Friday, July 6, 2018

تشریح معجون فلاسفہ کبیر


۔۔۔۔۔ تشریح معجون فلاسفہ کبیر ۔۔۔۔۔۔
چند روز پہلے مین نے معجون فلاسفہ کبیر کا نسخہ پوسٹ کیا تھا اب بعض دوستون نے مجھے انباکس میسج کیے کہ ھم نے یہ نسخہ بنایا ھے اور رزلٹ اتنا زیادہ ھے کہ ھم خود حیران رہ گئے ھین تصور اور سوچ سے زیادہ رزلٹ ملا ھے دو تین دوستون نے لکھا کہ ھم اسے پوری نہین کر پا رھے بعض نے لکھا ھماری روزی اسی دوا سے چل نکلی ھے رات بھی مجھے ایک دوست نے میسج کیا دوا کی تعریف کے ساتھ ساتھ مجھ سے وعدہ لے لیا کہ اس کے مذید فوائد سے آگاہ کرون
سب سن لین مہرون کے امراض مین اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہین ھے اعصاب کے امراض مین سب سے اعلی دوا ھے جسمانی کمزوری مردانہ کمزوری جگر اور گردون کی کمزوری سب مین بہت ھی اعلی ھے کمی خون ھو تب بھی فوری اثر ھے جو لوگ چھڑی کے سہارے چلتے ھین یا جو کبڑے ھو گئے ھین وہ اسے کھائین گے تو چھڑی رکھ دین گے اور سیدھے ھو کر چلین گے دائمی نزلہ زکام سے ھمیشہ کے لئے جان چھوٹ جاتی ھے اب ان سب امراض مین فائدہ لینے کے لئے ضروری ھے دوا کو بنائین اسی طرح جیسے مین نے لکھ رکھا ھے انتہائی صفائی اور نفاست سے قانون اور قائدے کلیہ سے تیار دوا ھی رزلٹ بھی دیتی ھے
مذید اطلاع یہ بھی دونگا انشاء اللہ جیسے ھی میری صحت کچھ درست ھوتی ھے طویل تحقیقی مضامین کا سلسلہ پھر سے شروع کردیا جائے گا

Thursday, July 5, 2018

روغن وجع المفاصل

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ روغن وجع المفاصل۔۔۔۔
یہ دوا روغن سرخ کا نام سے بھی مشہور ھے تیار ھونے کے بعد بالکل برنگ سرخ نظر آتا ھے
فوائد کے اعتبار سے جوڑون کا درد نقرس عرق النساء اور کولہون کے درد مین بہت ھی مفید ھے مرکبات مین سے بہت مشہور نسخہ ھے کسی دور مین تو یہ ھر دواخانہ کی زینت تھا بس وقت کے ساتھ ساتھ طبیب حضرات نے دوا بنانے والی محنت چھوڑ دی
سنڈھ ۔۔ لونگ ۔۔جائفل۔۔عقرقرحا۔۔حرمل۔۔رائی۔۔رتن جوت۔۔ھر ایک 20گرام
رتن جوت کے سوا باقی ھر دوا کو توڑ پھوڑ کر تین گنا پانی مین بھگو دین صبح جوش دے کر پن لین پانی کے وزن کے برابرتلون کا تیل ڈال دین اور آگ پہ دوبارہ رکھ دین اور اس مین رتن جوت بھی ڈال دین جب سب پانی جل جائے باقی صرف تیل رہ جائے تو اتار کر فلٹر کر لین اور کسی شیشی مین محفوظ کر لین سرخ رنگ کا تیل بنے گا مزاج کے اعتبار سے خشک گرم ھے بلغمی اور ریحی دردون کے مریضون کو جن کے جوڑون مین شدید درد ھوتا ھے خاص کر جن کے جوڑون پہ سوجن نہ آتی ھواور درد بھی شدید ھوتا ھو جوڑون کے پتھرا جانے کی نوبت آچکی ھواللہ کا نام لے کر مالش کرین حیرت انگیز طور پر دوچار دن مین مکمل آرام آجائے گا20قطرے آپ لونگ دارچینی کے قہوہ سے ھر روز کھلا بھی دیا کرین بعض اطباء نے اس کا نام روغن عجیب رکھا تو بعض نے روغن مبارک رکھا اب آپ کا جی چاھے تو جو مرضی نام رکھ کر اپنے نام سے منسوب کر لین

Wednesday, July 4, 2018

مقوی باہ ممسک اور مبہی

.... مطب کامل ........
... مقوی باہ ممسک اور مبہی....
ھزارون کے حساب سے یار لوگون نے مقوی باہ پوسٹین لکھ دی ھین بلکہ عبادت سمجھ کے بڑھا چڑھا کے قسمین اٹھا کے دل کا راز بتا کے بعض اسے سینہ کا راز لکھے دیتے ھین
لاکھون نسخے صرف چند اشیاء کے گرد گھومتے ھین ھر نسخہ مین بڑی پراسراریت بڑی ھی خوفناکی بڑے الجھاؤ اور رمز پوشیدہ افشان کیے جاتے ھین نسخہ مین کستوری زعفران عنبر ورق طلا ورق نقرہ کشتہ ھیرا سونا چاندی مروارید لازمی ھوتے ھین کچھ مین اضافہ زھرون کا خاص کر سم الفار کا ھوتا ھے پتہ نہین حکیم صاحب نے کبھی ان چیزون کو زندگی مین دیکھا بھی کہ نہین دیکھا اب پژھنے والا صرف لذت حاصل کرتا ھے بنانا بہت ھی مشکل کام ھوتا ھے میرے دوستو ان چیزون کا استعمال افضل ترین ھے واقعی یہ دوائین لازوال ھین ان مین بعض اشیاء کا ذکر قرآن مجید مین بھی ھے جنتیون کے محلات کی تعمیر مین کستوری اور زعفران لگا ھے جب مقدس ترین کتاب مین ذکر ھے تو ان اشیاء کا لازمی بہت ھی بڑا مقام ھے لیکن جتنی بے دردی سے آپ لوگ نسخون مین استعمال کرتے ھین اب اتنی تعداد مین کستوری والے ھرن دنیا مین نہین ھین استعمال مین بھی کرتا ھون لیکن جب خریدتا ھون تو کانون سے دھواں سا نکلتا ھے
آج جو دوا لکھنے لگا ھون خالص غربا کے لئے ھے مین آج حقیقی حکماء کو بھی دعوت دونگا کہ آئین اور اس نسخہ کی افادیت ایمانداری سے بتائین اگر نسخہ مین میری لکھی صفات نہ ھون تو قابل حکماء اسے دلائل سے مسترد کرین اجزاء پژھین ان پہ بحث کرین کہ کہان تک موثر ھے اگر نہین ھے تو بھی لکھین اب ایسا کوئی بھی شخص جس کو طب کی الف .. ب.. کا بھی پتہ نہ ھو وہ کمنٹس مین افادیت پہ بحث نہ کرے ورنہ اس کی علمی قابلیت چیک کرنے کے لئے وھین طبی سوالات کرکے اس کی قابلت سب کے سامنے ظاھر کردی جاۓ گی آئیے اب دوا کی طرف چلتے ھین
کچلہ مدبر سو گرام ..فلفل دراز 50گرام .. فلفل سیاہ 50 گرام پیس کر ملا لین ایک تا دو رتی صبح شام ھمراہ مناسب بدرقہ
مقوی قلب مقوی باہ محرک باہ ممسک مبہی ھے

Tuesday, July 3, 2018

روغن جیبی طبیب یا امرت دھارا|amrat dhara

....... مطب کامل ..........
Amrat dhara
........ روغن جیبی طبیب یا امرت دھارا .........
یہ بات 1902 کی ھے یعنی آج سے 115سال پہلے کی .. جب اس روغن یا تیل کو تیار کیا گیا اور ایک دواخانہ ریاست مالیر کوٹلہ انڈیا..مین شفاخانہ شیروانی کے نام سے تھا تقریبا دس سال مسلسل اس دواخانہ نے پورے برصغیر مین جس مین آج کے ممالک نیپال بھوٹان برما بنگلہ دیش انڈیا پاکستان افغانستان تک شامل تھے .. اس تیل کو سونے کے بھاؤ فروخت کیا مین اس دور کا وہ اشتہار بھی لگاۓ دیتا ھون خود دیکھ لین قیمت دو روپے تین آنہ ھے جب کہ اس دور مین سونا 14 روپے فی تولہ تھا اب فی شیشی اس تیل کی قیمت خود ھی نکال لین اس دور مین بھی ایک شخص نے ایک سال مسلسل دواخانہ مین حکیم صاحب کی خدمت کرکے اس تیل کا راز حکیم صاحب سے اگلوا لیا اور نسخہ ایک پندرہ روزہ طبی اخبار مین من وعن لکھ دیا اور آج تک ثواب کمارھے ھین
نسخہ کچھ یون تھا
ست نوشادر یا جوھر نوشادر 3 ماشہ...کاربالک ایسڈ 3 ماشہ..کافور 15 ماشہ..پیپر منٹ 15 ماشہ..ست اجوائن 15 ماشہ
اب نوشادر کے جوھر یون تیار کیے جاتے نوشادر کو پہلے روز رس لیمن مین کھرل کرین دوسرے روز امبربیل کے پانی مین تیسرے روز اٹ سٹ کے پانی مین چھوتھے روز آب کیلا مین پانچوین دن پھر اٹ سٹ کے پانی مین کھرل کرکے دھوپ یا آگ پہ رکھ کر مکمل دوا کو خشک کرکے پھر ان کا معروف طریقہ سے جوھر دو پیالون مین اڑا لین ان یہ جوھر نوشادر استعمال کیا جاتا تھا اب اس تیل کو اس دور مین جیبی طبیب کہا جاتا تھا اور آج کے دور مین اسے یون تیار کیا جاتا ھے ست پودینہ ست اجوائن ست الائچی کافور اور کاربالک ایسڈ اور اس مین صرف نوشادر کا جوھر شامل نہین کیا جاتا اور فائدے وھی لئے جاتے ھین اس زمانے مین جب اس کی اخبار پہ مشہوری آتی تو پچاس بیماریون کا اس ایک دوا سے علاج بتایا جاتا آخر فائدہ ھوتا تھا تب ھی خریدا جاتا تھا اشتہار آپ خود ملاحظہ فرما لین


Monday, July 2, 2018

میٹھا تیلیہ مدبر کرنا اور کشتہ فولاد |very easy method to prepare kushta faulad

......... مطب کامل ........
...... میٹھا تیلیہ مدبر کرنا اور کشتہ فولاد بنانا.........
Very easy method to prepare kushta faulad|matha taliya|kushta faulad
کشتہ فولاد بنانے کی ترکیب تو بہت ھی پہلے مین بھی اور سید ادریس گیلانی صاحب بھی لکھ چکے ھین صرف تجدید کی غرض سے دوبارہ لکھ رھا ھون ھیرا کسیس اور سوڈابائی کارب برابر وزن کسی کھلے برتن مین ڈالکر آٹھ گنا زیادہ پانی ڈال دین اس مین ایک کیمیائی عمل شروع ھو جاۓ گا جیسے سوڈا واٹر کی بوتل کھولنے سے ھوتا ھے آپ برتن کی بیرونی سطح پہ ھاتھ لگائین گے تو وہ بہت ھی ٹھنڈی محسوس ھو گی یہ عمل چند منٹ جاری رھتا ھے آپ دو گھنٹہ بعد اس پانی کو آھستہ سے نتار کر نکال دین اور دوبارہ نیا پانی ڈالکر تھوڑی دیر بعد اسے بھی نتار کر پھینک دین باقی شدہ دوا کو آگ پہ رکھ دین جب پانی خشک ھو کر مرکب کا رنگ آپ کو سیاھی مائل سرخ نظر آنے لگے تو آگ بند کر دین یہ عمل زیادہ سے زیادہ گھنٹہ جاری رہ سکتا ھے ٹھنڈا ھونے پہ پیس کر کسی حار مین محفوظ کرلین برنگ سرخ انتہائی شوخ قسم کا کشتہ فولاد تیار ھے جہان بھی آپ استعمال کرنا ھو بلا جھجھک اسے استعمال کرین یہ اعلی کوالٹی کا کشتہ فولاد ھوتا ھے
اب بعض حکماء نے اسے یون بھی تیار کیا کہ سوڈا بائی کارب اور ھیرا کسیس کو ملا کر کسی ڈولی مین بند کرتے ھین اور دس کلو تا بیس کلو اوپلون کی آگ دے دیتے ھین پھر نکال کر. پانی مین دھو کر فولاد نکالتے ھین یہ طریقہ غلط ھے کیونکہ سوڈا بائی کارب آگ مین ڈائریکٹ جا کر کاسٹک سوڈے مین تبدیل ھو جاتا ھو اور یہ عمل ناقص ھے آپ کا کشتہ فولاد ضرور تیار ھو جاتا ھے لیکن جو کیمیائی عمل ھوتا اس کے بارے مین آپ کو علم نہین ھوتا بہت زیادہ حکماء کو تو یہ بھی علم نہین ھے ھیرا کسیس کیا چیز ھے آپ کو آسان زبان مین سمجھا دیتا ھون یہ خام فولاد ھے اگر سائینسی زبان مین سمجھاؤن گا تو آپ کے پلے کچھ بھی نہین پڑے گا جس دوست کا کل سوال تھا پتری فولاد کے بارے مین تو اسی کشتہ کو آپ استعمال کیا کرین پتری فولاد تیار کرنا آپ کے بس کی بات نہین ھے بازار سے اچھی کوالٹی مین لے لیا کرین کبھی اس پہ بھی تفصیلی پوسٹ لکھ دونگا
خیر اب مضمون کو آگے لئے چلتے ھین جس چیز کا آپ کو شدت سے انتظار ھے اب ھم اس کا ذکر شروع کرتے ھین وہ ھے میٹھا تیلیہ کو مدبر کرنے کا طریقہ
کل کی پوسٹ پہ مین نے ایک بات کی تھی جب بھی آپ ایسا کوئی عمل کرتے ھین جیسے کچلہ مدبر کرنے کا طریقہ لکھا تھا تو ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ کیا پیمانہ ھے کہ آپ کو یقین آ جاۓ کہ کچلہ مدبر ھو گیا ھے مین نے لکھا تھا جب آپ بھونین گا تو کچلہ کا دانہ پھول کر سائز مین بڑا ھو جاۓ گا پھر بھی ایک صاحب نے کمنٹس مین لکھ دیا کہ کچلہ کو چالیس روز دودھ مین ڈبونا ھے اور دودھ روزانہ تبدیل کرنا ھو اب یہ سب تو بہت سی کتابون مین لکھا ھے لیکن یہ کہین نہین لکھا کہ چالیس روز بعد کیسے پتہ چلے گا کہ کچلہ مدبر ھو چکا ھے اب طب خاموش ھے اور لکھنے والا بھی چپ ھے
اسی طرح آج آپ کو میٹھا تیلیہ بھی مدبر کرنے کا طریقہ بتا رھا ھون 50گرام میٹھا تیلیہ لین اور 50گرام ھی چاۓ کی پتی لین دو کلو پانی مین چاۓ کی پتی ڈالکر پانی کو آگ پہ رکھ دین جب پانی ابلنے لگے تو اس مین میٹھا تیلیہ کسی باریک ململ کے کپڑے مین باندھ کر لٹکا دین آنچ اتنی رکھین کہ پانی ھلکا ھلکا ابلتا رھے تیز ابال نہ آۓ آدھے گھنٹے بعد چیک کر لین ایک لمبی سی لوھے کی سوئی لین جو رضائیان سلائی کرنے کے کام آتی ھے اب اس سوئی کو میٹھے تیلیا مین چبھوئین اگر سوئی آسانی سے آرپار ھو گئی ھے تو الحمد اللہ آپ کا میٹھا تیلیہ مدبر ھو گیا ھے یاد رکھین یہ عمل 15 تا 30 منٹ مین مکمل ھو جاتا ھے آپ کو 30 منٹ اسی لئے کہا ھے کہ کچھ شک نہ رہ جاۓ ورنہ مدبر تو 15 منٹ مین ھو جاتا ھے ھان پانی زیادہ کم ھو جاۓ تو تھوڑا ڈال سکتے ھین اب بعض بہت ھی ذھین اور فطین لوگ یہ سوال ضرور کر سکتے ھین کہ کیا میٹھا تیلیہ پیس کر کپڑے مین باندھنا ھے یا ویسے ھی ثابت رکھنا ھے اب بتائین اس سوال کا کیا جواب لکھون کم سے کم پوسٹ ھی دو تین بار پڑھ لیا کرین اور اپنا لازوال قسم کا علم تو ظاھر نہ کیا کرین دعاؤن کا متمنی محمود بھٹہ

Sunday, July 1, 2018

مصبر بنانے کا طریقہ اور کچلہ مدبر کرنا

...... مطب کامل .........
...... مصبر بنانے کا طریقہ اور کچلہ مدبر کرنا.....
کل کی پوسٹ پہ یہ دو سوال عام آۓ اس سے پہلے بھی ایک پوسٹ لکھ چکا ھون کچلہ مدبر کرنا منٹون کا کام ھے کچلہ لین اور ریت کچھ مقدار مین کسی کھلے برتن مین ڈالکر آگ پہ رکھین جب ریت مکمل گرم ھو جاۓ تو اس مین کچلہ ڈالکر بھون لین جب پٹاخے چھوڑ کر موٹا ھو جاۓ تو کچلہ مدبر ھو چکا ھے اب جلا نہ دین نیچے اتار کر پیس لین جہان جس نسخہ مین استعمال کرنا ھو کر لین بہت سے لوگ کچلہ کے ساتھ بڑی پراسرار سی مہم جوئی شروع کردیتے ھین کوئی کنوار گندل کے پانی مین پہلے ڈبورھا ھے پھر کسی اور پانی مین ڈال رھا ھے اور کوہ قاف پہاڑ پہ بیٹھ کر بنانے کی بھی شرط ھوتی ھے مہینون انتظار کرنے کے بعد ایک جن آکر کچلہ مدبر ھوجانے کی سند دیتا ھے تب کچلہ مدبر ھوتا ھے بھئی اگر آپ نے کنوار گندل کا پانی شامل کرنا ھی ھے تو مصبر شامل کر لین وہ بھی تو کنوار گندل کا خشک شدہ پانی ھی ھے کیا فضولیات مین آپ پڑے ھین آپ نے تاثیر جب کچلہ کی لینی ھے تو اسے سیدھا سیدھا بھون لین بس کچلہ مدبر ھو گیا اب جو طریقے آپ استعمال کرتے ھین اگر آپ سے یہ پوچھا جاۓ کہ آپ کے پاس کیا پیمانہ ھے جس سے یہ تصدیق ھو جاۓ کہ اب کچلہ واقعی مدبر ھو چکا ھے تو آپ کو جواب دینا مشکل ھو جاۓ گا آپ کے پاس کوئی پیمانہ نہین ھے جس سے آپ کچلہ کے مدبر ھو جانے کی تصدیق کر سکین پھر کءون آپ اسے کبھی ناپاک گوبر مین دباتے ھین اور کنوار گندل کا رس پلا رھے ھین میرے بھائی آپ تو پہلے ھی اسے گوبر کا رس پلا چکے ھین کیا ھندووانہ طریقہ تلاش کیا آپ نے
اللہ کے بندے یہ غلیظ طریقے چھوڑ و اور سیدھا سیدھا بھون لین اب پیمانہ بھی ھے آپ کے پاس کہ جو دانہ بھن گیا ھے وہ نظر بھی آرھا ھوتا ھے بس وہ مدبر ھو گیا ھے طب کو پراسراریت سے باھر نکالین اب گوبر مین چھلانگ لگانے کی ضرورت نہین ھے
اب دوسرا سوال تھا کہ بازار سے مصبر اصل نہین ملتا تو اس مین پریشان ھونے والی تو کوئی بات ھی نہین آپ خود اصل مصبر بنا لین حسب ضرورت کنوار گندل لین پانی سے دھو کر مٹی صاف کردین اور پھر باریک باریک قیمہ کر لین پھر کسی تسلے مین ڈالکر دھیمی آنچ پہ آگ پہ رکھ دین آھستہ آھستہ چمچہ ھلاتے رھین جب سب پانی سوکھ کر مرکب سیاہ رنگ کی شکل اختیار کر جاۓ تو آگ سے نیچے اتار کر باقی ماندہ نمی دھوپ مین خشک کر لین مصبر تیار ھے جہان مرضی استعمال کرین
اگر آپ نے جوھر مصبر بنانا ھو تو پھر کنوار گندل کا وافر پانی نکال کر آگ پہ اسی طریقہ سے خشک کرین پانی نکالنا بھی مشکل نہین ھے کنوار گندل کے ٹکڑے کرکے کسی شاپر مین بند کرکے دھوپ مین رکھ دین برنگ سرخ پانی علیحدہ نکل آۓ گا بازار سے کچھ کمپنیان ملاوٹ شدہ ایلوویرہ یعنی کنوار گندل کا پانی بھی پیک شدہ حالت مین فروخت کرتی ھین جو کہ ناقص ھے معیاری نہین ھے کئی پراڈکٹ ایلوویرہ کے نام سے بازار مین ملتی ھین صابن اور ھیئر آئل تک ملتا ھے بس ایسینس شامل کیا اور پراڈکٹ بازار مین آگئی یورپ نے ھر چیز کا ایسینس نکال کر بڑی آسانیان پیدا کردی ھین اس کے علاوہ کچھ بھی نہین ھوتا ھر ھیئر آئل جو بازار سے ملتا ھے ان مین سواۓ ایسینس کے اور لیکوڈ پیرافین کے علاوہ کچھ بھی نہین ھوتا نام بڑے بڑے اور پیکنگ رعب داب والی قیمت آسمان کو چھوتی ھوئی کام کچھ بھی نہین ھے یہ ھے چمک کی دنیا
میرے خیال مین مضمون کافی ھو گیا ھے اجازت چاھون گا اللہ حافظ

Saturday, June 30, 2018

موٹاپا ختم کرنے کی منفرد دوا

.. مطب کامل ........
.... موٹاپا ختم کرنے کی منفرد دوا.....
یہ دو دن پہلے بھی کسی نے کمنٹس مین موٹاپا دور کرنے کی دوا پوچھ رکھی تھی
اب ھر گروپ ممبر ایک بہت بڑی غلطی کرتے ھین مہربانی فرما کر اس عادت کو چھوڑ دین مین سینکڑون کے حساب سے پوسٹین لکھ چکا ھون پھر بھی مجھے یاد رھتا ھے کہ مین کس کس مرض پہ پوسٹ لکھ چکا ھون پرانے ممبر بھی بعض اوقات یہ سوال کردہتے ھین کہ اس مرض پہ لکھین جب کہتا ھون لکھ چکا ھون تو اگلا مطالبہ یہ ھوتا ھے لنک بھیجین خود سے سرچ کرنے سے معذور ھوتے ھین یا تو میرا خیال ھے سرچ کرنے کا ھی پتہ نہین ھوتا اب اس بارے مین سرمد صاحب سے کہون گا کہ وہ سرچ کرنے کا ایک دفعہ تفصیلی سب کو بتا دین مجھے تو یہی آسان لگتا ھے میری پوسٹ کی میری ھی تصویر پہ کلک کرین تو سب پوسٹین تاریخ کے حساب سے سامنے آجائین گی اب ھر نیا آنے والا ممبر پہلے ان پوسٹون کا مطالعہ کر لیا کرین اگر آپ کا مطلوبہ مرض کی پوسٹ پہلے سے موجود ھے تو اسے پڑھ کر عمل کرلیا کرین کچھ ممبر بہت ھی لاڈلے ھوتے ھین ان کا پھر بھی مطالبہ ھوتا ھے نہین جی لنک آپ خود ھی بھیجین اب ان کا حل مین ضرور کر لیتا ھون ان کو گود لے لیتا ھون
ناسازی طبع کے باعث تحقیقی کام سے ھاتھ اٹھا رکھا ھے
موٹاپا پہ بہت تفصیلی مضمون پہلے لکھ چکا ھون اس رم جھم کے موسم مین آپ کو موٹاپا پہ جو دوا بتانے لگا ھون بے شک تجارتی بنیادون پہ بنائین رزلٹ بھی شاندار ملے گا
فلفل سیاہ .. کچلہ مدبر ...اجوائن دیسی ... افسنتین ھر ایک دس گرام مصبر بیس گرام پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لین ایک کیپسول دو تا تین وقت ھمراہ پانی یا دودھ دے لین جسم سے فاسد مادون کو خارج کرکے موٹاپا اور خاص کر پیٹ کی چربی تحلیل کرکے پیٹ ساتھ لگا دیتی ھے اب اس نسخہ مین کچلہ مدبر کسی قریبی قابل حکیم سے کروا لین خود سے تیار نہ کرین

Friday, June 29, 2018

گندھک اور آپ کا بدن

.... مطب کامل .....
..... گندھک اور آپ کا بدن.......
دوستون کا مطالبہ ھے تھوڑا وسیع لکھون چند روز تو مختصر پوسٹون پہ ھی گزارنے ھون گے چلو آج کی ذرا وسیع لکھے دیتا ھون تو سنین
گندھک بہت سی حالتون مین انسانی جسم مین داخل ھوتی ھے یہ وید کے نزدیک زندگی ھے اس کے بغیر زندگی ممکن نہین ھے ھندوؤن کی مذھبی کتابون مین بار بار گندھک کا ذکر ملتا ھے ان کی طبی کتب تو رھین ایک طرف آپ ان کی وہ کتب جو عبادت کی شکل مین ھین ان مین بھی گندھک کا ذکر ھے مشہور مشہور تین ھزار دیوتاؤن مین سے بعض کی تخلیق بھی گندھک سے ھوئی ان کی تاریخی لڑائی جو کوروؤن کے متعلق ھے اس مین بھی لاکھ دانہ یا گندھک کا ذکر ھے خیر یہ میرا موضوع نہین ورنہ پانڈو اور کورو کی لڑائی بہت لمبی ھے آئیے ھم اپنے موضوع کی طرف چلتے ھین
وید کے اصول کے مطابق جگر سے پت کا اخراج بڑھاتی ھے
اس کے بغیر آب حیات بننا ممکن نہین ھے
یی بدن مین چستی لاتی ھے
اندورنی حرارت اور طاقت پیدا کرتی ھے
جلد کو صاف کرتی ھے اسی لئے کچھ کمپنیون نے تو رنگ گورا کرنے کے لئے ٹاٹری کا یا ٹارٹارک ایسڈ کا استعمال کیا اور یار دوستون نے تو سیدھا سیدھا گندھک کا تیزاب ملا کر خواتین کے چہرے چھیل کر رکھ دیے اور خواتین بھی بڑی خوش خوش گورا اور سرخ چہرہ لئے جو حقیقت مین تیزاب سے جلا ھوا ھوتا ھے اور چہرے کی اوپر والی چمڑی اتار کر رکھ دیتا ھے اب خواتین چمڑی اتروا کر بھی خوش ھی ھوتی ھین اور ایک عذاب مین مبتلا ھوتی ھین جس کا احساس بہت بعد مین ھوتا ھے جب بغیر میک اپ کے وہ کوئی بدروح کی شکل مین نظر آتی ھین
اب بات کرتے ھین فوائد کی
جلد واقعی صاف کرتی ھے لیکن مزاجا اس کا استعمال ھو
بالون کو لمبا کرتی ھے بال اس سے بہت ھی بڑھتے ھین
جسم سے گندے اور فاسد مادون کو باھر نکالتی ھے
جلدی امراض مین بطور دوا سب سے پہلے نمبر پہ ھے
خونی امراض کے زھرون کو خارج کرتی ھے
گنٹھیا مین اکسیری فوائد رکھتی ھے
اور یاد رکھین موٹے لوگون کو گندھک والی غذائین بہت ضروری ھوتی ھین تاکہ موٹاپا کم ھو سکے مولی پیاز بند گوبھی اور پھول گوبھی گندھک سے بھر پور ھین اور دواؤن مین افتیمون مین گندھک بہت ھے

Thursday, June 28, 2018

کیلشیم اور انسانی بدن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیلشیم اور انسانی بدن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیلشیم یعنی چونا ھڈیون اور دانتوں کو بناتا ہے اور خون کی نالیوں کی دیواروں کو مضبوط کرتا ھے طاقت کا دارومدار خون میں چونے کی کافی مقدار پہ منحصر ہے
اس کی کمی سے دانت خراب ھو جاتے ھین
تیل گھی والی اور میٹھی چیزوں کی زیادتی دانتوں میں کیلشیم کم کر دیتی ہے
مندرجہ ذیل میں کیلشیم پایا جاتا ھے
بند گوبھی۔۔پالک ۔۔شلجم ۔۔تازہ دودھ ۔گاجر ۔۔لیمن اور سنگترہ

Wednesday, June 27, 2018

میگنیشم اور انسانی جسم|Magnesium

... مطب کامل .......
..... میگنیشم اور انسانی جسم ......
یہ قدرت کی ایک قبض کشا دوا ھے
پٹھون جو طاقت دیتا ھے
دماغ اور اعصاب کی پروش کرتا ھے
اس کی کمی سے قبض اور مروڑ پیدا ھو جاتا ھے
اگر جسم مین کہین سخت درد ھو رھا ھو تو سمجھ لین آپ کے جسم مین میگنیشم کی کمی ھو چکی ھے
یہ چونے ... نمک ... اور فاسفورس کے ساتھ مل کر ھڈیون دانتون اور کھوپڑی کو مضبوط کرتا ھے
جس شخص کے مزاج مین ترشی پائی جاتی ھے اسے میگنیشم کی شدید ضرورت ھے مندرجہ ذیل اشیاء مین میگنیشم پایا جاتا ھے
انجیر تازہ.... پالک ... انگور ... سنگترہ .. رس بھری .. کھٹے سیب ...ٹماٹر وغیرہ مین
آجکل انجیر تازہ عام ملتا ھے وافر کھائین
اور آجکل مختصر پوسٹ لکھنا میری مجبوری ھے گزارا کرین

Monday, June 25, 2018

کلورین اور آپ کا جسم||Chlorine and human body

...... مطب کامل........ 
Chlorine & Human body
..... کلورین اور آپ کا جسم.....
یہ جسم کی صفائی کرتا ھے خاص کر پیٹ اورآنتون کی
چربی کم کرتا ھے
زھرون کو مارتا ھے
جسم کے سیل کے افعال تیز کرتا ھے
ایلبیومن کو توڑتا ھے اور نظام ھضم کا فعل درست رکھنے مین مدد دیتا ھے
اس کی جسم مین کمی زکام کا شکار کر دیتی ھے
اس کی کمی سے پیٹ پھول جاتا ھے
طبیعت غمگین ھونا اور طبیعت کا چڑچڑاپن بھی اس کی کمی سے ھوتا ھے
کلورین قبض دور کرتی ھے
کلورین کی زیارتی ڈر اور بزدلی پیدا کرتی ھے
آپ کلورین کی کمی ان سبزیون سے پوری کر سکتے ھین
مولی.. بند گوبھی.. پیاز.. پالک. گاجر. ٹماٹر . بکری کا دودھ