Wednesday, January 2, 2019

خارش اور اس کا بہترین علاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔خارش اور اس کا بہترین علاج ۔۔۔۔۔۔
آجکل روزانہ کے حساب سے دو چار بار مجھ سے خارش کا علاج پوچھا جا رھا ھے شربت کا نسخہ بتاؤن تو سامنے سردی کا بہانہ آتا ھے کہ کہین پلانے سے سردی یا نمونیا ھی نہ ھو جاۓ آئیے آج آپ کا ذھن اس بارے مین بھی کھولتے ھین کہ ایک طبیب کو وقت کے تحت کیسے ادویات مین اختراع کرنی چاھیے یہان لکھتے وقت میری ایک مجبوری یہ بھی ھوتی ھے کہ بات عام آدمی تک بھی پہنچ جاۓ اور وہ بھی باآسانی دوا بنا سکے بے شمار دوائین یہان نہین لکھ سکتا کیونکہ انہین بنانا عام طبیب کے بس کا بھی روگ نہین ھے ان کا اظہار یعنی یہان لکھنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ھے یا یون سمجھ لین اپنی علمیت یا رعب جھاڑنے والی بات ھے وہ انداز آج تک اپنایا ھی نہین شاید ایک دو دوائین مین نے اس طرز پہ لکھی ھین جیسے معدے کی گیس کے لئے آپ عرق پودینہ اجوائن کرفس تیزپات سنڈھ سوئے وغیرہ نکالین پھر اس مین ٹیٹینم ڈالکر دودھ کی طرح محلول بنائین پھر شربت بنانے کےلئے زینتھیم گم مٹھاس کے لئے سکرامیٹ محفوظ کرنے کے لئے پی پی اور ایم پی اور سوڈیم بنزوویٹ وغیرہ ڈالین ساتھ ذائقہ اور خوشبو کے لئے روغن سونف اور پیپر منٹ آئل استعمال کرین وغیرہ وغیرہ اسی طرح جدید طرز پہ مین اونٹ کٹارہ اور دھماسہ کا ایک جوھر نکال لیتا ھون جو خارش اور جلدی امراض مین سب سے اعلی ھوتا ھے لیکن ایسی دوا بنانا ھر ایک کے بس کا روگ نہین ھے تو پھر بتانے کا بھی فائدہ نہین ھے آئین اب اصل موضوع کی طرف چلتے ھین جو آسان بھی ھے اور فائدہ مند بھی ھے
شاھترہ چرائیتہ منڈی بوٹی عناب سر پھوکہ ھلیلہ زنگی عشبہ صندل سرخ ھر ایک پانچ پانچ تولہ لے لین اگر موسم گرمی کا ھے تو اس مین پانچ لٹر پانی ڈال کر بارہ گھنٹہ کے رکھ دین اس کے بعد آگ پہ چڑھا دین جب پانی آدھا رہ جاۓ تو اتار کر اچھی طرح چھان لین اب اس مین پانچ کلو چینی ڈالکر قوام کر لین شربت تیار ھے چار چمچ تک صبح شام پلائین خارش کا بہترین شربت ھے
اب یہی ادویات سردی کے موسم مین باریک پیس کر ان ادویات کے وزن سے تین گنا زیادہ شہد ڈالکر قوام کرکے معجون بنا لین اب تین ماشہ تک معجون صبح دوپہر شام کھلائین خارش پھوڑے پھنسی سب مین مفید ھے اب آپ کی مرضی ھے اسے شربت کی شکل مین استعمال کرتے ھین یا معجون کی شکل مین ۔۔فائدہ انشاءاللہ ھردو صورت مین ھو گا

No comments:

Post a Comment