Sunday, July 1, 2018

مصبر بنانے کا طریقہ اور کچلہ مدبر کرنا

...... مطب کامل .........
...... مصبر بنانے کا طریقہ اور کچلہ مدبر کرنا.....
کل کی پوسٹ پہ یہ دو سوال عام آۓ اس سے پہلے بھی ایک پوسٹ لکھ چکا ھون کچلہ مدبر کرنا منٹون کا کام ھے کچلہ لین اور ریت کچھ مقدار مین کسی کھلے برتن مین ڈالکر آگ پہ رکھین جب ریت مکمل گرم ھو جاۓ تو اس مین کچلہ ڈالکر بھون لین جب پٹاخے چھوڑ کر موٹا ھو جاۓ تو کچلہ مدبر ھو چکا ھے اب جلا نہ دین نیچے اتار کر پیس لین جہان جس نسخہ مین استعمال کرنا ھو کر لین بہت سے لوگ کچلہ کے ساتھ بڑی پراسرار سی مہم جوئی شروع کردیتے ھین کوئی کنوار گندل کے پانی مین پہلے ڈبورھا ھے پھر کسی اور پانی مین ڈال رھا ھے اور کوہ قاف پہاڑ پہ بیٹھ کر بنانے کی بھی شرط ھوتی ھے مہینون انتظار کرنے کے بعد ایک جن آکر کچلہ مدبر ھوجانے کی سند دیتا ھے تب کچلہ مدبر ھوتا ھے بھئی اگر آپ نے کنوار گندل کا پانی شامل کرنا ھی ھے تو مصبر شامل کر لین وہ بھی تو کنوار گندل کا خشک شدہ پانی ھی ھے کیا فضولیات مین آپ پڑے ھین آپ نے تاثیر جب کچلہ کی لینی ھے تو اسے سیدھا سیدھا بھون لین بس کچلہ مدبر ھو گیا اب جو طریقے آپ استعمال کرتے ھین اگر آپ سے یہ پوچھا جاۓ کہ آپ کے پاس کیا پیمانہ ھے جس سے یہ تصدیق ھو جاۓ کہ اب کچلہ واقعی مدبر ھو چکا ھے تو آپ کو جواب دینا مشکل ھو جاۓ گا آپ کے پاس کوئی پیمانہ نہین ھے جس سے آپ کچلہ کے مدبر ھو جانے کی تصدیق کر سکین پھر کءون آپ اسے کبھی ناپاک گوبر مین دباتے ھین اور کنوار گندل کا رس پلا رھے ھین میرے بھائی آپ تو پہلے ھی اسے گوبر کا رس پلا چکے ھین کیا ھندووانہ طریقہ تلاش کیا آپ نے
اللہ کے بندے یہ غلیظ طریقے چھوڑ و اور سیدھا سیدھا بھون لین اب پیمانہ بھی ھے آپ کے پاس کہ جو دانہ بھن گیا ھے وہ نظر بھی آرھا ھوتا ھے بس وہ مدبر ھو گیا ھے طب کو پراسراریت سے باھر نکالین اب گوبر مین چھلانگ لگانے کی ضرورت نہین ھے
اب دوسرا سوال تھا کہ بازار سے مصبر اصل نہین ملتا تو اس مین پریشان ھونے والی تو کوئی بات ھی نہین آپ خود اصل مصبر بنا لین حسب ضرورت کنوار گندل لین پانی سے دھو کر مٹی صاف کردین اور پھر باریک باریک قیمہ کر لین پھر کسی تسلے مین ڈالکر دھیمی آنچ پہ آگ پہ رکھ دین آھستہ آھستہ چمچہ ھلاتے رھین جب سب پانی سوکھ کر مرکب سیاہ رنگ کی شکل اختیار کر جاۓ تو آگ سے نیچے اتار کر باقی ماندہ نمی دھوپ مین خشک کر لین مصبر تیار ھے جہان مرضی استعمال کرین
اگر آپ نے جوھر مصبر بنانا ھو تو پھر کنوار گندل کا وافر پانی نکال کر آگ پہ اسی طریقہ سے خشک کرین پانی نکالنا بھی مشکل نہین ھے کنوار گندل کے ٹکڑے کرکے کسی شاپر مین بند کرکے دھوپ مین رکھ دین برنگ سرخ پانی علیحدہ نکل آۓ گا بازار سے کچھ کمپنیان ملاوٹ شدہ ایلوویرہ یعنی کنوار گندل کا پانی بھی پیک شدہ حالت مین فروخت کرتی ھین جو کہ ناقص ھے معیاری نہین ھے کئی پراڈکٹ ایلوویرہ کے نام سے بازار مین ملتی ھین صابن اور ھیئر آئل تک ملتا ھے بس ایسینس شامل کیا اور پراڈکٹ بازار مین آگئی یورپ نے ھر چیز کا ایسینس نکال کر بڑی آسانیان پیدا کردی ھین اس کے علاوہ کچھ بھی نہین ھوتا ھر ھیئر آئل جو بازار سے ملتا ھے ان مین سواۓ ایسینس کے اور لیکوڈ پیرافین کے علاوہ کچھ بھی نہین ھوتا نام بڑے بڑے اور پیکنگ رعب داب والی قیمت آسمان کو چھوتی ھوئی کام کچھ بھی نہین ھے یہ ھے چمک کی دنیا
میرے خیال مین مضمون کافی ھو گیا ھے اجازت چاھون گا اللہ حافظ

No comments:

Post a Comment