Thursday, June 14, 2018

حب صابر|hub e Sabir

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
hub e sabir | Hub| Sabir
۔۔۔ حب صابر ۔۔۔۔۔(ضروری وضاحت )
بہت سے دوستون کو جب سے حب صابر کے فارمولے کا علم ھوا ھے بہت ھی سستی اور با آسانی بن جانے والی قبض کشا دوا
بس گندھک آملہ سار تمہ اور رائی یا تارا میرا ملا کر پیسا اور نخودی گولیان بنا لین کچھ یار لوگون نے تو کئی کئی کلو بنا ڈالی اور پوسٹ مین تصویر بھی لگا دی چند روز بعد ختم ھونے کا بھی اعلان ھوا اور دوبارہ بنانے کا بھی بتا دیا
مین سب سے گزارش کرون گا یہ بالمزاج دوا ھے اس کا مزاج عضلاتی غدی ھے یعنی خشک گرم اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی کیون اور کیسے استعمال کرنی ھے نظریہ مفرد اعضاء مین وضاحت سے آیا ھے مین ایک بات دعوے سے کہتا ھون نظریہ مفرد اعضاء کی پریکٹس کرنے والے طبیب حضرات اس کا استعمال بوقت ضرورت جہان اس کا صحیح استعمال ھو گا تب کرین گے ورنہ ممکن ھے کافی عرصہ استعمال مین نہ لائین باقی ملینات استعمال کررھے ھون اس کا بغیر ضرورت کے استعمال کرنا ٹھیک نہین ھے مین نے دیکھا ھے بغیر سوچے سمجھے ھر مریض کو جسے بھی قبض کی شکایت ھے اس کواستعمال کررھے ھین یا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ھین یہ بہت ھی غلط بات ھے اس طرح اس سے نقصان بھی ھو سکتا ھے تمام انسان خواہ وہ کسی بھی مذھب سے تعلق رکھتے ھون کچھ بھی کرتے ھون لیکن وہ ھین انسان۔۔۔۔۔ آپ نے انسانیت کی خدمت کرنی ھے نہ کہ انسانیت کو زخمی کرنا ھے خدمت کو اپنا شعار بنائین اخلاق اعلی کرین مریض سے گھل مل جائین اسے محسوس ھو آپ سے بڑھ کر کوئی اس کا ھمدرد نہین ایسا رویہ اختیار کرین
امید ھے میری باتون کو بغیر محسوس کیے میری باتون کی لاج بھی رکھین گے اللہ تعالی سب کو ھدایت دے آمین ثم آمین

No comments:

Post a Comment