Wednesday, June 20, 2018

منہ مین چھالے اور ان کا علاج

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ منہ مین چھالے اور ان کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل کی پوسٹ لکھنے کے بعد سرمد وقاص سے فون پہ بات چیت ھوئی سرمد نے آج کے موضوع یعنی منہ مین چھالون کے بارے مین لکھنے پہ زور دیا اس کے مطابق یہ مرض بہت زیادہ ھے خاص کر کراچی سائیڈ پہ زیادہ ھے کیونکہ وھان لوگ گٹکہ استعمال کرتے ھین اس سے منہ مین چھالے بنتے ھین جو بعد مین کینسر کی شکل اختیار کر جاتا ھے سچی بات ھے مین نے سن تو رکھا ھے گٹکہ کے بارے مین لیکن یہ حقیقت مین ھے کیا اس بارے مین میرے پاس تفصیل نہین تھی یہی سوال مین نے سرمد سے پوچھا کہ گٹکہ کیا ھوتا ھے پوری تفصیل تو سرمد کے پاس بھی نہین تھین بہرحال جو معلومات ملین اس کے مطابق اس نعمت متبرکہ کا موجد انڈیا ھے اور پاکستان مین اس پہ حکومت نے پابندی تو لگا رکھی ھے لیکن ملتا پھر بھی ھے مین اس کی تفصیل نہین لکھون گا جو سچ مین بہت خوفناک ھے بس دعا ھی کرون گا کہ اللہ تعالی سب کے حال پہ رحم فرماۓ
ھم اپنے اصل موضوع پہ آتے ھین
یاد رکھین منہ مین چھالے ھر مزاج مین بنتے ھین جن کی علیحدہ علیحدہ پہچان اور علاج لکھون گا آپ میرے بتاۓ طریقہ کے مطابق تشخيص کرکے ان کا علاج کرین گے تو انشاءاللہ شفا ھو گی اب سب سے پہلے مین چھالون کی پہچان بتاؤن گا
اگر بلغمی مزاج کے بگاڑ کی وجہ سے منہ مین چھالے بنین گے تو چھالے سفید رنگ یا سفید مادے والے زخم بنتے ھین جنہین آپ MOUTH ULCER کہتے ھین
اگر سوداوی مزاج کا بگاڑ ھے اس سے منہ مین چھالے بنے ھین تو زبان موٹی اور کٹی پھٹی ھو گی یہ کینسر کی طرف جاتے ھین
اگر صفرا کا بگاڑ ھے تو منہ مین سرخی مائل زخم ھونگے اور زبان پر جلن ھو گی
اب آتے ھین علاج کی طرف
اگر بلغمی مادے کا بگاڑ ھے اور چھالے سفید رنگ مین ھین تو آپ مریض کو شدید نمبر3۔۔۔یا تریاق تبخیر ساتھ تریاق نمبر3 اور حب صابر دین گے تو منہ کے چھالے ٹھیک ھو جائین گے ان دواؤن کے نسخے مندرجہ ذیل ھین
تریاق تبخیر۔۔۔۔شنگرف رومی 10گرام ۔ جائفل 10گرام ۔قرنفل 20گرام ۔ دارچینی 10گرام عقرقرحا 10گرام ۔فلفل دراز 20گرام ۔سنڈھ 20گرام
شنگرف کو باریک دو گھنٹہ کھرل کرین پھر دارچینی ملا کر پیس لین پھر باقی ادویات پیس کر ملا لین اور دو گھنٹہ پھر کھرل کرین بس تیار ھے 1تا2 رتی دن مین 3بار ھمراہ پانی دین
تریاق نمبر3۔۔۔ اجوائن دیسی پاؤ پیس کر اس مین بالکل تھوڑا سا تیزاب گندھک ملا کر رکھ دین کسی چینی کے برتن مین ڈالین یہ سب دوا ۔۔۔ تین گھنٹہ بعد دوا تیار ھے 1تا2 رتی مقدار خوراک ھے 3بار دے سکتے ھین
حب صابر ۔۔ گندھک آملہ سار ۔۔ تمہ ۔ رائی برابر وزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین 1گولی دن مین 3بار دے سکتے ھین
شدید 3 کا بھی نسخہ لکھے دیتا ھون اب یا تو آپ تریاق تبخیر استعمال کرین یا شدید 3 دے لین
شدید نمبر3۔۔لونگ 10گرام ۔دارچینی 30گرام ۔ جلوتری 20گرام پیس کر سفوف بنا لین 4رتی تا ماشہ تک دے سکتے ھین دن مین 3تا4 بار دے سکتے ھین ھمراہ پانی
اب بلغمی مزاج کے ھی بگاڑ مین ایک اور بھی علامت کبھی کبھی منہ کے چھالون کے ساتھ پیدا ھوتی ھے یہ علامت ھوتی ھے دست آنے کی ۔۔۔۔ ھوتا یون ھے مریض کے منہ مین چھالے بنے اور پھر دست لگ جاتے ھین جب دست لگتے ھین تو منہ کے چھالے غائب ھو جاتے ھین جب دست رک جاتے ھین تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ منہ مین چھالے بن جاتے ھین یاد رکھین یہ مریض کے جسم مین بلغمی تعفن کا ھی بگاڑ ھے اسے آپ قلاع بلغمی بھی کہتے ھین جب تک یہ متعفن مواد خارج ھوتا رھتا ھے اس وقت تک منہ کے چھالون کی کوئی علامت بھی ظاھر نہین ھوا کرتی سچ یہ ھے طبیعت مدبرہ خود ھی مرض کا علاج کررھی ھوتی ھے یا یون کہہ لین بدن مین ضرورت سے زیادہ متعفن مادہ بن گیا ھے اسے طبیعت مدبرہ خود ھی خارج کررھی ھوتی ھے لیکن کب تک ؟؟؟ باآلاخر یہ زھریلا مواد دوبارہ بدن مین بن جاتا ھے اور اس کا سب سے پہلے اظہار منہ مین چھالون کی شکل مین ھوتا ھے اور جب پھر بدن کا پیالہ چھلکنے لگتا ھے تو دستون کی شکل مین خارج ھونا شروع ھو جاتا ھے امید ھے بات کی سمجھ آگئی ھو گی
اور ایک بات یا نقطہ یہ بھی سمجھ لین یہ صورت حال عموما اس وقت پیدا ھوتی ھے جب بلغمی بگڑے مادے سے آنے والے اسہالون کو آپ صفراوی دواؤن اور غذا سے روکنے کی کوشش کرتے ھین اور ایلوپیتھی میڈیسن عموما صفراوی مادہ سے متعلق ھوتی ھین جو اسہال روکتی ھین یا پھر بہت ھی اعلی طبیب جن کے علم کو چیلنج نہین کیا جا سکتا خاص کر مین تو نہین کرسکتا اتنی ھمت ھی نہین ھے یاد رکھین اس طرح فطری اور طبعی دائرہ یا چینل جس سے کیمیاوی تعاملات کی تبدیلی ھوتی ھے وہ سسٹم ڈسٹرب ھو جاتا ھے اب اس کا اصول علاج یہ ھے کہ پہلے خشک سرد یعنی عضلاتی اعصابی پھر خشک گرم یعنی عضلاتی غدی دوائین اور غذا دی جاۓ انشاءاللہ جب آپ اس اصول پہ عمل کرین گے تو اسہال بھی بند ھو جائین گے اور متعفن بلغم سے پیدا ھونے والا قلاع یعنی منہ کے چھالے بھی ٹھیک ھو جائین گے ایسے مریضون کو آپ صرف مندرجہ ذیل سفوف کچھ عرصہ لازمی کھلائین باقی کچھ بھی علاج نہ کرین دارچینی 30گرام تیزپات40گرام جلوتری 10گرام پیس لین 4رتی تا1ماشہ دن مین 3بار کھلائین یہ دیر تک کھلائین تاکہ معدہ قوی ھو جاۓ
اب بات کرتے ھین سوداوی مادے کے بگاڑ سے پیدا ھونے والے منہ کے چھالون کی
اس مین بتا چکا ھون زبان کٹی پھٹی اور موٹی ھو گی اس کا بہترین علاج تریاق معدہ ساتھ اکسیر نمبر4 ساتھ حب بندق دین ساتھ ملین 4 اور ملین 5دین
اب تریاق معدہ کا نسخہ بارھا بار لکھ چکا ھون اور حب بندق چھلکا ریٹھا گندھک اور رائی برابر وزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین 2گولی3بار ھمراہ پانی دین
اکسیر نمبر4 کا نسخہ سب کو علم ھے پھر بھی لکھ دیتا ھون سیماب مصفی 10گرام گندھک آملہ سار 70 گرام دونون کو کم سے کم 5گھنٹہ کھرل کرکے سیاہ کجلی بنا لین اس مین چمک نہین ھونا چاھیے دھوپ کی طرف کرکے دیکھین اگر چمک نظر آۓ تو اور کھرل کرین 1تا2رتی تریاق معدہ ماشہ مین ملا کر دن مین 3بار کھلا دین ملین 4 اور ملین5 کے نسخے میری پوسٹ۔۔۔۔۔۔۔ ملینات۔۔۔۔۔ مین دیکھین
اب آتے ھین صفراوی بگاڑ کی طرف
اگر صفرا سے منہ کے چھالے بنے ھون تو زبان سرخی مائل اور زبان پہ جلن ھو گی اس کا بہترین علاج تریاق نمبر6 ۔۔اکسیر معدہ شیرین ۔۔اور اعصابی غدی اکسیر دے دین ساتھ روغن قلاعی لگائین
تریاق نمبر6۔۔ھلدی 150گرام شیر عشر 10گرام کھرل کرکے اچھی طرح ملا لین نخودی گولیان بنا لین 1تا2گولی3بار ھمراہ پانی دین
اکسیر معدہ شیرین ۔۔مغز کشنیز خشک 20گرام ۔مغز بادیان 20گرام ۔الائچی خورد ماشہ ۔ سوڈا بائی کارب ماشہ ست پودینہ ڈیڑھ رتی ملٹھی 10گرام مصری کوزہ 50گرام پیس سفوف بنا کر ست شامل کرین 4رتی تا ماشہ دن مین 4بار دے سکتے ھین
اعصابی غدی اکسیر۔۔۔ ھلدی خالص 150گرام ۔ الائچی خورد 50گرام ۔ کہرباشمعی 30گرام ۔ کشتہ لاجورد 20گرام ۔کشتہ زمرد 10گرام پیس کر ملا لین 2تا4رتی دن مین 3بار دین
روغن قلاعی۔۔سہاگہ بریان 10گرام شہد خالص 60گرام ملا لین روئی کی مدد سے منہ مین لگائین فورا جلن اور چھالون کو آرام دے گا
نوٹ۔۔ اس بات کو یاد رکھین مرض اور اس کا علاج مین نے جہان تک ممکن تھا تفصیل سے لکھ دیا ھے یہ سرمد وقاص کی خصوصی خواھش تھی اب اس مرض پہ لکھنے کے لئے بہت سے لوگون نے اس سے کہہ رکھا تھا اب اس کی بات ماننا بہت ھی ضروری ھوتا ھے آخر گروپ کے تمام معاملات ایڈمن کی حیثیت سے اسے ھی دیکھنے ھوتے ھین لیکن ایک بات یاد رکھین اس پوسٹ پہ بہت سے نسخہ جات بالترتیب مین نے لکھے ھین اب جس دوست کو بھی بنانے کی ضرورت ھو اپنے کسی بھی قریبی حکیم سے بنوا لین خود سے کوئی بھی دوا نہ بنائین بے شک بے ضرر دوائین ھین لیکن دوا تیار کرنا بھی ایک فن ھے
دوسری اھم بات پوسٹ سے متعلقہ ھی کمنٹس کیا کرین اگر مجھ سے کچھ پوچھنا ھوتا ھے تو 24 گھنٹہ کے اندر پوچھ لیا کرین پوسٹ لگنے کے چھ ماہ بعد سوال نہ کیا کرین سوال لکھنے کے بعد انتظار کیا کرین جب بھی مجھے فرصت ملے گی تو پوسٹ دیکھ کر جواب لکھ دیا کرون گا وہ بھی ضروری سوالون کا جواب لکھون گا غیر ضروری اور مہمل سوالون کو نظر انداز کر دیتا ھون جیسے پوچھتے ھین کہ اشیاء یا دوائین کہان سے ملین گی بھئی لازمی بات ھے پنسار سے ھی ملین گی کسی سویٹ والی دوکان سے تو نہین ملین گی

No comments:

Post a Comment