Saturday, January 5, 2019

پنسار سے اصل اور نقل ادویات کی پہچان

۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ پنسار سے اصل اور نقل ادویات کی پہچان ۔۔۔۔۔۔
آج سب سے پہلے تو ایک انتہائی افسوس ناک خبر جو مجھ تک پہنچی ھے ھمارے مشہور طبیب میان احسن صاحب جن کی پوسٹین آپ گروپ مین پڑھتے ھین ان کی والدہ ماجدہ کا کل انتقال ھوا ھے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون مجھے رات گئے اطلاع بذریعہ ظہور صاحب ملی افسوس جنازے مین شامل نہ ھو سکا باوجود میان احسن صاحب میرے بالکل قریب ھی پھالیہ شہر مین رھتے ھین رات آٹھ بجے جنازہ تھا اللہ تعالی ان کی والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس مین جگہ نصیب فرمائے اور میان احسن صاحب اور اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
اب اپنے موضوع کی طرف آتے ھین کچھ عرصہ پہلے یہ سلسلہ شروع کیا تھا لیکن پھر رک گیا رات ایک صاحب نے میرے ھی نسخہ معجون فلاسفہ کبیر پہ ایک پوسٹ لکھی جسے مین نے خود ھی اپروو کیا ان صاحب نے شاید اپنی طرف سے درست نشاندھی کی تھی لیکن ان کی پوسٹ نے بار بار توجہ جس جانب دلائی اس مین چند الفاظ تھے دوا کے استعمال سے خشکی اور خارش پیدا ھونا اور پھنسیان پیدا ھونا ۔۔۔۔۔ جبکہ اس نسخہ مین کسی طرح بھی کوئی ایسی دوا شامل نہین ھے جو یہ علامات پیدا کرتی ھو بار بار سوچنے پہ جو بات سمجھ آئی وہ مفردات کا درست نہ ملنا سبب سمجھ آیا صاحب پوسٹ یقینا مفردات کی پہچان نہین رکھتے تھے پنساری نے متبادل غلط ادویات لازمی شامل کی تھین اس وجہ سے آج اس پوسٹ کی ضرورت محسوس کی انشاءاللہ کبھی کبھار آپ کو مارکیٹ مین بھری دو نمبر ادویات سے آگاہ کرتے رھین گے آج وقت اور موسم کی مناسبت سے سب سے شہد
شہد ۔۔۔۔۔شہد مکھیون کی نسل کے حساب سے اور موسم اور پھولون درختون کے حساب سے علاقہ کے لحاظ سے کئی ذائقون مین ھوتی ھے سب سے اچھا شہد اب آپ اسے ھی کہین گے جو آزاد مکھیون نے پیدا کیا تھا فارمی شہد اتنا ھی غلط ھوتا ھے یا اتنا ھی فرق ھوتا ھے جتنا دیسی مرغ اور ولائتی ککڑ ( چکن) مین ھوتا ھے
اب بات کرتے ھین چھوٹے شہد کی تو یہ بہت ھی کم مقدار مین میسر ھوتا ھے کین اور ڈرمون کے حساب سے دستیاب ھی نہین ھو سکتا چھوٹی مکھی بھی دو قسم کی ھوتی ھے ایک مکھی کا شہد بہت ھی طاقتور ھوتا ھے نایاب چیز ھے آجکل مجھے میسر ھے تحفہ ملا تھا صبح ناشتہ مین استعمال کرتا ھون
اب اصل نقل کی پہچان کی بات کرتے ھین کیونکہ یار لوگ مصنوعی شہد اتنی بہترین بنا کر مارکیٹ مین لاتے ھین کہ پہچان مشکل ھو جاتی ھے بناتے چینی اور ٹاٹری سے ھی ھین کچھ تھوڑا شہد کا فلیور استعمال کرلیتے ھین جو کہ مارکیٹ مین عام ملتا ھے پہچان کے لئے کچھ لوگون نے یقین کررکھا تھا کہ کتا شہد نہین کھاتا دوستو اس زمانے مین کتے بھی ماڈرن ھو گئے ھین شہد کھا لیتے ھین جلانے سے جلتی نہین یا کچھ اور بے شمار طریقے بھی ھین نمک حل نہین ھوتا آج آپ کو دنیا کا سب سے بہترین طریقہ اور سب سے بڑا لیبارٹری ٹیسٹ بتاتا ھون تجربہ خود کر لین
شہد کو منہ مین ڈالین حلق تک ذائقہ دے لیکن جلد ھی ذائقہ اور مٹھاس منہ اور حلق مین ختم ھو جاۓ تو شہد اصلی ھے اگر دیر تک ذائقہ اور مٹھاس برقرار رھے تو شہد نقلی ھے
سرکہ ۔۔۔۔۔۔بازار مین بہت سی کمپنیون کے بہت سے سرکے مثلا جامن انگور گنے سیب وغیرہ کے ملتے ھین یہان تک لوگ اب کچھ کمپنیون کے سرکون پہ بہت اعتماد کرتے ھین یہ سب کے سب synthetic ھوتے ھین ذائقہ کی تبدیلی کے لئے فلیور کلر سکرین متعلقہ فروٹ کا بنا کر عوام کو پیش کیا جاتا ھے ان مین ایک بھی درست نہین ھے اب دلیل دیتا ھون بازار مین دستیاب انگوری سرکہ پچاس سے لے کر اڑھائی تین سو تک قیمت مین دستیاب ھو گا اب اگر آپ خود انگور کا سرکہ بنائین گے تو آپ کو اندازہ ھو جاۓ گا یہ آپ کو ھزار بارہ سو مین بوتل پڑے گا پھر محنت مزدودی ڈالین گے تو بات پندرہ سو تک چلی جاۓ گی اب منافع شامل کرین تو خود ھی بتائین کتنے مین ملے گا منافع اگر آپ ہچاس یا سو بھی لین تو سولہ سو دین گے ھان گنے کا سرکہ آپ کو سستا پڑتا ھے سیب کا بھی مہنگا بنتا ھے میرے تجربہ کے مطابق سات سو کا سیب لین تو بوتل سرکہ بنتا ھے اگر آپ نے واقعی سرکہ استعمال کرنا ھے تو تھوڑی محنت کر لین طریقہ پہلے ھی گروپ مین لکھ چکا ھون خود تیار کرین اکثر لوگ سرکہ سیب دل کے امراض مین استعمال کرتے ھین اور بازار سے سرکہ سیب لیتے ھین جو سرکہ سیب ھوتا ھی نہین اب اس نے فائدہ کیا خاک کرنا ھے
رائی ۔۔۔ یہ ایک دن پہلے بھی کسی نے انباکس تصویر لگا کر پوچھا تھا رائی بہت ھی باریک سرخ عنابی کلر مین ھوتی ھے جو عام بازار مین ملتی ھے اس مین سیاھی مائل دانے ھوتے ھین سرسون شامل ھوتی ھے اگر اصل رائی نہ ملے تو تارا میرا استعمال کرلیا کرین بس آج اتنا ھی کافی ھے باقی پھر کبھی

No comments:

Post a Comment