ امساکی دین محترم صابر ملتانیؒ کا نسخہ اثمد کنیر سفید اور بندق برابر پیس کر دانہ مونگ برابر گولی بنا لین بہت ھی مفید ھے مگر اسے بڑے ھی دھیان سے دین بغیر مستند طبیب کے اس دوا کو کوئی استعمال نہ کرے کیونکہ یہ دوا حرارت یکدم زائل کرتی ھے کہین لینے کے دینے نہ پڑ جائین اس لئے آگاہ کررھا ھون باقی مغلط دواؤن سے اور مسکن دواؤن سے کتابین بھری پڑی ھین موصلی سفید چھلکا اسپغول ثعلب مصری پنبہ دانہ مغلظ دواؤن مین سرتاج دوا ھے پہلی علامات جن کا پہلے ذکر کیا ھے یعنی انتشار ٹوٹ جانے مین دوالمسک جواھر دار مین جواھر مہرہ مذید شامل کرکے دین عضلاتی غدی مقوی معجون کا نسخہ پہلے بھی لکھ چکا ھون ساتھ وہ شامل کر لین ھمارے ھی گروپ مین ایک حکیم صاحب سے جو اب اسی سوال کی وجہ سے گروپ چھوڑ چکے ھین ھمارے گروپ کے ایک معتبر ممبر نے یہی سوال کیا تو موصوف نے جواب انباکس لکھا کہ آلہ تناسل کی ھڈیان کمزور ھو چکی ھین اس لئے انتشار ٹوٹ جاتا ھے جب اس نے اسکرین شارٹ مجھے بھیجا تو کافی دیر کھلے منہ سے مین سوچتا رہ گیا ایک ھی بات ذھن مین آئی کیسے کیسے تحفے فن طب کی خدمت کررھے ھین ان کی لکھی پوسٹ پہ کافی عاشقان انہین استاد مکرم بلایا کرتے تھے لا حول والا قوة

حب صابر|hub e Sabir

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
hub e sabir | Hub| Sabir
۔۔۔ حب صابر ۔۔۔۔۔(ضروری وضاحت )
بہت سے دوستون کو جب سے حب صابر کے فارمولے کا علم ھوا ھے بہت ھی سستی اور با آسانی بن جانے والی قبض کشا دوا
بس گندھک آملہ سار تمہ اور رائی یا تارا میرا ملا کر پیسا اور نخودی گولیان بنا لین کچھ یار لوگون نے تو کئی کئی کلو بنا ڈالی اور پوسٹ مین تصویر بھی لگا دی چند روز بعد ختم ھونے کا بھی اعلان ھوا اور دوبارہ بنانے کا بھی بتا دیا
مین سب سے گزارش کرون گا یہ بالمزاج دوا ھے اس کا مزاج عضلاتی غدی ھے یعنی خشک گرم اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی کیون اور کیسے استعمال کرنی ھے نظریہ مفرد اعضاء مین وضاحت سے آیا ھے مین ایک بات دعوے سے کہتا ھون نظریہ مفرد اعضاء کی پریکٹس کرنے والے طبیب حضرات اس کا استعمال بوقت ضرورت جہان اس کا صحیح استعمال ھو گا تب کرین گے ورنہ ممکن ھے کافی عرصہ استعمال مین نہ لائین باقی ملینات استعمال کررھے ھون اس کا بغیر ضرورت کے استعمال کرنا ٹھیک نہین ھے مین نے دیکھا ھے بغیر سوچے سمجھے ھر مریض کو جسے بھی قبض کی شکایت ھے اس کواستعمال کررھے ھین یا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ھین یہ بہت ھی غلط بات ھے اس طرح اس سے نقصان بھی ھو سکتا ھے تمام انسان خواہ وہ کسی بھی مذھب سے تعلق رکھتے ھون کچھ بھی کرتے ھون لیکن وہ ھین انسان۔۔۔۔۔ آپ نے انسانیت کی خدمت کرنی ھے نہ کہ انسانیت کو زخمی کرنا ھے خدمت کو اپنا شعار بنائین اخلاق اعلی کرین مریض سے گھل مل جائین اسے محسوس ھو آپ سے بڑھ کر کوئی اس کا ھمدرد نہین ایسا رویہ اختیار کرین
امید ھے میری باتون کو بغیر محسوس کیے میری باتون کی لاج بھی رکھین گے اللہ تعالی سب کو ھدایت دے آمین ثم آمین