Thursday, January 10, 2019

اھم بات بلکہ اصلاح کی باتین

۔۔۔۔۔۔۔ اھم بات بلکہ اصلاح کی باتین۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ایک پوسٹ دیکھ کر مین سوچ مین پڑ گیا کسی نے سرعت انزال کی پوسٹ لکھی ھوئی تھی اور نیچے روضہ رسول اللہ صلى الله عليه و سلم کی تصویر لگی ھوئی تھی اور یہ دیکھ کر نہایت ھی افسوس ھوا اب مجھے سمجھ نہین آئی ان صاحب کو کیا کہون کہ ان کی عقل کدھر چرنے گئی ھوئی ھے خدا کے بندے ذرا خود ھی سوچ لے پوسٹ قوت باہ اور تصویر روضہ رسول کی
کم سے کم کچھ تو عقل والا کام کیا ھوتا اگر تصویر ھی ساتھ لگانی ھے تو ادویات کی لگاتے اس کے علاوہ مین اور کچھ نہین کہون گا آج تک اتنی تنقید مین نے کسی بھی طبیب پہ نہین کی یہان کام برداشت سے باھر تھا اس گروپ مین ھر اس طبیب کی حوصلہ افزائی کی جاتی ھے جس کی سوچ تعمیری ھو اچھا لکھین اور سوچ کر لکھین اور نیا لکھین پرانے نسخہ جات تقریبا سب کے علم مین ھین آپ نے بہت ھی پرانا نسخہ نظریہ مفرد اعضاء کا لکھا جس مین زیرہ کا وزن ٣٥گرام اور سقمونیا کا وزن ٥گرام لکھ دیا سیدھا سیدھا لکھ دیتے ایک تولہ سقمونیا سات تولہ زیرہ پیس کر ملا لینا ھے ساتھ یہ بھی لکھ دیتے غدی اعصابی ھے بات سب کو سمجھ بھی آجاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری آپ سے بھی اور دیگر نئے حکماء سے ایک ھی گزارش ھے پہلے گروپ کے اصول قوائد لازمی پڑھین اور ساتھ کبھی بھی کسی مقدس مقام کی تصویر نہ لگائین مقدس مقامات کا احترام مقدم رکھین اگر لگانی ھی تو مفردات کی تصویر لگا سکتے ھین باقی پرانے لکھنے والے حکماء سے بھی گزارش ھے جب بھی کچھ ایسی غلطی دیکھین لازما نشاندھی وہ خود کیا کرین باقی ایک بات خوش آئیند جو مجھے نظر آتی ھے بہت سے حکماء نے میری تقلید مین نبض یا کچھ اسی قسم کے مضامین لکھنے شروع کیے ھین یہ بہت ھی اچھی بات ھے اب قوت باہ کو چھوڑ کر دیگر امراض پہ بھی بہت سے دوستون نے لکھنا شروع کررکھا ھے یہ بھی بہت ھی اچھی بات ھے سب مبارک باد کے مستحق ھین ھمارا سب سے بڑا مقصد طب کو وہ مقام دلوانا ھے جس کی طب مستحق ھے عزت والا مقام اور آپ سب طبیب میرے بھائی ھین اگر کسی کے پاس علمی کمی ھے تو کوئی بات نہین اسے سمجھانا ھمارا کام ھے علم طب کو آسان الفاظ مین پیش کرنا دلائل اور حقائق طب بتانا ھمارا مشن ھے سب امراض پہ لکھنا اور تحقیقات کرنا طب کا سب سے بڑا مشن بنانا ھے یاد رکھین علم طب کتب مین بہت ھی مشکل ھے اسے آسان الفاظ مین سمجھانا ھمارا کام ھے نئے مبتدی اطباء کو جن جن اصول اور قوائد طب کی جہان سمجھ نہین آتی نشاندھی کرین اس کی وضاحت ضرور لکھ دی جاۓ گی اللہ تعالی سب کو سیدھے راستہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے دعاؤن مین یاد رکھیے گا اللہ حافظ

Tuesday, January 8, 2019

ورم رحم ۔۔۔ جلن دار لیکوریا ۔۔ اختناق الرحم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کا مل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ ورم رحم ۔۔۔ جلن دار لیکوریا ۔۔ اختناق الرحم ۔۔۔
عام لیکوریا کے علاج کا تقریبا ھر کسی کو علم ھو چکا ھے مثلا آپ کمرکس پھٹکڑی بریان مازو گل انار چھلکا انار سپاری اقاقیا کا برابروزن سفوف بنا کر ماشہ صبح شام ھمراہ دودھ دین تو چند دنون مین لیکوریا رک جاتا ھے لمبی چوڑی ادویات کی ضرورت ھی نہین پڑتی لیکن آج ھم بات کرین گے جلن دار لیکوریا کی جس مین شدید جلن بھی پیدا ھوتی ھے اس مین ورم رحم یا سوزش رحم بھی ھوا کرتا ھے بعض دفعہ مزمن ھونے کی صورت مین جوڑون مین درد بھی ھوا کرتا ھے یعنی چھوٹے جوڑون مین اب ان تمام علامات وامراض کے لئے ایک ھی دوا جو مختصر بھی ھے اور فوائد مین انتہائی اعلی رزلٹ بھی دیتی ھے
پہلے دوا لکھتے ھین اسگندھ کی کھار دس گرام چینی سوگرام ہیس کر دو نمبر سائز کے کیپسول بھر لین اور صبح دوپہر شام استعمال کرین اب خواہ چھوٹے جوڑون مین درد ھے خواہ جلن دار لیکوریا ھے یا ورم رحم ھے یا صرف سوزش رحم ھے یا اختناق الرحم ھے آنکھ بند کرکے استعمال کرین رب کریم شفا دین گے اب بہت سون کے ذھن مین ایک سوال ضرور ھو گا وہ ھے کھار اسگندھ ؟
تو اس مین کوئی خاص بات ھے ھی نہین جسے آپ اسگندھ یا آکسن بوٹی کہتے ھین باھر عام پیدا ھوا کرتی ھے اس کی بے شک بڑی بڑی بھی جڑین وغیرہ نکال کر انہین سوکھنے کے لئے رکھ دین جب سوکھ جائین تو انہین جلا کر سفید راکھ بنا لین پھر معروف طریقہ ھی ھے یعنی راکھ پانی مین حل کرین پھر چوبیس گھنٹے بعد مقطر لینا ھے اب اس پانی کو آگ پہ رکھ کر خشک کر لین جو باقی بچے گا یہی کھار اسگندھ ھے اب مذید دوسوال کیے جاتے ھین جن کے بعد سوالات کی دنیا ختم ھو جایا کرتی ھے اکثر لوگ یہ سوال کرنا فرض عین سمجھتے ھین پہلا سوال کیا شوگر کے مریض استعمال کرسکتے ھین اگر نہین کرسکتے تو پھر کیا کرین وہ۔۔ اب ایک بات یقینی ھے اس مین چینی شامل ھے شوگر والا تو استعمال سے رھا اگر مین کہون بھی تب بھی آپ اتنے تو سیانے ھین ھی فورا کہین گے نہین جی چینی شامل ھے اب اسی سوال کا دوسرا جزو ۔۔۔۔ کہ وہ جائین پھر کہان تو دوستو کونسا اللہ کی نعمتین ختم ھو گئی ھین بے شمار ادویات دیگر بھی موجود ھین اب دوسرا سوال کیا بلڈ پریشر کا مریض استعمال کرسکتا ھے جی ضرور کرے بلکہ اس سے بی پی کم ھی ھوگا

سائیڈ ایفکیٹ کیا ھوتا ھے

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ سائیڈ ایفکیٹ کیا ھوتا ھے؟؟؟۔۔۔۔۔۔
شام کسی نے فون کیا پھر فون کسی اور نے کیا بات تقریبا ایک ھی تھی بات ھو رھی تھی کسی نے دوا کی مقدار زیادہ بنا لی سوال تھا کیا مرض ٹھیک ھونے کے باوجود باقی دوا بھی مریض کو کھلا دین تو میرا جواب تھا جی نہین اب بات سب کو سمجھاتا ھون جب بھی کوئی مرض آتا ھے تو کسی ایک تحریک مین آتا ھے آپ دوا دیتے ھین تو مرض کو اگلی تحریک بدل مین دیتے ھین تو مرض سے نجات مل گئی جب تحریک بدل گئی اور مرض سے نجات بھی مل گئی تو مذید دوا کھلانا چند مسائل پیدا کرتا ھے اب دوا کی متعلقہ تحریک مین جب مسلسل دوا کھلانے سے تحریک مین شدت پیدا ھو گی تو اس تحریک سے متعلقہ منفی اثرات بدن پہ پڑنے شروع ھو جائین گے جسے آپ نئی مرض کا نام دے سکتے ھین یعنی وھی دوا جو پہلے شفا تھی اب قضا بن کے نازل ھو گئی اس گفتگو سےایک مراد یہ بھی ھے حد اعتدال سے بڑھ جانے کا نام بھی مرض ھے مین زیادہ حیران اس وقت ھوا جب یہی سوال ایک صاحب نے مکمل انباکس کررکھا تھا اب اخلاقی تقاضا ھے کہ سکرین شارٹ نہ لگاؤن بلکہ درخواست کرون گا خود ھی پوسٹ پہ سوال لکھ دین اب ایک اور تشریح بھی کیے دیتا ھون ایلوپیتھی دواکے بداثرات جسم پہ۔۔۔۔
تو دوستو اس بات کی تشریح آسان الفاظ مین یون کی جا سکتی ھے بلکہ چند نقاط آپ کو سمجھاۓ دیتا ھون ایلوپیتھی کی ھر دوا پہ ھر طرح کی ھدایات درج ھوتی ھے عام فہم بات یہ ھے کہ جیسے اینٹی بائیوٹک کے بارے مین اکثریت کی ھدایت یہ ھوتی ھے کہ پانچ دن سے زیادہ نہ کھلائین اگر بہ امر مجبوری آپ دینا ھی چاھتے ھین تو 72گھنٹے بعد دوبارہ کھلا سکتے ھین یا اتنے عرصہ بعد آپ دوبارہ اسے استعمال کرسکتے ھین اب اگر آپ لکھی گئی ھدایات پہ عمل کرتے ھین تو انسانی جسم پہ بداثرات نہین آئین گے اگر ناک مین سیدھ مین یا لا علمی مین مسلسل مریض کو استعمال کرواتے جائین گے تو بدن پہ بداثرات لازما ظاھر ھونگے دوسری ھدایت بے شمار ادویات پہ ھدایات مین یہ بھی لکھا ھوتا ھے کہ آپ اس دوا کے ساتھ فلان فلان گروپ کی ادوہات نہین کھلا سکتے اگر کھلائین گے تو یہ نقصانات اٹھائین گے صاف لکھا ھوتا ھے اب ڈاکٹر حضرات اس بات پہ قطعی توجہ نہین دیتے بلکہ مخالف ادویہ کا مرکب لکھ کر مریض کے ھاتھ پرچی تھمادیتے ھین وہ میڈیکل سٹور سے لے کر دوا کھا لیتا ھے پتہ اس وقت چلتا ھے جب مریض نئی مصیبت مین پھنس جاتا ھے ایسے بےشمار کیس دیکھے ھین میری اس ساری گفتگو کا ایک ھی مقصد ھے دوا خواہ ایلوپیتھی ھے یا ھومیوپیتھی ھے یا پھر دیسی دوا ھے حداعتدال سے بڑھ جانا یا درج شدہ ھدایات کے مخالف چلنا بداثرات کا لازما باعث بنتا ھے اپنے معالج سے لازما یہ بات پوچھا کرین کہ کہین مخالف گروپ کی میڈیس تو نہین بداثرات تو نہ ھونگے یا کم سے کم فارمیسی والون سے سوال کرلیا کرین یا پھر اگر آپ انگریزی پڑھ سکتے ھین تو دوا کے اندر ایک پیپر ھو گا اس پہ لکھا سب پڑھین تب دوا استعمال مین لائین اب آخری ھدایت مین ان صاحب کے لئے لکھ رھا ھون جنہون نے انباکس مجھے یہ لکھاتھا کہ مین نے جسم سے سودا نکالنے کے لئے لونگ جلوتری دارچینی کا قہوہ ساتھ پکوڑے کھاۓ پانچ ھفتے تو جسم سے بھاپ نکلتی ھے اتنا گرم ھے رات کو بخار ھوتا ھے اتنی گرمی چڑھی ھے تو میرے خودساختہ طبیب بھائی مین نے آپ کا لکھا سب پڑھا ھے بہتر تھا کسی قریبی طبیب کے پاس جاتے اگر نہین جانا تو کم سے کم غدی اعصابی ملین اور ساتھ اکسیر بادیان کھائین باقی آخری بات۔۔۔ طریقہ علاج کوئی بھی غلط نہین ھوتا بس اس طریقہ کو استعمال کرنے والے اھل لوگ نہین ھوتے پہلے پورے علم کا حاصل کرنا ضروری ھے ایک ایم بی بی ایس بھی بے شمار غلطیان کرجاتا ھے لیکن جب ایک ایسا شخص جسے صرف یہ علم ھے پیراسٹامول بخار اور درد کی گولی ھے پان سٹان بھی یہی کچھ کرتی ھے بروفین بھی یہی کام کرتی ھے بس قیمتون کا فرق ھے ایم پی کلاکس بھی اینٹی بائیوٹک ھے کلیتھرو سین بھی اینٹی بائیو ٹک ھی ھے بس قیمتون کا فرق ھے ایک گولی امیرون کے لئے ھے ایک غریبون کے لئے ھے اب اتنے علم والا دیہات مین بیٹھ کر بہت بڑا ڈاکٹر بن جاتا ھے جسے یہ علم نہین پیراسٹامول درحقیقت ھے کیا؟ کس سالٹ سے بنی ھے مقدار خوراک کیا ھے کب کہان اور کتنی استعمال کرنے چاھیے اگر بروفین یا پان سٹان بھی یہی کام کرتی ھین تو علیحدہ سے ان کا وجود کیون کر بنا ھے یہ حقیقت مین کیا سالٹ ھین یہ جسم کے اندر جا کر کیا عمل کرتی ھین مقدار کیا ھے خیر یہ لمبی بحث ھے بات سمجھانی تھی امید ھے سمجھ گئے ھونگے

Sunday, January 6, 2019

نمبر دو مفردات کی پہچان

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ نمبر دو مفردات کی پہچان ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کی پوسٹ شروع کرنے سے پہلے مین آپ کو یہ بتا دون کہ مین نے کل اور پرسون دو دن غائب رھنا ھے یعنی پوسٹ نہ لکھ سکون گا یہ وقت مین چل سو چل مسلسل سفر مین رھون گا انشاءاللہ کل دن گیارہ بجے مندھرے پہنچنا ھے تھوڑی دیر وھان رک کے پھر اسلام آباد کی طرف گامزن ھونا ھے ایک تا دو بجے مری پہنچنا ھے ایک تا دو گھنٹہ وھان ٹھہرنے کےبعد واپس براستہ اسلام آباد شام سات بجے تک ھری پور ھزارہ سے چند کلو میٹر پہلے پنیان گاؤن پہنچ جانا ھے رات وھان ھی جناب محمد اعظم مسلم صاحب کے ھان ٹھہرنا ھے پھر صبح دوبارہ اسلام آبادبلکہ مارگلہ پہنچنا ھے پھر واپسی چکری کچھ دیر رکنا ھے وھان سے بذریعہ موٹر وے واپس شام تک گھر پہنچون گا پھر آپ سے بشکل پوسٹ ملاقات شروع ھو گی آئیے آج بات کرتے ھین طباشیر پہ
طباشیر۔۔۔۔۔ یہ synthetic اور اصل دونون حالتون مین ملتی ھے synthetic علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ مین بنتی ھے لیکن مارکہ انڈیا کا لگا ھوتا ھے لوھے کے ڈبہ مین یا پلاسٹک کے ڈبہ اور لفافہ مین بھی پیک ملتی ھے اس کا رنگ گہرا سفید دودھیا اور بہت ھی سستی ملتی ھے جبکہ اصل طباشیر جلے ھوۓ کوئلہ جیسی ھوتی ھے جو مختلف سائز کی ڈلیون اور ھلکے بور مین ملتی ھے اس کو طباشیر بانسی کہتے ھین یہ دوھزار تا پچیس سو مین کلو ملتی ھے جبکہ خوبصورت اور نمبر دو طباشیر سو تا ڈیڑھ سو مین کلو ملتی ھے فرق خود ھی دیکھ لین
عرقیات۔۔۔بازاری عرقیات یا تو ایسینس ملے ھوتے ھین یا پھر دوا کا وزن جو عرق مین ھونا چاھیے اس مقدار سے بہت ھی ھلکے ھوتے ھین یہ سوال آج کی پوسٹ پہ ھی آیا تھا بہتر ھے عرق خود ھی تسلی سے کشید کرین یا کسی تسلی والے دوکاندار سے لین
ست ۔۔۔ یہ بھی مارکیٹ مین دو طرح کے آتے ھین اب وہ ست جو لیبارٹریون مین ھی تیار ھوتے ھین جیسے ست پودینہ ست اجوائن ست الائچی یا پھر کافور وغیرہ ان کا خریدنا بازار سے مجبوری بھی ھے اور کسی حد تک درست بھی ھوتے ھین اور یہ ست تیار کرنا عام طبیب کے بھی بس کا روگ نہین ھے مین کبھی طریقہ بنانے کا لکھ دونگا ھو سکے تو بنا لیجئے گا باقی کچھ ست بازار مین بالکل ھی ناقص ھوتے ھین جیسے ست گلو ست ملٹھی ست کیکر وغیرہ ان کے بنانے کا طریقہ بھی آسان ھے انشاءاللہ سفر سے واپسی پہ طریقہ لکھ دونگا کوشش کرین خود ھی تیار کرین ایمانداری کی بات ھے آخرالذکر ست مکمل دو نمبر ھوتے ھین خود تیار کرکے دیکھ لینا بلکہ جب تیار کرین گے تو قیمت سے اور ذائقہ اور رنگ سے ھی اندازہ ھو جاۓ گا
زیرہ سیاہ ۔۔۔دوستو سفید زیرہ کو سرکہ مین بھگو کر ذرا بھون لیا جاتا ھے اسے سیاہ بنا کر بازار مین لے آتے ھین جبکہ زیرہ سیاہ ایرانی یا قندھاری نام سے ملتا ھے اس کی شکل شباھت ھی علیحدہ ھے یہ سیاہ چمکدار اور سائز مین نہایت چھوٹا ھوتا ھے جبکہ نمبر دو سفید زیرے کے ھی جتنے سائز کا ھوتا ھے آج کے لئے اتنا ھی کافی ھے دعاؤن مین یاد رکھیے گا

Saturday, January 5, 2019

پنسار سے اصل اور نقل ادویات کی پہچان

۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ پنسار سے اصل اور نقل ادویات کی پہچان ۔۔۔۔۔۔
آج سب سے پہلے تو ایک انتہائی افسوس ناک خبر جو مجھ تک پہنچی ھے ھمارے مشہور طبیب میان احسن صاحب جن کی پوسٹین آپ گروپ مین پڑھتے ھین ان کی والدہ ماجدہ کا کل انتقال ھوا ھے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون مجھے رات گئے اطلاع بذریعہ ظہور صاحب ملی افسوس جنازے مین شامل نہ ھو سکا باوجود میان احسن صاحب میرے بالکل قریب ھی پھالیہ شہر مین رھتے ھین رات آٹھ بجے جنازہ تھا اللہ تعالی ان کی والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس مین جگہ نصیب فرمائے اور میان احسن صاحب اور اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
اب اپنے موضوع کی طرف آتے ھین کچھ عرصہ پہلے یہ سلسلہ شروع کیا تھا لیکن پھر رک گیا رات ایک صاحب نے میرے ھی نسخہ معجون فلاسفہ کبیر پہ ایک پوسٹ لکھی جسے مین نے خود ھی اپروو کیا ان صاحب نے شاید اپنی طرف سے درست نشاندھی کی تھی لیکن ان کی پوسٹ نے بار بار توجہ جس جانب دلائی اس مین چند الفاظ تھے دوا کے استعمال سے خشکی اور خارش پیدا ھونا اور پھنسیان پیدا ھونا ۔۔۔۔۔ جبکہ اس نسخہ مین کسی طرح بھی کوئی ایسی دوا شامل نہین ھے جو یہ علامات پیدا کرتی ھو بار بار سوچنے پہ جو بات سمجھ آئی وہ مفردات کا درست نہ ملنا سبب سمجھ آیا صاحب پوسٹ یقینا مفردات کی پہچان نہین رکھتے تھے پنساری نے متبادل غلط ادویات لازمی شامل کی تھین اس وجہ سے آج اس پوسٹ کی ضرورت محسوس کی انشاءاللہ کبھی کبھار آپ کو مارکیٹ مین بھری دو نمبر ادویات سے آگاہ کرتے رھین گے آج وقت اور موسم کی مناسبت سے سب سے شہد
شہد ۔۔۔۔۔شہد مکھیون کی نسل کے حساب سے اور موسم اور پھولون درختون کے حساب سے علاقہ کے لحاظ سے کئی ذائقون مین ھوتی ھے سب سے اچھا شہد اب آپ اسے ھی کہین گے جو آزاد مکھیون نے پیدا کیا تھا فارمی شہد اتنا ھی غلط ھوتا ھے یا اتنا ھی فرق ھوتا ھے جتنا دیسی مرغ اور ولائتی ککڑ ( چکن) مین ھوتا ھے
اب بات کرتے ھین چھوٹے شہد کی تو یہ بہت ھی کم مقدار مین میسر ھوتا ھے کین اور ڈرمون کے حساب سے دستیاب ھی نہین ھو سکتا چھوٹی مکھی بھی دو قسم کی ھوتی ھے ایک مکھی کا شہد بہت ھی طاقتور ھوتا ھے نایاب چیز ھے آجکل مجھے میسر ھے تحفہ ملا تھا صبح ناشتہ مین استعمال کرتا ھون
اب اصل نقل کی پہچان کی بات کرتے ھین کیونکہ یار لوگ مصنوعی شہد اتنی بہترین بنا کر مارکیٹ مین لاتے ھین کہ پہچان مشکل ھو جاتی ھے بناتے چینی اور ٹاٹری سے ھی ھین کچھ تھوڑا شہد کا فلیور استعمال کرلیتے ھین جو کہ مارکیٹ مین عام ملتا ھے پہچان کے لئے کچھ لوگون نے یقین کررکھا تھا کہ کتا شہد نہین کھاتا دوستو اس زمانے مین کتے بھی ماڈرن ھو گئے ھین شہد کھا لیتے ھین جلانے سے جلتی نہین یا کچھ اور بے شمار طریقے بھی ھین نمک حل نہین ھوتا آج آپ کو دنیا کا سب سے بہترین طریقہ اور سب سے بڑا لیبارٹری ٹیسٹ بتاتا ھون تجربہ خود کر لین
شہد کو منہ مین ڈالین حلق تک ذائقہ دے لیکن جلد ھی ذائقہ اور مٹھاس منہ اور حلق مین ختم ھو جاۓ تو شہد اصلی ھے اگر دیر تک ذائقہ اور مٹھاس برقرار رھے تو شہد نقلی ھے
سرکہ ۔۔۔۔۔۔بازار مین بہت سی کمپنیون کے بہت سے سرکے مثلا جامن انگور گنے سیب وغیرہ کے ملتے ھین یہان تک لوگ اب کچھ کمپنیون کے سرکون پہ بہت اعتماد کرتے ھین یہ سب کے سب synthetic ھوتے ھین ذائقہ کی تبدیلی کے لئے فلیور کلر سکرین متعلقہ فروٹ کا بنا کر عوام کو پیش کیا جاتا ھے ان مین ایک بھی درست نہین ھے اب دلیل دیتا ھون بازار مین دستیاب انگوری سرکہ پچاس سے لے کر اڑھائی تین سو تک قیمت مین دستیاب ھو گا اب اگر آپ خود انگور کا سرکہ بنائین گے تو آپ کو اندازہ ھو جاۓ گا یہ آپ کو ھزار بارہ سو مین بوتل پڑے گا پھر محنت مزدودی ڈالین گے تو بات پندرہ سو تک چلی جاۓ گی اب منافع شامل کرین تو خود ھی بتائین کتنے مین ملے گا منافع اگر آپ ہچاس یا سو بھی لین تو سولہ سو دین گے ھان گنے کا سرکہ آپ کو سستا پڑتا ھے سیب کا بھی مہنگا بنتا ھے میرے تجربہ کے مطابق سات سو کا سیب لین تو بوتل سرکہ بنتا ھے اگر آپ نے واقعی سرکہ استعمال کرنا ھے تو تھوڑی محنت کر لین طریقہ پہلے ھی گروپ مین لکھ چکا ھون خود تیار کرین اکثر لوگ سرکہ سیب دل کے امراض مین استعمال کرتے ھین اور بازار سے سرکہ سیب لیتے ھین جو سرکہ سیب ھوتا ھی نہین اب اس نے فائدہ کیا خاک کرنا ھے
رائی ۔۔۔ یہ ایک دن پہلے بھی کسی نے انباکس تصویر لگا کر پوچھا تھا رائی بہت ھی باریک سرخ عنابی کلر مین ھوتی ھے جو عام بازار مین ملتی ھے اس مین سیاھی مائل دانے ھوتے ھین سرسون شامل ھوتی ھے اگر اصل رائی نہ ملے تو تارا میرا استعمال کرلیا کرین بس آج اتنا ھی کافی ھے باقی پھر کبھی

Friday, January 4, 2019

کسی کا بے ڈھنگا قد بڑھ گیا تو کسی کا قد چھوٹا ھونا

۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ کسی کا بے ڈھنگا قد بڑھ گیا تو کسی کا قد چھوٹا ھونا۔۔۔۔۔
امید ھے سب کو علم ھو گا قد بڑھنے کا تعلق اور قد گھٹنے کا تعلق ھارمون سے ھوتا ھے جنہین ھم طبی زبان مین غدد کہتے ھین یہ بدن کے اندرونی غدد سے نکلنے والے افرازات پر ھے خصوصا کلاہ گردہ سے اخراج پانے والے ھارمونز پہ ھے
دوستو یہ ھارمونز یا گلٹیان اندرونی طور پہ ایسے مواد تیار کرتی ھین جو خون کی ترکیب مین نہایت اھمیت رکھتے ھین صحت وسلامتی روئیدگی وبالیدگی وارتقا ونمو کا تعلق بھی اسی پر ھے بلکہ ایک لحاظ سے بقا حیات پر انہی ھارمونز کا اثر بالواسطہ پڑتا رھتا ھے اگر یہ افرازات رحم مادر مین نہ آئین تو یہ لاعلاج خلقی نقائص کا سبب بنتے ھین اگر بچپن سے شباب تک جب بھی ان مین نقص آجاۓ تو یاد رکھین خون کی ترکیب بدل جاتی ھے اور بڑھوتری رک جاتی ھے
اگر یہ افرازات یک دم زیادہ خارج ھونا شروع ھو جائین تو یا تو پورا قد یا پھر کوئی عضو بے ھنگم بڑھ جاتا ھے جس سے بدنی اعضاء کا توازن بگڑ جاتا ھے
آجکل یہ مسائل بہت زیادہ آرھے ھین اس مین کچھ ھاتھ تو کیمیائی عوامل کا ھے جیسے فصلون پہ بے جا سپرے گندے پانی مین پرورش پاتی سبزیان جن مین بہت ھی خطرناک زھریلے مادے شامل ھو جاتے ھین بعض جگہون پہ تو قریب قریب تابکار مادے تک ھوتے ھین آپ تصور بھی نہین کرسکتے انتظام نہ ھونے کی وجہ سے بہت سی ملون فیکٹریون سے ایسے بے شمار مادے نکل رھے ھوتے ھین جو آگے جاکر مختلف شکلین اختیار کرکے پھر وھی پانی فصلون کو لگایا جاتا ھے اور سبزیون کو لگ رھا ھوتا ھے اور اوپر سے ان پہ سپرے ایسے کیے جاتے ھین کہ جلد سے جلد سبزیان تیار ھون جتنی تیزی سے یہ سپرے سبزی بڑھا کر تیار کرتے ھین کیا وھی مادہ انسانی جسم مین کچھ نہین کرتا ھو گا خود سوچ لین اب دوسرے پہلو کی طرف چلتے ھین
اب باقی رھتی سہتی ذمہ داری کچھ دواساز ادارون نے بھی سنبھال رکھی ھے قد بڑھانے یعنی گروتھ ھارمونز بناتے ھین اب ان تمام باتون سے کچھ لوگون کا سر بڑا اور باقی جسم چھوٹا کسی کا دھڑ بڑا یعنی ٹانگین لمبی اور اوپر والا جسم چھوٹا اور کچھ کی ٹانگین چھوٹی اور اوپر والا جسم لمبا ھو گیا اب کسی کے بازو لمبے ھو گئے تو کسی کے ھاتھ بڑے ھو گئے یہ سب صورتین اب نظر عام آتی ھین
بہت دفعہ گروپ مطب کامل مین یہ سوال کیا گیا بلکہ پوچھا گیا آج طبیعت کچھ بہتر تھی اور کچھ دوستون سے وعدہ بھی کررکھا تھا کہ تفصیل سے اس مرض پہ لکھون گا تو آئیے تفصیل تو لکھ دی اب طبی پہلو اس مسئلہ کو بالمزاج دیکھتے ھین
نمبر١۔۔ جن لوگون کے قد یک دم رک جائین یعنی چھوٹے رہ جائین تو ان کی تحریک عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی ھوتی ھے اب یقینی بات ھے ان کا علاج آپ غدی اعصابی سے اعصابی غدی تک کرین گے
نمبر٢۔۔جن لوگون کے قد یکدم بڑھ جائین ان کی تحریک اعصابی غدی ھوتی ھے اب ان کی ھارمونی ترکیب درست کرین اعصابی عضلاتی پہلے دوائین دین پھر عضلاتی اعصابی دوا وغذا دین
یہ پوسٹ حکماء کو علاج سمجھانے کے لئے لکھی ھے
یاد رھے علاج لمبا عرصہ کرین مریض کی نبض دیکھتے رھین جب تک تحریک مکمل تبدیل نہ ھو جاۓ علاج جاری رکھین

Thursday, January 3, 2019

رگین ھاتھون پہ ابھر آنا

۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ رگین ھاتھون پہ ابھر آنا ۔۔۔۔۔۔
یہ دو چار دن پہلے میری ھی پوسٹ پہ کسی نے ھاتھ کی تصویر لگائی جس پہ رگین ابھری ھوئی تھین وھان مین نے تیزی سے نظر دوڑاتے وقت مختصر جواب لکھ دیا تھا کہ یہ دخانی مادے کی وجہ سے ھوتا ھے آج ذھن مین بات آئی کہ تھوڑی وضاحت اور علاج بھی لکھ دیا جاۓ تو دوستو یہ دخانی مادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ ھی ھوتا ھے یعنی ریاح کی زیادتی سے یہ مرض پیدا ھوتا ھے اگر پھر بھی بات نہین سمجھے تو عضلاتی اعصابی تحریک بہ مائل عضلاتی غدی تحریک ھوتی ھے یعنی عضلاتی تحریک نامکمل ھوتی ھے آپ کو بے شمار پوسٹون مین وضاحت کرچکا ھون ریاح کا تعلق عضلاتی تحریک سے ھوتا ھے
اب ایسا شخص لازما سکڑا یعنی پتلے وجود کا مالک ھوتا ھے اور جسم پہ موٹی موٹی رگین پھولی ھوئی سی ھوتی ھین ان کا بلڈ پریشر عام طور پہ کم ھوتا ھے یاد رکھین یہ رگین یا تو تحلیل سے پھیلی ھین یا تسکین سے پھولی ھین انکا علاج ھمیشہ تحریک کو مکمل کردینے سے ھوتا ھے جس سے رگین بھی درست ھو جائین گی گوشت بھی پیدا ھو گا اور ضعف بھی ٹھیک ھو جاۓ گا علاج لکھ رھا ھون ان کے نسخے بے شمار مرتبہ گروپ مین لکھ چکا ھون یہ آپ کو تلاش کرنے ھی پڑین گے
تریاق تبخیر دو دو گولی دن مین تین مرتبہ
شدید نمبر تین آدھا ماشہ تین دفعہ
جوارش عضلاتی غدی مقوی دو ماشہ صبح اور شام دین
حب صابر رات سوتے وقت دو گولی دین
معجون خبث الحدید ماشہ ماشہ صبح شام دین
اب کچھ عرصہ ان دواؤن کے استعمال سے مرض جاتی رھے گی

Wednesday, January 2, 2019

خارش اور اس کا بہترین علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔خارش اور اس کا بہترین علاج ۔۔۔۔۔۔
آجکل روزانہ کے حساب سے دو چار بار مجھ سے خارش کا علاج پوچھا جا رھا ھے شربت کا نسخہ بتاؤن تو سامنے سردی کا بہانہ آتا ھے کہ کہین پلانے سے سردی یا نمونیا ھی نہ ھو جاۓ آئیے آج آپ کا ذھن اس بارے مین بھی کھولتے ھین کہ ایک طبیب کو وقت کے تحت کیسے ادویات مین اختراع کرنی چاھیے یہان لکھتے وقت میری ایک مجبوری یہ بھی ھوتی ھے کہ بات عام آدمی تک بھی پہنچ جاۓ اور وہ بھی باآسانی دوا بنا سکے بے شمار دوائین یہان نہین لکھ سکتا کیونکہ انہین بنانا عام طبیب کے بس کا بھی روگ نہین ھے ان کا اظہار یعنی یہان لکھنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ھے یا یون سمجھ لین اپنی علمیت یا رعب جھاڑنے والی بات ھے وہ انداز آج تک اپنایا ھی نہین شاید ایک دو دوائین مین نے اس طرز پہ لکھی ھین جیسے معدے کی گیس کے لئے آپ عرق پودینہ اجوائن کرفس تیزپات سنڈھ سوئے وغیرہ نکالین پھر اس مین ٹیٹینم ڈالکر دودھ کی طرح محلول بنائین پھر شربت بنانے کےلئے زینتھیم گم مٹھاس کے لئے سکرامیٹ محفوظ کرنے کے لئے پی پی اور ایم پی اور سوڈیم بنزوویٹ وغیرہ ڈالین ساتھ ذائقہ اور خوشبو کے لئے روغن سونف اور پیپر منٹ آئل استعمال کرین وغیرہ وغیرہ اسی طرح جدید طرز پہ مین اونٹ کٹارہ اور دھماسہ کا ایک جوھر نکال لیتا ھون جو خارش اور جلدی امراض مین سب سے اعلی ھوتا ھے لیکن ایسی دوا بنانا ھر ایک کے بس کا روگ نہین ھے تو پھر بتانے کا بھی فائدہ نہین ھے آئین اب اصل موضوع کی طرف چلتے ھین جو آسان بھی ھے اور فائدہ مند بھی ھے
شاھترہ چرائیتہ منڈی بوٹی عناب سر پھوکہ ھلیلہ زنگی عشبہ صندل سرخ ھر ایک پانچ پانچ تولہ لے لین اگر موسم گرمی کا ھے تو اس مین پانچ لٹر پانی ڈال کر بارہ گھنٹہ کے رکھ دین اس کے بعد آگ پہ چڑھا دین جب پانی آدھا رہ جاۓ تو اتار کر اچھی طرح چھان لین اب اس مین پانچ کلو چینی ڈالکر قوام کر لین شربت تیار ھے چار چمچ تک صبح شام پلائین خارش کا بہترین شربت ھے
اب یہی ادویات سردی کے موسم مین باریک پیس کر ان ادویات کے وزن سے تین گنا زیادہ شہد ڈالکر قوام کرکے معجون بنا لین اب تین ماشہ تک معجون صبح دوپہر شام کھلائین خارش پھوڑے پھنسی سب مین مفید ھے اب آپ کی مرضی ھے اسے شربت کی شکل مین استعمال کرتے ھین یا معجون کی شکل مین ۔۔فائدہ انشاءاللہ ھردو صورت مین ھو گا

Monday, December 31, 2018

جسم کا سن ھو جانا یعنی خدر ۔۔کبھی درد ھونا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ جسم کا سن ھو جانا یعنی خدر ۔۔کبھی درد ھونا۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی ایک عام مرض ھے سن ھو جانا چند الفاظ مین بات سمجھاؤن گا نقاط یاد کرلین
١۔۔یہ یا تو اعصابی تحریک مین پیدا ھوتی ھے یا اعصابی تسکین مین
اب ان کی ھلکی سی وضاحت سمجھ لین
جب اعصابی تحریک شدید ھوتی ھے تو دماغ سے نکلنے والے اور دماغ کو وصول ھونے والے پیغامات منقطع ھو جاتے ھین اور بطلان احساس ھو جاتا ھے
جب اعصابی تسکین ھو گی تو تحریک غدی ھو گی تو ان کا فعل احساس کمتر ھو جاتا ھے
یاد رکھین احساس کی کمی اور اعصاب کی فعلی سستی ھی سے خدر یعنی سن پن لاحق ھوتا ھے
اب علاج تو آپ نے تحریک ھی کے مطابق کرنا ھے اگر اعصابی تحریک ھے تو عضلاتی تحریک پیدا کرین یعنی اعصابی مواد کو تحلیل کرین تاکہ اعصاب کو رہائی مل جاۓ اور وہ اپنا کام شروع کرسکین اور مرض کا خاتمہ ھو اگر غدی تحریک ھے تو اعصابی تحریک پیدا کرین تاکہ سوۓ ھوۓ اعصاب بیدار ھون اور اپنا فعل تیز کرین اور مرض کا خاتمہ ھو سکے لیکن ایک بہت ھی بڑا نقطہ مین اب آپ کو بتانے لگا ھون اسے کبھی بھی نہ بھولنا ھر حالت مین خواہ تحریک اعصابی تھی یا تحریک غدی تھی اب ان حالتون علاج کرنے کی صورت مین فولاد کا استعمال بہت ھی ضروری ھے یعنی دونون حالتون مین فولاد کی کمی ھوا کرتی ھے امید ھے بات تو سمجھ آ ھی گئی ھو گی یعنی جب خدر یا سن پن پیدا ھوتا ھے تو ھردو صورت مین دماغ مین فولاد کی کمی ضرور ھوا کرتی ھے
اب بات علاج کی کرتے ھین
اگر اعصابی تحریک ھو تو سیدھی سی دوا نظریہ مفرد اعضا کی ھے حب فولادی اس کا استعمال کرین
کشتہ فولاد تولہ۔۔افسنتین تین تولہ رائی چھ تولہ پیس کر نخودی گولیان بنا لین اگر مذید بہتر کرنا چاھین تو اس مین ترپھلہ چھ تولہ بھی ملا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار
اگر اس سے بھی زیادہ بہتر دوا بنانا چاھین تو یہ اکسیری دوا بنا لین کچلہ مدبر پچاس گرام کشتہ فولاد چالیس گرام سلاجیت بیس گرام رائی پندرہ گرام نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی تین وقت دین یہ دوا پہلی دوا سے بدرجہا بہترین ھے اس کا مزاج عضلاتی غدی ھے
اگر تحریک غدی ھے تو مندرجہ ذیل دوا دین کشتہ فولاد تولہ ریوند خطائی چار تولہ مرچ سیاہ تین تولہ اسگندھ چار تولہ سنڈھ دوتولہ نوشادر دو تولہ پیس کر نخودی حب بنا لین یا کیپسول 500mgوالے بھر لین ایک کیپسول تین وقت دین ساتھ غدی اعصابی لبوب بھی دے سکتے ھین
معجون مالیخولیا
یہ نسخہ حکیم جمال دین صاحب خصوصی اور شاھی طبیب ملکہ نور جہان و شاھجہاں
ان کی ذاتی قلمی بیاض سے نقل کیا ھے بارھا دفعہ تجربہ کیا معیار پر پورا اترا
قسط _ 10 گرام
اسگند 10 گرام
نمک _10گرام
اجوائن _10 گرام
سنڈھ_10 گرام
مگھاں _ 10 گرام
ورچھ_60 گرام
سب ادویہ کو باریک پیس کر برھمی بوٹی تازہ کے پانی مین ایک دن کھرل کرین پھر دو چند شھد ملا کر معجون بنا لین
چھ. چھ ماشے صبح شام ھمراہ پانی دین
مراق مالیخولیا جنون وھم معدہ کی خرابی مین مفید ھے
سوداوی مادہ کا اخراج بڑی تیزی کے ساتھ کرتی ھے

Sunday, December 30, 2018

تشخيص امراض وعلامات 68

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔تشخيص امراض وعلامات ۔۔۔۔قسط نمبر68۔۔۔
آج ھم ایک بات دل سے شروع کرین گے سب سے پہلے بلغمی مزاج مین دل کے امراض
١۔۔عظم قلب
اب سوداوی مزاج مین امراض دل
١۔۔خفقان یابس ٢۔۔غشی یابس ٣۔۔دل کا سکڑنا
٤۔۔ورم اذن القلب ٥۔۔ علت دخانیہ یعنی دل سے دھواں اٹھنا
اب قلب کے صفراوی امراض ۔۔۔۔۔۔
١۔۔۔ضعف قلب ٢۔۔۔۔ غشی ٣۔۔۔سوزش قلب ٤۔۔۔ جذب القلب
اب پستانون کے امراض بالمزاج
بلغمی امراض پستان
١۔۔ کثرت لبن ٢۔۔۔عظم الثدی
سوداوی امراض پستان
١۔۔۔ورم ثدی سوداوی ٢۔۔۔سرطان پستان
صفراوی امراض پستان
١۔۔قلت اللبن ٢۔۔۔ورم ثدی حار ٣۔۔۔دبیلہ ثدی
٤ـ۔۔ قروح وآکلہ ثدی
معدہ اور آنتون و جگروطحال ومقعد کے امراض بالمزاج
امراض بلغمی معدہ وآنت وجگر وطحال ومقعد
١۔۔ قراقر معدہ وامعاء ٢۔۔۔سقوط اشتہا ٣۔۔علت الغثیان واسہوع والقی ٤۔۔۔علت العطش ٥۔۔۔ ھیضہ ٦ اسہال
جگر وطحال۔۔۔۔۔١ضعف الکبد ٢عظم طحال ٣۔۔علت الابدان
مقعد ۔۔۔١۔۔استرخاء المقعد ٢۔۔النواصیر
امراض سوداوی معدہ وآنت جگر وطحال ومقعد
١۔۔۔وجع المعدہ (یابس ) ٢۔۔۔ورم معدہ ٣۔۔۔نفخ ریاح معدہ
٤۔۔۔جوع الکلب ٥۔۔۔علتہ الفواق ٦۔۔عطاش (پیاس کا مرض )
٧۔۔سوزش وحرارت معدہ ٨۔۔عظم جگر یعنی عظم الکبد
٩۔۔تلی کا سکڑنا ١٠۔۔۔قبض ١١۔۔قولنج ١٢۔۔پیٹ کے کیڑے
١٣۔۔بواسیر ١٤۔۔ورم مقعد
امراض صفراوی معدہ آنت جگر طحال ومقعد
١۔۔قے الدم معدی ٢۔۔۔جوع البقر ٣۔۔ضعف معدہ
٤۔۔ھیضہ٥ ۔۔زحیر خونی
٦۔۔سوزش جگر ٧۔۔یرقان ٨۔۔علت استسقاء ٨۔۔حب القرح
٩۔۔قروح المقعد ١٠۔۔۔استرخاء المقعد ١١۔۔۔شقا المقعد
١٢۔۔بواسیر خونی ١٣۔۔ناسور مقعد
گردہ ومثانہ وجنسی امراض بلغمی
١ــضعف الکلیہ ٢۔۔۔ذیابیطس ٣۔۔بول الفراش ٤۔۔۔ سلسل بول
٥۔۔استرخاء مثانہ ٦۔۔استرخاء قضیب ٧۔۔جریان منی
رحم کے بلغمی امراض۔۔۔
١حبس الطمث ٢۔۔حکتہ الفرج ٣۔۔استرخاء المہبل ٤۔۔سیلان الرحم ٥۔اسقاط حمل
گردہ مثانہ وجنسی امراض سوداوی
١۔۔گردون کا سکڑ جانا ٢۔۔ریاح الکلیہ ٣۔۔علت الحصاة سوداوی
٤۔۔ورم مثانہ ٥ ــوجع المثانہ ٦۔۔پیشاب کا بند ھوجانا
٧۔۔تشنج مثانہ
٨۔۔ کجی ٩ ۔۔ ورم قضیب ١٠۔۔احتلام ١١۔۔ورم خصتین
رحم کے سوداوی امراض
١۔۔وجع الرحم یابس ٢۔۔ورم رحم ٣۔۔اختناق الرحم ٤۔عسرالطمث
گردہ مثانہ وجنسی امراض صفراوی
١۔۔ریاح الکلیہ ٢۔۔۔حصات الکلیہ ٣۔۔قروح الکلیہ ٤۔۔حرکت البول
٥۔۔وجع الکلیہ ومثانہ ٦۔۔بول الدم ٧۔۔ استرخاء المثانہ
٨۔۔سرعت انزال ٩۔۔ضعف باہ کبدی ١٠۔۔فتق ١١۔۔وجع الحنین ١٢۔۔سوزاک
رحم کے امراض سوداوی
١۔۔خصیتہ الرحم ٢۔۔کثرت الطمث ٣۔۔فتورالرحم ٤۔۔سیلان الرحم
٥۔۔قروح الرحم ٦۔۔علت الفقر
جوڑون کے امرض بلغمی
١۔۔وجع المفاصل ٢۔۔عرق النساء
بخار بلغمی وجلدی امراض
١طاعون ۔٢۔۔خنازیر ٣۔۔الثور ٤۔۔حمٰی بلغمی ٥۔حمٰی دموی
٦۔۔ محرقہ دماغی ٧۔۔الحصبہ الجدری
جوڑون کے سوداوی امراض
١۔۔نقرس ٢۔۔گھٹنےکا درد ٣۔۔وجع الواک سرین کا درد ٤۔عرق النساء
سوداوی بخار ۔۔١روزانہ بخار ٢۔۔حمی دمدی یابس
٣۔۔حمی سوداوی٤۔۔حمی اورام سوداویہ
جلدی امراض ١۔۔دبیلہ ودمل ٢۔قوبا داد
جوڑون کے امراض وبخار صفراوی
١۔۔غب دائمی ٢۔۔تپ دق وسل ٣نوبتی تپ ٤۔طاعون
جلدی امراض ۔۔۔١۔۔خارش ٢۔۔ناسور ٣۔۔جریان خون ٤۔۔چھلیان
٥۔۔موٹاپا
بالون ناخنون کےامراض بالمزاج
بلغمی ۔۔۔۔۔٠٠٠٠٠
سوداوی ۔۔١۔۔ بال جھڑنا ٢۔۔بفا بھوسی ٣۔۔ناخنون کا بیٹھ جانا ٤ دبلا پن
صفراوی ۔۔١۔بالون کا گرنا ٢۔۔بولون کا گھنگھریا جانا
دوستو یہ مین نےمختصر اور عام امراض لکھ دی ھین مکمل امراض یہان لکھنا ممکن نہین جیسے اگر صرف بخار کی اقسام ھی لکھنے بیٹھ جائین تو تین سو کے قریب صرف بخار کی قسمین ھین جیسےجیسے آپ اس میدان طب مین محنت کرین گے انشاءاللہ آپ خود ھی ھر مرض کا مزاج فورا سمجھ جائین گے یہ کام اتنا ذرا بھی آپ کو اسوقت مشکل نہین لگے گا جب میدان طب مین آپ ڈوب جائین گے دعا ھے اللہ تعالی آپ سب کو سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے باقی مضمون انشاءاللہ اگلی قسط مین جو انشاءاللہ انتہائی دلچسپ بھی ھو گا